Tag: FIFA World Cup

  • فٹبال ورلڈ کپ، ٹرافی کی تاریخ، ساخت اور قیمت جان کر حیران رہ جائیں

    فٹبال ورلڈ کپ، ٹرافی کی تاریخ، ساخت اور قیمت جان کر حیران رہ جائیں

    قطر میں فیفا ورلڈ کپ کا آغاز ہو گیا ہے ہم آپ کو بتا رہے ہیں اس ورلڈ کپ کے بارے میں کچھ تاریخی اور حیران کن حقائق، مالیت اور ساخت کے بارے میں۔

    دنیائے کھیل میں فٹبال کو جو مقبولیت حاصل ہے وہ کسی اور کھیل کو نہیں ملی یہی وجہ ہے کہ ہر چار سال بعد ہونے والے اس کے عالمی کپ پر دنیا بھر کی نظریں لگی ہوتی ہیں۔ قطر میں 22 ویں فیفا ورلڈ کپ کا آغاز ہوچکا ہے۔ 32 ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لیے سر توڑ کوششیں کریں گی لیکن فتح کا تاج صرف ایک ٹیم کے سر سجے گا۔

    جس ٹرافی کے حصول کیلیے قطر میں دنیا کے 32 ممالک ایک دوسرے کے صف آرا ہوں گے آج ہم آپ کو اس ٹرافی کی تاریخ، ساخت اور مالیت کے ان گوشوں سے پردے ہٹائے گے جن سے بہت کم لوگ واقف ہوں گے اور نئے جاننے والے جان کر حیران رہ جائیں گے۔

    فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ

    فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ 88 سال پرانی ہے۔ دنیا میں فٹبال کا پہلا عالمی کپ 1930 میں منعقد ہوا اور 2018 تک 21 بار یہ عالمی میلہ سج چکا ہے اس دوران دوسری عالمی جنگ کے باعث 1938 کے بعد 12 سال تک یہ عالمی مقابلہ منعقد نہیں ہوا۔

    اب تک فٹبال کے ہونے والے 21 عالمی مقابلوں میں مجموعی طور پر 8 ٹیموں نے ٹرافی کو اپنے نام کیا۔ ان میں برازیل سب سے آگے ہے جس نے اب تک پانچ بار عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ جرمنی اور اٹلی چار چار بار ٹرافی اٹھا چکی ہیں۔ ارجنٹینا، فرانس اور یورو گوئے نے دو دو بار فٹبال کی بادشاہت کا تاج اپنے سر پر سجایا جب کہ انگلینڈ اور اسپین ایک ایک بار عالمی چیمپئن چکے ہیں۔ فرانس دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے اس ٹورنامنٹ میں شریک ہے۔

    ٹرافی کی دلچسپ تاریخ

    آج جو ورلڈ کپ کی ٹرافی دنیا دیکھ رہی ہے یہ شروع سے ایسی نہیں تھی بلکہ 1930 سے 1938 تک ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیموں کو جو ٹرافی دی گئی اسے فرانس کے ایک ڈیزائنر Abel Lafleur نے ڈیزائن کیا تھا اور یہ ٹرافی چاندی سے تیار کی گئی تھی لیکن اس پر سونے کی تہہ چڑھائی گئی تھی۔

    پہلے پہل ورلڈ کپ کی اس ٹرافی کو ایک یونانی دیوی کے نام پر وکٹری کا نام دیا گیا بعد ازاں اس کا نام فیفا کے تیسرے صدر Jules Rimet کے نام پر رکھ دیا گیا تھا جنہوں نے فٹبال کے عالمی کپ کا خیال پیش کیا تھا۔

     

     

    دوسری عالمی جنگ کے دوران 12 سال تک ورلڈ کپ نہ ہونے پر 1950، 1954، 1958 اور 1962 میں Jules Rimet ٹرافی ٹیموں نے جیتی لیکن فٹبال عالمی کپ کے دوبارہ باقاعدہ آغاز سے قبل اس ٹرافی کو عوامی نمائش کے دوران چوری کرلیا گیا جو بعد ازاں مل گئی تھی تاہم آئندہ ایسے کسی بھی واقعے کی صورت میں پریشانی سے بچنے کیلیے اس کی نقل تیار کرائی گئی۔

