Tag: Fighter Jet

  • دنیا کے 3 اہم ممالک کا جدید ترین لڑاکا طیارہ تیار کرنے کا اعلان

    دنیا کے 3 اہم ممالک کا جدید ترین لڑاکا طیارہ تیار کرنے کا اعلان

    ٹوکیو: جاپان، برطانیہ اور اٹلی نے جدید ترین لڑاکا طیارہ تیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان، برطانیہ اور اٹلی نے نیکسٹ جنریشن لڑاکا طیارہ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ منصوبہ 2035 میں مکمل ہوگا، تینوں ممالک کے مشترکہ منصوبے میں امریکا سمیت دیگر اتحادیوں کے ساتھ مستقبل میں تعاون کی گنجائش موجود ہے۔

    جاپانی میڈیا کے مطابق جمعہ کو ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ جاپان، برطانیہ اور اٹلی مشترکہ طور پر نئے لڑاکا جیٹ کا ڈھانچا تیار کریں گے، یہ طیارہ ایئر سیلف ڈیفنس فورس کے ایف ٹو لڑاکا جیٹ طیاروں کی جگہ لے گا۔

    ایف ٹو طیاروں کا استعمال 2035 کے لگ بھگ ترک کرنا شروع کر دیا جائے گا۔

    جاپانی وزارت دفاع کی اپنے برطانوی اور اطالوی ہم منصبوں کے ساتھ اس نئے جیٹ کی تیاری کے منصوبے کے بارے میں بات چیت یہ جاری ہے، وزارت کا کہنا ہے کہ مشترکہ تیاری سے پیداواری لاگت میں کمی ہوگی اور تینوں ممالک کی ٹیکنالوجیوں کا فائدہ حاصل ہوگا۔

    متوقع طور پر جاپان کی متسُوبیشی ہیوی انڈسٹریز، برطانیہ کی بی اے ای سسٹمز اور اٹلی کی لیونارڈو کمپنیاں اس منصوبے پر کام کریں گی، تینوں ممالک اس جیٹ کے لیے انجن بھی مشترکہ طور پر تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

  • سعودی فضائیہ کا ایف 15 طیارہ گر کر تباہ

    سعودی فضائیہ کا ایف 15 طیارہ گر کر تباہ

    ریاض: سعودی فضائیہ کا ایف 15 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ فوجی مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

    طیارہ تربیتی مشن کے دوران تیکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، تاہم سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق فضائی عملہ، جس میں دو افسران شامل تھے، اپنی ایجیکٹر سیٹیں استعمال کرنے کے بعد حادثے سے بچ گئے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق کنگ عبدالعزیز ایئر بیس میں تربیتی مشق کے دوران ایف ففٹین لڑاکا طیارہ دوران پرواز اچانک ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہو گیا۔

    ترجمان سعودی وزارتِ دفاع بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے پیر کو بتایا کہ ایف ففٹین ایس طیارے میں پیدا ہونے والی فنی خرابی سے متعلق جاننے کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

  • رومانیہ : سرچ اینڈ ریسکیو مشن پر جانے والا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

    رومانیہ : سرچ اینڈ ریسکیو مشن پر جانے والا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

    رومانیہ کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کا تباہ ہو گیا ہے، ہیلی کاپٹر میں سوار 7 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسمی حالات کے باعث پیش آیا، حکام نے بتایا کہ مشرقی رومانیہ میں بحیرہ اسود کے قریب لاپتہ لڑاکا طیارے اور اس کے پائلٹ کی تلاش کے دوران ان کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

    حکام نے بتایا کی بدقسمت ہیلی کاپٹر میں عملے کے پانچ ارکان کے علاوہ رومانیہ کی بحریہ کے دو سمندری ریسکیورز بھی جہاز میں سوار تھے، ہیلی کاپٹر لڑاکا طیارے کی تلاش کر رہا تھا، کچھ ہی دیر بعد جیٹ کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا اور ریڈار سے غائب ہو گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف ہلاک

    وزارت کے ترجمان کے مطابق پائلٹ نے موسم کی خراب صورتحال کی اطلاع دی تھی اور اسے بیس پر واپس جانے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

    تاہم ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ وجوہات پر بات کرنا قبل از وقت ہے، یقیناً، ناموافق موسمی حالات تھے، لیکن ہم ابھی تبصرہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے انکوائری کے دو کمیشن قائم کردئیے ہیں۔

