Tag: FIFA World Cup

  • فیفا ورلڈکپ: سعودی ایئرلائنز نے شائقین کو بڑی خوشخبری سنادی

    فیفا ورلڈکپ: سعودی ایئرلائنز نے شائقین کو بڑی خوشخبری سنادی

    دوحہ: سعودی عریبین ایئر لائنز (السعودیہ) نے فٹ بال ورلڈکپ کے شائقین کو بڑی خوشخبری سنادی

    میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر ایئرویز (القطریہ) کے ایگزیکٹیو چیئرمین اکبر الباکر نے بتایا کہ سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) چالیس پروازوں کے ذریعے فٹ بال ورلڈ کپ کے شائقین کو قطر آنے جانے کی سہولت فراہم کرے گی۔

    اخبار ٹوئنٹی فور کے مطابق الباکر نے بتایا کہ ’فلائی دبئی فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے ساٹھ ، الکویتیہ بیس اور عمان ایئر اڑتالیس پروازیں چلائے گی، اس حوالے سے مذکورہ چاروں فضائی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے طے پاچکے ہیں۔الباکر نے مزید بتایا کہ الاتحاد ایئر اور العربیہ ایئرویز بھی فٹ بال ورلڈ کپ کے شائقین کو قطر پہنچانے کا کام انجام دیں گی، جلد ہی ان خلیجی فضائی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے طے پاجائیں گے۔

    القطریہ کا کہنا ہے کہ ’خلیجی ممالک کی فضائی کمپنیاں اس سال قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے میچوں کے شائقین کو روزانہ کی بنیاد پر قطر لانے لے جانے کا کام انجام دیں گی۔

    معاشی حکام کا کہنا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ فٹبال سے قطر کو بیس بلین ڈالر تک آمدنی متوقع ہے۔

  • فیفا ورلڈ کپ: روس نے اسپین کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے دی

    فیفا ورلڈ کپ: روس نے اسپین کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے دی

    ماسکو: فیفا ورلڈ کپ کے اہم میچ میں روس نے اسپین کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں میزبان روس نے پنلٹی شوٹ آؤٹس پر اسپین کو 3-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    میچ دوسرے ہاف میں ایک، ایک گول سے برابر رہا، دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا گیا تاہم اضافی وقت کے پہلے ہاف میں بھی میچ برابر رہا، دوسرے ہاف میں بھی کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی۔

    اسپین کی ٹیم کھیل شروع ہونے کے 12 ویں منٹ میں ہی گول کرنے میں کامیاب ہوگئی جب روس کے سرگئی نے اون گول کردیا تاہم روس کے آرٹم ڈسیوبا نے گول برابر کردیا۔

    اس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پنلٹی شوٹ آؤٹ کا مرحلہ آن پہنچا، اسپین کی جانب سے دو پنلٹی ککس ضائع کرنے پر روس کامیابی سے ہمکنار ہوگیا، اسپین کے کوکے اور آس پاس نے پنلٹی کک ضائع کیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پری کوارٹر فائنل مرحلے دو بڑی ٹیمیں رونالڈو کی پرتگال اور میسی کی ارجنٹینا مقابلے سے باہر ہوچکی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی نوجوان سارنگ بلوچ فٹبال برائے دوستی کا سفیربن گیا

    پاکستانی نوجوان سارنگ بلوچ فٹبال برائے دوستی کا سفیربن گیا

    کراچی : پاکستانی نوجوان سارنگ بلوچ فٹبال برائےدوستی کا سفیر بن گیا، سارنگ بلوچ کا کہنا ہے کہ فیفا کپ کی تقریب میں حصہ لینا اعزاز کی بات ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فٹبال کا پاکستانی متوالا سارنگ بلوچ ماسکو میں آج شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرائے گا، سارنگ بلوچ فٹبال برائے دوستی کے سفیرکے طور پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

    فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار کسی پاکستانی کو فیفا ورلڈکپ کی تقریب میں جھنڈا لہرانے کیلئے دعوت دی گئی ہے۔

    سارنگ بلوچ کا تعلق پاکستان کے پسماندہ ضلع ڈیرہ غازی خان سے ہے۔

    پاکستانی نوجوان سارنگ بلوچ نے فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کو اپنے لئے بہت بڑا اعزاز قراردیا اور کہا ہے کہ فیفا کپ کی تقریب میں حصہ لینا اعزاز کی بات ہے۔

