Tag: fighter jets

  • بھارتی ایئر چیف کا جنگی طیاروں کی تیاری میں تاخیر پر شدید ردعمل

    بھارتی ایئر چیف کا جنگی طیاروں کی تیاری میں تاخیر پر شدید ردعمل

    نئی دہلی: بھارتی ایئر چیف اے پی سنگھ نے جنگی طیاروں کی تیاری میں تاخیر پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکار کے دور حکومت میں بھارتی فضائیہ کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے، جس پر بھارتی ایئر چیف نے جنگی طیاروں کی کمیشن میں تاخیر پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

    سربراہ بھارتی فضائیہ امر پریت سنگھ نے کہا تیجس پراجیکٹ کا آغاز 1986 میں ہوا جب کہ پہلا طیارہ 17 سال بعد اڑا، اور ٹیسٹنگ کے 16 سال بعد یہ طیارہ بھارتی فضائیہ میں شامل ہوا، اب تک بھارتی فضائیہ میں 40 طیارے بھی شامل نہیں ہو سکے ہیں۔

    بھارتی ایئر چیف مارشل نے کہا یہ نااہلی ہماری صلاحیتوں پر بڑا سوالیہ نشان ہے، وقت کی حساسیت نہ سمجھتے ہوئے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ نے اپنی اہمیت کھو دی ہے، بھارتی فضائیہ نے ناکامی کے ڈر سے وقت ضائع کر دیا ہے۔

    اے پی سنگھ کا کہنا تھا کہ جو ملک اہم پراجیکٹس بر وقت مکمل نہیں کر سکتا اسے ٹیکنالوجی کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

    بھارت: جھوٹا الزام لگا کر مسلم خواتین کو بے آبرو کردیا گیا

    واضح رہے کہ طیاروں کی مینوفیکچرنگ میں مسلسل توسیع نے مودی کی ناکام پالیسیوں کو بے نقاب کر دیا ہے، مودی دور حکومت میں 5 سال میں فضائی حادثات میں ہلاک بھارتی پائلٹس کی تعداد بھی 42 ہے۔

  • ٹاپ گن میورک: امریکی بحریہ کے فائٹر جیٹس کا لاکھوں ڈالرز کرایہ

    ٹاپ گن میورک: امریکی بحریہ کے فائٹر جیٹس کا لاکھوں ڈالرز کرایہ

    معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی نئی فلم ٹاپ گن: میورک کامیابی کے ریکارڈز توڑ رہی ہے اور اس کی عکس بندی کے لیے بھی کروڑوں امریکی ڈالرز خرچ کیے گئے ہیں۔

    ہالی وڈ کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ٹام کروز کی فلم ٹاپ گن کا سیکوئل ٹاپ گن: میورک باکس آفس پر چھایا ہوا ہے۔ فلم میں فائٹر جیٹس کا جو ایکشن دکھایا گیا اس نے ناظرین کو مبہوت کردیا۔

    رپورٹس کے مطابق پیرا ماؤنٹ پکچرز اسٹوڈیوز نے فلم میں استعمال ہونے والے ایک جنگی لڑاکا طیارے کے لیے فی گھنٹہ 11 ہزار 374 امریکی ڈالرز کرایہ ادا کیا۔

    ٹام کروز کی زبردست اداکاری سے مزین نئی فلم میں نظر آنے والے حیرت انگیز طور پر حقیقت پسندانہ مناظر تخلیق کرنے کے لیے اسٹوڈیو نے امریکی بحریہ کے ساتھ ایف اے 18 سپر ہارنٹس جنگی طیارے لینے کا معاہدہ کیا۔

    معاہدے میں یہ پابندی بھی شامل تھی کہ ٹام کروز کنٹرول کو چھو بھی نہیں سکتے۔

    خیال رہے کہ ٹام کروز اپنے اسٹنٹس (کرتب) خود کرنے کے لیے مشہور ہیں، اور اصل ٹاپ گن فلم میں اداکاری کے دوران انہوں نے سنہ 1986 میں ایک جیٹ بھی اڑایا تھا۔

    ٹام نے اصرار کیا کہ پائلٹس کا کردار ادا کرنے والے تمام اداکار بوئنگ کمپنی کے بنائے ہوئے لڑاکا طیارے اڑانا سیکھیں تاکہ اداکار پائلٹوں کی تجربہ کردہ کشش ثقل کی قوتوں (گریوی ٹیشنل فورسز) کو پوری طرح سمجھ سکیں۔

    کروز نے اپنے ساتھی اداکاروں کے لیے فلائٹ ٹریننگ پروگرام بھی بنایا تاکہ وہ فضائی مشقوں کے دوران پرفارم کر سکیں۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پیرا ماؤنٹ پکچرز اسٹوڈیوز کو نہ صرف بحریہ کے طیاروں، طیارہ بردار بحری جہازوں اور فوجی اڈوں تک رسائی حاصل تھی بلکہ پینٹاگون کے انٹرٹینمنٹ میڈیا آفس سے اسکرپٹ کو منظور بھی کروانا پڑا تھا۔

