Tag: FIFA World Cup

  • میچ کی ٹکٹیں حاصل کیے بغیر شائقین قطر کیسے آ سکتے ہیں؟

    میچ کی ٹکٹیں حاصل کیے بغیر شائقین قطر کیسے آ سکتے ہیں؟

    دوحہ: فیفا ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کے لیے اگر شائقین کے پاس ٹکٹ نہیں ہے، تو کیا وہ قطر آ سکتے ہیں؟ اس سوال کا جواب قطری انتظامیہ نے اثبات میں دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قطر کی جانب سے فٹ بال کے شائقین کو بڑی سہولت دے دی گئی، فیفا ورلڈ کپ کی قطری انتظامیہ نے کہا ہے کہ میچ کی ٹکٹیں حاصل کیے بغیر بھی شائقین قطر آ سکتے ہیں۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ اگر شائقین کے پاس هیا کارڈ ہے تو وہ بغیر میچ ٹکٹ بھی قطر آ سکے ہیں، هیا کارڈ کی مدد سے قطر میں داخلے کے لیے انھیں ہوٹل بکنگ کے علاوہ 500 قطری ریال جمع کرانے ہوں گے۔

    واضح رہے کہ هیا کارڈ فیفا ورلڈ کے دوران قطر میں داخلے کے لیے ویزہ کی طرح ہے جس کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلہ بھی ممکن نہیں۔ جن شائقین کے پاس هیا کارڈ کے علاوہ میچ کی ٹکٹیں ہیں، ان سے 500 ریال فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

    انتظامیہ کے مطابق فیس سے 12 سال سے کم عمر بچوں کو استثنیٰ ہے جب کہ میچ کی ٹکٹ خریدنے پر فیس واپس نہیں ہوگی، بری راستے سے آنے والے شائقین کے لیے بھی هیا کارڈ ضروری ہے جس کے بغیر انھیں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • فیفا ورلڈ کپ: کراچی میں بھی فٹبال فینز نے سماں باندھ دیا

    فیفا ورلڈ کپ: کراچی میں بھی فٹبال فینز نے سماں باندھ دیا

    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کا جنون پاکستانی شائقین پر بھی سوار ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام ’باؤنسر‘ کی خصوصی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں بھی فٹبال فینز نے سماں باندھ دیا۔

    پاکستان میں فیفا ورلڈ کپ فیور زوروں پر ہے اور یہی وجہ ہے کہ گلیاں اور محلے جھنڈوں سے سج گئے۔

    ورلڈ کپ میں پاکستان کی براہ راست نمائندگی تو نہیں لیکن فینز کا جوش آسمان چھو رہا ہے۔ گلی گلی من پسند ممالک کے جھنڈوں سے سج گئی۔ گلیاں پینٹنگز اور ٹیموں کے جھنڈوں سے سجا دی گئیں۔

    پاکستان میں برازیل کی ٹیم کو بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔ گلی کی دیواروں پر اسٹار فٹ بالرز کی تصاویر آویزاں ہیں۔ کوئی نیمار کا دیوانہ، کوئی میسی اور رونالڈو کے گُن گاتا ہے۔

    ملیر میں میچز کے لیے بڑی اسکرین بھی لگائی جا رہی ہیں۔ ملیر کی خوبصورت آرٹ ورک دیکھ کر لگتا ہی نہیں کہ یہ کراچی ہے یا دوحہ۔

    مکمل رپورٹ کے لیے ویڈیو دیکھیں:

  • فٹبال ورلڈکپ میں ایک اور اپ سیٹ، جنوبی کوریا نے پرتگال کو ہرادیا

    فٹبال ورلڈکپ میں ایک اور اپ سیٹ، جنوبی کوریا نے پرتگال کو ہرادیا

    دوحا: فیفا ورلڈکپ میں ایک اوربڑا اپ سیٹ، جنوبی کوریا نے پرتگال کو ہراکر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔

    تفصیلات کے مطابق فیفاورلڈکپ میں ایک اوربڑا اپ سیٹ ہوا ہے،جہاں جنوبی کوریا نے پرتگال کو شکست دے دوچار کیا اور پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔

    جنوبی کوریانےمیچ کے91ویں منٹ میں گول کرکےتاریخی فتح حاصل کی، جنوبی کوریا کےکم ینگ اورہی چین نےگول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔Imageادھر فیفا ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں یوروگوئےنے گھانا کوشکست دی، فتح کے باوجود یوروگوئے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل نہ کرسکا۔

    یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ، ناک آؤٹ مرحلے کی 4 آخری ٹیموں کا فیصلہ آج ہوگا

