Tag: FIFA World Cup

  • فیفا ورلڈ کپ، آج رونالڈو کی پرتگال اور سابق عالمی چیمپئن اسپین کے امتحان

    فیفا ورلڈ کپ، آج رونالڈو کی پرتگال اور سابق عالمی چیمپئن اسپین کے امتحان

    فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ پری کوارٹر فائنل مرحلے کے آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے فاتح ٹیمیں اگلے مرحلے میں جب کہ ناکام خالی ہاتھ وطن جائیں گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں دنیا کے سب سے مقبول ترین کھیل فٹبال ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ پری کوارٹر فائنل مرحلے کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور آج بھی دو میچز اگلے مرحلے تک کی رسائی کیلیے دو ٹیموں کا فیصلہ کریں گی۔

    آج کا پہلا میچ 2010 کی عالمی چمپئن اسپین اور مراکش کے مابین ہوگا۔ دونوں ٹیمیں رات 8 بجے مقابلے کے میدان میں اتریں گی۔

    عالمی شہرت یافتہ کرسٹیانو رونالڈو کی پُرتگال اور سوئٹزر لینڈ اگلے مرحلے تک رسائی کی جنگ کے لیے رات 12 بجے ٹکرائیں گی۔

    اس سے قبل دفاعی چیمپئن فرانس، انگلینڈ، ارجنٹینا، نیدر لینڈ، برازیل اور کروشیا کی ٹیمیں کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: برازیل نے جنوبی کوریا کو چاروں شانے چت کردیا

    میگا ایونٹ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • برازیل  نے جنوبی کوریا کو چاروں شانے چت کردیا

    برازیل نے جنوبی کوریا کو چاروں شانے چت کردیا

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے پری کوارٹر فائنل کے ایک میچ میں برازیل جنوبی کوریا کو ہرا کا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں جاری دنیا کے سب سے مقبول ترین کھیل فٹبال کے ناک آؤٹ مرحلے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

    پیر کو کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل کے دوسرے میچ میں نیمار کی برازیل نے جنوبی کوریا کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں چار گولوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

    راس ابو عبود اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چھٹے پری کوارٹر فائنل میں برازیل نے میچ کے آغاز سے ہی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور مخالف ٹیم پر حاوی رہی۔

    برازیل کی جانب سے وِنی جونیئر نے ساتویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جس کو نیمار نے 13 ویں منٹ میں پینیلٹی پر گول اسکور کرتے ہوئے دُگنا کر دیا۔

    برازیل کے رچارلیسن نے 29 ویں منٹ میں تیسرا گول اور لوکاس پیکیٹا نے 36 ویں منٹ میں چوتھا گول داغ کر مخالف ٹیم کے ہاتھ پاؤں پھلا دیے اور اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنا دیا۔

    جنوبی کوریا نے اس برتری کو ختم کرنے کی کوشش کی تاہم اس کو پورے میچ میں صرف ایک گول کرنے میں کامیابی مل سکی جو میچ کے 76 ویں منٹ میں پائک سیونگ ہو نے کیا۔

    اس سے قبل گزشتہ ورلڈ کپ کی فائنلسٹ کروشیا نے جاپان کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر تین ایک سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

    اس میچ کے ہیرو گول کیپر ڈومینک لیوا کووچ تھے جنہوں نے پنالٹی شوٹ پر جاپان کی جانب سے تین بار گول کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا۔

    اس سے قبل دفاعی چیمپئن فرانس، انگلینڈ، ارجنٹینا، نیدر لینڈ کی ٹیمیں کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

    میگا ایونٹ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • فیفا ورلڈکپ: کروشیا کوارٹر فائنل میں جانے والی پہلی ٹیم بن گئی

    فیفا ورلڈکپ: کروشیا کوارٹر فائنل میں جانے والی پہلی ٹیم بن گئی

    دوحا: فیفا ورلڈکپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کروشیا نے جاپان کو پیلنٹی شوٹ پر شکست دیتے ہوئے میگا ایونٹ سے باہر کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دوحا کے الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے راؤنڈ آف سسکٹین کے پہلے میچ کا فیصلہ پیلنٹی شوٹ پر ہوا، کروشیا کے گول کیپر نے لیواکوک نے تین پیلنٹی شوٹ روک کر جاپان کی امیدوں پر پانی پھیرا۔

    پیلنٹی شوٹ سے قبل دونوں ٹیموں کو پندرہ، 15 منٹ پر مشتمل دو ہاف کھیلنا پڑے تاہم اس دوران کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی۔

    فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی کے لئے جاپان اور کروشیا نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا، میچ کے 43 ویں منٹ میں جاپان کے ڈائزین میڈا نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جسے 11 منٹ بعد کروشیا کے ایون پیریسک نے برابر کیا، اس کے بعد کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی۔

    یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ، آج 2 ٹیمیں آگے اور 2 واپس گھر جائیں گی

