Tag: FIFA World Cup

  • ارجنٹائن کے خلاف تاریخی کامیابی پر سعودی عرب میں جشن

    ارجنٹائن کے خلاف تاریخی کامیابی پر سعودی عرب میں جشن

    فیفا ورلڈ کپ گروپ سی کے میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو 2- 1 سے شکست دے کر اپ سیٹ کردیا۔

    فٹبال ورلڈ کپ میں سعودی عرب نے فیورٹ ٹیم ارجنٹائن کو شکست دے کر تاریخ رقم کی، ارجنٹائن کے معروف فٹبالر لائنل میسی بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔

    سعودی عرب کی جیت پر دارالحکومت ریاض میں بھی فٹبال شائقین کی جانب سے جشن منایا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریاض میں فٹبال شائقین میچ دیکھ رہے ہیں اور جیسے ہی میچ ختم ہوا لوگ جیت کا جشن منانے لگے۔

    "سعودی عرب کے فٹبالر صالح الشہیری اور سلیم الدسیری نے گول کیے”

    سعودی عرب کے خلاف میچ میں 10 ویں منٹ میں ارجنٹینیا کے شہرہ آفاق اسٹرائیکر لیونل میسی نے پیلنٹی پر اپنی ٹیم کو برتری دلوادی، ارجنٹینیا نے گول کی سبقت بڑھانے کے لئے سعودی عرب کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کئے جسے گول کیپر نے ناکام بنایا، پہلے ہاف تک ارجنٹینیا کو 0-1 کی برتری حاصل رہی۔

    دوسرے ہاف کے آغاز پر سعودی عرب نے بھی جارحانہ کھیل پیش کیا جس کا صلہ انہیں میچ کے 48ویں منٹ میں ملا جب صالح الشہیری نے گیند حریف ٹیم کے گول پوسٹ میں ڈالی اور مقابلہ 1-1 سے برابر کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/big-upset-of-football-world-cup-saudi-arabia-beat-argentina/

    مقابلے برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز اپنایا اسی دوران سعودی عرب کے اسٹرائیکر سلیم الداسیری نے 53 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلوادی جو کہ میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

    سعودی ڈیفینڈرنےآخری لمحات میں یقینی گول بچایا، ارجنٹینا کی ٹیم اضافی8منٹ میں کوئی گول نہ کرسکی۔

    پولینڈ اور میکسیکو کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں امریکا اور ویلز کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا تھا جبکہ ڈنمارک اور تونسیا کا میچ جاری ہے، رات 9 بجے پولینڈ اور میکسیکو کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

  • فٹبال ورلڈکپ کا بڑا اپ سیٹ، سعودی عرب نے ارجنٹینیا کو ہرادیا

    فٹبال ورلڈکپ کا بڑا اپ سیٹ، سعودی عرب نے ارجنٹینیا کو ہرادیا

    دوحہ: فٹبال ورلڈکپ کا بڑا اپ سیٹ، ہارٹ فیورٹ ارجنٹینیا کو سعودی عرب کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑگیا۔

    دوحہ کے لوسالی اسٹیڈیم میں عالمی فٹ بال کپ کے گروپ اسٹیج مقابلے میں سعودی عرب اور ارجنٹینیا مدمقابل تھیں، میچ کے آغاز سے ہی ٹورنامنٹ کی ہارٹ فیورٹ ارجنٹینیا نے سعودی عرب کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کیا۔

    کھیل کے 10 ویں منٹ میں ارجنٹینیا کے شہرہ آفاق اسٹرائیکر لیونل میسی نے پیلنٹی پر اپنی ٹیم کو برتری دلوادی، ارجنٹینیا نے گول کی سبقت بڑھانے کے لئے سعودی عرب کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کئے جسے گول کیپر نے ناکام بنایا، پہلے ہاف تک ارجنٹینیا کو 0-1 کی برتری حاصل رہی۔

    دوسرے ہاف کے آغاز پر سعودی عرب نے بھی جارحانہ کھیل پیش کیا جس کا صلہ انہیں میچ کے 48ویں منٹ میں ملا جب صالح الشہیری نے گیند حریف ٹیم کے گول پوسٹ میں ڈالی اور مقابلہ 1-1 سے برابر کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ، امریکا اور ویلز کا مقابلہ برابر

    مقابلے برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز اپنایا اسی دوران سعودی عرب کے اسٹرائیکر سلیم الداسیری نے 53 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلوادی جو کہ میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

