Tag: film

  • سندھ حکومت نے فلم سازی کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھا لیا

    سندھ حکومت نے فلم سازی کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھا لیا

    کراچی: سندھ حکومت نے فلم، ڈراموں اور ڈاکیومینٹریز کے فروغ کے لیے باقاعدہ کوششیں شروع کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے مقامی فلم انڈسٹری کے فروغ، دہشت گردی، انتہا پسندی کے خلاف بیانیہ سازی کے لیے آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس سلسلے میں شرجیل میمن کی زیر صدارت ’کانٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ‘ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں شرجیل میمن نے ہدایت کی کہ نئے فلم اور ڈراما نویسوں کی خصوصی حوصلہ افزائی کی جائے، انھوں نے کہا سندھ حکومت صوبے میں جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ کانٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کو معاشرتی نشوونما کے فروغ کے لیے تشکیل دیا گیا ہے، جس کے تحت لکھنے والوں، تخلیقی ڈراموں، فلمیں بنانے والے پروڈکشن ہاؤسز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

    پاکستان جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کا خواہاں

    انھوں نے کہا کہ تخلیقی کام کو بورڈ کی منظوری کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے مالی معاونت بھی کی جائے گی، شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کے لیے ڈراموں، فلم اور دیگر تخلیقی کاموں کو فروغ دینا چاہیے۔

    اجلاس میں ڈی جی پی آر نے کانٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کی تشکیل کے مقاصد اور پالیسی گائیڈ لائنز سے متعلق شرکا کو بریفنگ دی۔

  • شاہد کپور اور کریتی سینن کی ناممکن محبت کی کہانی

    شاہد کپور اور کریتی سینن کی ناممکن محبت کی کہانی

    بالی ووڈ کے اداکار شاہد کپور اور اداکارہ کریتی سینن کی ناممکن محبت کی کہانی پر مبنی رومانوی فلم کا نام اور تمام تر تفصیلات سامنے آگئی۔

    بالی ووڈ اداکار شاہد کپور ایک بار پھر اپنے شائقین کو مسحور کرنے کے لیے تیار ہیں، شاہد ایک بار پھر رومانوی ہیرو کے طور پر انڈسٹری میں قدم رکھیں گے اس فلم میں اداکار کے ساتھ کریتی سینن کام کریں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہد اور کریتی کی  نئی آنے والی فلم کا نام اور ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔ فلم کا نام ’’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا ہے‘‘ جبکہ یہ فلم  09 فروری 2024 کو ریلیز کی جائے گی۔

    مذکورہ فلم کا ٹائٹل گلوکار راگھو کے ایک پرانے گانے ’تیری باتوں‘ سے لیا گیا ہے جس کے حوالے سے یہ کہا جارہا ہے کہ فلم میں ممکنہ طور پر اس گانے کا ریمیک ورژن بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kriti (@kritisanon)

     فلم میکرز نے فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کردیا، فلم کے پوسٹر میں خاص بات یہ ہے کہ ٹائٹل میں ’او‘ کی جگہ روبوٹ کا نشان دیکھا جاسکتا ہے، پوسٹر کے منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    ایک مداح نے لکھا کہ ’ شاہد اور کریتی کو ایک ساتھ فلم میں دیکھ کر خوش ہوں‘، ایک اور صارف نے کہا کہ ’ دونوں کی چھی کیمسٹری ہے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

    واضح رہے کہ شاہ کپور اور کریتی سینن پہلی مرتبہ ایک ساتھ اسکرین شیئر کررہے ہیں جبکہ فلم میں دھرمیندر اور ڈمپل کپاڈیا بھی پر اہم کردار ادا کریں گے۔

    یاد رہے کہ شاہد کپور آخری بار فلم بلڈی ڈیڈی میں نظر آئے تھے جبکہ اداکارہ کریتی سینن کا بڑا بجٹ ڈرامہ آدی پورش گزشتہ سال 16 جون کو ریلیز ہوا۔ فلم میں پربھاس اور سیف علی خان اہم کرداروں میں ہیں۔

