Tag: FIFA World Cup

  • ویڈیو: کینیڈین فٹبالر کی والدہ بیٹے کو کھیلتا دیکھ کر خوشی سے نہال

    ویڈیو: کینیڈین فٹبالر کی والدہ بیٹے کو کھیلتا دیکھ کر خوشی سے نہال

    فیفا ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے میگا ایونٹ میں شائقین کی دلچسپی اور بھی بڑھ گئی ہے۔

    فٹبال ورلڈ کپ سے جڑی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جسے صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے، ان ویڈیوز اور تصاویر پر مداح پسندیدہ فٹبالرز کی کارکردگی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

    گزشتہ دنوں سعودی عرب کے ہاتھوں ارجنٹائن کی اپ سیٹ شکست پر فٹبالر لائنل میسی سے متعلق میمز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کینیڈا اور بیلجیم کا میچ جاری ہے، ’کینیڈین فٹبالر سیم اڈیکوبے‘ کی والدہ گھر میں میچ دیکھ رہی ہیں، جب انہوں نے اسکرین پر بیٹے کو دیکھا تو وہ خوشی سے نہال ہوگئیں۔

    سیم کی والدہ کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’میرا بیٹا فیفا ورلڈ کپ کھیل رہا ہے۔‘

     

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ESPN FC (@espnfc)

    واضح رہے کہ گروپ ایف کے میچ میں بیلجیم نے کینیڈا کو 1-0 سے شکست دی تھی۔گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچز میں سوئٹزرلینڈ نے کیمرون کو 1-0 سے شکست دی جبکہ پرتگال نے گھانا کو 3-2 سے قابو کیا، سوئٹزرلینڈ نے کیمرون کے خلاف 1-0 سے فتح حاصل کی، گروپ ایچ میں جنوبی کوریا اور یوروگوئے کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

  • سنسنی خیز مقابلے کے بعد رونالڈو کی ٹیم کامیاب

    سنسنی خیز مقابلے کے بعد رونالڈو کی ٹیم کامیاب

    دوحا: فیفا ورلڈکپ میں پرتگال نے میچ کے آخری لمحات میں یکے بعد دیگرے دو گول کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی پہلی فتح سیمٹ لی۔

    دوحا کے راس ابوعبود اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے گروپ ایچ کے میچ میں ورلڈکپ کی فیورٹ پرتگال اور گھانا مد مقابل آئیں۔

    دونوں ٹیموں نے کھیل کا آغاز محتاط انداز میں کیا،پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔

    دوسرے ہاف کے آغاز پر ہی پرتگال نے جارحانہ انداز اپنایا اسی دوران گھانا کے کھلاڑی کی غلطی نے پرتگال کو پیلنٹی کارنر دلادیا جس
    کا کپتان رونالڈو نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ٹیم کے لئے پہلا گول اسکور کردیا۔Imageمیچ کے 73 ویں منٹ میں گھانا کے آندرے آئیوے نے پرتگال کا دفاعی حصار توڑتے ہوئے گول داغ کر مقابلہ برابر کردیا۔

    پانچ منٹ کے وقفے کے بعد پرتگال نے جوابی حملہ کرتے ہوئے گھانا کے خلاف دوسرا گول کرڈالا، جواو فیلکس نے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔Image

    کھیل کے 80 ویں منٹ میں پرتگال اسٹرائیکر رافیل لاوئیو نے شاندار گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا۔

    یہ بھی پڑھیں: یوروگوئے اور جنوبی کوریا کا میچ برابر

    میچ کے آخری دس منٹ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوئے جہاں پرتگال نے مخالف ٹیم پر یکے بعد دیگرے حملے کئے جواب میں گھانا نے بھی وار کئے.

     میچ ختم ہونے سے ایک منٹ قبل گھانا کے عثمان بخاری نے اپنی ٹیم کی جانب سے دوسرا گول داغ کر پرتگال کے کیمپ میں کھبلی مچادی مگر وہ میچ برابر کرنے میں ناکام رہے۔

  • سوئس کھلاڑی کا مخالف ٹیم کیخلاف گول کرنے پر جشن منانے سے انکار

    سوئس کھلاڑی کا مخالف ٹیم کیخلاف گول کرنے پر جشن منانے سے انکار

    دوحہ: سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی بريل امبولو نے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں کیمرون کے خلاف واحد گول کرنے کے باوجود جشن اس کا منانے سے انکار کر دیا۔

