Tag: FIFA World cup 2018

  • فیفا ورلڈ کپ 2018 کی پاکستان آمد

    فیفا ورلڈ کپ 2018 کی پاکستان آمد

    لاہور: فٹبال کی دنیا کے  سب سے بڑے ایونٹ فیفا ورلڈ کپ  کی ٹرافی 3 فروری کو پاکستان لائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن پرپابندی اورپاکستان کے 2018 کے فٹبال ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہ کرنے کے باوجود ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان لائی جارہی ہے۔

    ذرائع کے کہنا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ ٹرافی لاہور لائی جائے گی‘ جہا ں شہرکے دو یا تین مقامات پر اس کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد ہوگا۔  پاکستان میں موجود شائقینِ فٹبال اس تاریخی ٹرافی کو  دیکھنے کے لئے پرامید ہیں۔

    یاد رہے فیفا ورلڈ کپ ٹرافی پہلی مرتبہ 1974 میں متعارف کرائی گئی تھی، جس کی تیاری میں خطیر رقم خرچ کی گئی تھی ، 18 قیراط سونے سے تیار کردہ ٹرافی کی لمبائی 36.8 سینٹی میٹر اور اس کا وزن 6.1 کلو گرام ہے۔

    واضع رہے عالمی فٹبال ٹرافی کو پاکستان لانے میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کا کوئی کردار نہیں بلکہ یہ ٹرافی فیفا اور اسپانسرز کے تعاون سے پاکستان لائی جارہی ہے جس کا مقصد پاکستان میں فٹبال جیسے عالمی کھیل کی پذیرائی کرنا ہے۔

    فٹبال ٹرافی پاکستان لانے والے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہم پاکستان میں فٹبال کو زندہ کرنا چاہتے ہیں اور ٹرافی لانے کا مقصد پاکستانی شائقین میں اس حوالے سے شوق پیدا کرنا ہے۔ خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2018 روس میں کھیلا جائے گا جس میں دینا بھر سے 32 ٹیمیں حصہ لیں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فیفا ورلڈ کپ : ڈنمارک نے آئرلینڈ کوہرا کرٹورنامنٹ سے باہرکردیا

    فیفا ورلڈ کپ : ڈنمارک نے آئرلینڈ کوہرا کرٹورنامنٹ سے باہرکردیا

     

    ماسکو : ڈنمارک نے آئرلینڈ کو پانچ کے مقابلے ایک گول سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ دوہزاراٹھارہ سے باہر کردیا، ڈنمارک کے اسڑائیکر اریکسن نے ہیٹ ٹرک اسکور کی۔

    تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کوالیفائنگ راؤنڈز میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز چار مرتبہ کی عالمی چیمپئین اٹلی کی ٹیم سوئیڈن سے میچ برابر کھیلنے کے سبب ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی تھی۔

    آج ائرلینڈ کی ٹیم ڈنمارک کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد ورلڈ کپ دوہزار اٹھارہ میں جگہ نہ بناسکی، آئرلینڈ کی ٹیم نے کھیل کا آغاز تو جارحانہ کیا اور چھٹے ہی منٹ پر گول داغ کر برتری حاصل کرلی لیکن چند ہی لمحات بعد کھیل کا نقشہ ہی بدل گیا۔

    ڈنمارک نے یکے بعد دیگرے پانچ گول کرکے نہ صرف میچ اپنے نام کیا بلکہ دو ہزار اٹھارہ ورلڈ کپ کا ٹکٹ بھی حاصل کرلیا، ڈنمارک کے اسڑائیکر اریکسن نے ہیٹ ٹرک اسکور کی۔


    مزید پڑھیں: چارمرتبہ عالمی چیمپیئن رہنے والا اٹلی فٹبال ورلڈ کپ سے باہر


    یاد رہے کہ پہلے لیگ میں آئرلینڈ اور ڈنمارک کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