Tag: FIFA World Cup

  • آج مزید 4 ٹیموں کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا

    آج مزید 4 ٹیموں کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں کون رسائی حاصل کرے گا آج مزید چار ٹیموں کا فیصلہ ہو جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال عالمی کپ کے سنسنی خیز میچز جاری ہیں۔ راؤنڈ میچز اختتام ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کی جنگ آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔ پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے اور کون کون سی ٹیمیں کوالیفائی کریں گی ان میں سے چار کا فیصلہ آج ہوگا۔

    آج گروپ ایف میں رات ا8 بجے گزشتہ عالمی کپ کی فائنلسٹ کروشیا کا ٹکراؤ بیلجیئم سے ہوگا۔ کروشیا میچ ڈرا کر کے اگلے مرحلے میں جگہ بنا سکتی ہے جب کہ بیلجیئم کو پر کوارٹر فائنل میں رسائی کے لیے لازمی فتح درکار ہوگی۔

    دوسرا میچ مراکش اور کینیڈا کے درمیان ہوگا۔ میچ برابر ہونے کی صورت میں بھی مراکس اگلے مرحلے کا ٹکٹ حاصل کرلے گا۔ تیسرے میچ میں گروپ ای میں جاپان اور اسپین رات 12 بجے مدمقابل آئیں گے۔ اس میچ میں اسپین برابری کا کھیل کھیل کر بھی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ جائے گی لیکن جاپان کو اگر اگلے مرحلے میں جانا ہے تو ہر حال میں فتح حاصل کرنا ہوگی۔

    آج کا چوتھا اور آخری میچ چار بار کی عالمی چیمپئن جرمنی اور کوسٹاریکا کے مابین ہے۔ شکست یا ڈرا کی صورت میں جرمنی کا ٹورنامنٹ یہیں ختم ہوجائے گا۔

    اس سے قبل نیدر لینڈ، سینیگال، برازیل، آسٹریلیا، پرتگال، ارجنٹینا، پولینڈ اور فرانس کی ٹیمیں پری کوارٹر مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

    فیفا ورلڈ کپ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • ڈنمارک کو شکست، آسٹریلیا ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا

    ڈنمارک کو شکست، آسٹریلیا ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا

    دوحا: فیفا ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے ڈنمارک کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق دوحا کے الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں آسٹریلیا نے ڈنمارک 0-1 سے شکست دیتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔

    فٹ بال کی تاریخ میں یہ دوسری بار ہے جب آسٹریلیا نے ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائی۔

    آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے میتھیو لیکی نے 60 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

    یہ بھی پڑھیں:  امریکا اور انگلینڈ بھی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    اس سے قبل امریکا نے ایران اور انگلینڈ نے ویلز کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

    نیدر لینڈ، سینیگال، برازیل اور پرتگال بھی پری کوارٹر مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

    میگا ایونٹ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • دورانِ پرواز فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کی ویڈیو وائرل

    دورانِ پرواز فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کی ویڈیو وائرل

    فیفا ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور اس سے جڑی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جارہا ہے۔

    فٹبال شائقین کی اپنی پسندیدہ ٹیموں کے میچز دیکھنے کے لیے اسکرین سے چمٹے رہتے ہیں اور انہیں میچز کے شروع ہونے کا بے چینی سے انتظار ہوتا ہے۔

    تاہم دوران پرواز شائقین میچ کس طرح دیکھ سکتے ہیں اب یہ بھی ممکن ہوگیا ہے کیونکہ اتحاد ایئرویز کی جانب سے ہوائی سفر کے دوران مچیز کو براہ راست دیکھنے کا انتظام کیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کی پرواز میں موجود تمام مسافر میچ دیکھنے میں مصروف ہیں۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اب تک اسے ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

    علاوہ ازیں اتحاد ایئرویز کے علاوہ دیگر ایئرلائنز بھی ورلڈ کپ کے میچز کو دوران پرواز براہ راست نشر کررہی ہیں تاکہ شائقین میچ اپنی پسندیدہ ٹیموں کے میچز دیکھ سکیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں امریکا نے ایران کو 1-0 سے شکست دی تھی جبکہ انگلینڈ نے ویلز کو باآسانی 3-0 سے زیر کیا تھا۔

  • نیمار کیمرون کیخلاف میچ میں دستیاب ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

    نیمار کیمرون کیخلاف میچ میں دستیاب ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

    دوحہ: عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر اور برازیل ٹیم کے کپتان نیمار کی کیمرون کے خلاف میچ میں دستیابی کا فیصلہ ہوگیا۔

