Tag: file-another-reference

  • نواز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ ، نیب ایک اور ریفرنس دائر کرنے کیلئے تیار

    نواز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ ، نیب ایک اور ریفرنس دائر کرنے کیلئے تیار

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کی تیاری کرلی، آئندہ ہفتے نواز شریف سمیت اہم شخصیات کیخلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ، قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف کیخلاف ایک اورریفرنس دائر کرنے کی تیاری کرلی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب آئندہ ہفتےنوازشریف سمیت اہم شخصیات کیخلاف ریفرنس دائرکرے گا ، ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق غیرملکیوں کی سیکیورٹی کیلئےغیرقانونی طریقےسے73سیکیورٹی گاڑیاں خریدی گئیں، نوازشریف نےسارک کانفرنس کےشرکاکیلئےبلٹ پروف گاڑیاں امپورٹ کرائی تھیں، جس کے بعد بلٹ پروف گاڑیاں نوازشریف اور مریم نوازکے زیر استعمال رہیں۔

    مزید پڑھیں : نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کےغیرقانونی اقدام سے1ارب95کروڑ کانقصان پہنچا ، ریفرنس میں سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیوروآفتاب سلطان بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز،فوادحسن فواد ودیگربھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔

    یاد رہے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال پہلے ہی نواز شریف کے خلاف بلٹ پروف گاڑیوں کےغیرقانونی استعمال پر ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے چکے ہیں۔

  • نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

    نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

    اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ، ریفرنس بلٹ پروف گاڑیوں کےغیرقانونی استعمال پر تیار کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی ، ریفرنس بلٹ پروف گاڑیوں کےغیرقانونی استعمال پر تیار کیا گیا ہے، ریفرنس میں سابق ڈی جی آفتاب سلطان ،سابق سفیر اعتزاز چوہدری ،فواد حسن فواد کا نام شامل ہیں۔

    نیب اجلاس میں سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کیخلاف، سابق چیئرمین این پی ایف محمدرفیق حسن ودیگر اور سابق چیئرمین سی ڈی اےفرخنداقبال ودیگر کیخلاف بدعنوانی ریفرنس کی منظوری دی، ملزمان پراختیارات کاناجائزاستعمال کرنےکاالزام ہے۔

    چیئرمین نیب کی جانب سے اسپورٹس بورڈ پنجاب کےافسران کیخلاف ریفرنس دائرکرنے اور سابق ڈی جی اسپورٹس عثمان انور،ولایت علی شاہ ودیگر کیخلاف ریفرنس کی منظوری بھی دی گئی۔

    نیب ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس میں 4انکوائریوں کی بھی منظوری دی گئی، جن میں ایم این اے رانا ثنا اللہ کےخلاف ،سابق ڈی جی عبدالسلام اسکول آف سائنسزاللہ دتہ کیخلاف اور اختر عباس سابق جی ایم ٹیوٹا لاہور اور دیگر کے خلاف انکوائری شامل ہیں۔