Tag: FIFA

  • فیفا2014: بہترین فٹبالر کا ایوارڈ کرسٹیانو رونالڈو کے نام

    فیفا2014: بہترین فٹبالر کا ایوارڈ کرسٹیانو رونالڈو کے نام

    زیورخ: پرتگال کے مایہ ناز فٹ بالر کرسٹیانورونالڈو فیفا کے سال دوہزار چودہ کے بہترین فٹبالر کاایوارڈ لے اڑے۔

    زیورخ میں ہونیوالی فیفا کی تقریب میں بہترین فٹبالر کے لیے لائنل میسی، کرسٹیانورونالڈو اور جرمن گول کیپر مینئول نیور کے درمیان مقابلہ تھا، جو پرتگال اور ریال میڈرڈ کلب کےاسٹالش فٹبالر کرسٹیانو رونالڈ کے نام رہا۔

    اسپینش کلب ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے رونالڈو نے کیلنڈر ائیر میں اکسٹھ گول اسکور کیے۔

    بہترین کوچ آف دی ایئرکا ایوارڈ جرمنی کو ورلڈ کپ جتوانے والے کے جوکم لو لے اڑے،  فیفا فیئر پلے ایوارڈ دی وولنٹیئرز کے نام رہا۔ بہترین خاتون کھلاڑی کا ایوارڈ جرمنی کی نیڈائن کیسلر کو دیا گیا جبکہ ویمنزفٹ بال کوچ آف دی ایئر کا ایوارڈ ریلف کیلرمین نے جیتا۔

  • سال2014 کا بہترین فٹبالرکون ہوگا؟ فیصلہ ہونے والا ہے

    سال2014 کا بہترین فٹبالرکون ہوگا؟ فیصلہ ہونے والا ہے

    زیورخ : فیفا نے پلیرآف دی ائیر کے لئے تین کھلاڑیوں کو نامزد کردیا ہے۔ سال کا بہترین فٹبالر کون ہوگا اس خوش  نصیب کے نام کا اعلان بارہ جنوری کو کیا جائے گا۔

    مقابلہ ارجٹنائن کے لیونل میسی، پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈاور جرمن گول کیپر مینوئل نوائیر کے درمیان ہوگا۔چا ر مرتبہ فیفا پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیتنے والے لیول میسی مسلسل آٹھویں مرتبہ اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے ہیں جبکہ گزتشہ سال کے بہترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو مسلسل چوتھی مرتبہ ایوارڈ حاصل کرنے کے قریب پہنچے ہیں۔

    ادھر جرمن گول کیپر نوائیر دوہزار چھ کے بعد اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے پہلے گول کیپر ہیں۔ رونالڈو کے ایوارڈ جیتنے سے قبل میسی نے لگا تار تین سال یہ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

    میسی اس سال کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں اور وہ ایک فیفا پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت کر نئی تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔ فیفا پلئیر آف دی ائیر کا اعلان بارہ جنوری کو زیورخ میں ہو گا۔

  • لوئیس سواریز کی سزا میں کمی کی اپیل پر فیصلہ آج متوقع

    لوئیس سواریز کی سزا میں کمی کی اپیل پر فیصلہ آج متوقع

    یورگوائے : یورگوائے کے اسٹار فٹبالر لوئیس سواریز کی پابندی میں کمی کی اپیل پر فیصلہ آج متوقع ہے۔

    سواریز نے ورلڈ کپ دوہزار چودہ کے اہم میچ میں اٹالین اسٹرائیکر جورجیو چیلینی کو کاٹ لیا تھا، فیفا نے سواریز پر چار ماہ کی پابندی عائد کردی تھی۔ سورایز نےسزا میں کمی کے لئے کھیلوں کے عالمی ثالثی عدالت سےرجوع کیا۔

    عدالت نے گزشتہ ہفتے کیس کی سماعت مکمل کرلی تھی ،جس پر فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔

    امید کی جارہی ہے کہ سواریز کی پابندی میں نصف کمی کردی جائے گی، جس کے بعد یورگوائن اسٹرائیکر پچیس اگست سے شروع ہونے والی اسپینش لیگ میں شرکت کرسکیں گے۔

  • نیدرلینڈ نے برازیل کوہراکرفٹبال ورلڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

    نیدرلینڈ نے برازیل کوہراکرفٹبال ورلڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

    برازیل: نیدرلینڈ نے برازیل کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہراکر فٹبال ورلڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ کھیل کے آخری لمحات میں نیدرلینڈز کی جانب سے جورجینو نے تیسرا گول داغ  کر برازیل کو مکمل شکست سے دوچار کردیا۔

    فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے جانے والے میچ میں نیدرلینڈ نے برازیل کا خواب چکنا چور کردیا۔برازیل کے دفاعی کھلاڑیوں کی خامیاں ایک مرتبہ پھر کھل کر سامنے آئیں۔ ابتدائی منٹ ہی نیدر لینڈ کو  پنالٹی کک ملی جس کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے وین پرسی نے فٹبال کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو سبقت دلادی ۔

    نیدرلینڈ  کے  ڈیلے بلائینڈ نےسترہویں منٹ میں  دوسرا گول کر کےاپنی برتری کو  دوگناکر لیا۔ جو پہلے ہاف تک برقرا رہی ۔میچ کے دوسرے ہاف میں برازیل کی ٹیم نے  نیدر لینڈ کی گول پوسٹ پر بھرپور حملے کئے لیکن قسمت برازیلین ٹیم سے روٹھی رہی ۔ کھیل کے آخری لمحات میں نیدرلینڈز کی جانب سے جورجینو نے تیسرا گول داغ  کر برازیل کو مکمل شکست سے دوچار کردیا۔