    اس اصل ٹرافی کو 1970 میں ایک بار پھر چوری کرلیا گیا جو تلاش بسیار کے باوجود دوبارہ نہ مل سکی جس کے بعد اس سال ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم برازیل کو اس کی نقل دی گئی جو اب اسی کے پاس ہے۔
    موجودہ ٹرافی کب تیار ہوئی اور کب تک استعمال ہوگی؟

    دنیا فیفا ورلڈ کپ کی اب جو ٹرافی دیکھتی ہے جس میں دو انسان دنیا کو اٹھائے ہوئے نظر آتے ہیں ی ٹرافی 1974 کے عالمی کپ کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی جو اب تک جوں کی توں چلی آ رہی ہے۔ اسے اٹلی کے ڈیزائنر Silvio Gazzaniga نے ڈیزائن کیا تھا اور اس ڈیزائن کی ٹرافی کا استعمال آئندہ چار ورلڈ کپ یعنی 2038 تک جاری رہے گا جس کے بعد اس ڈیزائن کو ترک کرکے 2042 کے ورلڈ کپ کے لیے نئے ڈیزائن کی ٹرافی تیار کی جائے گی۔

     

     

    ٹرافی کس چیز سے بنی ہے اور مالیت کیا ہے؟

    یہ ٹرافی 18 قیراط سونے سے تیار کی گئی ہے جس کا وزن 6 کلوگرام ہے اور 75 فیصد حصہ سونے پر مشتمل ہے۔ لیکن اس ٹرافی کی مالیت کتنی ہے یہ آپ کو ضرور حیران کرے گی کیونکہ جب اس ٹرافی کو 1974 میں تیار کیا گیا تھا تو اس وقت اس کی مالیت 50 ہزار ڈالر کے لگ بھگ تھی لیکن موجودہ دور میں یہ مالیت دو کروڑ ڈالرز (4 ارب 44 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کی ہے۔

    ٹرافی سے متعلق سب سے خاص بات

    پہلے تو ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم اصلی ٹرافی کو اپنے ساتھ لے جاتی تھیں مگر اب فیفا کی جانب سے فاتح ٹیم کو کانسی سے بنی گولڈ پلیٹڈ نقل دی جاتی ہے۔

    اصلی ٹرافی فیفا کے ورلڈ فٹبال میوزیم میں رہتی ہے اور خصوصی مواقع پر ہی اسے باہر نکالا جاتا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ ہر کوئی اس کو ہاتھ نہیں لگا سکتا۔ اس ٹرافی کو چھونے کی اجازت بھی بہت کم افراد کو حاصل ہے۔

  • فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب، کن عالمی شخصیات نے شرکت کی؟

    فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب، کن عالمی شخصیات نے شرکت کی؟

    دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کے عالمی کپ کا میلہ قطر میں سج گیا افتتاحی تقریب میں متعدد سربراہان مملکت اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022 کا رنگا رنگ افتتاح گزشتہ شب قطر کے شہر دوحہ میں ہوا۔ جس میں عالمی کپ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔

    افتتاحی تقریب میں امیر قطر تمیم بن حماد نے خطاب میں تمام ٹیموں اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

    افتتاحی تقریب میں سعودی وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گویتریس، مصر کے صدر عبدالفتح السیسی، فلسطین کے صدر محمود عباس اور فیفا کے صدر سمیت دیگر کئی عالمی شخصیات نے شرکت کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ شب دوحہ کے البیت اسٹیڈیم میں دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کے ورلڈ کپ کا افتتاح ہوا۔

    یہ بھی پڑھیں: قطر : فٹبال کے عالمی مقابلوں کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

    رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں دنیا بھر کے بہترین فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ اس موقع پر فٹبال ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔

  • فیفا ورلڈ کپ، افتتاحی میچ ایکواڈور نے جیت لیا

    فیفا ورلڈ کپ، افتتاحی میچ ایکواڈور نے جیت لیا

    قطر میں دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کا ورلڈ کپ شروع ہوگیا افتتاحی میچ ایکواڈور نے جیت لیا میزبان ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

    فیفا ورلڈ کپ کا افتتاح میچ ایکواڈور نے میزبان قطر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فاتح ٹیم نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت پائی۔ دونوں گول ایکواڈور کے کپتان ویلنسیا نے کیے۔

    ایکوا ڈور نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور میزبان قطر کو آؤٹ کلاس کردیا۔ فاتح کپتان ویلنسیا نے پہلے ہاف کے سولہویں منٹ میں پنالٹی کک پر پہلا گول کیا جب کہ اسی ہاف میں دوسری بار گیند گول پوسٹ میں پہنچا کر ٹیم کی برتری دگنی کردی۔

    دوسرے ہاف میں قطر نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا، مگر کوئی کھلاڑی گیند کو جال میں نہ پہنچا سکا یوں ایکواڈور نے میچ دو صفر سے جیت لیا۔

    ایونٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ انگلینڈ اور ایران کے درمیان ہوگا جب کہ دوسرے میچ میں سینیگال اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

    میگا ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کے پہلے ایچ ڈی چینل اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دیکھیں۔

  • فیفا ورلڈ کپ 2022: غیر ملکی براڈ کاسٹرز کو لفظ ’قطر‘ کہنا مشکل ہوگیا

    فیفا ورلڈ کپ 2022: غیر ملکی براڈ کاسٹرز کو لفظ ’قطر‘ کہنا مشکل ہوگیا

    دوحا: فیفا ورلڈ کپ 2022 کا آج سے قطر میں آغاز ہونے جارہا ہے اور دنیا بھر میں فٹبال کے دیوانوں کا جوش و جذبہ آسمان چھونے لگا ہے۔

    قطر اس بین الاقوامی مقابلے کی میزبانی کرنے والا مشرق وسطیٰ کا اولین، پہلا عرب اور مسلمان ملک ہے جہاں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے ساتھ کئی تنازعات بھی جڑے ہیں۔

    تارکین وطن سے اسٹیڈیمز کی تعمیر کروانے سے لے کر، اسٹیڈیمز میں الکوحل کی فروخت پر پابندی، لباس کے بارے میں ہدایات اور افتتاحی تقریب کے لیے کئی فنکاروں کے منع کردینے تک اب تک بے شمار تنازعات سامنے آچکے ہیں جن پر دنیا بھر سے منفی اور مثبت ردعمل موصول ہورہا ہے۔

    اب عالمی میڈیا نے اس حوالے سے ایک اور مسئلے کی طرف اشارہ کیا ہے جو خاصا دلچسپ ہے، اور وہ یہ کہ غیر ملکی صحافیوں اور براڈ کاسٹرز کو لفظ ’قطر‘ کہنے میں شدید مشکل کا سامنا ہے۔

    بے شمار پروگرامز میں انگریزی بولنے والے براڈ کاسٹرز قطر کا غلط تلفظ ادا کرتے دکھائی دیے جس کے بعد امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ایک باقاعدہ رہنما ویڈیو جاری کردی۔

    قطر میں بے شمار مقامی آن لائن پلیٹ فارمز کے بانی خلیفہ الہارون کا کہنا ہے کہ اکثر براڈ کاسٹرز قطر کو، کیتر یا گٹر کہہ رہے ہیں، انہیں اندازہ نہیں ہورہا کہ اس لفظ کو کس طرح ادا کرنا ہے اور کہاں زور دینا ہے۔