  • 12ویں فیل فلم اوپن ہائیمر اور باربی سے آگے نکل گئی

    12ویں فیل فلم اوپن ہائیمر اور باربی سے آگے نکل گئی

    افسر کی کہانی پر مبنی بالی وڈ فلم 12 ویں فیل نے آئی ایم ڈی بی پر ہالی ووڈ کی فلم اوپن ہائیمر اور باربی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    ودھو ونود چوپڑا کی ہدایتکاری میں بننے والی بالی ووڈ فلم ’12ویں فیل‘ کو پذیرائی مل رہی ہے، فلم (یو پی ایس سی) کے امیدواروں کے گرد گھومتی ہے اور یہ اس فلم کی کہانی  حقیقی زندگی پر مبنی ہے۔

    اس فلم میں یو پی ایس سی داخلہ امتحان کی کوشش کرنے والے لاکھوں طلبا کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے، جس میں بالی ووڈ اداکار وکرانت میسی نے منوج کمار شرما کا کردار نبھایا ہے، جو غربت اور معاشی تنگی کے باوجود اپنی محنت اور لگن سے آئی پی ایس افسر بنتا ہے۔

    فلم کی اسٹار کاسٹ میں وکرانت میسی، اننت جوشی، سنجے بشنوئی، پریانشو چٹرجی، پیری چھابرا، تریکش چھابرا، وکاس دیویہ کریتی شامل ہیں۔

    اس فلم نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے تاہم اب یہ فلم آئی ایم ڈی بی کی 2023 کی سب سے زیادہ ریٹنگ والی فلم بن گئی ہے۔

    ودھو ونود چوپڑا کی 12ویں فیل آئی ایم ڈی بی پر سب سے زیادہ رینکنگ والی بھارتی فلم بن گئی، اس فلم نے اوپن ہائیمر اور باربی کو شکست دے کر 2023 عالمی مقام حاصل کیا ہے۔

    آئی ایم ڈی بی پر ٹاپ 250 بالی ووڈ فلموں کی فہرست میں 12ویں فیل نے دس میں سے 9.2 کی ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر جگہ حاصل کی ہے۔

    12ویں فیل آئی ایم ڈی بی پر 9.2 ریٹنگ کے ساتھ پچھلے سال کی مشہور ہالی ووڈ بلاک بسٹرز کرسٹوفر نولان کی ’اوپن ہائیمر‘ اور گریٹ گیروِگ کی ’باربی‘ سے بھی آگے ہے، ان دونوں فلموں کی ریٹنگ 8.4 اور 7.7 ہے۔

    واضح رہے کہ اس فلم کے بدایت کار ودھو ونود چوپڑا اس سے قبل باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی تھری ایڈیٹس، منا بھائی ایم بی بی ایس اور پی کے جیسی فلمیں بناچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ فلموں کے حوالے سے مشہور صف اول کی ویب سائٹ ’آئی ایم ڈی بی‘ میں فلموں کی ریٹنگ کی جاتی ہے۔

  • فلم کی ناکامی سے مایوس پوجا ہیگڑے کا حوصلہ کیسے بڑھا؟

    فلم کی ناکامی سے مایوس پوجا ہیگڑے کا حوصلہ کیسے بڑھا؟

    معروف بالی ووڈ اداکارہ پوجا ہیگڑے کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم سرکس کی ناکامی سے مایوس تو ہوئیں لیکن شائقین کی جانب سے ان کی اداکاری کی تعریف نے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

    پوجا ہیگڑے کی فلم سرکس دسمبر 2022 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ان کے ساتھ رنویر سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، تاہم فلم کو کوئی خاص پذیرائی نہیں ملی۔

