Tag: fifa world cup 2022

  • پی ٹی وی فیفا ورلڈ کپ 2022 دکھانے میں کیوں ناکام رہا؟

    پی ٹی وی فیفا ورلڈ کپ 2022 دکھانے میں کیوں ناکام رہا؟

    اسلام آباد: پی ٹی وی پر فیفا ورلڈ کپ 2022 براہ راست نشر کرنے میں ناکامی کی رپورٹ قومی اسمبلی میں‌ پیش کر دی گئی، جس میں‌ کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی فیفا ورلڈ کپ دکھانے کے لیے کم منافع کما کر نشریاتی حقوق حاصل کر سکتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میچ براہ راست نشر کرنے میں ناکام رہا۔

    رپورٹ کے مطابق اس معاملے کی مزید انکوائری کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی کی آرا اور سفارشات کی روشنی میں ضروری کارروائی کی جائے گی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹیلی کاسٹ حقوق کے حصول میں ناکامی پر متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی گئی، سرکاری چینل کے ناطے فیفا ورلڈ کپ پی ٹی وی پر نشر کرنا اس کی ذمہ داری تھی، پاکستان کی اکثریتی آبادی ورلڈ کپ دیکھنے سے محروم رہی۔

  • دورانِ پرواز فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کی ویڈیو وائرل

    دورانِ پرواز فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کی ویڈیو وائرل

    فیفا ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور اس سے جڑی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جارہا ہے۔

    فٹبال شائقین کی اپنی پسندیدہ ٹیموں کے میچز دیکھنے کے لیے اسکرین سے چمٹے رہتے ہیں اور انہیں میچز کے شروع ہونے کا بے چینی سے انتظار ہوتا ہے۔

    تاہم دوران پرواز شائقین میچ کس طرح دیکھ سکتے ہیں اب یہ بھی ممکن ہوگیا ہے کیونکہ اتحاد ایئرویز کی جانب سے ہوائی سفر کے دوران مچیز کو براہ راست دیکھنے کا انتظام کیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کی پرواز میں موجود تمام مسافر میچ دیکھنے میں مصروف ہیں۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اب تک اسے ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

    علاوہ ازیں اتحاد ایئرویز کے علاوہ دیگر ایئرلائنز بھی ورلڈ کپ کے میچز کو دوران پرواز براہ راست نشر کررہی ہیں تاکہ شائقین میچ اپنی پسندیدہ ٹیموں کے میچز دیکھ سکیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں امریکا نے ایران کو 1-0 سے شکست دی تھی جبکہ انگلینڈ نے ویلز کو باآسانی 3-0 سے زیر کیا تھا۔

  • فیفا ورلڈ کپ : آسٹریلیا نے تیونس کو ایک گول سے ہرا دیا

    فیفا ورلڈ کپ : آسٹریلیا نے تیونس کو ایک گول سے ہرا دیا

    دوحہ: فیفا ورلڈ کپ گروپ ڈی کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے تیونس کو ایک صفر سے ہرا دیا، دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ کھیل پیش کیا گیاتاہم جیت آسٹریلیا کے حصے میں آئی۔

    دوحہ کے عظیم الشان الجنوب اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے آغاز میں آسٹریلیا نے تیونس کے کھلاڑیوں نے پوری جان لگا کر ایک دوسرے کے پول پر تابڑ توڑ حملے کیے تاہم دونوں ٹیموں کو کامیابی نہ مل سکی۔

    بعد ازاں آسٹریلیا نے پہلے ہاف کے 23 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے پہلی سبقت حاصل کرلی جو مخالف ٹیم کی مسلسل کوشش کے باوجود میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

    تیونس کے کھلاڑیوں کو متعدد مرتبہ آسٹریلیا کے پول میں جاکر گول کرنے کے یقینی موقع ملے تاہم انہیں کامیابی نہ مل سکی اور مقررہ وقت کے اختتام پر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    آسٹریلیا کی جانب سے میچ کا واحد گول مچل ڈیوک نے گول اسکور کیا۔ قبل ازیں گزشتہ روز امریکا اور انگلینڈ کے میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا جبکہ ایران نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویلز کو 0-2 سے شکست دی تھی۔

  • فیفا ورلڈ کپ کون جیتے گا؟ پیش گوئی سامنے آگئی

    فیفا ورلڈ کپ کون جیتے گا؟ پیش گوئی سامنے آگئی

    فیفا ورلڈ کپ 2022 کل سے قطر میں شروع ہورہا ہے جس کی افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار پرفارم کریں گے جبکہ پہلا میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    فٹبال کے عالمی کپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں شائقین بھی ورلڈ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں جبکہ میچ کے ٹکٹس بھی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہورہے ہیں۔

    ایسے میں آکسفورڈ نے ریاضیاتی (میتھا میڈیکل) ماڈل کے ذریعے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے بارے میں پیش گوئی کی گئی ہے۔