    سعودی ڈیفینڈرنےآخری لمحات میں یقینی گول بچایا، ارجنٹینا کی ٹیم اضافی8منٹ میں کوئی گول نہ کرسکی۔

  • قطر کے حکمرانوں نے اسٹیڈیم تعمیر کرنیوالے مزدوروں کو نواز دیا

    قطر کے حکمرانوں نے اسٹیڈیم تعمیر کرنیوالے مزدوروں کو نواز دیا

    قطر کی حکومت کی جانب سے فٹبال ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کی تیاری میں دن رات ایک کرنے والے محنت کشوں کو افتتاحی میچ میں داخلہ مفت دیا گیا۔

    قطر کے حکمران مزدوروں پر مہربان ہیں اور قطری حکومت نے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے دن رات ایک کرکے شاندار اسٹیڈیم کی تیار کرنے والے محنت کشوں کو ان کی محنت کا صلہ شاندار انداز میں دیا اور انہیں ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں مفت داخلہ دیا گیا۔

    قطری حکومت نے قومی ٹیم اور ایکواڈور کے مابین میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہزاروں مزدوروں کے لیے اسپیشل فین زون بنایا تھا جب کہ اسٹیڈیم کے باہر بھی بڑی اسکرینیں نصب کی گئی تھیں جہاں میچ کو براہ راست دکھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان قطر کو ایکواڈور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فاتح ٹیم نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت پائی۔ دونوں گول ایکواڈور کے کپتان ویلنسیا نے کیے۔

    ایکوا ڈور نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور میزبان قطر کو آؤٹ کلاس کردیا۔ فاتح کپتان ویلنسیا نے پہلے ہاف کے سولہویں منٹ میں پنالٹی کک پر پہلا گول کیا جب کہ اسی ہاف میں دوسری بار گیند گول پوسٹ میں پہنچا کر ٹیم کی برتری دگنی کردی۔

  • فیفا ورلڈ کپ، انگلینڈ اور ایران میچ کو مغربی میڈیا کی سیاسی رنگ دینے کی کوشش

    فیفا ورلڈ کپ، انگلینڈ اور ایران میچ کو مغربی میڈیا کی سیاسی رنگ دینے کی کوشش

    فیفا ورلڈ کپ میں گزشتہ روز کھیلے گئے انگلینڈ اور ایران کے میچ کو مغربی میڈیا نے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جب کہ افتتاحی میچ کو بھی متنازع بنایا۔

    قطر میں کھیلے جا رہے دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کا ورلڈ کپ میدانوں سے زیادہ میڈیا میں کھیلا جا رہا ہے اور ٹورنامنٹ شروع ہوتے ہی مغربی میڈیا نے اس کے خلاف منفی پروپیگنڈہ مہم شروع کردی ہے۔ گزشتہ روز انگلینڈ اور ایران کے میچ کو مغربی میڈیا سے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی اسی میڈیا سے افتتاحی میچ کو بھی متنازع بنایا تھا۔

    انگلینڈ اور ایران کے مابین میچ کے موقع پر ایران میں جاری مظاہروں کو سامنے لا کر ایرانی ٹیم پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی تاہم فیفا اور میزبان قطر نے اس کو مسترد کردیا۔ پیغام دیا گیا کہ قطر نے لاکھوں شائقین کے لیے بہترین سہولتیں رکھی ہیں۔ منفی سیاست چھوڑیں اور فٹبال کے مزے لوٹیں۔

    اس سے قبل میزبان قطر اور ایکواڈور کے مابین ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کو بھی مغربی میڈیا نے متنازع بنانے کی کوشش کی لیکن قطر نے میچ ہارنے کے باوجود میدان سے باہر منفی مہم رد کردی۔

    ٹورنامنٹ کے دوران ہم جنس پرستوں کی مہم پر سات یورپی کپتان بازو پر پٹیاں پہننا چاہتے تھے لیکن فیفا نے یلو کارڈ دکھانے کی دھمکی دی جس پر سب پیچھے ہٹ گئے۔ شراب پر پابندی پر مغربی میڈیا کے شور پر بھی فیفا نے قطر کا ساتھ دیا۔ فیفا کا موقف ہے کہ ہلڑ بازی نہیں چاہیے۔

  • فیفا ورلڈ کپ 2022: مورگن فری مین کے بائیں ہاتھ کو کیا ہوا؟

    فیفا ورلڈ کپ 2022: مورگن فری مین کے بائیں ہاتھ کو کیا ہوا؟

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب میں مورگن فری مین کا بایاں ہاتھ توجہ کا مرکز بن گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین اتوار، 20 نومبر 2022 کو قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کے دوران البیت اسٹیڈیم میں مرکز نگاہ بن گئے۔

