Tag: FIFA World Cup

  • فٹبال ورلڈ کپ میں ایران کی فتح نے سینکڑوں قیدوں کی زندگی بدل دی

    فٹبال ورلڈ کپ میں ایران کی فتح نے سینکڑوں قیدوں کی زندگی بدل دی

    قطر میں جاری دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال ورلڈ کپ میں ایران کی ویلز کے خلاف شاندار فتح نے سینکڑوں ایرانی قیدیوں کی زندگی بدل دی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں ایران کی ویلز کے خلاف غیر متوقع لیکن شاندار فتح کا صلہ ایرانی جیلوں میں بند قیدیوں کو ملا ہے اور 700 سے زائد قیدیوں کو فتح کی خوشی میں رہا کر دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی عدلیہ کے آن لائن پورٹل ’ میزان ‘ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ فٹ بال ورلڈ کپ میں ایران کی ویلز کے خلاف دو صفر سے فتح کے بعد ملک کی مختلف جیلوں میں قید 709 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔

    قید سے رہائی کا پروانہ ملنے والوں میں ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار کیے گئے افراد بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں دو روز قبل ایران نے ویلز کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔

    اس سے قبل ایرانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ انگلینڈ سے ہار گئی تھی۔ اس میچ میں انگلینڈ نے ایران کو دو کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دی تھی۔

  • فٹبال ورلڈ کپ، آج بڑے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے

    فٹبال ورلڈ کپ، آج بڑے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے

    قطر میں فٹبال ورلڈ کپ میں آج بھی چار میچز کھیلے جائیں گے جس میں دنیائے فٹبال کے بڑے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج چار مچز کھیلے جائیں گے جس میں سادیو مانے اور ہری کین اپنی اپنی ٹیموں کی جانب سے میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    آج کا پہلا مقابلہ سینیگال اور ایکواڈور کے درمیان ہوگا جب کہ دوسرے میچ میں میزبان قطر اور نیدر لینڈز ٹکرائیں گے۔

    تیسرے میچ میں ویلز اور انگلینڈ کا جوڑ پڑے گا چوتھا مقابلہ ایران اور امریکا کے درمیان شیڈول ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ، پرتگال نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

    میگا ایونٹ کے تمام میچز  اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • فیفا ورلڈ کپ، پرتگال نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

    فیفا ورلڈ کپ، پرتگال نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

    قطر میں فیفا ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور برازیل کے بعد پرتگال نے بھی عالمی کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کیلیے کوالیفائی کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں پیر کے روز پرتگال نے یوروگوئے کو دو صفر سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    میچ کے ہیرو پرتگال کے برونو فرنانڈس رہے جنہوں نے دونوں بار گیند کو گول پوسٹ میں پہنچایا۔

    برونو فرناڈس نے میچ کے 54 منٹ میں پہلا گول اسکور کیا جب کہ دوسرا گول فاؤل کے نتیجے میں ملنے والی پنالٹی پر بنایا۔

    برونو نے اس کے بعد بھی مخالف یورگوئے کے گول پوسٹ پر حملے کیے اور کئی بار فٹبال کو جال میں پہنچانے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ مل سکی جس ک باعث وہ اس ورلڈ کپ میں پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کے اعزاز سے محروم رہے۔

    پرتگال کی جیت کے نتیجے میں اس نے 6 پوائنٹس کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔
    ٹورنامنٹ کے نویں روز کے ایک اور میچ میں کیمرون اورسربیا کا سنسنی خیز مقابلہ تین تین گول سے برابر رہا۔

    گروپ جی کا دوسرا میچ کیمرون اور سربیا کے درمیان سنسنی خیز ثابت ہوا، کیمرون کے کیسٹیلیٹو نے 29 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔ سربیا نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے پہلے ہاف کے انجری ٹائم میں پولووچ کی گول کی بدولت مقابلہ برابر کردیا۔

    دو منٹ بعد سیووچ نے دوسرا گول داغ دیا اور پہلا ہاف سربیا کی 1-2 کی برتری کے ساتھ ختم ہوا۔ میچ کے 53 ویں منٹ میں آغاز میں سربیا کے الیگزینڈر میٹرووچ نے گول کرکے کیمرون پر 1-3 کی برتری قائم کردی۔

    پھر کیمرون کا شو شروع ہوا اور 4 منٹ میں 2 گول کرکے یورپین سائیڈ کے خلاف مقابلہ 3-3 سے برابر کردیا۔ پہلے ابوبکر نے 63 ویں منٹ میں گول کرکے خسارہ کم کیا، پھر 3 منٹ بعد ایرک میکسم کیمرون نے تیسرا گول کرکے میچ برابری پر پہنچا دیا۔

    پیر کے روز کھیلے گئے دیگر میچز میں برازیل نے سوئٹزر لینڈ کو ایک صفر سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ پکی کرلی جب کہ گھانا نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو شکست سے دوچار کیا۔