    آج کے دوسرے میچ میں سابق عالمی چیمپئن برازیل اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں اگلے مرحلے میں جانے کا عزم لیے میدان میں اتریں گی۔

    فیفا ورلڈ کپ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب ’ال نصر‘ جوائن کرلیا

    کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب ’ال نصر‘ جوائن کرلیا

    عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب ’ال نصر‘ جوائن کرلیا۔

    پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے کلب ’النصر‘ سے ڈھائی سال کا معاہدہ بیس کروڑ یورو فی سیزن میں طے پایا ہے۔

    واضح رہے کہ رونالڈو نے گزشتہ ماہ مانچسٹر یونائیٹد کو خیر باد کہا تھا۔ انہوں نےایک انٹرویو میں اپنے سابق کلب پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

    گزشتہ دنوں عرب میدیا کا بتانا تھا کہ رونالڈو ڈھائی سال تک کلب کا حصہ رہیں گے۔

    اس سے قبل سی بی ایس اسپورٹس نے کلب کے قریبی ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا تھا کہ النصر رونالڈو کی خدمات حاصل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

    مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو باہمی معاہدے کے ذریعے کلب چھوڑ رہے ہیں، کلب ان کی شراکت کا شکریہ ادا کرتا ہے، اسٹار فٹبالر نے 346 مقابلوں میں 145 گول اسکور کیے۔

    فیفا ورلڈکپ گروپ ایچ میں کرسٹیانو کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ فہرست ہے جبکہ جنوبی کوریا 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، یوروگئے 4 اور گھانا 3 پوائنٹس کے ساتب بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔ پرتگال اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں بدھ 7 دسمبر کو مدمقابل آئیں گی۔

     

  • فیفا ورلڈ کپ، آج 2 ٹیمیں آگے اور 2 واپس گھر جائیں گی

    فیفا ورلڈ کپ، آج 2 ٹیمیں آگے اور 2 واپس گھر جائیں گی

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے سنسنی خیز ناک آؤٹ مرحلے کے پری کوارٹر فائنل آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پری کوارٹر فائنل مرحلے میں آج کا پہلا مقابلہ جاپان اور کروشیا کے مابین ہوگا۔ فاتح ٹیم کوارٹر فائنل مرحلے میں اور ناکام ٹیم خالی ہاتھ گھر واپس جائے گی۔

    آج کے دوسرے میچ میں سابق عالمی چیمپئن برازیل اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں اگلے مرحلے میں جانے کا عزم لیے میدان میں اتریں گی۔

    یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا، سینیگال کو شکست

    فیفا ورلڈ کپ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • انگلینڈ نے کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا، سینیگال کو شکست

    انگلینڈ نے کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا، سینیگال کو شکست

    فیفا ورلڈ کپ 2022 کے ناک آؤٹ مرحلے میں پری کوارٹر فائنل کے مقابلے جاری ہیں انگلینڈ نے سینیگال کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں جاری دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

    گزشتہ روز انگلینڈ نے سینیگال کو آؤٹ کلاس کردیا اور تین صفر نے فتح اپنے نام کرکے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرلی جب کہ سینیگال ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

    انگلینڈ میچ میں شروع سے ہی سینیگال پر حاوی رہا اور پہلے ہاف میں انگلش فٹبالر ہینڈرسن اور ہیری کین نے گول اسکور کیے۔ دوسرے ہاف میں ساکا نے مزید ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔

    سینیگال کے کھلاڑیوں نے کئی بار گیند کو مخالف گول پوسٹ میں پہنچانے کی کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی اور تین صفر سے ہار کے بعد ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

    اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمیئن فرانس نے پولینڈ ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے ٹرافی کی جانب ایک قدم اور بڑھا دیا۔

    فیفا ورلڈ کپ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • فیفا ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن فرانس نے پولینڈ کا ‘بوریا بستر’ گول کردیا

    فیفا ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن فرانس نے پولینڈ کا ‘بوریا بستر’ گول کردیا

    دوحا: دفاعی چیمپئن فرانس نے پری کوارٹرفائنل میں پولینڈ کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے اسے ایونٹ سے باہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دوحا کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پری کوارٹرفائنل میں دفاع چیمپئن فرانس اور پولینڈ کے درمیان مقابلہ ہوا۔

    میچ کے آغاز سے ہی فرانس نے حریف پر نفسیاتی دباؤ رکھا اور مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر حملے کئے، میچ کے 44ویں منٹ میں فرانس کے اولیور جیروڈ نے بال کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو برتری دلوادی۔

    میچ کے 74 ویں منٹ میں کیلین امباپے نے شاندار گول اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کرتے ہوئے، انجری ٹائم میں ایک بار پھر
    امباپے نے ایک اور گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی برتری کو 0-3 کردیا۔

    میچ کے آخری لمحات میں پولینڈ کو پیلنٹی کارنر ملا تاہم فرانسیسی گول کیپر کی کامیاب حکمت عملی نے اسے ناکام بنادیا، بعد ازاں ایک اور موقع ملنے پر پولینڈ نے گول اسکور کیا۔