    گروپ ایچ سےپرتگال اورکوریا کی ٹیمیں راؤنڈآف16 میں پہنچیں، گھانااوریوروگوئےکا سفرپہلےراؤنڈ میں ختم ہوگیا۔

     

    اس سے قبل نیدر لینڈ، سینیگال، برازیل، آسٹریلیا، پرتگال، ارجنٹینا، پولینڈ، فرانس، مراکش، جاپان، اسپین اور کروشیا کی ٹیمیں فٹبال ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے پری کوارٹر مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

    میگا ایونٹ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • قطر کی سڑکوں پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی باحجاب لڑکی کے چرچے

    قطر کی سڑکوں پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی باحجاب لڑکی کے چرچے

    دوحہ: قطر کی سڑکوں پر فٹبال کھیلنے میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی باحجاب لڑکی سوشل میڈیا پر چھا گئی۔

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں کھلاڑی اسٹیڈیم جبکہ مداح سڑکوں پر مہارت دکھا کر خوب داد سمیٹ رہے ہیں۔

    اسی طرح ایک باحجاب میمی اصغری نامی لڑکی فٹبال جگلنگ اور مہارت دیکھنے والوں کو رُکنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

    میمی اصغری کا انسٹا گرام اکاؤنٹ فٹبال سے متعلق پوسٹوں سے بھرا ہوا ہے۔ وہ روزانہ فٹبال سے کھیلتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maymi (@asgari_freestyle)

    چونکہ قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے مقابلے جاری ہیں تو میمی اصغری نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے فٹبال شائقین کو اپنی صلاحیتوں سے محظوظ کیا۔

    ان کی ایک فٹبال شائق کے ساتھ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں فٹبال کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو اب تک 13 ملین سے زائد بار دیکھا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maymi (@asgari_freestyle)

    دراصل میمی اصغری خود بھی ایک ایتھلیٹ ہیں۔

    انہوں نے اپنی ایک ویڈیو پر لکھا کہ میں نے سال 2010 میں رونالڈینیو کو ٹی وی پر فٹبال کھیلتے ہوئے دیکھا اور  آج 12 سالوں بعد مجھے قطر میں اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے بلایا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maymi (@asgari_freestyle)

  • فٹبال ورلڈ کپ، تاریخ میں پہلی بار خواتین ریفریز نے میچ سپروائز کیا

    فٹبال ورلڈ کپ، تاریخ میں پہلی بار خواتین ریفریز نے میچ سپروائز کیا

    قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کل کا دن یادگار رہا جب مینز فیفا عالمی کپ کی 88 سالہ تاریخ میں پہلی بار تین خواتین ریفریز نے میچ سپروائز کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں دنیا کے سب سے مقبول ترین کھیل فٹبال عالمی کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ گزرا دن اس کھیل کے عالمی کپ کی تاریخ کا یادگار دن رہا کیونکہ 88 سالہ تاریخ میں پہلی بار 3 خواتین ریفریز نے مینز عالمی کپ کا میچ سپروائز کیا۔

    فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کا یہ یادگار ترین میچ جرمنی اور کوسٹاریکا کے مابین کھیلا گیا جس میں فرانس کی اسٹیفنی فیپرٹ نے بطور ریفری میدان میں چارج سنبھالا جب کہ اس موقع پر برازیل کی نیوزا بیک اور میکسیکو کی کارین ڈیاز بھی اسٹیفنی کی معاونت کے لیے میدان میں موجود تھیں۔

    یوں تین خواتین ریفری کی سپروائزری میں کھیلا گیا یہ میچ فٹبال ورلڈ کپ کے 88 سالہ دور کی نئی تاریخ رقم کرگیا۔

    اس میچ کی دوسری قابل ذکر بات یہ رہی کہ فٹبال کی دو بار کی عالمی چمپئن جرمنی کوسٹاریکا کو شکست دینے کے باوجود ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

    یہ بھی پڑھیں: جاپان اور اسپین پری کوارٹر فائنل میں، سابق عالمی چیمپئن جرمنی باہر

    فیفا ورلڈ کپ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • فٹبال ورلڈ کپ، ناک آؤٹ مرحلے کی 4 آخری ٹیموں کا فیصلہ آج ہوگا

    فٹبال ورلڈ کپ، ناک آؤٹ مرحلے کی 4 آخری ٹیموں کا فیصلہ آج ہوگا

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کا آج آخری روز ہے ناک آؤٹ’’16 آف مرحلے‘‘ کی 12 ٹیمیں فائنل ہوچکیں 4 کا فیصلہ آج ہوگا۔

    دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال ورلڈ کپ کا پہلا گروپ مرحلہ آج اختتام پذیر ہوگا اور کل سے ناک آؤٹ پری کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز ہوگا۔ 16 آف مرحلے کی 12 ٹیمیں اب تک فائنل ہوچکی ہیں جب کہ 4 کا فیصلہ آج کے میچز میں ہوگا۔

    آج کا پہلا میچ جنوبی کوریا اور پرتگال کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں گھانا اور یوراگوئے آپس میں ٹکرائیں گی۔

    آج کے تیسرے میچ کے لیے سربیا اور سوئٹزر لینڈ کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ گروپ مرحلے کے آخری میچ برازیل اور کیمرون کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

    اس سے قبل نیدر لینڈ، سینیگال، برازیل، آسٹریلیا، پرتگال، ارجنٹینا، پولینڈ، فرانس، مراکش، جاپان، اسپین اور کروشیا کی ٹیمیں فٹبال ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے پری کوارٹر مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: قطر میں‌ فٹبال کے میدان فلسطینیوں کیلیے سفارتکار بن گئے

    تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • قطر میں‌ فٹبال کے میدان فلسطینیوں کیلیے سفارتکار بن گئے

    قطر میں‌ فٹبال کے میدان فلسطینیوں کیلیے سفارتکار بن گئے

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں میدان فلسطینیوں کے لیے سفارت کار بن گئے اور میچ کسی بھی ملک کو پرچم فلسطین کے لہرائے جا رہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں جاری دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں جہاں ایک طرف دنیا کی 32 ٹیموں اور ان کے شائقین میں جوش و خروش پایا جاتا ہے وہیں یہ گراؤنڈ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے میدانوں میں تبدیل ہو کر مظلوم فلسطینیوں کے لیے سفارت کار بن گئے ہیں۔ میچ کسی بھی ملک کا ہو پرچم فلسطین کے لہرائے جا رہے ہیں۔

    دنیا بھر سے فٹبال کے عالمی مقابلے دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کھیل میدانوں میں فلسطینی پرچم لہرا کر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قابض اسرائیل کے خلاف اپنے ردعمل کا اظہار کرکے صہیونیوں کو دو ٹوک پیغام دے رہے ہیں۔

    گزشتہ روز تیونس اور فرانس کے میچ میں ایک فین فلسطین کا جھنڈا لے کر میدان میں آیا اور میچ کی اسرائیلی براہ راست نشریات میں شائقین نے فلسطین کے حق میں نعرے لگائے جس کے بعد صہیونی صحافیوں کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

    ایک صحافی کو شائقین سے بات کرتے ہوئے اُس وقت سخت شرمندگی اٹھانا پڑ گئی، جب اس نے اپنا تعارف بطور اسرائیلی کروایا۔ عرب شائقین نے بھی اسرائیلی صحافیوں کو دھتکارتے ہوئے دو ٹوک بتا دیا ہے کہ اسرائیل نہیں بلکہ فلسطین ہی حقیقت ہے۔

  • جاپان اور اسپین پری کوارٹر فائنل میں، سابق عالمی چیمپئن جرمنی باہر

    جاپان اور اسپین پری کوارٹر فائنل میں، سابق عالمی چیمپئن جرمنی باہر

    قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے راؤنڈ میچز کا آج آخری دن ہے جاپان اور اسپین نے عالمی کپ کے ناک آؤٹ پری کوارٹر مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    گزشتہ روز گروپ ای کے پہلے میچ میں جاپان نے اسپین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی تاہم شکست کے باوجود اسپین بہتر گول اوسط کی بنیاد پر گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے جاپان کے ساتھ پری کوارٹر کے لیے جگہ پکی کرلی۔

    میچ کے پہلے ہاف کے 11 ویں منٹ میں اسپین کے فٹبالر الوارو موراتا نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی لیکن بعد میں انہیں حریف ٹیم جاپان کی جانب سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے پہلے ہاف میں جاپان نے کوئی گول نہیں کیا لیکن دوسرے ہاف میں انہوں نے 2 گول داغ کر میچ اپنے نام کرلیا۔

    جاپان کی جانب سے رٹسو ڈوآن نے 48 ویں منٹ اور آو تناکا نے 51 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔

    گروپ اِی میں جاپان نے 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور اسپین نے 4 پوائنٹس لے کر بہتر گول اوسط کی بنیاد پر دوسری پوزیشن حاصل کی اور ناک آؤٹ مرحلے کیلیے کوالیفائی کرلیا۔