    برازیل فٹبال ٹیم کے ڈاکٹر روڈریگو لاسمار نے تصدیق کی ہے کہ نیمار جمعہ کے روز کیمرون کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    ڈاکٹر نے بتایا کہ نیمار کو انجری کے علاوہ ہلکا بخار بھی ہے، فٹ بالر انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور صورتِ حال قابو میں ہے۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیمار کے علاوہ ڈینیلو اور الیکس سینڈرو بھی کیمرون کے خلاف میچ میں نہیں ہوں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: نیمار کے ہم شکل کو دیکھ کر مداح دھوکہ کھا گئے

    ادھر ٹیم کے کوچ ٹائٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ نیمار گروپ میچ کے بعد ناک آؤٹ مرحلے میں ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

    نیمار نے دو روز قبل انسٹا گرام انجری کی تازہ تصاویر پوسٹ کی تھیں جن میں دیکھا گیا کہ ان کے پاؤں میں سوجن کافی حد تک کم ہوگئی تھی۔

    فٹ بالر کی تصاویر دیکھ کر امید ہو چلی تھی کہ وہ کیمرون کے خلاف میچ میں ٹیم میں ہوں گے لیکن آج ڈاکٹر نے اس کا امکان بھی مسترد کر دیا۔

  • ناک آؤٹ مرحلے کیلیے کون ٹکٹ کٹائے گا؟ آج 3 ٹیموں کا فیصلہ ہوگا

    ناک آؤٹ مرحلے کیلیے کون ٹکٹ کٹائے گا؟ آج 3 ٹیموں کا فیصلہ ہوگا

    قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے پری کوارٹر فائنل کے کون ٹکٹ کٹائے گا آج کھیلے جانے والے میچز میں تین ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں جاری دنیا کے سب سے بڑے کھیل فٹبال کے عالمی کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور ٹیموں کی ناک آؤٹ مرحلے پری کوارٹر فائنل کے لیے میدانوں میں جنگ جاری ہے۔ 5 ٹیمیں پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرچکی ہیں آج شیڈول چار میچز میں مزید تین ٹیموں کا فیصلہ ہو جائے گا۔

    آج شب 8 بجے آسٹریلیا کی ٹیم ڈنمارک سے ٹکرائے گی۔ فتح کینگروز کو پری کوارٹر فائنل کا ٹکٹ دلائے گی۔ تیونس کو فرانس کے چیلنج کا سامنا ہوگا جب کہ میسی کی ارجنٹائن اور لیون ڈوسکی کی پولینڈ میں رات 12 بجے جوڑ پڑے گا۔ ان میچز کو جیتنے والی ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچ جائیں گی۔

    ان میچوں میں ہارنے والی ٹیم کے مستقبل کا فیصلہ سعودی عرب اور میکسیکو کے میچ پر منحصر ہوگا۔

    امریکا اور انگلینڈ بھی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    فیفا ورلڈ کپ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • امریکا اور انگلینڈ بھی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    امریکا اور انگلینڈ بھی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں امریکا نے ایران اور انگلینڈ نے ویلز کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں جاری دنیا کے سب سے بڑے کھیل فٹبال کے عالمی کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور ٹیموں کی ناک آؤٹ مرحلے پری کوارٹر فائنل کے لیے میدانوں میں جنگ جاری ہے۔ امریکا اور انگلینڈ نے بھی پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    گزشتہ روز کھیلے گئے ایک میچ میں امریکا نے ایران کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی جس کے نتیجے میں امریکا کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گیا جب کہ ایران ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔

    گروپ بی کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویلز کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر ناک آوٗٹ مرحلے میں جگہ پکی کی۔

    اس سے قبل نیدر لینڈ، سینیگال، برازیل اور پرتگال بھی پری کوارٹر مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

    تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • فیفا ورلڈ کپ: نورا فتیحی کی میچ کے دوران رقص کی ویڈیو وائرل

    فیفا ورلڈ کپ: نورا فتیحی کی میچ کے دوران رقص کی ویڈیو وائرل

    دوحہ: بالی وڈ کی نامور اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی فیفا ورلڈ کپ 2022 کے ’فین فیسٹیول‘میں پرفارم کرنے کے لیے قطر پہنچ گئیں۔

    نورا فتیحی نے انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پرتگال اور یوراگوئے کے درمیان میچ کے دوران گراؤنڈ میں موجود ہیں۔

    اس موقع پر فیفا کے آفیشل ترانے پر نورا فتیحی خود کو روک نہ سکیں اور جھوم اٹھیں۔ انہوں نے اس پر رقص کیا اور بے حد خوش نظر آئیں۔

    نورا فتیحی پہلی بھارتی فنکار ہیں جو فیفا کے آفیشل میوزک ویڈیو کا حصہ بنی ہیں۔ ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں اداکارہ نہ صرف پرفارم کریں گی بلکہ گانا بھی گائیں گی۔

