Tag: FIFA World Cup

  • فیفا ورلڈ کپ، ’پین گوئن‘ کی پیشگوئیاں درست ثابت ہونے لگیں؟

    فیفا ورلڈ کپ، ’پین گوئن‘ کی پیشگوئیاں درست ثابت ہونے لگیں؟

    فیفا ورلڈ کپ کے سنسنی خیز میچز جاری ہیں اور میگا ایونٹ میں شائقین کی دلچسپی اور بھی بڑھ گئی ہے۔

    فٹبال کے میگا ایونٹ سے جڑی مختلف خبریں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جسے صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

    ان وائرل ویڈیوز کو شائقین فٹبال کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے اور کمنٹس میں اپنی رائے بھی دی جاتی ہے۔

    ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ورلڈ کپ کے میچز کی ایک بارہ سالہ ٹوبی (پین گوئن) بھی پیش گوئی کررہا ہے جو حیران کُن طور پر درست ثابت ہورہی ہیں۔

     

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پین گوئن کا ٹرینر سامنے فٹبال رکھتا ہے اور قریب ٹیموں کے جھنڈے رکھے جاتے ہیں پھر ٹوبی چونچ سے ان جھنڈوں کو چھو کر بتادیتا ہے کہ کونسی ٹیم جیتے گی۔

    پینگوئن نے سعودی عرب اور ارجنٹینا کے میچ کی پیش گوئی بھی کی تھی جو درست ثابت ہوئی یہی نہیں ٹوبی نے جاپان اور جرمنی کے میچ کی پیش گوئی کی تھی۔

    واضح رہے کہ ’ٹوبی‘ دبئی کے معروف ریزورٹ اسکائی دبئی کے انڈور میں ہوتا ہے جو فیفا ورلڈ کپ کے میچز کی پیش گوئی کررہا ہے۔

  • انجری کے شکار نیمار کے مداحوں کیلیے ایک اور بُری خبر

    انجری کے شکار نیمار کے مداحوں کیلیے ایک اور بُری خبر

    دوحہ: عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر اور برازیل کے کپتان نیمار کے مداحوں کے لیے ایک اور بُری خبر آگئی۔

    برازیل فٹبال ٹیم کے ڈاکٹر روڈریگو لاسمار نے بتایا ہے کہ نیمار انجری کے باعث پیر کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

    ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 30 سالہ نیمار کے پاؤں میں موچ آئی ہے، اب تک کی صورتِ حال کے مطابق وہ اگلے میچ کے لیے دستیاب نہیں لیکن پوری کوشش کر رہے ہیں کہ وہ فٹ ہو جائیں۔

    یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

    روڈریگو لاسمار نے یہ بھی بتایا کہ ڈینیلو بھی اگلے میچ کے لیے نہیں ہوں گے، وہ ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں۔

    سب سے زیادہ عالمی کپ جیتنے کا ریکارڈ رکھنے والی سابق عالمی چیمپئن برازیل نے گزشتہ روز سربیا کو باآسانی دو صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

    نیما نے برازیل کے لیے 122 میچز کھیلے جن میں جنہوں نے 75 گول اسکور کیے۔ نیمار کو برازیل کے معورف سابق فٹبالر ’Pelé‘ کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف دو گول درکار ہیں۔

  • سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز اور ایکواڈور کا میچ برابر

    سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز اور ایکواڈور کا میچ برابر

    دوحا: سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز اور ایکواڈور کا میچ برابر ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق دوحا کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈکپ کے لئے گروپ اے سے نیدرلینڈز اور ایکواڈور آمنے سامنے ہوئیں۔

    میچ کے چھٹے منٹ میں نیدرلینڈز کے کوڈی گاکپاؤ نے لانگ پاس کی مدد سے شاندار گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلادی۔
    کھیل کے پہلے ہاف تک ڈچ ٹیم کی برتری برقرا رہی۔

    یہ بھی پڑھیں: میگا ایونٹ میں قطر کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا

    دوسرے ہاف کے آغاز کے ساتھ ہی ایکواڈور نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور وہ 49 ویں منٹ میں میچ برابر کرنے میں کامیاب ہوگئے س کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کئے مگر کوئی بھی ٹیم مزید گول نہ کرسکی۔

    واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ میں نیدرلینڈز نے افریقی چیمپئن سینیگال کو شکست دے کر میگا ایونٹ میں اپنی پہلی فتح اپنے نام کی تھی جبکہ
    ایکواڈور نے میزبان ملک قطر کو کو 0-2 سے شکست دی تھی۔

  • رونالڈو نے منفرد اعزاز حاصل کرنے پر خاموشی توڑ دی

    رونالڈو نے منفرد اعزاز حاصل کرنے پر خاموشی توڑ دی

    دوحہ: پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے 5 فیفا ورلڈ کپ میں اسکور کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کرنے پر اپنا بیان جاری کر دیا۔

    کرسٹیانو رونالڈو نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ دنیا بھر کی 5 چیمپین شپ میں اسکور کرنا ایک ایسا کارنامہ ہے جس کے بارے میں، میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔

    انہوں نے لکھا کہ منفرد اعزاز حاصل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا میں کوئی چیز ناممکن نہیں ہے۔

    پرتگال کے کپتان نے لکھا: ’ملک کی نمائندگی کرنے میں مجھے جو فخر محسوس ہوتا ہے وہ صرف اُس خوشی سے موازنہ ہے جو میں اپنے ملک کے لیے گول کرنے پر محسوس کرتا ہوں۔‘

    یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کے شائقین کے لیے بُری خبر

    یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ روز گھانا کے خلاف میچ کھیل کر پانچ فیفا ورلڈ کپ میں کھیلنے اور گول اسکور کا اعزاز حاصل کیا۔

    اسٹار فٹ بالر نے مجموعی طور پر پانچ ورلڈ کپ میں 18 میچ کھیلے اور 8 گول اسکور کیے۔

  • میگا ایونٹ میں قطر کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا

    میگا ایونٹ میں قطر کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا

    دوحا: سینیگال نے فیفا ورلڈکپ کے میزبان قطر کو شکست سے دوچار کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دوحا کے الثمامہ اسٹیڈیم میں گروپ اے میچ میں قطراور سینیگال مدمقابل آئیں۔

    سینیگال نے ابتدا ہی سے قطر پر دباؤ برقرار رکھا اور اس کے گول پوسٹ پر مسلسل حملے کئے، میچ کے 41 ویں منٹ میں بولائے دیا نے ٹیم کی جانب سے پہلا گول داغ کر اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلادی۔

    پہلے ہاف کے اختتام پر سینیگال کو ایک گول کی برتری حاصل رہی، دوسرے ہاف کے آغاز پر بھی سینیگال نے دباؤ بڑھایا جس کا نتیجہ 48ویں منٹ ملا جب فامارا دیڈہیو نے گول اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی برتری0-2 کردی۔میزبان قطر نے بھی سینیگال ٹیم پر جوابی وار جاری رکھے اور 78 ویں منٹ میں محمد منطاری نے عمدہ ہیڈر کی مدد سے پہلا گول داغا۔

    کھیل کے 86ویں منٹ میں سینیگال کے بامنا ڈینگ نے ایک اورگول اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کیا جو کہ میچ کے ختم ہونے تک برقرار رہی۔

  • فیفا: دوربین میں شراب چھپا کر گراؤنڈ میں داخل ہونے والا شخص پکڑا گیا

    فیفا: دوربین میں شراب چھپا کر گراؤنڈ میں داخل ہونے والا شخص پکڑا گیا

    دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں میچ کے دوران دوربین میں شراب چھپا کر گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا شخص پکڑا گیا۔

    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گراؤنڈ کے داخلی راستے پر سکیورٹی اہلکار میچ دیکھنے کے لیے آئے میکسیکن شہری سے تفتیش کر رہے ہیں۔

    میکسیکن شہری کے ہاتھ میں دوربین تھی۔ اس نے سکیورٹی اہلکاروں کو بتایا کہ دوربین میں سینیٹائزر لے جا رہا ہوں۔

    جب سکیورٹی اہلکاروں نے اسے کھول کر دیکھا تو اس میں سے شراب کی چھوٹی بوتل برآمد ہوئی۔

    یار دہے کہ قطر کی حکومت نے فیفا ورلڈ کپ کے لیے آئے ملکی و غیر ملکی شہریوں پر گراؤنڈ میں شراب یا دوسری نشہ آور چیزیں لانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    اب تک معلوم نہیں ہو سکا کہ انتظامیہ نے میکسیکن شہری کے خلاف کیا کارروائی کی۔

