Tag: FIFA World Cup

  • فرانس، مراکش کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

    فرانس، مراکش کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

    دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو 2- 0سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

    فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کے تھیوہار نینڈز نے کھیل کے 5ویں منٹ میں ہی گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ دوسرا گول رینڈل نے نواسی ویں منٹ میں کیا۔

    پہلے ہاف کے اختتام پر فرانس کو 1-0 کی برتری حاصل تھی رینڈل نے دوسرا گول کرکے ٹیم کی جیت یقینی بنادی۔

    مراکش نے فرانس کے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے اور ان کی ٹیم میگا ایونٹ میں شاندار کاکردگی کے باوجود ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

    دفاعی چیمپئن فرانس اور میسی کی ارجنٹینا کی ٹیمیں اتوار 18 دسمبر کو میگا ایونٹ کے فائنل میں ٹکرائیں گی۔

  • یاسین بونو کے بیٹے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    یاسین بونو کے بیٹے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل مراکش کے گول کیپر یاسین بونو کے بیٹے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج دفاعی چیمپئن فرانس اور مراکش کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے کروشیا کو 3-0 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، فرانس اور مراکش کے میچ کے بعد دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہوجائے گا۔

    فیفا ورلڈکپ سے جڑی مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جنہیں فٹبال شائقین کی جانب سے سراہا گیا اور اس پر دلچسپ کمنٹس بھی کیے گئے۔

    ایسی ہی ایک ویڈیو فیفا ورلڈ کپ کے ٹوئٹر ہینڈل سے مراکش کے ہیرو گول کیپر یاسین بونو کی شیئر کی گئی جس میں وہ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں اور ساتھ ہی ان کے صاحبزادے بھی موجود ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یاسین بونو کی گفتگو کے دوران ہی ان کے بیٹے نے مائیک کو ’آئسکریم‘ سمجھ لیا اور اسے کھانے کی کوشش کرنے لگے جس پر والد اور میزبان کے ساتھ ننھے بیٹے بھی مسکرا دیے۔

    فیفا کی جانب سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’یاسین بونو کا بیٹا مائیک کو آئسکریم سمجھ رہا ہے، یہ انتہائی پیارا ہے۔‘

    ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

  • سیمی فائنل سے قبل مراکشی فٹبال شائقین کے ساتھ دھوکہ ہوگیا

    سیمی فائنل سے قبل مراکشی فٹبال شائقین کے ساتھ دھوکہ ہوگیا

    مراکش کی ایئر لائن رائل ایئر ماروک نے آج قطر کے لیے روانہ ہونے والی اپنی تمام پروازیں اچانک منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹر کے مطابق ایئر لائن نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا کہ فیفا ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے شائقین کو دوحہ لے جانے والی آج تمام طے شدہ تمام پروازوں کو منسوخ کر دیں۔

    ایئر لائن نے مسافروں کو ایک ای میل کے ذریعے بتایا: ’قطری حکام کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے بعد ایئر لائن اپنے صارفین کو قطر نہیں لے جا سکتی جس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔‘

    قطری حکومت کے بین الاقوامی میڈیا آفس نے اس متعلق کسی بھی قسم کا بیان جاری کرنے سے معذرت کی ہے۔

    کچھ روز قبل ایئر لائن نے بتایا تھا کہ مراکش اور فرانس کے درمیان سیمی فائنل میچ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے شائقین کو قطر لے جانے کے لیے 30 اضافی پروازیں آپریٹ کریں گی جبکہ گزشتہ روز رام ٹریول ایجنسی کے ایک ذرائع نے بتایا تھا کہ سیمی فائنل کے لیے صرف 14 پروازیں طے کی گئی تھیں۔

  • محمد عامر کی ’میسی‘ سے متعلق پیشگوئی درست ثابت

    محمد عامر کی ’میسی‘ سے متعلق پیشگوئی درست ثابت

    دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں میسی کی ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل کی سیٹ کنفرم کرلی ہے۔

    فٹبال ورلڈکپ سے جڑی مختلف تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور سنسنی خیز میچز سے متعلق پیشگوئی بھی کی جارہی ہے، قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی لائنل میسی سے متعلق پیش گوئی کی تھی جو درست ثابت ہوگئی ہے۔

