Tag: FIFA World Cup

  • امریکا کیخلاف میچ سے قبل انگلینڈ کیلیے مشکل کھڑی ہوگئی

    امریکا کیخلاف میچ سے قبل انگلینڈ کیلیے مشکل کھڑی ہوگئی

    دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں امریکا سے مقابلے سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔

    برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انگلینڈ فٹبال ٹیم کے کپتان ہیری کین ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے جبکہ جمعہ کو انہیں امریکا کی ٹیم سے مقابلہ کرنا ہے۔

    ہیری کین کو پیر کے روز ایران کے خلاف میچ کے دوسرے حصے میں ٹخنے کی انجری ہوئی جس کے بعد ان کی جگہ کالم ولسن کو میدان میں اتارا گیا۔

    انگلینڈ ٹیم کے کپتان کو میچ کے دوران پٹی باندھی گئی اور آج انہوں نے ٹخنے کا اسکین کروایا جس کا نتیجہ آنا باقی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by FIFA World Cup (@fifaworldcup)

    ہیری کین اب تک انگلینڈ کے لیے 76 میچوں میں 51 گول کر چکے ہیں۔

    ٹیم مینجر گیرتھ ساؤتھ گیٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ ہیری کین کے اسکین کا نتیجہ مثبت ہوگا۔

  • مراکش کا عمدہ کھیل، کروشیا کے خلاف میچ برابر

    مراکش کا عمدہ کھیل، کروشیا کے خلاف میچ برابر

    دوحا: دنیائے کھیل کا میلہ قطر کے میدانوں میں جاری ہے، جہاں شائقین فٹ بال کو دلچسپ اور سنسنی خیز میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دوحا کے البیت اسٹیڈیم میں مراکش اور کروشیا کے درمیان گروپ ایف کا میچ کھیلا گیا جو کہ بغیر کسی گول کے برابر رہا اور دونوں ٹیموں کو یکساں پوائنٹ سے نوازا گیا۔

    فیفا رینکنگ میں 12 ویں نمبر پر موجود کروشیا میچ کے دوران کھیل پر قابض تو رہے مگر مراکش کے عمدہ دفاعی حکمت عملی کے باعث وہ گول کرنے میں ناکام رہے۔

    میچ کے دوران کروشیا کو 5 کارنر بھی ملے تاہم وہ اس سے فائدہ نہ اٹھاسکے جبکہ مراکش کو کوئی کارنر نہ ملا۔

    یہ بھی پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ، دفاعی چیمپئن فرانس کا فاتحانہ آغاز

    اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن فرانس نے ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا اور آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے شکست سے دوچار کیا۔

    میگا ایونٹ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • فیفا ورلڈ کپ: عربی زبان میں خوبصورت کمنٹری، ’’اللہ اللہ‘‘ کا ورد، ویڈیو وائرل

    فیفا ورلڈ کپ: عربی زبان میں خوبصورت کمنٹری، ’’اللہ اللہ‘‘ کا ورد، ویڈیو وائرل

    فیفا ورلڈ کپ میں گزشتہ روز ارجنٹینا اور سعودی عرب میچ کے دوران عربی زبان میں خوبصورت کمنٹری کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

    قطر میں جاری دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کے ورلڈ کپ میں گزشتہ روز سعودی عرب نے ٹورنامنٹ فیورٹ ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی جس کے بعد اس میچ کی عربی میں ہونے والی خوش الہان کمنٹری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کو کمنٹیٹر کے جوش نے دیوانہ بنا دیا۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ میچ کے سنسنی خیز لمحات میں جب سعودی کھلاڑی گول پوسٹ کے قریب ارجنٹائن پر حاوی ہوتے ہیں تو عربی زبان میں کمنٹری کرنے والے کمنٹیٹرز کا جوش بھی کھلاڑیوں کی حرکت کے ساتھ گھٹتا بڑھتا ہے۔

    ایک موقع پر فٹبال سعودی کھلاڑی کے پاس سے نکل جاتی ہے تو پرجوش کمنٹیٹر کی آواز میں دھیما پن آتا ہے لیکن جیسے ہی دوبارہ گیند سعودی کھلاڑی کے پاس آتی ہے تو کمنٹیٹر کے جوش و جذبے میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے اور جیسے ہی گول ہوتا ہے تو کمنٹیٹر والہانہ انداز میں کئی بار اللہ، اللہ، اللہ کے متبرک نام کا ورد کرتا ہے اور اس آواز سے اسٹیڈیم گونج اٹھتا ہے۔