  • دو منٹ میں 2 گول، ایران کے ہاتھوں ویلز کو اپ سیٹ شکست

    دو منٹ میں 2 گول، ایران کے ہاتھوں ویلز کو اپ سیٹ شکست

    دوحا: فیفا ورلڈکپ میں ایران نے ایکسٹرا ٹائم میں دو گول داغ کر ویلز کو اپ سیٹ شکست دے دی۔

    دوحا کے احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں ایران نے ویلز کو حیران کن شکست دیتے ہوئے فٹ ورلڈکپ میں پہلی فتح اپنے نام کرلی۔Imageدونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت میں میچ بغیر کسی گول کے برابر تھا، انجری ٹائم میں ایرانی کے کھلاڑی روزبھ چشمی نے گول داغ کر اپنی ٹیم کی فتح کی بنیاد ڈالی۔

    یہ بھی پڑھیں: کیا رونالڈو سعودی کلب سے معاہدہ کرنے والے ہیں؟

    ایک منٹ کے وقفے کے بعد ایرانی کھلاڑی رومن رضاعین نے شاندار پاس کی مدد سے ایک اور گول داغ کر اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا۔

    Image

    ایران کی یہ برتری کھیل کے اختتام تک جاری رہی، ریفری کی جانب سے میچ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی شائقین نے اسٹیڈیم میں کھڑے ہوکر اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، اس دوران کھلاڑیوں نے بھی حوصلہ افزائی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ میں ایران کی یہ پہلی فتح ہے اس سے قبل انگلینڈ نے ایران کو 2-6 سے آؤٹ کلاس کیا تھا۔

  • فٹبال ورلڈ کپ، آج 8 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

    فٹبال ورلڈ کپ، آج 8 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے مقابلوں میں آج چار میچز کھیلیں جائیں گے اور 8 ٹیمیں جیت کا عزم لیے ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں جاری دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کے عالمی کپ کے مقابلے جاری ہیں۔ آج بھی چار میچز کھیلے جائیں گے اور 8 ٹیمیں جیت کی لگن کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

    آج کے دن پہلا مقابلہ ویلز اور ایران کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جب کہ دوسرے میچ میں میزبان قطر اور سینیگال ٹکرائیں گے۔

    تیسرے میچ میں نیدر لینڈ اور ایکواڈور کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ چوتھے میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ امریکا سے ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: برازیل نے سربیا کو با آسانی شکست دے دی

    میگا ایونٹ کے تمام میچز اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • برازیل نے سربیا کو با آسانی شکست دے دی

    برازیل نے سربیا کو با آسانی شکست دے دی

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل نے سربیا کو با آسانی دو صفر سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز فیفا ورلڈ کپ میں چار میچز کھلیے گئے جس میں تین میچ فیصلہ کن اور ایک میچ برابر رہا۔

    سب سے زیادہ عالمی کپ جیتنے کا ریکارڈ رکھنے والی سابق عالمی چیمپئن برازیل نے مدمقابل سربیا کو با آسانی دو صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

    دیگر تین میچز میں پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گھانا کو دو کے مقابلے میں تین گولوں سے ہرایا۔ سوئٹزر لینڈ نے کیمرون کو ایک صرف سے شکست دی جب کہ یوروگوائے اور جنوبی کوریا کا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ یوں میچ برابر کرنے والی دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔

  • کرسٹیانو رونالڈو نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

    کرسٹیانو رونالڈو نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

    دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو پانچ فیفا ورلڈ کپ میں کھیلنے اور اسکور کرنے والے واحد کھلاڑی بن گئے۔

    آج فیفا ورلڈ کپ 2022 گروپ ایچ کے میچ میں پرتگال نے میچ کے آخری لمحات میں یکے بعد دیگرے دو گول کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی پہلی فتح سیمٹ لی۔

    یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو پر دو میچوں کی پابندی اور بھاری جرمانہ عائد

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by FIFA World Cup (@fifaworldcup)

    دونوں ٹیموں نے کھیل کا آغاز محتاط انداز میں کیا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کر سکی۔

    دوسرے ہاف کے آغاز پر ہی پرتگال نے جارحانہ انداز اپنایا اسی دوران گھانا کے کھلاڑی کی غلطی نے پرتگال کو پیلنٹی کارنر دلا دیا جس کا کپتان رونالڈو نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ٹیم کے لئے پہلا گول اسکور کردیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by FIFA World Cup (@fifaworldcup)