    فاسٹ بولر نے ایک پیشگوئی یہ کی تھی کہ ارجنٹینا کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گی اور گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں ایسا ہی ہوا ہے۔

    ارجنٹینا کی پہلے میچ میں سعودی عرب سے شکست کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی گئیں کہ میسی کی ٹیم اگلے مرحلے میں نہیں پہنچ سکے گی لیکن ارجنٹینا نے کم بیک کیا اور ناصرف کوارٹر فائنل میچ جیتا بلکہ سیمی فائنل میں کروشیا کو 3-0 سے شکست دے کر فائنل میں بھی جگہ بنائی ہے۔

    محمد عامر نے ورلڈ کپ کے آغاز کے بعد ہی کہہ دیا تھا کہ ارجنٹینا کی ٹیم کا مداح ہوں اور لگتا یہی ہے کہ ارجنٹینا اب بھی فائنل میچ کھیل سکتی ہے۔

    یاد رہے کہ ارجنٹینا کو پہلے میچ میں سعودی عرب سے 2-1 سے شکست کی ہزیمت برداشت کرنی پڑی تھی جبکہ اگلے میچز میں میسی کی ٹیم نے میکسیکو، پولینڈ، آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

    فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج فرانس اور مراکش کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی اور جیتنے والی ٹیم ارجنٹائن سے فائنل میں ٹکرائے گی۔

  • میسی کب ریٹائر ہو رہے ہیں؟ ارجنٹائن کپتان کا اشارہ

    میسی کب ریٹائر ہو رہے ہیں؟ ارجنٹائن کپتان کا اشارہ

    ارجنٹیا کے کپتان اور عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کب ریٹائر ہو رہے ہیں اس کا اشارہ انہوں نے سیمی فائنل میں فتح کے بعد دے دیا ہے۔

    دنیا بھر میں اپنے کھیل سے دھاک بٹھانے اور لاکھوں شائقین کے دلوں کی دھڑکن لیونل میسی کا اتوار کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل ممکنہ طور پر آخری میچ بھی ہوسکتا ہے جس کا اشارہ انہوں نے کروشیا سے سیمی فائنل جیتنے کے بعد دے دیا ہےْ

    غیرملکی میڈیا کے مطابق سیمی فائنل میں کروشیا کو شکست دینے کے بعد ارجنٹینا کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیونل میسی نے کہا کہ ورلڈ کپ فائنل میں اپنا آخری میچ کھیل کر اس سفر کو ختم کرنے پر خوش ہوں۔

    پانچ ورلڈ کپ کھیلنے والے 35 سالہ لیونل میسی کہتے ہیں کہ میرے خیال میں اس طرح کا اختتام بہترین ہے۔ اگلے ورلڈ کپ میں بہت وقت ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ میں وہ کھیل سکوں گا۔

    دوسری جانب کروشیا کے خلاف سیمی فائنل میں جیت کے بعد لیونل میسی نے ساتھی کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس خوشی کے موقع سے بھرپور لطف اٹھائیں کہ ہم فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ کیونکہ ہم اس مقام تک پہنچنے سے قبل مشکل حالات سے گزرے ہیں۔

    یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کے آغاز میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو ڈرامائی طور پر شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: ارجنٹینا کی سیمی فائنل میں فتح الگ، کپتان میسی نے بھی ایک ریکارڈ بنا ڈالا

    یہاں ہم آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ میسی کی اس گفتگو سے قبل ارجنٹینا کے کوچ نے امید ظاہر کی تھی لیونل میسی ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل میچز کھیلتے رہیں گے۔

  • ارجنٹینا کی سیمی فائنل میں فتح الگ، کپتان میسی نے بھی ایک ریکارڈ بنا ڈالا

    ارجنٹینا کی سیمی فائنل میں فتح الگ، کپتان میسی نے بھی ایک ریکارڈ بنا ڈالا

    سابق عالمی چیمپئن ارجنٹائن فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کروشیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا لیکن کپتان میسی نے بھی ایک ریکارڈ بنا ڈالا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں کھیلے جا رہے فیفا ورلڈ کپ کے گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے کروشیا کو تین صفر سے با آسانی شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تاہم اس میچ میں کپتان لیونل میسی نے بھی ایک ریکارڈ بنایا۔