    دوسری جانب فٹ بال فار فرینڈ شپ کے پاکستان میں کوآرڈی نیٹر فہد خان بھی دنیا کے211 ممالک کے ان پندرہ خوش نصیب افراد میں شامل ہیں، جنہیں فیفا نے افتتاحی تقریب میں بطور اعزازی مہمان مدعو کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے میلے کا آغاز آج سے روس میں ہورہا ہے، افتتاحی میچ روس اور سعودیہ عرب کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں چندگھنٹے رہ گئے ہیں ،  روس میں فیفا ورلڈ کپ کو یادگار بنانے کیلئے ایونٹ میں نامور فنکار پرفارم کریں گ جبکہ  پانچ سو زائد ڈانسرز  اور  پرفارمرز  تقریب کو  چار  چاند لگائیں گے، برطانوی گلوکار روبی ولیمز آواز کا جادو جگائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیفا ورلڈ‌کپ 2018: آفیشل گیت نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

    فیفا ورلڈ‌کپ 2018: آفیشل گیت نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

    ماسکو: روس میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے آفیشل گیت Live It Up نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی.

    تفصیلات کے مطابق فیفا کی جانب سے روس میں منعقدہ ورلڈ کپ کا آفیشل گیت ریلیز کر دیا گیا، جسے مداحوں کی جانب سے شان دارردعمل ملا ہے.

    گذشتہ روز ریلیز ہونے اس گیت کو فقط یوٹیوب پر پچاس لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں. دیگر سائٹس پر بھی اسے بڑی تعداد میں دیکھا اور شیئر کیا گیا.

    اس میگا ایونٹ کے آفیشل گیت کو آواز دی ہے کہ معروف گلوکار نکی جیم نے، جن کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں‌ ہیں.

    گانے کی ویڈیو میں‌ معروف امریکی اداکار ول اسمتھ اور برازیل کے معروف فٹبالر رونالڈینیو نے پرفارم کیا ہے، گیت کو شائقین اور سامعین کی جانب سے خاصا سراہا گیا ہے.

    فٹ بال کا یہ عالمی میلہ 14 جون سے روس میں شروع ہوگا، ایونٹ کے بخار نے پوری دنیا کو لپیٹ میں‌ لے لیا ہے، آج روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے بھی مہمان کھلاڑیوں اور پرستاروں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا.

    اس عالمی میلے میں‌ دنیا کی 32 بہترین ٹیمیں مدمقابل ہیں، جرمنی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا، میسی، رونالڈو، نیمار جیسے میگا اسٹار ایکشن میں نظر آئیں گے۔ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ ان مقابلوں‌کو دنیا میں بھر میں‌ریکارڈ تعداد میں دیکھا جائے گا.


    ورلڈ کپ 2018: کیا نیمار اور محمد صلاح عالمی مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے برطانیہ اور جنوبی کوریا کے گٹھ جوڑ کا انکشاف

    فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے برطانیہ اور جنوبی کوریا کے گٹھ جوڑ کا انکشاف

    زیورخ: فیفا نے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے غیر قانونی طریقہ استعمال کرنے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی۔ برطانوی شہزادے ولیمز اور سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا نام بھی کرپشن اسکینڈل میں سامنے آیا ہے۔

    فیفا ایتھکس کمیٹی کے سابق سربراہ مائیکل گارشیا نے اپنی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سنہ 2018 اور 2022 فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کے حصول کے لیے برطانیہ اور جنوبی کوریا نے گٹھ جوڑ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق سابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سازش میں ملوث نکلے۔ برطانوی شہزادہ ولیم بھی میزبانی کے حصول کے لیے سازش میں شریک تھے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ 2018 کی میزبانی کے لیے ڈیوڈ کیمرون نے جنوبی کوریا سے ووٹ مانگا اور بدلے میں ورلڈ کپ 2022 کے لیے جنوبی کوریا کو حمایت کا یقین دلایا تھا۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیفا کے ایک نمائندے کی ملکہ سے ملاقات کروانے کی بھی کوشش کی گئی تھی تاکہ میزبانی کے لیے مدد مل سکے۔

    دوسری جانب جنوبی کوریا نے الزام کو مسترد کردیا ہے۔