  • برازیل، سوئٹزرلینڈ  کو ہرا کر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گیا

    برازیل، سوئٹزرلینڈ  کو ہرا کر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گیا

    دوحا: فیفا ورلڈ کپ کے 31ویں میچ میں برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دے کر سُپر 16 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    ورلڈ کپ گروپ جی کے میچ میں برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو باآسانی 1-0 سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کی جانب سے کیسیمیرو نے گول اسکور کیا۔

    برازیل پانچ مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ جیت چکی ہے، گروپ جی میں برازیل کے علاوہ سربیا، کیمرون، سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

    پوائنٹس ٹیبل پر برازیل نے دونوں میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ سوئٹزرلینڈ نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی اور برازیل سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    کیمرون کی ٹیم ایک پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور سربیا بھی ایک پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

    برازیل پانچ مرتبہ عالمی چیمپئن رہ چکی ہے۔ گروپ جی میں برازیل کے علاوہ سربیا، کیمرون، سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

     

    مزید پڑھیں: گھانا نے جنوبی کوریا کو شکست دے دی

    اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں گھانا نے جنوبی کوریا کو 3-2 سے شکست دی تھی،

    گروپ ایچ میں گھانا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی جبکہ جنوبی کوریا کی ٹیم آخری نمبر پر موجود ہے۔

  • گھانا نے جنوبی کوریا کو شکست دے دی

    گھانا نے جنوبی کوریا کو شکست دے دی

    دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ گروپ ایچ کے میچ میں گھانا نے جنوبی کوریا کو شکست دے دی۔

    فیفا ورلڈ کپ گروپ مرحلے کے میچ میں گھانا نے جنوبی کوریا کو 3-2 سے شکست دے دی، کامیابی کے بعد گھانا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی جبکہ جنوبی کوریا کی ٹیم آخری نمبر پر موجود ہے۔

    گھانا کی جانب سے دو گول دوحہ:گھانا کی جانب سے محمد کوڈوس کے2 اور سالیسوکا نے ایک گول کیا.

     پہلے ہاف میں گھانا کو 2-0 کی برتری حاصل رہی دوسرے ہاف میں جنوبی کوریا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے حریف ٹیم کی برتری کم کرنے کی کوشش کی اور دو گول اسکور کیے۔

    تاہم گھانا کی ٹیم جنوبی کوریا پر ایک گول کی سبقت لے گئی۔

  • فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری، آج بھی 4 میچز ہوں گے

    فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری، آج بھی 4 میچز ہوں گے

    قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں آج بھی چار ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج کے دن کا پہلا میچ کیمران اور سربیا کے مابین کھیلا جائے گا جب کہ دوسرے میچ میں جنوبی کوریا اور گھانا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

    تیسرے میچ کے لیے برازیل اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی جب کہ دن کے چوتھے اور آخری میچ میں پرتگال اور یوروگوائے ٹکرائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ، جرمنی اور اسپین کا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد برابر

    فٹبال ورلڈ کپ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہِ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • فٹبال ورلڈ کپ، جرمنی اور اسپین کا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد برابر

    فٹبال ورلڈ کپ، جرمنی اور اسپین کا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد برابر

    فیفا ورلڈ کپ میں اتوار کے روز جرمنی اور اسپین کا میچ بھی سنسنی خیز ثابت ہوا اور دلچسپ مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر رہا۔

    قطر میں جاری دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کے عالمی کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ گزشتہ روز جرمنی اور اسپین کا میچ بھی سنسنی خیز رہا اور دلچسپ مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابری کے نتیجے پر ختم ہوا۔

    الخور کے البیت اسٹیڈیم میں اسپین اور جرمنی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں دونوں جانب سے کھلاڑیوں کی ایک دوسرے کے گول پر حملے کی رفتار شروع سے ہی تیز تھی۔

    پہلے ہاف میں گیند زیادہ تر اسپین کے پاس رہی مگر اُن کے کھلاڑی گول نہ کرسکے۔ پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔ دوسرے ہاف کے 62 ویں منٹ میں اسپین کے ایلویرو موراٹا نے اسپین کی جانب سے گول کردیا۔

    میچ کے 74 ویں منٹ میں جرمنی کے جمال موسییالا کو گیند اسپین کے جال میں پہنچانے کا بہترین موقع ملا تھا جب وہ اور گول کیپر آمنے سامنے تھے مگر گول کیپر گیند کو روکنے میں کامیا ب ہوگئے۔ تاہم 83 ویں منٹ میں جرمنی کے فیولکر وگ نے تیز کک کے ذریعے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

    میچ کے بقیہ مختصر وقت میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے لیے سرگرداں رہے لیکن مزید کوئی گول نہ ہوسکا اور میچ ایک ایک کی برابری پر ختم ہوا۔