    میسی نے جب کھیلے کے پہلے ہی ہاف میں پینالٹی کک پر گول کیا تو یہ ان کا ورلڈ کپ میں گیارھواں گول تھا۔ اس طرح میسی ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی جانب سے سب سے زیادہ یعنی 11 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے سابق کھلاڑیو بیٹسٹوٹا کا ریکارڈ توڑا ہے۔

    صرف یہی نہیں بلکہ ارجنٹائن کپتان نے سیمی فائنل کھیل کر ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا اور اتوار کو فائنل کھیلنے کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیں گے۔

    میسی اپنا پانچواں عالمی کپ کھیل رہے ہیں اور انہوں نے ارجنٹائن کی جانب سے عالمی مقابلوں میں اب تک 25 میچ کھیل لیے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ جرمنی کے لوتھر میتھاؤس کے پاس تھا۔

    واضح رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں کروشیا کے خلاف ارجنٹینا کے 2 گول جولین ایلوریز اور ایک گول میسی نے اسکور کیا تھا۔

  • دفاعی چیمپئن فرانس فائنل کھیلے گا یا مراکش نئی تاریخ رقم کریگا؟

    دفاعی چیمپئن فرانس فائنل کھیلے گا یا مراکش نئی تاریخ رقم کریگا؟

    فیفا ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج دفاعی چیمپئن فرانس اور پہلی بار فائنل فور میں پہنچنے والی عرب مسلم ٹیم مراکش کے درمیان ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کا رنگا رنگ میلہ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور آج دوسرا سیمی فائنل کھیلا جا رہا ہے جس میں دفاعی چیمپئن فرانس کا مقابلہ ٹورنامنٹ میں بڑے بڑے برج الٹ کر دنیا کو حیران کر دینے والے مراکش سے ہوگا۔

    ایک جانب اگر دفاعی چیمپئن فرانس پھر فائنل میں پہنچنے کو بے قرار ہے تو ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مراکش کی ٹیم بھی ہار ماننے کو تیار نہیں ہے۔

    آج رات 12 بجے فرانس اور مراکش کی ٹیمیں جیت کے عزم کے ساتھ البیت اسٹیڈیم میں اپنا ایکشن شروع کریں گی۔

    اگر بات کی جائے دونوں ٹیموں کے دو طرفہ مقابلوں کی تو یہاں فرانس کا کوئی مدمقابل نہیں کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 7 انٹرنیشنل میچ ہوئے فرانس نے پانچ بار میدان مارا جب کہ میچ برابری کے فیصلے پر ختم ہوئے۔

    لیکن جب میچ ہو تو سابقہ ریکارڈ نہیں ٹیم کا جوش وجذبہ دیکھا جاتا ہے جو مراکش ٹیم کے کھلاڑیوں میں کوارٹر فائنل میں رونالڈو کی پُرتگال کو پچھاڑنے کے بعد آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے جب کہ فرانس بھی مضبوط انگلینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل میں آئی ہے۔

    آج یہ دیکھنا ہوگا کہ مراکشی ٹیم ڈریم رن جاری رکھ پائے گی یا فرانس عرب ٹیم کا خواب توڑ کر فائنل کا ٹکٹ کٹائے گی۔

    یاد رہے کہ مراکش کے گول کیپر یونس بونو اب تک مخالفین کے لیے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں اور کوئی مخالف ان کے خلاف گول اسکور نہیں کر سکا ہے۔

    مراکش کے یاسین بونو، گول کیپر یا سیسہ پلائی دیوار؟

    اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

  • ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا

    ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا

    فیفا ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    ارجنٹائن نےسیمی فائنل میں کروشیا کو تین صفر سے شکست دے دی، ارجنٹائن کے دو گول جولین الواریز نے کیے جبکہ ایک گول لیونل میسی نے اسکور کیا۔

    پہلے ہی ہاف میں میسی نے پینالٹی کک پر گول کیا پھر 68 ویں منٹ میں الواریز نے دوسرا گول مارکر کروشیا کو حوصلہ پست کردیا،

    دوسرے ہاف میں الواریز نے ایک اور گول کرکے 0-3 کی برتری دلادی۔

    الواریز نے تیسرا گول کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا اور برتری مزید بڑھا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

    دوسری جانب کروشیا کی ٹیم ارجنٹینا کے گول پوسٹ پر اٹیک کے باوجود کوئی گول نہ کرسکی۔