    ارجنٹینا کے خلاف گول اسکور کرنے پر کمنٹیٹر کی عرب زبان میں کمنٹری کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے جب کہ دنیا بھر کے میڈیا نے بھی اسے سرخیوں میں جگہ دی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک مقابلے میں دو گولز سے ہرادیا تھا۔ اس تاریخی فتح پر میچ کے بعد سعودی کھلاڑیوں کی میدان میں سجدہ ریز ہونے کی تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں جبکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی میچ دیکھنے کی تصاویر اور بارگاہ الہٰی میں سجدہ شکر کی تصاویر نے میڈیا میں خوب جگہ سمیٹی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ، ٹرافی کی تاریخ، ساخت اور قیمت جان کر حیران رہ جائیں

    فٹبال ورلڈ کپ کی 88 سالہ تاریخ میں پہلی بار کھیلوں کے اس عالمی میلے میں اسلامی رنگ نمایاں ہے۔ افتتاحی تقریب میں قرآن پاک کی تلاوت، نماز کے لیے افتتاحی تقریب روکنا، غیر اسلامی لباس پہننے اور شراب پر پابندی جیسے اقدامات نمایاں ہیں۔

  • فیفا ورلڈ کپ میں آج بھی 4 میچ کھیلے جائیں گے

    فیفا ورلڈ کپ میں آج بھی 4 میچ کھیلے جائیں گے

    قطر میں دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلے جاری ہیں آج بھی 4 میچز کھیلے جائیں گے۔

    فیفا ورلڈ کپ میں آج پہلے میچ میں مراکش اور گزشتہ ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم کروشیا ٹکرائیں گی۔ دوسرے میچ میں جرمنی کا مقابلہ جاپان سے ہو گا۔

    تیسرے مقابلے میں اسپین اور کوسٹاریکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جب کہ بیلجیئم کا چوتھے میچ میں کینیڈا سے جوڑ پڑے گا۔

    میگا ایونٹ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ، دفاعی چیمپئن فرانس کا فاتحانہ آغاز

    گزشتہ روز کھیلے گئے چار میچز میں سعودی عرب نے فیورٹ ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ دفاعی چیمپئن فرانس نے آسٹریلیا کو چار ایک سے دھول چٹائی۔ ڈنمارک اور تیونس، میکسیکو اور پولینڈ کے مابین کھیلے گئے میچز بغیر کسی گول کے برابر رہے۔

  • فیفا ورلڈ کپ، دفاعی چیمپئن فرانس کا فاتحانہ آغاز

    فیفا ورلڈ کپ، دفاعی چیمپئن فرانس کا فاتحانہ آغاز

    فیفا ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن فرانس نے ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے اور آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے شکست دے دی ہے۔

    قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے نویں میچ میں دفاعی چیمپئن فرانس نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

    فرانس نے آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔

    وکرا میں کھیلے گئے میچ کے ابتدائی لمحات میں آسٹریلوی ٹیم حاوی رہی اور نویں منٹ میں گڈون کے گول سے میچ میں برتری حاصل کی۔

    اُس کے بعد فرانس نے دباؤ بڑھایا اور 27 ویں منٹ میں ری بیوٹ نے گول کرکے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کردیا۔ 5 منٹ بعد فرانس کے اسٹار کھلاڑی اولیویئر گیرو نے ریبیوٹ کے پاس پر گیند آسٹریلوی ٹیم کے جال میں پہنچا کر ٹیم کو برتری دلا دی۔

    فرانس کی یہ سبقت پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف میٕں بھی فرانس نے مزید دو گول بنائے، 68 ویں منٹ میں ایم باپے نے گیند جال میں پہنچائی جب کہ 71 ویں منٹ میں اولیویئر گرو نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا چوتھا گول اسکور کیا۔