    گروپ ای کے دوسرے میچ میں سابق ورلڈ چیمپئن جرمنی کی کوسٹاریکا کو 2-4 سے شکست بھی اسے ٹورنامنٹ میں آگے لے کر نہ جاسکی اور گروپ میں چار پوائنٹ کے باوجود گول اوسط کی بنیاد پر تیسری پوزیشن کے ساتھ ورلڈ کپ میں اس کا سفر تمام ہوگیا۔ کوسٹاریکا بھی خالی ہاتھ وطن واپس لوٹے گی۔ اس سے قبل دنیا کی دوسری نمبر کی ٹیم بیلجیئم ایونٹ کے پہلے ہی راونڈ سے باہر ہوچکی ہے۔

    اس سے قبل نیدر لینڈ، سینیگال، برازیل، آسٹریلیا، پرتگال، ارجنٹینا، پولینڈ، فرانس، مراکش اور کروشیا کی ٹیمیں فٹبال ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے پری کوارٹر مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

    فیفا ورلڈ کپ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • فیفا ورلڈکپ: بیلجیئم اور کینیڈا کا سفرتمام ہوگیا

    فیفا ورلڈکپ: بیلجیئم اور کینیڈا کا سفرتمام ہوگیا

    دوحا: فیفا ورلڈ کپ میں فیفا رینکنگ میں موجود بیلجیئم پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوگئی جبکہ کینیڈا بھی پری کوارٹرفائنل میں جگہ نہ بناسکی۔

    تفصیلات کے مطابق مراکش نے گروپ میچ میں کینیڈا کو ایک کےمقابلے2گول سے شکست دیا، کینیڈا کیخلاف تاریخی کامیابی نے مراکش کو پری کوارٹرفائنل میں پہنچا دیا اور کینیڈا کا بغیر کوئی میچ جیتے فیفاورلڈکپ میں سفرختم ہوا۔

    آج کھیلے گئے دوسرے میچ میں بیلجیئم اور کروشیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا اور انہوں نے کئی بار ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کئے تاہم کسی کو بھی کامیابی نہ مل سکی۔

    یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ کی 88 سالہ تاریخ کا آج یادگار دن، مگر کیوں؟

    کروشیا بیلجیئم سےمیچ ڈرا کرکےاگلےراؤنڈ میں پہنچ گیا جبکہ کروشیا نے5پوائنٹس کی بنیاد پرپری کوارٹرفائنل میں سیٹ پکی کرلی۔

    خیال رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب مراکش نے فیفا ورلڈکپ کے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ اس نے اس سے قبل 1986 کے ورلڈکپ میں راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنائی تھی۔

  • فٹبال ورلڈ کپ کی 88 سالہ تاریخ کا آج یادگار دن، مگر کیوں؟

    فٹبال ورلڈ کپ کی 88 سالہ تاریخ کا آج یادگار دن، مگر کیوں؟

    قطر میں دنیائے اسپورٹس کے سب سے مقبول کھیل مینز فٹبال ورلڈ کپ کے عالمی مقابلے جاری ہے آج ان عالمی مقابلوں کی 88 سالہ تاریخ کا یادگار دن ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں دنیا کے سب سے مقبول ترین کھیل فٹبال عالمی کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں تاہم آج کا دن اس کھیل کے عالمی کپ کی تاریخ کا یادگار دن ہوگا کیونکہ آج 88 سالہ تاریخ میں پہلی بار 3 خواتین ریفری میچ سپروائز کریں گی۔

    آج جب جرمنی اور کوسٹاریکا میچ کے لیے میدان میں اتریں گی تو میچ سپروائز کرنے کے لیے فرانس کی اسٹیفنی فیپرٹ میدان میں چارج سنبھالیں گی۔

    اس میچ میں برازیل کی نیوزا بیک اور میکسیکو کی کارین ڈیاز بھی اسٹیفنی کی معاونت کے لیے میدان میں موجود ہوں گی۔

    واضح رہے کہ آج چار میچز کھیلے جائیں گے۔ کروشیا اور بیلجیئم ٹکرائیں گی، مراکش اور کینیڈا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ تیسرے میچ میں جاپان اور اسپین میدان اتریں گے جب کہ آخری میچ جرمنی اور کوسٹاریکا کے مابین کھیلا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ، ٹرافی کی تاریخ، ساخت اور قیمت جان کر حیران رہ جائیں

    فیفا ورلڈ کپ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