Tag: file petition

  • نوازشریف کی احتساب عدالت میں دائر تینوں ریفرنسز کیخلاف درخواست دائر

    نوازشریف کی احتساب عدالت میں دائر تینوں ریفرنسز کیخلاف درخواست دائر

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف نے نیب ریفرنسز کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں تین ریفرنسز کو یکجا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف نے احتساب عدالت میں دائرتینوں ریفرنسزکیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست کردی ہے ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب سیکشن 9کی ذیلی شق5 کے تحت اثاثوں پر ایک ریفرنس فائل ہوتا ہے،نیب کومختلف اثاثوں پر 3ریفرنسز دائر کرنے کا جوازنہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست پرفیصلہ نہیں ہوجاتا احتساب عدالت کی کارروائی روکی جائے اور نیب کو3ریفرنسزکوایک ریفرنس میں بدلنےکا حکم دیا جائے۔

    درخواست میں وفاق، وزارت قانون اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ احتساب عدالت نے آج نواز شریف کو طلب کر رکھا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے ۔

    نااہل وزیراعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن روانہ ہوئے تھے جبکہ ان کی ٹکٹ پرواپسی کی تاریخ چارجنوری دو ہزاراٹھارہ درج تھی۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدر پر 13اکتوبر کو فردجرم عائد کی جائے گی


    یاد رہے گذشتہ سماعت میں  نواز شریف کی صرف ایک دن حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف آئندہ حاضرنہ ہوئے تو فردجرم عائد کر دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ کہ لندن فلیٹس سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوملزم نامزد کیا گیا دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اسٹیل ملزجدہ اور آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز میں نوازشریف سمیت ان کے دونوں صاحبزادوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • حدیبیہ پیپرملز ریفرنس دائر کرنے میں تاخیر، شیخ رشید نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

    حدیبیہ پیپرملز ریفرنس دائر کرنے میں تاخیر، شیخ رشید نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حدیبیہ پیپرملز کیس میں نیب کی اپیل دائر نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر کردی، نیب نے سپریم کورٹ کو سات روزمیں اپیل دائر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حدیبیہ پیپرملز ریفرنس دائر کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے نیب نے اکیس جولائی کو سات دن میں اپیل دائر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، جسے عدالت نے فیصلے کا حصہ بنایا تھا، 7 دن بعد چیئرمین نیب کویقین دہانی سے متعلق نوٹس بجھوایا ، چئیرمین نیب نے تاحال نوٹس کا جواب نہیں دیا۔

    دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ میڈیارپورٹس کے مطابق نیب نے اپیل دائر نہ کرنے کا فیصلہ کیا، چئیرمین نیب اورپراسیکیوٹرجنرل غیرجانبداری کے پابند ہیں، جے آئی ٹی نے حدیبیہ ملزکیس کی تفصیلی تحقیقات کیں، نوازشریف اور اسحاق ڈار منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے جبکہ شریف خاندان کےدیگر افرادنے بھی منی لانڈرنگ سےفائدہ اٹھایا۔

    شیخ رشید کا درخواست میں کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے ملزمان کے خلاف ناقابل تردید شواہد پیش کیے، رپورٹ کےمطابق منی لانڈرنگ ستمبر1991سے ہی شروع ہوگئی تھی ، 2238 ملین ڈالر سعید احمد اور مختار حسین کے اکاونٹ میں منتقل کیے گئے، 1993 سے 95کے دوران مزید 35لاکھ ڈالر لندن منتقل کیے گئے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ چئیرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل ملزمان کے زیراثر ہیں ، اپیل دائر نہ کرکےعدالتی فیصلے پرعمل میں رکاوٹیں پیداکی جارہی ہیں ، نوٹس نہ لیاگیاتومنی لانڈرنگ سے متعلق سازش کامیاب ہوجائے گی۔

    درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت نے28 جولائی کوعمل درآمد کے لیے نگران جج مقرر کیا تھا، عدالت نیب کو اپیل فائل کرنے کی یقین دہانی پر عملدرآمد کا حکم دے، اپیل دائر نہ کرنے پر چیئرمین اور پراسیکیوٹر کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پی ٹی آئی کا خواجہ آصف کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر

    پی ٹی آئی کا خواجہ آصف کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر دفاع کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نےاقامہ کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے چھپائیں ،وہ کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی نااہلی کے لئے پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی نااہلی کے لئے درخواست دائرکی ، درخواست میں خواجہ آصف، سیکرٹری الیکشن کمیشن اورسیکرٹری قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے اقامہ الیکشن کمیشن سے چھپایا اور سرکاری عہدے پرغیر ملکی کمپنی کی ملازمت کی، خواجہ آصف کروڑوں روپےکی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ غیرملکی کمپنی سے معاہدے کی تفصیلات منظرعام پرآ چکی ہیں۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی کمپنی سے معاہدے کی تفصیلات منظرعام پرآ چکی ہیں، خواجہ آصف کےاکاؤنٹ میں کروڑوں روپےغیر ملکی کمپنی سےمنتقل ہوئے، الیکشن کمیشن میں بزنس مین مگرحقیقت میں غیر ملکی کمپنی کے ملازم نکلے اور غیر ملکی کمپنی سے لی گئی تنخواہ انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہر نہیں کی گئی۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے وزیردفاع ہوتے ہوئے غیرملکی کمپنی کی ملازمت مفادات کا تصادم تھا، خود کو بزنس مین ظاہرکرنے والے حقیقت میں غیرملکی کمپنی کےملازم نکلے۔

    عثمان ڈار نے مزید کہا کہ غیرملکی کمپنی سےتنخواہ انکم ٹیکس گوشواروں میں شامل نہیں، خواجہ آصف کیخلاف کیس مضبوط ہے ، ضرور نااہل ہوں گے ۔

    واضح رہے سیالکوٹ سے خواجہ آصف کے حلقے سے پی ٹی آئی کے امید وار عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف کے اقامے کی کاپی جاری کی تھی، جس کے مطابق خواجہ آصف بھی دبئی کی کمپنی میں ملازم ہیں۔


    مزید پڑھیں : خواجہ آصف وفاقی وزیر ہونے کے ساتھ دبئی کمپنی کے ملازم نکلے


    پی آٹی ٹی کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف سے متعلق حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں، آرٹیکل63،62کےتحت خواجہ آصف کو بھی گھر بھیجیں گے، اقامہ ان کمپنیوں سے لیا گیا، جنہیں پروجیکٹ کی مد میں فائدہ دیا گیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف سے متعلق جو دستاویزات ملی ہیں وہ حیران کن ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کا ن لیگ کے اجلاسوں کی صدارت کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    نواز شریف کا ن لیگ کے اجلاسوں کی صدارت کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    لاہور : نواز شریف کا ن لیگ کے اجلاسوں کی صدارت کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کا ن لیگ کے اجلاسوں کی صدارت کا اقدام چیلنج کردیا گیا، درخواست پاکستان عوامی تحریک کی جانب سےاشتیاق چوہدری نے دائرکی۔

    درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ نااہل نواز شریف قانون کے تحت پارٹی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتے، نواز شریف قانون کے تحت پارٹی اجلاس میں شامل بھی نہیں ہوسکتے، نواز شریف کا اقدام الیکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت نواز شریف کوپارٹی اجلاس کی صدارت سے روکنے کا حکم جاری کرے۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف کی زیرصدارت اجلاسوں پر پابندی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر


    گذشتہ روز نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن کی صدارت سے ہٹانے اور ن لیگ کی رجسٹریشن کی منسوخی کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست خدائی خدمت گار تنظیم کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ نااہلی پر نہ نواز شریف کسی جماعت کی صدارت کرسکتے ہیں اور نہ ہی ان کے نام سے پارٹی رجسٹرڈ رہ سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا تھا اور نواز شریف ، حسن، حسین، مریم نواز، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں ریفرنس بھیجنے اور چھ ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کے سبکدوش ہونے کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی تھی جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری ہونے کے بعد  پارٹی رکنیت بھی ختم ہوگئی تھی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