    اس سے قبل منگل کو کھیلے گئے تین میچز میں ڈنمارک اور تیونس کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میکسیکو اور پولینڈ بھی اپنے میچ میں کوئی گول نہ کرسکے اور مقابلہ برابر رہنے پر چاروں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

    تاہم منگل کے روز ابتدائی میچ میں سعودی عرب نے لیونئل میسی کی ٹورنامنٹ فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ارجنٹائن کو اپ سیٹ شکست سے دو چار کیا۔ سعودی عرب نے ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرایا۔

    میگا ایونٹ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • ارجنٹینا اور برازیل کے شائقین میں جھڑپ، مکوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال

    ارجنٹینا اور برازیل کے شائقین میں جھڑپ، مکوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال

    نئی دہلی: بھارت میں ارجنٹینا اور برازیل کی فٹبال ٹیموں کے شائقین آپ میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر مکوں اور ڈنڈوں کی بارش کر دی۔

    فٹبال ٹیموں کے شائقین میں جھڑپ کا واقعہ ریاست کیرلا کے شہر کولم میں پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مختصر ویڈیو میں شائقین کو لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ اتوار کی شام فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب کے دوران پیش آیا۔

    یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی ارجنٹینا کو شکست، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ ایک دوسرے پر مکوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کر رہے ہیں۔ لڑائی میں کم عمر لڑکے بھی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کیخلاف میچ میں کہاں غلطیاں ہوئیں؟ میسی نے بتا دیا

    کولم پولیس کو اس متعلق اب تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم پولیس نے ازخود ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ وائرل ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جائے گی۔

  • لیون ڈوسکی نے پنالٹی مس کردی، میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم

    لیون ڈوسکی نے پنالٹی مس کردی، میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم

    فیفا ورلڈ کپ گروپ سی کے میچ میں پولینڈ اور میکسیکو کا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولینڈ کے فٹبالر رابرٹ لیون ڈوسکی نے اہم موقع پر پنالٹی مس کردی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

    گروپ سی میں پولینڈ اور میکسیکو کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔

    دونوں ٹیموں کی جانب سے گول پوسٹ پر اٹیک کیے گئے لیکن کوئی بھی ٹیم میچ کے اختتام تک گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

    واضح رہے کہ لیون ڈوسکی 76 گول کرچکے ہیں، وہ بارسلونا کی جانب سے کھیلتے ہوئے 19 میچوں میں 18 بار گیند کو جال میں پہنچا چکے ہیں۔

    آج کھیلے گئے میچز میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو 2-1 سے شکست دے کر اپ سیٹ کردیا، ارجنٹائن کی جانب سے واحد گول لینول میسی نے پنالٹی پر کیا تھا۔

    تیسرے روز کا دوسرا میچ ڈنمارک اور تیونس کے درمیان برابری پر ختم ہوا، دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔

     ڈنمارک کو گول کرنے کا ایک سنہری موقع ملا تھا مگر اُن کے کھلاڑی آندریس کورنیلس صرف ایک میٹر کے فاصلے سے گیند جال میں نہ پہنچا سکے۔

    ڈنمارک کیلئے یہ ڈرا میچ اُس کے ناک آؤٹ مرحلے میں جانے میں رکاوٹ بھی بن سکتا ہے گروپ میچ میں ڈنمارک کو فرانس کا چیلنج درپیش ہوگا ۔

  • سعودی عرب کیخلاف میچ میں کہاں غلطیاں ہوئیں؟ میسی نے بتا دیا

    سعودی عرب کیخلاف میچ میں کہاں غلطیاں ہوئیں؟ میسی نے بتا دیا

    دوحہ: ارجنٹینا کی فٹبال ٹیم کے کپتان لائنل میسی نے سعودی عرب کے خلاف میچ میں شکست کی اہم وجہ بتا دی۔

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو 1-2 سے شکست دی۔ میچ کے بعد میسی نے میڈیا سے بات چیت کی۔

    میسی نے بتایا کہ میچ کے دوران ایسی صورتِ حال پیدا ہوئی جس کے بارے میں سوچا نہیں تھا، ٹیم کو افتتاحی میچ میں ایسی شکست کی توقع نہیں تھی۔

