Tag: filed a reference

  • راجہ پرویزاشرف،ظفرگوندل کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر

    راجہ پرویزاشرف،ظفرگوندل کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اورسابق چیئرمین ای اوبی آئی ظفرگوندل کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کردیا گیا ہے، ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیرقانونی بھرتیوں سےخزانےکوساٹھ کروڑکانقصان بھی ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف کے خلاف اپنے داماد راجہ عظیم الحق کو جونیئر افسر ہونے کے باوجود قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عالمی بنک میں تعینات کرنے کے احکامات دئیے۔ راجہ پرویز اشرف کے خلاف نیشنل پاور کا ریفرنس پہلے ہی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔

    دوسری جانب ظفر گوندل سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کے بھائی ہیں۔ انہوں نے ای او بی آئی میں تین سوسےزائد ملازمین میرٹ کے خلاف بھرتی کئے اور قومی خزانے کو ساٹھ کروڑکا نقصان پہنچایا۔

  • نیب کا راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

    نیب کا راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: داماد کی خلاف ضابطہ تعیناتی پرنیب نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے متعدد ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی ،بورڈ نےسابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،راجہ پرویزاشرف پرالزام ہے کہ انہوں نے بطور سابق وزیراعظم اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے داماد کو ورلڈ بینک میں تعینات کیا۔

    قواعد کے خلاف دو سواڑتیس بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال پرسابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر اقبال گوندل اور دیگر کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، نیب نےنگراں حکومت کے دوران غیرقانونی تقرریاں کرنے پرایم ڈی پاسکو کے خلاف بھی انکوائری کا حکم دیا۔