    آکسفورڈ کی جانب سے حساب کتاب لگانے کے بعد برازیل کی ٹیم کے چیمپئن بننے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    میتھا میڈیکل ماڈل کی جانب سے کہا گیا کہ انگلش ٹیم کوارٹر فائنل ہار جائے گی جبکہ ارجنٹائن کو سیمی فائنل میں شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا اور برازیل ایونٹ کی چیمپئن ٹھہرے گی۔

    واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں 32 ممالک کی ٹیمیں شامل ہے اور میگا ایونٹ میں 64 میچز کھیلے جائیں گے۔

  • فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی پر تنقید: ’قطر اپنے مخالفین کے زخموں پر نمک چھڑکتا رہے گا‘

    فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی پر تنقید: ’قطر اپنے مخالفین کے زخموں پر نمک چھڑکتا رہے گا‘

    دوحا: 20 نومبر 2022 سے قطر میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی پر قطر کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد حکام کا کہنا ہے کہ قطر اپنے مخالفین کے زخموں پر نمک چھڑکتا رہے گا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق قطر ایئر ویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اکبر البکر نے قطر میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کی مخالفت اور اس پر تنقید کرنے والوں کے خلاف سخت بیان دیا ہے۔

    اکبر البکر کا کہنا ہے کہ قطری قوم ہمیشہ اپنے مخالفین کے زخموں پر نمک چھڑکتی رہے گی۔

    ان کے اس بیان سے ظاہر ہو رہا ہے کہ جیسے جیسے فیفا ورلڈ کپ کا ایونٹ نزدیک آرہا ہے، ویسے ویسے اس موضوع کے متنازعہ ہونے اور اس بارے میں اختلافات کے آثار نمایاں ہوتے جا رہے ہیں۔

    اس حوالے سے چند ممالک اور فٹ بال ٹیموں کی طرف سے ایل جی بی ٹی کیو کے حقوق کے بارے میں قطر کے مؤقف اور کم تنخواہوں پر بڑی تعداد میں کام کرنے والے تارکین وطن کے ساتھ سلوک جیسے امور پر تشویش کا اظہار پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

    قطری حکام، جس وقت قطر کے حماد ہوائی اڈے کی توسیع کی نقاب کشائی کر رہے تھے، اسی وقت البکر نے ایک نقطے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے مدمقابل کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں۔

    البکر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین ہمارے پیارے ملک کے خلاف منفی میڈیا مہم چلا رہے ہیں کیونکہ لوگ اس حقیقت کو تسلیم نہیں کرنا چاہتے کہ قطر جیسا ایک چھوٹا سا ملک، سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کا مقابلہ جیت گیا۔

    انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کے ایونٹ کے لیے اپنے ملک میں کی جانی والی تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس بڑے ایونٹ کے لیے تمام تر ضروری چیزوں کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے، ان میں اضافی فلائٹس اور چارٹرڈ طیاروں کے مدد سے دونوں ہوائی اڈوں پر زیادہ سے زیادہ پروازوں کا بندوبست بھی شامل ہے۔

    ان کے مطابق اس لحاظ سے ہم بہت اچھی طرح سے اپنی تمام تر تیاریاں کر چکے ہیں۔

  • نورا فتیحی فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں جلوے بکھیریں گی

    نورا فتیحی فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں جلوے بکھیریں گی

    بالی ووڈ کی معروف ڈانسر اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی میزبان نورا فتیحی فیفا ورلڈ کپ 2022 میں پرفارم کریں گی۔

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف ڈانسر نورا فتیحی اور امریکی گلوکار و رائٹر لی بے بی ودیگر فیفا ورلڈ کپ میں مشہور گانوں پر پرفارم کریں گے، قطر کے ایکواڈور الخور البیت اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد 20 نومبر کو کیا جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق موروکن ماڈل نورا فتیحی افتتاحی تقریب میں ہندی میں گانا گائیں گی، واضح رہے کہ وہ فیفا میں بھارت کی نمائندگی کرنے والی واحد اداکارہ ہیں۔

    اس سے قبل یہ کہا جارہا تھا کہ نورا فتیحی، شکیرا اور جینیفر لوپیز کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گی۔


    قبل ازیں نورا فتیحی نے سات اکتوبر کو جاری ہونے والے قطر ورلڈ کپ کے آفیشل گانے ’لائٹ دی اسکائے‘ میں پرفارم کیا تھا۔

    اس آفیشل گانے میں نورا کے علاوہ اماراتی گلوکارہ بلقیس، مراکش سے ایوارڈ یافتہ گلوکارہ نغمہ نگار منال اور عراقی سپر اسٹار رحمہ ریاض نے پرفارم کیا تھا ۔

    فیفا ورلڈ کپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں افتتاحی تقریب کے بعد پہلے میچ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں میزبان قطر اور ایکواڈور کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