    گروپ جی میں آج سوئٹزرلینڈ اور کیمرون کی ٹیموں آمنے سامنے آئیں۔ سوئس کھلاڑی بریل امبولو نے 48 منٹ پر گول داغ دیا جس سے ٹیم کو فتح حاصل ہوئی۔

    فٹ بالر اکثر گول کرنے پر جشن منانے کے لیے گراؤنڈ میں دوڑ لگاتے ہیں، شرٹ اتار دیتے ہیں یا پھر ٹیم کے دیگر کھلاڑی اسے کندھے پر اُٹھا کر خوشی مناتے ہیں لیکن اس مقابلے میں صورتِ حال غیر معمولی رہی۔

    بريل امبولو نے جب گول کیا تو ان کی ٹیم کا ایک کھلاڑی خوشی میں بھاگتا ہوا آیا لیکن انہوں نے اسے قریب آنے سے قبل ہی رکنے کا اشارہ کر دیا۔

    دراصل کیمرون بريل امبولو کا آبائی ملک ہے۔ وہ دارالحکومت یاؤندے میں پیدا ہوئے تاہم بعد میں وہ اہل خانہ سمیت سوئٹزرلینڈ کے شہر بازل منتقل ہوگئے۔ آبائی ملک کے احترام میں انہوں نے گول کرنے کا جشن نہیں منایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by FIFA World Cup (@fifaworldcup)

  • یوروگوئے اور جنوبی کوریا کا میچ برابر

    یوروگوئے اور جنوبی کوریا کا میچ برابر

    دوحا: فیفا ورلڈکپ میں یوروگوئے اور جنوبی کوریا کا میچ برابر ہوگیا۔

    دوحا کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ایچ کے میچ میں یوروگوئے اور جنوبی کوریا مدمقابل آئے۔

    دونوں ٹیموں نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور تابڑ توڑ ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کئے، مگر کسی ٹیم کو کامیابی نہ مل سکی۔

    یہ بھی پڑھیں: سوئس کھلاڑی کا مخالف ٹیم کیخلاف گول کرنے پر جشن منانے سے انکار

    میچ کے دوران یوروگوئے کو 4 جبکہ جنوبی کوریا کو 3 کارنر ملے تاہم کوئی بھی ٹیم اس سے فائدہ نہ اٹھاسکی۔

    گروپ ایچ کےاس مقابلے میں دونوں ٹیموں کے ایک ایک کھلاڑی کو یلو کارڈ بھی دکھایا گیا۔

  • امبولو کے گول نے سوئزرلینڈ کو فتح دلادی

    امبولو کے گول نے سوئزرلینڈ کو فتح دلادی

    دوحا: دوحا کے میدانوں میں دنیائے کھیل کا میلہ جاری ہے، جہاں شائقین کو دلچسپ اور سنسنی خیز میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دوحا کے الجنوب اسٹیڈیم میں گروپ جی کے میچ میں سوئزرلینڈ نے کیمرون کے خلاف میچ میں فتح حاصل کرلی، سوئرزلینڈ نے میچ کے آغاز سے ہی کیمرون پر تابڑ توڑ حملے کئے۔

    تاہم کیمرون کے ڈیفنڈرز ڈھال بنے رہے، میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

    میچ کے دوسرے ہاف کے آغاز پر ہی سوئزرلینڈ نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور صرف تین منٹ بعد بریل ایمبولو نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی۔

    Image

    سوئزرلینڈ کی جانب سے ایک گول کی سبقت کے بعد کیمرون نے بھی جارحانہ انداز اپنایا تاہم سوئزر لینڈ کے گول کیپر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے ہر حملے کو ناکام بنایا۔

    یہ بھی پڑھیں:  زخمی سعودی فٹبالر ‘یاسر الشہرانی ‘ کی صحت سے متعلق اہم خبر

    میچ کے آخری 15 منٹ نہایت دلچسپ رہے جہاں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر کئی حملے کئے تاہم کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی اور میچ کے اختتام تک سوئزرلینڈ کی برتری برقرار رہی۔

