Tag: fighter

  • ہریتک اور دپیکا کی نئی فلم ’فائٹر‘  لیک ہوگئی

    ہریتک اور دپیکا کی نئی فلم ’فائٹر‘ لیک ہوگئی

    ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار  سدھارتھ آنند کو معاشی دھچکا ملا ہے جہاں ان کی نئی فلم ’فائٹر‘ آن لائن پورٹل پر لیک ہوگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی پاکستان مخالف فلم ’فائٹر‘ آخرکار بڑی اسکرین کی زینت بن گئی، جس کا خوب چرچا ہے مگر باکس آفس کے لئے بُری خبر یہ ہے کہ فلم ریلیز ہوتے ہی متعدد ٹورینٹ سائٹس پر لیک ہو چکی ہے جس سے اس کا بزنس شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔

    بالی وڈ کی فلم ’فائٹر‘ میں سپر اسٹار انیل کپور، دپیکا پڈوکون اور ہریتھک روشن  بھارتی  فضائیہ میں مختلف عہدوں پر فائز ہیں، فلم میں ہریتھک اور دپیکا فضائیہ کے اسکوارڈن لیڈر جب کہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کا کردار نبھاتے نظرآرہے ہیں۔

    اس فلم میں بھارتی فضائیہ کوپلوامہ حملے کے بعد پاکستان کے خلاف ایک آپریشن کا منصوبہ بناتے دکھایا گیا، ٹریلر میں نیوز کاسٹر کا کہنا  ہے کہ  ’بھارتی فوجیوں پر پاکستان سے حملہ ہوا ہے جس میں 40 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں‘، اسی دوران بھارتی وزیر کا ڈائیلاگ سنا جاسکتا ہے جس میں وہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے۔

    تاہم اب اس فلم میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا سدھارتھ آنند اپنی فلم کو حب الوطنی پر مبنی بنانے کے لیے وہی پرانے پاکستان مخالف تھیم کو دوہراتے ہیں یا اس کے علاوہ کہانی میں اور بھی کچھ ہے۔

    انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فائٹر کو پہلے ہی متعدد غیر قانونی ویب سائٹس پر آن لائن لیک کیا جا چکا ہے جن میں تامل روکرز اور اور مووی رولز شامل ہیں، اس کے علاوہ فلم ٹیلی گرام گروپ پر مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے بھی دستیاب ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم فائٹر اس سال کی پہلی بڑی ریلیز ہے پچھلے سال 25 جنوری کو شاہ رخ کان کی فلم پٹھان ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔

  • ایران جلد نیا لڑاکا طیارہ متعارف کرائے گا: ایرانی وزیر دفاع

    ایران جلد نیا لڑاکا طیارہ متعارف کرائے گا: ایرانی وزیر دفاع

    تہران: ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عامر حتامی نے کہا ہے کہ ایران جلد نیا لڑاکا طیارہ متعارف کرائے گا جو قومی دن کے موقع پر پرواز کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک جانب امریکا ایران کو مشرقی وسطیٰ کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے اسے اپنے جارحانہ اقدامات بند کرنے کا کہہ رہا ہے تو دوسری طرف ایران نے ایک نیا لڑاکا طیارہ متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر دفاع نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایران اگلے ہفتے ایک نیا لڑاکا طیارہ متعارف کروانے والا ہے، جو ملکی یوم دفاع کے موقع پر پرواز کرے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ تہران حکومت اپنے میزائل پروگرام کو بھی ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھے گی، جبکہ ایران میں اگلے ہفتے یوم دفاع منایا جائے گا اسی موقع پر نیا لڑاکا طیارہ ’ایف 313‘ متعارف کرایا جائے گا۔

    امریکا نے ایران کے حوالے سے نیا ایکشن گروپ تشکیل دے دیا

    بریگیڈیئر جنرل عامر حتامی کا مزید کہنا تھا کہ ہم امریکی پابندیوں کو خاطر میں نہیں لارہے، ایران مستحکم پوزیشن میں ہے، ہم اپنے میزائل پروگرام بھی جاری رکھیں گے۔