    میچ کے دوران ارجنٹینا کو پہلے 10 منٹ میں ہی پینلٹی کک کا موقع ملا جس سے ٹیم نے فائدہ اٹھایا۔ میچ کے پہلے حصے میں ارجنٹینا نے تین گول داغے جو آف سائیڈ کی وجہ سے مسترد ہوئے۔

    میسی کا کہنا ہے کہ میچ کے دوسرے حصے میں پانچ منٹ ایسے تھے جس میں ہم سے غلطیاں ہوئیں اور پھر کھیل ہاتھ سے نکل گیا، ٹیم میں اتحاد ختم اور ہم نے بال کو پیٹنا شروع کر دیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ٹورنامنٹ میں دوسری سب سے کم درجے کی ٹیم ہے مگر اس کے باوجود ہم جانتے تھے کہ وہ ہمیں شکست دے سکتے ہیں۔

    کپتان نے کہا: ’ہم جانتے تھے اگر مخالف ٹیم کو موقع دیا تو وہ ہمیں نہیں چھوڑے گی۔ سعودی عرب سے شکست کوئی سرپرائز نہیں کیوں کہ ہم ذہنی طور پر اس کے لیے تیار تھے۔‘

  • فیفا ورلڈکپ: تیونس اور ڈنمارک کا میچ برابر

    فیفا ورلڈکپ: تیونس اور ڈنمارک کا میچ برابر

    دوحا: قطر کے میدانوں میں دنیائے کھیل کا میلہ جاری ہے، ایک اور میچ کا فیصلہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق دوحا کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے اسٹیج مقابلے میں ڈنمارک اور تیونس کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا اور دونوں ٹیموں کے حصے میں ایک ایک پوائنٹ آیا۔

    کھیل کے آغاز پر ڈنمارک ٹیم نے مخالف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھنےکے لئے متعدد حملے کئے تاہم تیونسی گول کپیر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی گول بچائے جبکہ ڈیفنڈرز نے بھی متعدد بار ڈنمارک کی چال کو ناکام بنایا۔

    ڈنمارک کے اسٹرائیکر نے 13 بار مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر حملے کئے۔

    یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈکپ کا بڑا اپ سیٹ، سعودی عرب نے ارجنٹینیا کو ہرادیا

    میچ میں مجموعی طور پر تین کھلاڑیوں کو یلو کارڈ بھی دکھائے گئے جن میں ڈنمارک کے دو جبکہ تیونس کا ایک کھلاڑی شامل تھا۔

    اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں بڑا اپ سیٹ ہوا تھا ، جہاں ہارٹ فیورٹ ارجنٹینیا کو سعودی عرب کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • سعودی عرب کی ارجنٹینا کو شکست، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

    سعودی عرب کی ارجنٹینا کو شکست، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

    دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سعودی عرب کے ہاتھوں ارجنٹینا کو غیر یقینی شکست ہوتے ہی سوشل میڈیا پر میمز کا بازار گرم ہوگیا۔

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں سعودی عرب کی ٹیم نے ٹائٹل فیورٹ ارجنٹینا کو 1-2 سے ہرا دیا۔ اسٹار فٹبالر لائنل میسی بھی اپنی ٹیم کو ناکامی سے نہ بچا سکے۔ ارجنٹینا کو 36 میچوں کے بعد پہلی بار شکست ہوئی۔

    شائقین کو یقین تھا کہ ارجنٹینا کی ٹیم سعودی عرب کو باآسانی شکست دے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔

    https://twitter.com/VishalVerma_9/status/1595033068158717952?s=20&t=mLRR6S1ekdqQjux5ukVS1A

    ارجنٹینا کے ہارنے پر جہاں لائنل میسی کے مداح مایوس ہیں وہیں سعودی عرب میں ٹیم کی جیت پر جشن منایا جا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین میمز شیئر کرنے میں مصروف ہیں۔

    ملاحظہ کیجیے:

    https://twitter.com/Fallen_x_King/status/1595033811313639426?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1595033811313639426%7Ctwgr%5E773c625ee3730a8a36c0bb0dc29c441b8a025e9e%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fsports.ndtv.com%2Ffifa-world-cup-2022%2Fargentinas-shock-loss-to-saudi-arabia-in-qatar-world-cup-sparks-meme-fest-on-twitter-3543833