    خلیفہ الہارون کے مطابق قطر کے تینوں حروف انگریزی میں استعمال نہیں کیے جاتے لہٰذا وہ انگریزی بولنے والے براڈ کاسٹرز کی پریشانی سمجھ سکتے ہیں، ضروری نہیں کہ وہ اہل زبان کی طرح قطر بولیں، وہ ان تینوں حروف کو استعمال کرتے ہوئے، حلق پر زور لگائے بغیر بھی یہ لفظ ادا کر سکتے ہیں جو سننے میں اصل جیسا ہی معلوم ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ سی این این کی اس ویڈیو کے بعد وہ امید کرتے ہیں کہ اب عالمی میڈیا میں وہ قطر کا لفظ صحیح طور پر ادا کیے جاتے ہوئے سن سکیں گے۔

  • فٹبال ورلڈ کپ کا سحر سعودی ولی عہد کو بھی قطر کھینچ لایا

    فٹبال ورلڈ کپ کا سحر سعودی ولی عہد کو بھی قطر کھینچ لایا

    فٹبال ورلڈ کپ کا سحر سعودی ولی عہد کو بھی قطر کھینچ لایا اور شہزادہ محمد بن سلمان دوحہ پہنچ گئے ہیں۔

    دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کا عالمی کپ آج سے قطر میں شروع ہو رہا ہے۔ اپنے آغاز سے قبل ہی کھیلوں کے اس سب سے بڑے ایونٹ نے دنیا بھر کھیلوں کے شائقین میں جوش و ولولہ بھر دیا ہے۔ فٹبال ورلڈ کپ کا یہ سحر سعودی ولی عہد کو بھی قطر کھینچ لایا ہے اور شہزادہ محمد بن سلمان دوحہ پہنچ گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے مدعو کیا ہے اور سعودی ولی عہد آج شام فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ دنیائے کھیل کا سب سے بڑا عالمی میلہ آج قطر میں شروع ہوگا افتتاحی میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے مابین ہوگا۔

    ٹورنامنٹ کا آغاز البیت اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا جس میں عالمی شہرت یافتہ فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور میوزک کے تڑکے سے شائقین کا لہو گرمائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم، فٹبال ورلڈ کپ آج شروع ہوگا

    ایک ماہ تک جاری رہنے والے دنیا کے اس سب سے مقبول کھیل فٹبال کے عالمی کپ میں 32 ممالک کی ٹیمیں ٹرافی اٹھانے کے جذبے کے ساتھ شرکت کریں گی۔ تاہم فیصلہ 18 دسمبر کو ہوگا کہ دنیائے فٹبال پر حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا۔

    قطر پہلا اسلامی ملک ہے جس کو فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

  • فیفا ورلڈ کپ: سعودی عرب نے بڑی سہولت فراہم کر دی

    فیفا ورلڈ کپ: سعودی عرب نے بڑی سہولت فراہم کر دی

    ریاض: فیفا ورلڈ کپ کے سلسلے میں سعودی عرب نے ریاض میں فٹبال کے شائقین کے لیے بڑی سہولت فراہم کر دی۔

    عرب نیوز کے مطابق ریاض میں منعقدہ ’فیفا فین فیسٹیول‘ میں فٹبال شائقین اپنی جگہ مفت محفوظ کرا سکتے ہیں، جہاں وہ فٹ بال میچز کی نشریات براہ راست دیکھ سکیں گے۔

    فیفا فین فیسٹیول کا انعقاد سعودی وزارت کھیل اور سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن کے اشتراک سے کیا گیا ہے، جس میں ہزاروں فٹ بال شائقین اگلے چار ہفتوں تک ایک ناقابل یقین ماحول میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میچوں کی براہ راست نشریات دیکھ سکیں گے۔

    26 نومبر کی شام چھ بجے سعودی فنکار تمتم سعودی عرب اور پولینڈ کے درمیان میچ کے بعد ایک شان دار لائیو شو کے دوران وزیٹرز کے لیے کوکا کولا کا آفیشل فیفا ورلڈ کپ سانگ ’ایک قسم کا جادو‘ بھی پیش کریں گے۔

