Tag: fifth time

  • پاناماکی جےآئی ٹی میں حسین نواز پانچویں بار پیش

    پاناماکی جےآئی ٹی میں حسین نواز پانچویں بار پیش

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ، وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچے اور پانچویں بار جےآئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، اس موقع پر جوڈیشل اکیڈمی کے باہر ن لیگ کے کارکنان بھی موجود تھے۔

    حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جےآئی ٹی پر سوالات اٹھ رہے ہیں،تصویر لیک ہونے کی تحقیقات ہونی چاہیں۔

    یاد رہے کہ حسین نواز نے پیشی کے دوران اپنی تصویر لیک ہونے کی ذمہ دار جے آئی ٹی پر عائد کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی ہے۔


    تصویر کیوں لیک ہوئی؟ حسین نواز سپریم کورٹ پہنچ گئے


    وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے چوتھی پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کا درس دیا ہے اور قانون و اداروں کے تقدس کے لیے جان کی بازی بھی داؤ پر لگائی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور عوام تک سچ پہنچانے کے لیے اگر جے آئی ٹی دوبارہ بھی بلائے گی تو ضرور آؤں گا۔


    مزید پڑھیں : حسن نواز جے آئی ٹی پیشی کے بعد میڈیا سے بات کیے بغیر روانہ


    گذشتہ روز وزیر اعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز دوسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے، جن سے پانچ گھنٹے تک تفتیش کی جاتی رہی تاہم وہ بعد میں میڈیا سے گفتگو کیے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئے ۔

    جے  آئی ٹی نے حسن نواز کو 10جون اور حسین نواز کو 9جون طلب کیا تھا لیکن جے آئی ٹی کی کارروائی کا شیڈول حسن نواز کی درخواست پر تبدیل کیا گیا اور حسن نواز کو گزشتہ روز طلب کیا گیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • جولیا رابرٹس  5ویں بار دنیا کی خوبصورت ترین عورت قرار

    جولیا رابرٹس 5ویں بار دنیا کی خوبصورت ترین عورت قرار

    نیویارک : امریکی معروف اداکارہ جولیا رابرٹس نے پانچویں مرتبہ دنیا کی خوبصورت ترین عورت کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

    امریکی جریدے پیپلز نے اپنے نئے ایڈیشن مٰیں 49سالہ اداکارہ جولیا رابرٹس کو ایک بار پھر دنیا کی خوبصورت ترین عور ت کےاعزاز سے نوازا ہے، جولیا پانچویں مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرکے پیپلز میگزین کی پہلی شخصیت بن گئی ہیں۔

    وہ دوہزار گیارہ میں عمدہ پرفارمنس پر آسکرایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

    جولیا رابرٹس کا کہنا ہے کہ یہ ان کے پرستاروں کی محبت کا نتیجہ ہے جس کی بدولت انہیں ایک بار پھر اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

    واضح ہو کہ 49سالہ جولیا تین بچوں کی ماں ہیں اور انہوں نے گزشتہ بیس سال سے اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھا ہوا ہے جبکہ  گذشتہ سال جولیا رابرٹس نے ہالی ووڈ کی مہنگی ترین اداکارہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