    افتتاحی تقریب میں جس چیز نے ناظرین کو سب سے زیادہ حیران کیا وہ غانم المفتاح کے ساتھ اسٹیج پر نمودار ہونے والے مورگن فری مین کا بایاں ہاتھ تھا، جس پر ایک سنہری دستانہ چڑھا ہوا تھا۔

    افتتاحی تقریب کے بعد سے سوشل میڈیا پر ہالی ووڈ اداکار کا بایاں ہاتھ موضوع گفتگو بنا ہوا ہے، لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہوا کہ لیجنڈ اداکار نے اپنے بائیں ہاتھ پر دستانہ کیوں چڑھا رکھا تھا۔

    قطر اور ایکواڈور کے میچ سے قبل 85 سالہ اداکار نے اپنی تقریر کی صلاحیت سے شائقین کے دل جیتے، انھوں نے امید، اتحاد اور جذبات پر بہترین گفتگو کی۔

    سوشل میڈیا پر لوگ پوچھتے نظر آئے کہ مورگن فری مین نے دستانہ کیوں پہنا ہوا تھا، دراصل ہالی ووڈ اداکار کو 2008 میں ایک ٹریفک حادثے کے بعد سے اپنے بائیں ہاتھ پر خاکستری رنگ کا دستانہ پہننا پڑ رہا ہے۔

    ویڈیو: فیفا کی افتتاحی تقریب میں مورگن فریمین اور غانم المفتاح کی گفتگو نے سماں باندھ دیا

    اس حادثے میں مورگن فری مین کی کار سڑک سے پھسل کر کئی مرتبہ الٹنے کے بعد ایک گہری کھائی میں جا گری تھی، وہ اس حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے، جب انھیں اسپتال پہنچایا گیا تو پتا چلا کہ ان کا بایاں ہاتھ شل ہو چکا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اس حادثے میں مورگن کے ہاتھ کی رگیں متاثر ہو گئی تھیں جن کے علاج کی کافی کوشش کی گئی، لیکن وہ بحال نہ ہو سکیں۔ مورگن فری مین نے 2010 میں بتایا تھا کہ ان کے ہاتھ کی رگیں ضائع ہو گئی ہیں، اس لیے وہ ہاتھ کو ہلا نہیں سکتے۔

  • فیفا ورلڈ کپ میں آج 4 میچز کھیلے جائیں گے

    فیفا ورلڈ کپ میں آج 4 میچز کھیلے جائیں گے

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں آج چار میچز کھیلے جائیں گے میگا ایونٹ کے تمام میچز اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

    دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال ورلڈ کپ میں آج چار میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں میسی کی ارجنٹینا کا مقابلہ سعودی عرب سے ہوگا۔ دوسرے میچ میں ڈنمارک کی ٹیم تیونس سے ٹکرائے گی۔

    آج کا تیسرا میچ میکسیکو اور پولینڈ کے مابین کھیلا جائے گا جب کہ چوتھے میچ میں دفاعی چیمپئن اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

    اس سے قبل ٹورنامنٹ کے کھیلے گئے چار میچز میں انگلینڈ، نیدر لینڈز اور ایکواڈور نے اپنے اپنے میچز جیت لیے تھے جب کہ امریکا اور ویلز کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

    یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ، امریکا اور ویلز کا مقابلہ برابر

    میگا ایونٹ کے تمام میچز اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • فیفا ورلڈ کپ، امریکا اور ویلز کا مقابلہ برابر

    فیفا ورلڈ کپ، امریکا اور ویلز کا مقابلہ برابر

    قطر میں کھیلے جا رہے فیفا ورلڈ کپ میں امریکا اور ویلز کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

    فیفا ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں امریکا اور ویلز کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل اتریں تاہم کوئی بھی برتری حاصل نہ کرسکا اور میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

    اس سے قبل کھیلے گئے میچز میں انگلینڈ، نیدر لینڈز اور ایکواڈور نے اپنے اپنے میچز جیت لیے تھے۔

    ایکواڈور نے میزبان قطر کو دو کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ نے ایران کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے با آسانی 2 کے مقابلے میں 6 گول سے پچھاڑا تھا جب کہ نیدر لینڈ نے سینگال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو صفر سے ہرایا تھا۔