    اس سے قبل اتوار کو کھیلے گئے دیگر تین میچز میں مراکش نے ورلڈ نمبر 2 بیلجیئم کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ کردیا۔ کروشیا نے کینیڈا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے ہی باہر کر دیا جب کہ تیسرے میچ میں جرمنی کو ہرانے والی جاپان اسپین سے 7 گول سے ہارنے والی کوسٹاریکا سے شکست کھا گئی۔

  • کروشیا نے کینیڈا کو فیفا ورلڈکپ سے باہر کردیا

    کروشیا نے کینیڈا کو فیفا ورلڈکپ سے باہر کردیا

    دوحا: کروشیا نے فیفا ورلڈکپ میں کینیڈا کی اگلے مرحلے تک رسائی کو مشکل بنادیا۔

    تفصیلات کے مطابق دوحا کے خلیفہ انٹرنینشل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ایف کے میچ میں کروشیا نے کینیڈا کو 1-4 سے شکست دے دی۔

    کینیڈا نے میچ کے آغاز پر ہی گول کرتے ہوئے برتری دلائی، جس کے بعد کروشیا نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر متواتر حملے کئے۔

    کروشیا کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب اینڈریج کرامیرک نے گول کرتے ہوئے مقابلہ برابر کردیا،آٹھ منٹ کے وقفے مارکولو نے کروشیا کی جانب سے دوسرا گول داغ کر اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی۔

    پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ 1-2 تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ، بیلجیئم نے کینیڈا کو ایک صفر سے قابو کرلیا

    دوسرے ہاف میں کروشیا نے جارحانہ انداز جاری رکھا، میچ کے 70ویں منٹ میں اینڈریج کرامیرک نے دوسرا گول داغ کر اپنی ٹیم کی برتری کو دوگنا کیا۔

    کھیل ختم ہونے سے دو منٹ قبل کروشیا کے لورو مجیر نے ایک اور گول داغ کر کروشیا کی برتری کو 1-4 کردیا۔

    کینیڈا مسلسل دو شکستوں کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے

  • مراکشی کھلاڑی نے میچ کے دوران والدہ کا ماتھا چوم لیا، تصویر وائرل

    مراکشی کھلاڑی نے میچ کے دوران والدہ کا ماتھا چوم لیا، تصویر وائرل

    دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں مراکشی کھلاڑی نے میچ کے دوران گراؤنڈ میں موجود والدہ کا ماتھا چوم لیا جس کی تصویر وائرل ہوگئی۔

    فٹ بالر اکثر گول کرنے پر جشن منانے کے لیے گراؤنڈ میں دوڑ لگاتے ہیں، شرٹ اتار دیتے ہیں یا پھر ٹیم کے دیگر کھلاڑی اسے کندھے پر اُٹھا کر خوشی مناتے ہیں لیکن بیلجیئم اور مراکش کے درمیان مقابلے میں صورتِ حال انوکھی رہی۔

    مراکش نے فیفا رینکنگ کی نمبر ون ٹیم بیلجیئم کو دو صفر سے تاریخی شکست دی جس کے بعد مراکشی کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں سجدہ کیا جبکہ ٹیم کے ڈیفنڈر اشرف حکیمی دوڑتے ہوئے والدہ کے پاس پہنچے اور ماتھا چوما۔

    اشرف حکیمی کی والدہ انتہائی خوش نظر آئیں۔ انہوں نے بھی بیٹے کا بوسہ لیا اور شاباشی دی۔ اس خوبصورت لمحے کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

  • سعودی فٹبال ٹیم کو پولینڈ سے شکست کے بعد بڑا دھچکا

    سعودی فٹبال ٹیم کو پولینڈ سے شکست کے بعد بڑا دھچکا

    دوحہ: سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کے کپتان سلمان الفراج قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 سے باہر ہوگئے۔

    سعودی نیشنل ٹیم نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ ٹیم کوچ نے میڈیکل رپورٹ کے بعد سلمان الفراج کو انجری کے باعث رخصت کی اجازت دے دی۔

    بیان میں بتایا گیا کہ سلمان الفراج ورلڈ کپ کے آئندہ میچز کھیلنے کے قابل نہیں رہے، وہ اب مکمل بحالی کے پروگرام سے گزریں گے۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب نے اپنے پہلے میچ میں ارجنٹینا کو 1-2 سے شکست دی تھی تاہم دوسرے میچ میں پولینڈ نے ٹیم کو دو صفر سے ہرا دیا تھا۔

    سعودی عرب کا اگلا مقابلہ یکم دسمبر کو میکسیکو سے ہے جس کے لیے کپتان سلمان الفراج نہیں ہوں گے۔ ٹیم کی کپتانی کے لیے ابھی تک کوئی نام سامنے نہیں آیا۔