    ٹاپ گن: میورک کی عکس بندی انتہائی مہنگے ہونے کے باوجود، یہ پروجیکٹ ٹام کروز کے کیریئر کا بہترین افتتاحی پروجیکٹ بننے کے راستے پر ہے، توقع ہے کہ فلم اپنے ابتدائی ہفتے کے آخر میں تقریباً 130 ملین امریکی ڈالر کمائے گی۔

  • بھارتی فضائیہ تکنیکی مسائل کے سبب پاک فضائیہ کا مقابلہ کرنے میں ناکام

    بھارتی فضائیہ تکنیکی مسائل کے سبب پاک فضائیہ کا مقابلہ کرنے میں ناکام

    حالیہ رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ بھارتی ایئرفورس ناقص مرمت اور پرانے جہاز ہونے کے سبب پاکستان اور چین کی ایئرفورسزکے ساتھ مطابقت کی استطاعت نہیں رکھتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دفاعی اداروں کو پاکستان ایئر فورس کے ساتھ مطابقت کے لئے بھارتی ایئر فورس کو جدید ساز وسامان سے لیس کرنا ہوگا اور پائلٹس کی ٹریننگ پر بھی توجہ دینی ہوگی۔


    پاکستانی ٹام کروز یاسرمدثرکی شاندار ہوابازی کی ویڈیو دیکھنے کے لئے نیچے اسکرول کریں


    گزشتہ روز منگل کی صبح بھارتی ایئر فورس کا ایک جیگوار طیارہ الہٰ آباد سے 13 کلومیٹر مشرق میں کریش ہوگیا، حادثے میں جہاز کے دونوں پائلٹ بروقت جہاز سے اخراج کرکے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ بھارفتی فضائیہ کی خستہ حالی کا اندازہ اس بات سے کیا جاسکتا ہے کہ ان کہ اسکواڈرنز کی تعداد کم ہوکر 35 تک آگئی جبکہ ان میں سے بھی کچھ صرف کاغذوں میں موجود ہیں۔

    رواں سال جنوری سے اب تک بھارتی فضائیہ کے چھ لڑاکا طیارے گرکرتباہ ہوچکے ہیں۔ یہ صورتحال بھارتی فضائیہ کی خستہ حالی کی نشاندہی کرتی ہے کیونکہ اس پڑوسی ممالک میں پاکستان اور چین شامل ہیں جن کی فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائیہ میں ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت ماضی میں پاکستان اور چین کے ساتھ برسرِپیکاررہ چکا ہے لیکن اورآج بھی بھارتی فضائیہ مگ 21 اور مگ 27جیسے کئی سال قبل ریٹائر ہوجانے والے طیاروں پرانحصار کررہی ہے۔

    بھارت کے مقابلے میں چینی فضائیہ میں لڑاکا طیاروں کی تعداد تین گنا زیادہ ہے ، جبکہ پاکستان بھی انتہائی تیزی سے جہازوں کی تعداد میں بھارت کے قریب آتا جارہا ہے۔ پاک فضائیہ کے پاس اسوقت 21 لڑاکا اسکواڈرن ہیں جن میں جلد ہی مزید چار کا اضافہ ہونے والا ہے۔ پاکستان اور بھارت نے مجموعی طور پر تین جنگیں لڑیں ہیں اور ہر مرتبہ پاکستانی ایئر فورس نے بھارتی فضائیہ کو ناکوں چنے چبوائے ہیں۔

    بھارتی فضائیہ 1970 سے اب تک 1،100 جہاز محض تکینیکی خرابیوں اور باقاعدہ مرمت نا ہونے کے سبب گنوا چکی ہے جو کہ ازخودایک ریکارڈ ہے۔ 2011-2012 سے اب تک بھارتی فضائیہ کے 15 ہیلی کاٹراور35 ایئرکرافٹ گرکرتباہ ہوچکے ہیں۔

    پاکستانی پائلٹ ایم ایم عالم کا شماردنیا کے صف اول کے پائلٹس میں ہوتا ہے جنہوں نے 1 منٹ سے بھی کم وقت کے قلیل عصے میں جہاز کے 5 جہازمارگرائے تھے جو کہ آج تک عالمی ریکارڈ ہے۔ پاکستانی فضائیہ آپریشن ضربِ عضب میں بھی انتہائی اہم کردار ادا کررہی ہے اور انتہائی مہارت اور صفائی سے دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے لئے سپاہِ پاکستان کا سب سے موثرہتھیارہے۔

    حالیہ دنوں پیرس میں ہونےوالے ایئر شو میں پاک چین اشتراک سےتیار ہونے والے جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے ہوا باز یاسر مدثر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پردنیا بھرکی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

    یاسر مدثر جے ایف 17 تھنڈر پر 6000 سے زائد کامیاب پروازیں کرچکے ہیں۔