    میگاایونٹ کےتمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • فٹبال ورلڈکپ: نیدرلینڈز کا فاتحانہ آغاز، سینیگال کو شکست

    فٹبال ورلڈکپ: نیدرلینڈز کا فاتحانہ آغاز، سینیگال کو شکست

    دوحا: قطر کے میدانوں میں دنیائے کھیل کا میلا جاری ہے، آج کھیلے گئے دوسرے میچ کا بھی فیصلہ ہوگیا۔

    الثمامہ اسٹیڈیم میں گروپ اے میں شامل ورلڈ رینکنگ میں 18 ویں نمبر پر موجود سینیگال کا مقابلہ 8 ویں پوزیشن پر موجود نیدر لینڈز سے ہوا، دونوں ٹیموں نے میچ کے آغاز کے ساتھ ہی ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر زبردست حملے کئے مگر پہلے ہاف تک کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔

     میچ کے 84 ویں منٹ میں نیدرلینڈز کے اسٹرائیکر کوڈی گیپکو نے عمدہ گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی جبکہ ایکسٹرا ٹائم میں نیدرلینڈز کے اسٹرائیکر ڈیوی کلاسین نے اپنی ٹیم کی جانب سے دوسرا گول داغ کر اپنی ٹیم کی برتری کو 0-2 کردیا جوکہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

    Image

    اس سے قبل انگلینڈ نے فیفا ورلڈکپ 2022 کے اپنے پہلے میچ میں ہی ٹائٹل کے حصول کیلئے اپنے ارادے ظاہر کرتے ہوئے گروپ بی کے اہم میچ میں ایران کو 2-6 سے شکست دی تھی۔

  • فیفا ورلڈ کپ: انگلینڈ نے ایران کو آؤٹ کلاس کردیا

    فیفا ورلڈ کپ: انگلینڈ نے ایران کو آؤٹ کلاس کردیا

    دوحہ: فیفا ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں انگلینڈ نے ایران کو باآسانی شکست دے کر فاتحانہ آغاز کردیا۔

    فیفا ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں انگلینڈ اور ایران کے درمیان پہلا میچ کھیلا گیا جس میں انگلش ٹیم نے ایران کو 6-2 سے شکست دے دی۔

    انگلش ٹیم کی جانب سے پہلا گول کھیل کے 35 منٹ میں بیلنگن نے کیا جبکہ دوسرا گول بوکایو ساکا کی جانب سے داغا گیا۔

    رحیم اسٹرلنگ نے تیسرا گول کرکے ٹیم کی کامیابی یقینی بنائی جبکہ چوتھا گول بھی ساکا اور پانچواں گول مارکوس رشفورڈ کیا۔

    ایران کی ٹیم نے انگلش ٹیم کے گول پوسٹ پر کئی بار اٹیک کیا لیکن ٹیم صرف ایک گول اسکور کرسکی۔

    واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں میزبان قطر کو ایکواڈور کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    ورلڈ کپ میں آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے، سینیگال اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں 9 بجے مدمقابل آئیں گی جبکہ تیسرے میچ میں ویلز کو امریکا کا چیلنج درپیش ہوگا۔

    یاد رہے کہ میگاایونٹ کے تمام میچز پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔

  • ’فیفا میں میری ٹیم برازیل ہے لیکن زیادہ کھیل اس وقت ملک میں چل رہا ہے‘

    ’فیفا میں میری ٹیم برازیل ہے لیکن زیادہ کھیل اس وقت ملک میں چل رہا ہے‘

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں میری پسندیدہ ٹیم برازیل ہے تاہم اس وقت زیادہ کھیل پاکستان میں چل رہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت فیفا سے زیادہ کھیل پاکستان میں چل رہا ہے جیسے ہی اہم تعیناتی ہوگی کھیل ختم ہوجائے گا اور ہم آگے بڑھیں گے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد عمران خان کا کھیل ختم ہوجائے گا، آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ آرمی چیف ایکسٹینشن نہیں لیں گے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ اسلام آباد، راولپنڈی لے جانے کی مختلف تاریخیں دی گئیں، عمران خان کا لانگ مارچ اب 26 نومبر کو اسلام آباد یا پنڈی نہیں پہنچے گا۔

    انہوں نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ میں میری پسندیدہ ٹیم برازیل ہے دوسرے نمبر پر ارجنٹائن کیونکہ میراڈونا بڑا فٹبالر تھا۔

    پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ’ہم بلدیاتی انتخابات چاہتے ہیں۔‘