  • زخمی سعودی فٹبالر ‘یاسر الشہرانی ‘ کی صحت سے متعلق اہم خبر

    زخمی سعودی فٹبالر ‘یاسر الشہرانی ‘ کی صحت سے متعلق اہم خبر

    ریاض: فٹ بال ورلڈکپ میں ارجنٹینا کے خلاف تاریخی میچ کے دوران شدید زخمی ہونے والے سعودی فٹبالر یاسر الشہرانی سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق دو روز قبل ارجنٹینیا کے خلاف میچ کے دوران یاسر الشہرانی سعودی گول کیپر محمد ال اویس سے ٹکرا گئے تھے۔

    جس کے نتیجے میں ان کا جبڑا اور چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں تھیں اور اندورنی خون بہنے لگا تھا، فٹبالر کو طبی امداد کے لئے دوحہ کے حماد میڈیکل سٹی لے جایا گیا جہاں خون روکنے کے لئے ان کا سرجیکل پروسیجر کیا گیا۔Argentina v Saudi Arabia match halted amid desperate pleas from distressed players - Wales Onlineتاہم اب سعودی فٹبالر یاسر الشہرانی کو مزید علاج کے لیے ایئرلفٹ کر کے ریاض کے نیشنل گارڈ اسپتال پہنچادیا گیا ہے،جہاں ان کی سرجری کی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی تاریخی فتح پر ولی عہد کا سجدہ شکر

    یاد رہے کہ سعودی عرب نے منگل کو ارجنٹائن کے خلاف 2-1 کی تاریخی فتح حاصل کی تھ،۔ اس میچ نے لوسیل اسٹیڈیم میں ارجنٹینا کے 36 میچوں کے ناقابل شکست ریکارڈ کو ختم کیا تھا۔Saudi Arabia hero undergoes emergency surgery on broken jaw after horror Argentina injury | Football | Sport | Express.co.ukاس کے علاوہ فٹ بال کی تاریخ میں بھی پہلی بار ہوا تھا کہ ارجنٹینا کی ٹیم کو کسی ایشیائی ٹیم کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

    دوسری جانب الشہرانی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو کے ذریعے کہا کہ "میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں ٹھیک ہوں، میری طبیعت اب بہتر ہے، انہوں نے قوم کو میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور اپنے لیے دعاؤں کا شکریہ ادا کیا”۔

  • فیفا ورلڈ کپ، بیلجیئم نے کینیڈا کو ایک صفر سے قابو کرلیا

    فیفا ورلڈ کپ، بیلجیئم نے کینیڈا کو ایک صفر سے قابو کرلیا

    فیفا ورلڈ کپ کے بدھ کو کھیلے گئے چوتھے میچ میں بیلجیئم نے کینیڈا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

    قطر میں جاری دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال ورلڈ کپ کے ایک میچ میں بیلجیئم کو شکست دے دی۔ کینیڈین کھلاڑی ایک بھی گول نہ کرسکے جب کہ بلیجیئم کی جانب سے ایک بار گیند کو گول پوسٹ کی راہ دکھائی گئی۔

    اس سے قبل فیفا ورلڈ کپ میں ٹورنامنٹ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوا اور چار بار کی عالمی چیمپئن جرمنی کو جاپان سے دو ایک سے شکست دے دی۔ اسپین نے کوسٹاریکا کو سات صفر کے بڑے مارجن سے میدان بدر کیا جب کہ مراکش اور کروشیا کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

  • کرسٹیانو رونالڈو پر دو میچوں کی پابندی اور بھاری جرمانہ عائد

    کرسٹیانو رونالڈو پر دو میچوں کی پابندی اور بھاری جرمانہ عائد

    میچ کے بعد گراؤنڈ سے رخصت ہوتے وقت نوجوان کا موبائل فون توڑنے پر عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اپریل میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایورٹن کلب کے خلاف میچ میں شکست ہوئی تھی۔

    شکست کے باعث غصے کی حالت میں کرسٹیانو رونالڈو گراؤنڈ سے واپس لوٹ رہے تھے کہ ایک نوجوان ان کی ویڈیو بنانے میں مصروف تھا۔

    رونالڈو نے میچ میں شکست کا غصہ نوجوان پر اتار دیا۔ فٹ بالر نے نوجوان کا ہاتھ جھٹک دیا جس سے اس کا مہنگا اسمارٹ فون موقع پر ہی ٹوٹ گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کے شائقین کے لیے بُری خبر

    فٹبال اسوسی ایشن نے شکایت موصول ہونے پر اس پر انکوائری کی جو اب ختم ہوگئی۔ انکوائری پینل نے اسٹار فٹ بالر کو قصور وار ٹھہرا دیا۔