    فرانس کا کوارٹرفائنل میں مقابلہ انگلینڈ اورسینیگال کے میچ کی فاتح ٹیم سےہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: میسی کا جادو چل گیا، آسٹریلیا کو ہرا کر ٹرافی کیجانب ایک اور قدم بڑھا دیا

    پری کوارٹر فائنل مرحلے کا چوتھا میچ انگلینڈ اور سینیگال کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جس کا آغاز رات 12 بجے ہوگا۔

    میگا ایونٹ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔

  • سعودی فٹ بال کھلاڑیوں سے متعلق کوچ کا بیان

    سعودی فٹ بال کھلاڑیوں سے متعلق کوچ کا بیان

    فیفا ورلڈ کپ میں سعودی ٹیم کے کوچ ایروی رینارڈ نے کہا ہے کہ سعودی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی قومی ٹیم کے کوچ ایروی رینارڈ نے قطر ورلڈ کپ کے دوران میچز میں سعودی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو کھل کر سراہا۔

    فرانسیسی کوچ ایروی رینارڈ نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ میں سعودی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے سعودی سپورٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    انھوں نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کے یاد گار لمحے ان کے ذہن میں محفوظ رہیں گے، ٹیم نے ارجنٹائن کو شکست دے کر ایک تاریخی میچ کھیلا تھا تاہم بعد میں پولینڈ اور میکسیکو سے سعودی ٹیم ہار گئی۔

    یاد رہے کہ فرانسیسی کوچ ایروی رینارڈ 2019 سے سعودی ٹیم کے ساتھ وابستہ ہیں، اس سے قبل وہ مراکشی ٹیم کے کوچ رہے، جس نے روس میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

    ایروی رینارڈ کی سربراہی میں سعودی ٹیم نے اب تک 39 میچ کھیلے ہیں، جن میں 20 میچ جیت چکی ہے، 10 میچوں میں نتیجہ برابر رہا جب کہ 9 میچوں میں ٹیم ہار گئی تھی۔

  • فرانس یا پولینڈ، سینیگال یا انگلینڈ کون آگے اور کون گھر جائیگا؟ فیصلہ آج ہوگا

    فرانس یا پولینڈ، سینیگال یا انگلینڈ کون آگے اور کون گھر جائیگا؟ فیصلہ آج ہوگا

    فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں آج دو پری کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے جس میں فاتح دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹائیں گے جب کہ ہارنے والی گھروں کو واپس جائیں گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں جاری دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال ورلڈ کپ سنسنی خیز ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ آج مزید دو میچز ہوں گے جن کی فاتح ٹیمیں ٹرافی کے حصول کی جانب پیش قدمی جاری رکھیں گی جب کہ ناکام ٹیمیں خالی ہاتھ گھروں کو لوٹیں گی۔

    آج تیسرا پری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے اگلے مرحلے تک رسائی کا عزم لے کر میدان میں اترے گی جہاں اس کا مقابلہ لیون ڈوسکی کی پولینڈ سے ہوگا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

    پری کوارٹر فائنل مرحلے کا چوتھا میچ انگلینڈ اور سینیگال کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جس کا آغاز رات 12 بجے ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: میسی کا جادو چل گیا، آسٹریلیا کو ہرا کر ٹرافی کیجانب ایک اور قدم بڑھا دیا

    برازیل اور نیدر لینڈ کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچنے والی پہلی دو ٹیمیں ہیں۔

    میگا ایونٹ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔

  • میسی کا جادو چل گیا، آسٹریلیا کو ہرا کر ٹرافی کیجانب ایک اور قدم بڑھا دیا

    میسی کا جادو چل گیا، آسٹریلیا کو ہرا کر ٹرافی کیجانب ایک اور قدم بڑھا دیا

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ پری کوارٹر فائنل مرحلے میں میسی کی ارجنٹائن نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹرافی کی جانب ایک قدم اور بڑھا دیا۔

    قطر میں جاری دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال ورلڈ کپ سنسنی خیز ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز میسی کی ارجنٹائن نے دوسرے پری کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر گھر کا راستہ دکھا دیا۔

    پری کوارٹر فائنل میں میسی کا جادو چلا اور کپتان نے پہلے ہی ہاف میں شاندار گول کردیا۔ کھیل کے 57 ویں منٹ میں الواریز نے دوسرا گول کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

    آسٹریلیا کے فرنینڈز نے گول کر کے برتری کو کم کیا لیکن کھیل کے اختتام تک مزید کوئی گول نہ ہوسکا یوں ارجنٹینا نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر کینگروز کو واپسی کا ٹکٹ تھمایا۔

    اس سے قبل کھیلے گئے پہلے پری کوارٹر فائنل میں نیدر لینڈز امریکا پر کاری وار کیا اور تین ایک سے فتح اپنے نام کرکے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