Tag: Fight COVID-19

  • فلو سے لڑنے والا انسانی سسٹم کورونا سے بچاؤ میں مددگار ، تحقیق میں انکشاف

    فلو سے لڑنے والا انسانی سسٹم کورونا سے بچاؤ میں مددگار ، تحقیق میں انکشاف

    ماہرین نے اپنی نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ سردی اور فلو  سے لڑنے والا انسانی سسٹم کورونا سے بچاؤ میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے علاج کے حوالے سے تحقیق کی جارہی ہے ، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ فلو اور ٹھنڈ لگنے کے بعد انسان میں ایک خاص قسم کا مدافعتی نظام فعال ہوجاتا ہے جو فلو کے جراثیم کو ختم کرتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق تحقیق میں سائنسدانوں نے لیبارٹری میں تیار کردہ جراثیم کے ساتھ کورونا وائرس کے ٹشو بھی فعال کیے، جس کے بعد پتہ چلا کہ جسم میں پہلے سے موجود ٹھنڈ کے خلاف بننے والی قوت نے کورونا وائرس کا حملہ ناکام بنا دیا۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل ماہرین نے ایسا لارم ایجاد کیا تھا ، جو کورونا وائرس کی موجودگی کا پتہ دے گا اور دعویٰ کیا تھا کہ چھت پر لگا الارم کمرے میں وائرس کی موجودگی کی 15 منٹ میں نشاندہی کردے گا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ الارم طیاروں، کلاس رومز، کئیر ہومز اور گھروں میں نصب کیا جاسکے گا جبکہ کمرے میں وائرس کی موجودگی کی اطلاع کمپیوٹر یا موبائل فون پر بھیجے گا۔

    لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن اور ڈرہم یونیورسٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ الارم ڈیوائس کا نتیجہ 98 سے 100 فیصد درست ہو گا ، تاہم ماہرین کا کہنا تھا کہ الارم کے متعلق دعویٰ ابتدائی نتائج پر مبنی ہے ابھی اس حوالے سے تفصیلی غور کرنا باقی ہے۔

  • بھارتی وزیر کا پاپڑ سے کرونا وائرس کے علاج کا دعویٰ: اڑا سوشل میڈیا پر مذاق

    بھارتی وزیر کا پاپڑ سے کرونا وائرس کے علاج کا دعویٰ: اڑا سوشل میڈیا پر مذاق

    نئی دہلی: بھارت میں کرونا وائرس کی صورتحال تشویشناک ہوچکی ہے اور 13 لاکھ کیسز کے ساتھ بھارت دنیا کا تیسرا ملک بن چکا ہے، اس کے باوجود بھارتی سیاستدان اپنے مضحکہ خیز ردعمل اور دعووں سے دنیا بھر میں اپنا مذاق اڑوا رہے ہیں۔

    حال ہی میں ایک بھارتی وزیر کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وزیر موصوف پاپڑ کے ذریعے کرونا وائرس بھگانے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

    بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی وزیر ارجن رام میگھوال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

    ویڈیو میں ارجن رام ایک پاپڑ کے برانڈ کی تشہیر کرتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ اس پاپڑ میں ایسے اجزا شامل ہیں جو انسانی جسم میں اینٹی باڈیز پیدا کرتے ہیں جس سے انسان کرونا وائرس سے محفوظ رہتا ہے۔

    اس ویڈیو میں وہ یہ بھی کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ یہ پاپڑ مرکزی حکومت کے اقدامات کے تحت بنائے جارہے ہیں۔ مذکورہ پاپڑ کا نام بھابھی جی پاپڑ ہے۔

    مذکورہ ویڈیو واٹس ایپ کے ذریعے پھیلی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وزیر پر تنقید اور طنز کا طوفان امڈ آیا۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ پاپڑ دراصل اس لیے ہیں کہ انہیں تل کر اپنے گھر کے ارد گرد پھیلا دیں، جیسے ہی کوئی آپ کے گھر قریب آئے گا پاپڑوں کے کرکرانے کی آواز سے آپ کو خبر ہوجائے گی، تب باہر جا کر گھر آنے والوں کو سماجی فاصلوں کے بارے میں بتائیں، یوں آپ کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

    ایک ٹویٹر صارف نے کہا کہ جب بھابھی جی پاپڑ موجود ہیں تو ڈر کس بات کا ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت میں اس وقت کرونا وائرس کے 13 لاکھ 39 ہزار 176 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ وائرس سے اب تک 31 ہزار سے زائد افراد موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں۔

  • کوروناوائرس کیخلاف جنگ، چین سے ایک اور طیارہ امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

    کوروناوائرس کیخلاف جنگ، چین سے ایک اور طیارہ امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

    کراچی : چین  کورو ناوائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، چین سے ایک اور طیارہ امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا، امدادی سامان میں این 95 ماسک، گلوز، کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس اور طبی آلات کی بڑی مقدار شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کی طرف سے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ،چین کے شہر کنمنگ سے ایک اور کارگو طیارہ امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گیا، چین کی وائی ٹی او کارگو ایئر لائن کی پرواز وائی جی 9067 کو ائیر پورٹ کے اولڈ ٹرمنل پر پارک کروایا گیا۔

    سول ایویشن اتھارٹی کی جانب سے کارگو تیارے پر احتیاتی تدابیر کے طور پر اسپرے کیا گیا ہے ، کارگو تیارے سے نکلے امدادی سامان پر بھی اسپرے کیا گیا ہے۔

    چین کی جانب سے امدادی سامان میں این 95 ماسک، گلوز، کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس اور طبی آلات کی بڑی مقدار شامل ہے۔

    یاد رہے چینی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ حفاظتی ماسک،دیگر سامان چینی کمپنیوں کےتعاون سےبھجوائی جارہی ہیں، چین اچھےبرےحالات میں پاکستان کےساتھ ہے۔

    خیال رہے پاکستان میں مہلک کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے چین سے مسلسل طبی آلات بھیجے جارہے ہیں اور 8 دن میں چین سے طبی امدادی سامان لانے والا یہ پانچواں کارگو طیارہ ہے۔

    27 مارچ کو بھی ایک امدادی طیارہ کراچی پہنچا تھا، جس کا استقبال گورنر سندھ عمران اسمعیل نے کیا جبکہ اس پہلے آنے والے طیارے کو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے امدادی سامان وصول کیا تھا۔

    چینی حکومت نے کئی لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک اور دیگر طبی سازو سامان کراچی بھیج چکی ہے۔