  • لیبی قومی فوج نے جنرل خلیفہ حفترکے زیرکمان فورسز کا لڑاکا جیٹ مارگرایا

    لیبی قومی فوج نے جنرل خلیفہ حفترکے زیرکمان فورسز کا لڑاکا جیٹ مارگرایا

    طرابلس : لیبیا کے وزیر اعظم فایز السراج کے زیر قیادت قومی اتحاد کی حکومت کی فورسز نے کمانڈر خلیفہ حفتر کے زیر کمان فورسز کا ایک لڑاکا جیٹ دارالحکومت طرابلس کے نواح میں مارگرایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی حکومت کے ترجمان محمد غنونو نے بیان میں لیبی آرمی کی فورسز کی کاررروائی میں دشمن کا لڑاکا طیارہ مار گرانے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ اس وقت وادی الربیع کے علاقے میں فضائی حملے کی تیاری کررہا تھا۔

    لیبیا کے مشرقی علاقے میں قابض خلیفہ حفتر کے زیر کمان فورسز نے اسی ماہ کے اوائل میں طرابلس کو مفتوح بنانے کے لیے چڑھائی کی تھی اور اس وقت ان کی وفادار ملیشیا اور قومی اتحاد کی حکومت کے تحت فورسز کے درمیان لڑائی ہورہی ہے۔

    مزید پڑھیں : انٹونیو گوتیرس کا طرابلس میں خونریز جھڑپیں فوری بند کرنے کا مطالبہ

    خیال رہے کہ گزشتہ کئ دنوں سے لیبیا کے دارالحکومت پر قبضہ کرنے کےلیے جنرل خلیفہ حفتر کی فورسز اور نو منتخب جمہوری حکومت کے درمیان گمسان کی لڑائی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیرس طرابلس پر حملہ نہ کرنے کے حوالے سے لیبیا کی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر سے جو اپیل کی تھی اس کا مثبت جواب نہیں آیا، اب بھی وقت ہے اور طرابلس پر کنٹرول کے لیے جاری معرکے کو پرتشدد اور خون ریز بننے سے روکا جا سکتا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے مطابق لیبیا کو انتہائی خطرناک صورت حال کا سامنا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ لڑائی کی کارروائیوں کو مکمل طور پر روکے جانے سے پہلے سنجیدہ نوعیت کی سیاسی بات چیت کا دوبارہ آغاز ممکن نہیں۔

  • بھارتی فضائیہ کا تربیتی لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا تربیتی لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ ہلاک

    نئی دہلی : بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ’میراج 2000‘ گرکر تباہ ہوگیا، طیارہ حادثے میں بھارتی فضائیہ کے دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بینگلارو میں بھارتی فضائیہ کا تربیتی لڑاکا طیارہ میراج 2000 اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد نامعلوم وجوہات کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ طیارے کا پائلٹ اسکورڈن لیڈر سمیر ابرول اور اسکورڈن سدھارتھ نیگی سے طیارہ گرنے سے قبل ہی کاک پٹ سے باہر نکل گئے تھے تاہم شدید زخموں کے باعث ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے طیارہ حادثے میں پائلٹس کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ 10 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا تھا۔

    وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تاحال حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے، بھارتی فضایئہ کے حکام نے تحقیقات کے لیے تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ

    خیال رہے کہ 28 جنوری کو بھارتی ریاست اترپردیش میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ جیوگر اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد بے قابو ہوکر خوشی نگر کے جنگل میں گرکر تباہ ہوگیا تھا۔

    بھارتی فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ معمول کی پرواز کررہا تھا، متاثرہ طیارے کا پائلٹ ونگ کمانڈر رتیش کاٹوش خوش قسمتی سے جان بچانے میں کامیاب ہوگیا اور طیارہ گرنے سے قبل ہی کاک پٹ سے باہر نکل گیا۔

    مزید پڑھیں : بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز حادثے کا شکار

    یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بھارت کی فضائیہ کا تریبتی جہاز ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں انجن میں فنی خرابی کے باعث دوران پرواز حادثے کا شکار ہوگیا تھا تاہم خوش قسمتی سے طیارہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے تھے۔