  • فیفا، سیمی فائنلز دیکھنے سے دل کے دورے کا خطرہ

    فیفا، سیمی فائنلز دیکھنے سے دل کے دورے کا خطرہ

    فیفا ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹینا اور کروشیا کی ٹیمیں رات 12 بجے مدمقابل آئیں گی۔

    فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز میچز کے ساتھ اس سے جڑی مختلف ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور میدان میں مراکش کی جیت کے بعد جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔

    ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے دنیا بھر کے شائقین فٹبال کے لیے اسکرینیں لگا کر میچز دکھانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے تاکہ مداح اپنے پسندیدہ اسٹارز کو کھیلتا دیکھ سکیں یہی نہیں اتحاد ایئر ویز سمیت دیگر ایئرلائنز نے بھی مسافروں کے لیے دوران پرواز میچز دکھانے کا انتظام کیا۔

    اب سیمی فائنلز میچز کھیلے جائیں گے جس سے متعلق بھارتی ڈاکٹرز نے شائقین فٹبال کو مشورہ دے دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ کے ڈاکٹرز نے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ دل کے عارضے میں مبتلا شائقین کو سنسنی خیز میچز دیکھنے سے گریز کرنا چاہیے۔

    سرجنز کا کہنا ہے کہ سنسنی خیز میچز براہ رست دیکھنے سے ان لوگوں کے لیے دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جو اینجائنل درد، کورونری آرٹیریل ڈیزیز اور دل کی بے ترتیب دھڑکن یا ایرتھیمیا میں مبتلا ہیں۔

    ڈاکٹر کنال سرکار کا کہنا ہے کہ شائقین کو براہ راست میچز خاص طور پر پنالٹی شوٹ آؤٹ دیکھنے سے گریز کرنا چاہیے۔

    ’بی ایم برلا ہارٹ ریسرچ سینٹر‘ کی ماہر امراض قلب انجن سویتیا نے 2006 کے جرمن سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ اس دور میں دل کے دورے کافی بڑھ گئے تھے خاص طور پر تب جب جرمنی کا میچ کھیلا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ بھارتی ریاست کولکتہ  فٹبال کے مداحوں کا حب سمجھا جاتا ہے مداحوں کی جانب سے اپنی پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیم کے پوسٹرز آویزاں کیے جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

  • مراکش کے یاسین بونو، گول کیپر یا سیسہ پلائی دیوار؟

    مراکش کے یاسین بونو، گول کیپر یا سیسہ پلائی دیوار؟

    فٹبال ورلڈ کپ میں جہاں مراکش پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچ کر دنیا بھر سے داد وصول کر رہا ہے وہیں گول کیپر یاسین بونو بھی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

    قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں ایک جانب جہاں مراکش سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی پہلی عرب مسلم ٹیم کا اعزاز پانے کے ساتھ اپنے شاندار کھیل کے باعث دنیا بھر سے داد وصول کر رہی ہے وہیں مراکشی گول کیپر یاسین بونو بھی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں اور دنیائے فٹبال میں انہیں سیسہ پلائی دیوار یا چٹان کا خطاب دیا جا رہا ہے۔

    یاسین بونو کو اگر سیسہ پلائی دیوار کہا جا رہا ہے تو غلط نہیں ہے کیونکہ ایونٹ میں اب تک کوئی بھی اسٹرائیکر ان کے خلاف گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے اور مراکش کی سیمی فائنل میں رسائی کا سہرا یاسین بونو کے سر جاتا ہے جو اب تک اپنی ٹیم کا اہم ہتھیار ثابت ہوئے ہیں۔

    ورلڈ کپ کے اب تک مراکش کے 5 میچز میں کوئی مخالف کھلاڑی یاسین بونو کو چکمہ نہ دے سکا اور ہر فٹبالر کے لیے ان کے خلاف گول کرنا چیلنج بنا رہا ہے۔

    یاسین بونو گول بچانے کھڑا ہو تو پنالٹی شوٹ پر اسپینش اسٹارز بھی گیند کو جال میں نہ پہنچا سکے۔ رونالڈو بھی ان کے سامنے بے بس نظر آئے۔

    اس میگا ایونٹ میں مراکش کیخلاف ہونے والا واحد گول ڈیفینڈر سے ڈیفلیکٹ ہوا۔

    یاسین بونو ناقابل تسخیر بننے سے اب صرف دو میچز کی دوری پر ہیں۔