    ویڈیو کے کیپشن میں نورا فتیحی نے لکھا کہ وہ لمحہ جب آپ اسٹیڈیم میں اپنی ہی آواز سنتے ہیں۔ یہ بالکل ایک خواب کی طرح تھا۔

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ اپنے آپ پر یقین رکھیں اور کبھی کسی کو یہ نہ کہنے دیں کہ آپ نہیں کر سکتے، بہت سے لوگ شروع میں مجھ پر ہنسے تھے لیکن میں آج اس مقام پر ہوں اور یہ تو ابھی شروعات ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

  • نیدر لینڈز اور سینیگال نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی

    نیدر لینڈز اور سینیگال نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی

    دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں گروپ اے سے راؤنڈ 16 میں جانے والی دو ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔

    نیدر لینڈز نے قطر اور سینیگال نے ایکواڈور کو شکست سے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔

    نیدر لینڈز نے میزبان قطر کو 0-2 سے شکست دی۔ ڈچ ٹیم کے لیے گیکپو اور ڈی جونگ نے 1،1 گول کیا۔

    سینیگال نے سخت مقابلے میں ایکواڈور کو 1-2 سے پچھاڑا۔ سینیگال کے لیے سر اور کولی بیلے نے 1،1 گول کیا۔

    سینیگال نے گروپ اے میں اپنے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کو 0-2 سے شکست دی تھی جبکہ میزبان قطر کو 1-3 سے ہرایا تھا۔

    ادھر نیدر لینڈز نے گروپ اے میں اپنے پہلے میچ میں سینیگال کے ہاتھوں شکست کے بعد ایکواڈور سے میچ 1-1 سے برابر کیا تھا۔

    یاد رہے کہ برازیل اور پرتگال نے بھی ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ گروپ جی کی برازیل اپنا آخری میچ کیمرون جبکہ گروپ ایچ کی پرتگال جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گی۔

  • فیفا ورلڈ کپ میں برازیل نے نئی تاریخ رقم کردی

    فیفا ورلڈ کپ میں برازیل نے نئی تاریخ رقم کردی

    دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں برازیل نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

    فٹبال ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم برازیل 2002 سے 2022 تک گروپ مرحلے میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے، گزشتہ روز برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو 1-0 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

    برازیل 20 سال سے گروپ اسٹیج کے 17 میچز میں ناقابل شکست ہے، گروپ جی میں پوائنٹس ٹیبل پر برازیل نے دونوں میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ سوئٹزرلینڈ نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی اور برازیل سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    کیمرون کی ٹیم ایک پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور سربیا بھی ایک پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

    واضح رہے کہ آج بھی چار میچز کھیلے جائیں گے پہلا میچ گروپ اے میں ایکواڈور اور سنیگال جبکہ دوسرا میچ میزبان قطر اور نیدرلینڈز کے مابین کھیلا جائےگا۔

    مزید پڑھیں: گھانا نے جنوبی کوریا کو شکست دے دی

    گروپ بی کے پہلے میچ میں ویلز اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دوسرے میچ میں امریکا اور ایران کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

    گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں گھانا نے جنوبی کوریا کو 3-2 سے شکست دی تھی جبکہ گروپ ایچ میں گھانا کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی جبکہ جنوبی کوریا کی ٹیم آخری نمبر پر موجود ہے۔

  • نیمار کے ہم شکل کو دیکھ کر مداح دھوکہ کھا گئے

    نیمار کے ہم شکل کو دیکھ کر مداح دھوکہ کھا گئے

    دوحہ: قطر میں عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر اور برازیل ٹیم کے کپتان نیمار کے ہم شکل کو دیکھ کر مداح دھوکہ کھا گئے۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قطر کی سڑکوں پر مداحوں نے نیمار کو گھیر لیا اور اسٹار فٹ بالر کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

    دراصل وہ نیمار نہیں بلکہ ان سے مشابہت رکھنے والا شخص ہے جو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے قطر میں موجود ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: انجری کے شکار نیمار کے مداحوں کیلیے ایک اور بُری خبر

    نیمار کے ہم شکل کی شناخت ایگن اولیور کے نام سے ہوئی ہے جو فرانس سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کی شکل کافی حد تک نیمار سے ملتی جلتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مداح دھوکہ کھا گئے۔

    گزشتہ روز برازیل اور سویئزرلینڈ کے میچ میں بھی وہ شائقین کے درمیان موجود رہے جہاں لوگوں نے ایگن اولیور کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

    سویئزرلینڈ کے خلاف میچ میں مداحوں نے نیمار کو کافی یاد کیا۔ وہ انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں رہے تاہم آئندہ میچوں میں ان کی دستیابی کا قوی امکان ہے۔