    خیال رہے کہ نئی امریکی پابندیوں کو رد کرتے ہوئے ایرانی بحریہ نے بھی گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ امریکی فوج کی خطے میں موجودگی اور کشیدگی کے تناظر میں وہ اپنے ایک جنگی بحری جہاز پر جدید دفاعی نظام نصب کر رہی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ طے کردہ عالمی جوہری معاہدے سے دست بردری کے بعد تہران کے خلاف پابندیوں کی بحالی کا اعلان کر دیا تھا، اس تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی دوبارہ شدید ہوچکی ہے۔

  • داعشی درندے بچوں کے سامنے مہینے بھر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے‘ متاثرہ خاتون

    داعشی درندے بچوں کے سامنے مہینے بھر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے‘ متاثرہ خاتون

    دمشق: عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے ہولناک مظالم شکار ہونے والی عرب خاتون نے اپنی الم ناک داستان انسانی حقوق کی تنظیموں بیان کردی‘ داعش کے درندے ایک ماہ تک بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک مسلمان خاتون ’حنان‘ نے ہیومن رائٹس واچ کے مبصرین کو بتایا ہے کہ وہ ایک ماہ تک اپنے بچوں کے سامنے داعش سے تعلق رکھنے والے جنگجو کی بربریت کاشکار ہوتی رہی ہیں، خاتون کا کہنا ہے کہ داعش عرب خواتین کو مسلمان نہیں سمجھتے ہیں اور ظلم کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں‌.

    متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ مسلسل زیادتی ہوتی رہی اور مجھ جیسی بہت سے خواتین داعش کے ظلم و ستم کا نشانہ بنی ہیں اوراب انصاف کی منتظر ہیں۔

    خاتون کا کہنا ہے کہ داعش کے جنگجو نے مجھے اپنے ایک ساتھی سے شادی کا کہا جبکہ میں اپنے خاوند اور بچوں کے ساتھ رہتی ہوں ، ان کا کہنا ہے کہ جب میں نے ان کی بات کو نہ مانا تو انہوں نے مجھے اغوا کرلیا، خاتون نے کہا کہ داعش جنگجووں نے میری آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی جبکہ میرے ہاتھ پاؤں بھی بندھے ہوئے تھے ، انہوں نے کہا کہ اسلام کا نعرہ بلند کرنے والے داعش کے جنگجو مجھے روزانہ بربریت کا نشانہ بناتے تھے،

    حنان کا کہنا ہے کہ ان کی رہائی کے عوض ان کے والد نے ایک گاڑی اور پانچ سو ڈالر اس جنگجو کو دیے جس نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا‘ اسکے باوجود انہیں داعش کے زیرِ تسلط علاقے سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں رہا کرنے کے بعد بھی دہشت گرد جی چاہتا ان کے گھر آدھمکتے اوران کے بچوں کے سامنے انہیں متعدد بار غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔.

    خاتوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ میری بیٹی ذہنی معذوری کا شکار ہے اسے یہ سمجھ نہیں کہ وہ کیا دیکھ رہی ہیں تاہم میرا بیٹا ذی شعور ہے ، میری سمجھ میں نہیں آتا کہ میں اسے کیا سمجھاؤ، وہ یہ اندوہناک مناظر دیکھ کر ذہنی تناؤ کا شکار ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں انصاف کی منظر ہوں ، انسانی حقوق کی تنظمیں میرے حق کے لئے آواز بلند کریں۔

    خاتون گزشتہ ماہ ا پنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کسی طرح داعش کے زیر تسلط علاقے سے بھاگ نکلنےمیں کامیاب ہوگئیں تھی اور انہوں نے کرکوک پہنچ کر انسانی حقوق کی تنظیموں سے رجوع کیا۔ حنان کا کہنا ہے کہ پیچھے ایسی متعدد خواتین ہیں جنہیں زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص نے اپنے ساتھ شادی پر مجبور کیا ہے۔

    مزید پڑھیں:داعش کے خلاف صف آرا 2 باہمت خواتین

     

    یاد رہے کہ داعش نے 2014 میں شام اورعراق میں اپنی خلافت کا اعلان کیا تھا ، بعدازاں ان کے ظلم اور بربریت کی باتیں زبان زد عام ہوگئی تھیں، عالمی دہشتگرد تنظیم نے اپنی دہشت رکھنے کے لئے ہر قسم کے غیر انسانی سلوک کیے، جس میں گلے کاٹنے کے ساتھ ساتھ مذکورہ صورتحال کے مطابق جنسی درندگی کے بھی دردناک واقعات ہیں.