    مفت داخلے کے لیے کوکا کولا فیفا فین فیسٹیول کے لنک پر کلک کر کے رجسٹریشن کی جا سکتی ہے۔ خیال رہے کہ مملکت میں فٹ بال ورلڈ کپ کے میچ دیکھنے کے لیے کیفے، ریستوران اور ہوٹل بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔

  • انتظار کی گھڑیاں ختم، فٹبال ورلڈ کپ آج شروع ہوگا

    انتظار کی گھڑیاں ختم، فٹبال ورلڈ کپ آج شروع ہوگا

    شائقین فٹبال کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب ہیں دنیائے کھیل کا سب سے بڑا عالمی میلہ آج قطر میں شروع ہوگا افتتاحی میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے مابین ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دنیا بھر کے شائقین فٹبال کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب ہیں۔ قطر میں آج سے فیفا ورلڈ کپ کا آغاز ہو رہا ہے جس کے لیے دنیا بھر کے فینز کا جوش ساتویں آسمان پر پہنچ گیا ہے۔ افتتاحی معرکے میں میزبان قطراور ایکواڈور ٹکرائیں گے۔

    ٹورنامنٹ کا آغاز البیت اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا جس میں عالمی شہرت یافتہ فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور میوزک کے تڑکے سے شائقین کا لہو گرمائیں گے۔

    ایک ماہ تک جاری رہنے والے دنیا کے اس سب سے مقبول کھیل فٹبال کے عالمی کپ میں 32 ممالک کی ٹیمیں ٹرافی اٹھانے کے جذبے کے ساتھ شرکت کریں گی۔ تاہم فیصلہ 18 دسمبر کو ہوگا کہ دنیائے فٹبال پر حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا۔

    فیفا ورلڈ کپ کے حوالے سے فینز کا جوش آسمان کی بلندیوں پر ہے۔ دنیا بھر سےائے شائقین نے قطر کی رونقیں دوبالا کردیں ہیں اور سڑکوں پر میلے کا سماں ہے۔

    برازیلین آرٹسٹ نے کھیل سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ٹرافی کی تین ہزار ریپلیکا بنا ڈالی ہیں اور وہ اپنی ٹیم یعنی برازیل کی جیت کیلیے پُرامید ہے۔

    ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز آج میزبان قطر اور ایکواڈور کے مابین میچ سے ہوگا۔ پہلے مرحلے میں 32 ٹیمیں 8 گروپ میں تقسیم کی گئی ہیں۔ ہرگروپ سے دو ٹیمیں گھر اور 2 ٹیمیں آگے جائیں گی۔

    ناک آؤٹ مرحلہ 3 دسمبر سے شروع ہوگا۔

  • فیفا ورلڈ کپ کون جیتے گا؟ پیش گوئی سامنے آگئی

    فیفا ورلڈ کپ کون جیتے گا؟ پیش گوئی سامنے آگئی

    فیفا ورلڈ کپ 2022 کل سے قطر میں شروع ہورہا ہے جس کی افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار پرفارم کریں گے جبکہ پہلا میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    فٹبال کے عالمی کپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں شائقین بھی ورلڈ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں جبکہ میچ کے ٹکٹس بھی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہورہے ہیں۔

    ایسے میں آکسفورڈ نے ریاضیاتی (میتھا میڈیکل) ماڈل کے ذریعے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے بارے میں پیش گوئی کی گئی ہے۔

    آکسفورڈ کی جانب سے حساب کتاب لگانے کے بعد برازیل کی ٹیم کے چیمپئن بننے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    میتھا میڈیکل ماڈل کی جانب سے کہا گیا کہ انگلش ٹیم کوارٹر فائنل ہار جائے گی جبکہ ارجنٹائن کو سیمی فائنل میں شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا اور برازیل ایونٹ کی چیمپئن ٹھہرے گی۔

    واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں 32 ممالک کی ٹیمیں شامل ہے اور میگا ایونٹ میں 64 میچز کھیلے جائیں گے۔

  • فیفا ورلڈ کپ: 10 ہزار پاکستانیوں کی ملازمت خطرے میں

    فیفا ورلڈ کپ: 10 ہزار پاکستانیوں کی ملازمت خطرے میں

    کراچی: قطر میں نومبر میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے 10 ہزار پاکستانی محنت کشوں کو قطر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کی ملازمت خطرے میں پڑ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستانی محنت کشوں کو قطر جانے میں مشکلات کا سامنا پیش آ رہا ہے، پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی ویزہ نمبر ملنے کے باوجود میڈیکل کے لیے محنت کشوں کو اپائنمنٹ نہیں دے رہی۔

    پاکستانیوں کے بر وقت قطر نہ پہنچنے سے ملازمتوں کا کوٹہ دوسرے ملکوں کو منتقل ہو رہا ہے، اور کوٹہ نیپال، بھارت اور بنگلہ دیش منتقل ہونا شروع ہو گیا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد عدنان پراچہ نے حکومت سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فوری طور پر قطر حکومت سے اس سلسلے میں بات کرے، تاکہ پاکستانیوں کے قطر کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔

    عدنان پراچہ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے لیے 10 ہزار سے زائد پاکستانی قطر جانے کے منتظر ہیں، اور نجی کمپنی ویزہ نمبر ملنے کے باوجود میڈیکل کے لیے پاکستانی محنت کشوں کو اپائنمنٹ نہیں دے رہی ہے۔

    کمپنی میڈیکل کے لیے جنوری کا وقت دے رہی ہے، جب کہ فیفا ورلڈ کپ نومبر میں ہے، بر وقت قطر نہ پہنچنے کی وجہ سے پاکستانیوں کی ملازمتوں کا کوٹہ نیپال، بھارت اور بنگلہ دیش منتقل ہونا شروع ہو گیا ہے۔

    عدنان پراچہ کے مطابق پاکستان اور قطر کے منظور شدہ 2 سینٹر کراچی اور اسلام آباد میں ہیں، ویزے کے لیے یومیہ 300 میڈیکل ہو رہے ہیں، جب کہ 700 سے 800 ہونے چاہئیں۔

    انھوں نے بتایا کہ ارجنٹ میڈیکل کی فیس 4850 سے بڑھا کر 7450 روپے کر دی گئی ہے، لیکن اس کے باوجود میڈیکل کا وقت نہیں دیا جا رہا ہے۔

  • فٹبال ورلڈ کپ 2022: پاکستانی ڈاکٹرز عالمی طبی ماہرین کی ٹیم میں شامل

    فٹبال ورلڈ کپ 2022: پاکستانی ڈاکٹرز عالمی طبی ماہرین کی ٹیم میں شامل

    فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے لیے عالمی طبی ماہرین کی ٹیم میں پاکستانی ڈاکٹرز بھی شامل کر دیے گئے، جو پاکستان کے لیے صحت کے شعبے میں بڑا عالمی اعزاز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر خرم اکرم گھمن، ڈاکٹر اکرام، اور ڈاکٹر عابد کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے عالمی طبی ماہرین کی ٹیم میں شامل کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وبائی ماہرین قطر فٹبال ورلڈ کپ کے دوران خدمات انجام دیں گے، اور قطری وزارت صحت کے ساتھ ملک کر کام کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی ڈاکٹر قطر میں وبائی امراض کی سرویلنس اور ڈیٹا تیار کریں گے، اور ایونٹ کے دوران وبائی امراض کے سد باب کے لیے کام کریں گے۔

    واضح رہے کہ قطر کی وزارت صحت نے انسداد وبائی ماہرین کے لیے پاکستان سے درخواست کی تھی۔

    خیال رہے کہ نومبر میں شروع ہونے والا فٹ بال 2022 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ مشرق وسطیٰ میں ہونے والا پہلا ورلڈ کپ ہے۔