Tag: files nomination papers

  • مائنس ون فارمولہ اختیار کیا گیا تو ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے ،فاروق ستار

    مائنس ون فارمولہ اختیار کیا گیا تو ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے ،فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا اور پی پی انتخابی فضا بگاڑ رہی ہے، مائنس ون فارمولہ اختیار کیا گیا تو ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے اور ایم کیوایم کوزمین سے لگانے کا فیصلہ کیا گیا تو پھرہم بھی جواب دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے این اے 241 سے کاغذات جمع کرادیے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ بہت سارے ساتھی کاغذات جمع کرارہے ہیں، این اے241 ، 245 اور 247 سے کاغذات جمع کرارہا ہوں۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کوانتخابات سے متعلق پوری اسپیس نہیں دی گئی، ایم کیوایم کو اپنے دفاتر تک ابھی واپس نہیں کیے گئے، کتنےحلقوں سے لڑنا ہے اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ہمارے165 کے قریب ساتھیوں کو بازیاب نہیں کرایا گیا، ہمارے ساتھیوں کی رہائی میں تاخیری حربے استعمال ہو رہے ہیں، مردم شماری میں کراچی کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے، مردم شماری میں کراچی کی ایک کروڑ آبادی کو کم کیا گیا ہے، مردم شماری پرہی حلقہ بندیاں کی گئیں جن پرتحفظات ہیں۔

    فاروق ستار نے سندھ کی نگراں حکومت کو پیپلزپارٹی کی حکومت قرار دیتے ہوئے کہا نگراں سندھ حکومت میں کچھ لوگ نیوٹرل ہیں، گاڑیاں سرکاری محکموں کی ہیں اور جھنڈے پیپلزپارٹی کے لگے ہیں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ پیپلزپارٹی انتخابی فضا کو بگاڑ رہی ہے، ترقیاتی فنڈز پیپلزپارٹی کے امیدوار استعمال کر رہےہیں، پیپلزپارٹی ابھی بھی سیاسی فائدے لے رہی ہے۔

    رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کے بعد والے دستاویزات ابھی سے مانگے جارہےہیں، نامزدگی کا طریقہ انتہائی آسان ہونا چاہیے، صوبائی اسمبلی کی فیس 20ہزار اور قومی اسمبلی کی 30ہزار ہے، اتنے پیسے عام پاکستانی کہاں سے لائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے فیصلے الیکشن کیلئے ناانصافی ہے، ایسی ناانصافی کیساتھ الیکشن ہوگا تو پھردھرنا بھی ہوگا، ریکارڈ کرلیں ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، مائنس ون فارمولہ اختیار کیا گیا تو ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بڑی پارٹیاں اربوں کے اشتہار دینگی کوئی پوچھنے والانہیں ہوگا، پیسوں کے ذریعے الیکشن کو خریدا جائے گا، میں نے کہیں بھی بائیکاٹ کا لفظ استعمال نہیں کیا۔

    فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں دیوارسے لگانے کا سلسلہ بند ہوناچاہیے، ایم کیو ایم کو زمین سے لگانے کا فیصلہ کیا گیا تو پھر ہم بھی جواب دینگے، ایم کیوایم پاکستان کاووٹ بینک کوکوئی دھڑانہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو بھی عدالت کے فیصلوں کو ماننا چاہیے اور میرا نام کنوینئر کے طور پر ویب سائٹ پر ڈالنا چاہیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد نےاین اے120کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

    پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد نےاین اے120کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

    لاہور : این اے ایک سو بیس کے ضمنی الیکشن کیلئے تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد اور پیپلزپارٹی کے میاں زبیرنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

    نااہل سابق وزیراعظم کی نشست پر ضمنی انتخاب کے معرکے کیلئے پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد نے کاغذات نامزدگی جمع کردایئے، این اے ایک سو بیس لاہور تھری کی نشست کیلئےڈاکٹر یاسمین راشد میاں محمودالرشید کے ہمراہ الیکشن کمیشن پہنچیں تو کھلاڑیوں نے نعرے لگا کر انتخابی ماحول بنادیا۔

    یاسمین راشد نے کہا ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو ٹف ٹائم دیں گے، این اے 120 کا دورہ کرکے ووٹ کی درخواست کی ہے، نوازشریف ایک نہیں دو چار ریلیاں نکالیں، تحریک انصاف این اے 120کے الیکشن میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔

    پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میراتعلق مڈل کلاس سے ہے ، کام اور محنت کرکے اوپر آئی ہوں، کلثوم نواز کا تعلق حکمران اور شاہی خاندان سے ہے، این اے 120میں حکومتی مشینری استعمال کی جارہی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عوام کا ووٹ مقدس امانت ہے ، 8 دن سے حلقے میں موجود ہوں ، ن لیگ کا کوئی امیدوار نظر نہیں آیا، ن لیگ کا دھاندلی کا ہر طریقہ ناکام ہوگا، ن لیگ کا دھاندلی کا پروگرام نہیں چلنے دیں گے۔

    میاں محمود الرشید نے ڈاکٹر یاسمین کو منجھی ہوئی سیاست دان قراردیا اور کہا کہ جی ٹی روڈ پر ہزاررولوگوں کا بھی نہ آنا حکمران خاندان کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، ہم اس ملک کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ جی ٹی روڈ کی پارٹی تھی وہی دفن ہوگئی۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی نے ضمنی معرکے کیلئے زبیر کاردار کو ٹکٹ دیا ہے، میاں زبیر جیالوں کے ہمراہ کاغذات جمع کرانے پہنچے

    خیال رہے کہ2013 کے الیکشن میں یاسمین راشد نے باون ہزارتین سوچون ووٹ لئے تھے جبکہ پی پی کے زبیر کاردار پر حلقے کے دو ہزار چھ سو پانچ ووٹرز نے اعتماد کا اظہار کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