    رونالڈو پر کلب کے دو میچوں کے لیے پابندی عائد کر دی گئی جبکہ ان پر 50 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

    فٹبالر کو صرف جرمانے کی رقم ادا کرنا ہوگی کیوں کہ انہوں نے گزشتہ روز ہی مانچسٹر یونائیٹڈ کلب سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

  • اسپین کی ریکارڈ فتح، کوسٹاریکا کو شکست

    اسپین کی ریکارڈ فتح، کوسٹاریکا کو شکست

    فیفا ورلڈ کپ گروپ ای کے میچ میں اسپین نے کوسٹاریکا کو 7-0 سے شکست دے دی۔

    گروپ ای کے میچ میں اسپین کی جانب سے ریکارڈ 7 گول کیے گئے جبکہ کوسٹاریکا حریف ٹیم کے سامنے ڈھیر ہوگئی اور کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔

    اسپین کی ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف 7-0 سے گول سے یہ پہلی کامیابی ہے۔

    اسپین کی جانب سے ڈینی المو، مارکو ایسنسو، فیرن ٹوریس نے ابتدائی تین گول کیے جس کے بعد گیوی، کارلوس سولر، الوارو موراٹا نے مزید گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی یقینی بنادی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by FIFA World Cup (@fifaworldcup)

    اسپین کی ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف 7-0 سے گول سے یہ پہلی کامیابی ہے۔میچ میں کوسٹاریکا کے کھلاڑیوں کو دو بار ’یلو‘ کارڈ دکھائے گئے جبکہ 12 مرتبہ انہوں نے فاؤل کیے۔

    گروپ ای کے پوائنٹس ٹیبل پر اسپین کی ٹیم تین پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ جاپان تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، جرمنی بغیر کسی پوائنٹ کے تیسرے اور کوسٹاریکا آخری نمبر پر موجود ہے۔

    اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں جاپان نے جرمنی کو 2-1سے اپ سیٹ شکست دی تھی، فرانس نے آسٹریلیا کو باآسانی 4-1 سے ہرایا تھا۔

    واضح رہے کہ گروپ ایف کے پہلے میچ میں کل بیلجیئم اور کینیڈا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

  • جاپان نے آخری لمحات میں پانسہ پلٹ دیا، جرمنی کو شکست

    جاپان نے آخری لمحات میں پانسہ پلٹ دیا، جرمنی کو شکست

    دوحا: فیفا ورلڈکپ دوہزار بائیس کا دوسرا اپ سیٹ، جاپان نے چار بار کی عالمی چیمپئن جرمنی کو ڈرامائی انداز میں شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق دوحا کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ای کے میچ میں جاپان نے میچ کے آخری لمحات میں محض 8 منٹوں کے دوران یکے بعد دیگرے گول کرتے ہوئے جرمنی کے ارمان کو خاک میں ملادیا۔

    جرمنی نے کھیل کے پہلے ہاف کے 33 ویں منٹ میں پیلنٹی کی مدد سے جاپان کے خلاف گول اسکور کیا، جرمنی کی جانب سے فیفا ورلڈکپ کا پہلا گول ایکی گنڈوگان نے درج کرایا۔Imageپہلے ہاف کے اختتام تک جرمنی کو ایک گول کی برتری حاصل رہی۔

    یہ بھی پڑھیں: مراکش کا عمدہ کھیل، کروشیا کے خلاف میچ برابر

    کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی جرمنی نے دفاعی انداز اپناتے ہوئے بیشتر وقت کھیل کو مخالف ٹیم کے گول پوسٹ میں کھیلتے گزارا اس دوران مزید برتری حاصل کرنے کی کوشش کی گئی جسے جاپانی ڈیفنڈرز نے ناکام بنایا۔Imageکھیل کے 75 ویں منٹ میں جاپانی اسٹرائیکر رٹسودوان نے عمدہ گول کرتے ہوئے میچ کو برابر کردیا، محض 8 منٹ کے بعد جاپانی کھلاڑی ٹاکومااسانو نے اپنی ٹیم کی جانب سے دوسرا گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو ایک گول کر برتری دلادی۔

    میچ کے اختتامی لمحات میں جرمنی نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے گول کرنے کی کئی کوششیں کی، مگر تمام بے سود ثابت ہوئیں۔