    پوجا کا کہنا ہے کہ وہ فلم کی ناکامی پر خاصی مایوس ہوگئی تھیں، لیکن پھر ان کو شائقین کی جانب سے ردعمل موصول ہونا شروع ہوا کہ انہوں نے بہت شاندار پرفارمنس دی ہے۔

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کی تعریف نے ان کا حوصلہ بڑھایا اور وہ نئے سرے سے کام میں جت گئیں۔

    پوجا کی نئی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان رواں ماہ ریلیز ہونے والی ہے جس میں وہ سلمان خان کے مقابل مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

    فلم کے ٹریلر کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔

  • کترینہ کی نئی فلم دیکھنے کے بعد شوہر وکی کوشل نے کیا کہا؟

    کترینہ کی نئی فلم دیکھنے کے بعد شوہر وکی کوشل نے کیا کہا؟

    نئی دہلی: معروف بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی نئی فلم فون بھوت ریلیز ہونے کے بعد ان کے شوہر اداکار وکی کوشل نے فلم پر اپنا تبصرہ دے دیا۔

    وکی کوشل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فل فرنٹ پہ آ کر مستی اور پاگل پن ہے یہ فلم، تھیٹرز میں جا کر ضرور دیکھیں۔

    وکی نے فلم کی پری اسکریننگ میں شرکت کی تھی جس میں انڈسٹری کے دیگر فنکاروں نے بھی شرکت کی۔

    اس فلم کے بعد کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ ٹائیگر 3 میں دکھائی دیں گی، منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی ٹائیگر 3، 2023 میں دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

  • جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے درمیان مقدمے کے مناظر دنیا بھر کے ناظرین دیکھ سکیں گے

    جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے درمیان مقدمے کے مناظر دنیا بھر کے ناظرین دیکھ سکیں گے

    نیویارک: معروف ہالی وڈ اداکار جونی ڈیپ اور ان کی سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے درمیان چلنے والا مقدمہ، جو دنیا بھر کے میڈیا کی زینت بنا رہا، اب فلمی صورت میں پیش کیا جائے گا۔

    برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق معروف ہالی وڈ اداکار جونی ڈیپ اور ان کی سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے درمیان امریکی عدالتوں میں چلنے والے گھریلو تشدد اور ایک دوسرے کی عزت خراب کرنے کے مقدمے پر فلم بنا دی گئی۔

    دونوں اداکاروں کے درمیان چلنے والے ٹرائل پر فاکس نیٹ ورک کی اسٹریمنگ ویب سائٹ ٹیوبی اسٹریمنگ سروس کی جانب سے فلم بنائی گئی ہے۔

    ہاٹ ٹیک میں جونی ڈیپ کا کردار مارک ہپکا جب کہ امبر ہرڈ کا کردار میگن ڈیوس ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

    فلم کی کہانی گے نکولوشی نے لکھی ہے اور اس کی ہدایات سرا لوہمن نے دی ہیں اور اسے رواں ماہ ستمبر کے اختتام پر اسٹریمنگ ویب سائٹ ’ٹیوبی‘ پر ریلیز کیا جائے گا، جہاں شائقین اسے مفت میں دیکھ سکیں گے۔

    ہاٹ ٹیک کی کہانی امبر ہرڈ اور جونی ڈیپ کے درمیان چلنے والے ٹرائل کے کرد گھومتی ہے، اس میں عدالتوں کی سماعتیں دکھانے کے علاوہ مذکورہ ٹرائل کے دوران اداکاروں کے ساتھ ہونے والے واقعات کو بھی دکھایا جائے گا۔

    ممکنہ طور پر فلم میں پس منظر کے طور پر دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہونے، شادی ہونے اور پھر تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد طلاق اور پھر ایک دوسرے پر تضحیک اور تشدد کے الزامات کو بھی دکھایا جائے گا۔

    فلم میں امبر ہرڈ اور جونی ڈیپ کے وکلا کے کرداروں کو بھی شامل کیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر فلم میں امبر ہرڈ کے مبینہ بوائے فرینڈز کو بھی شامل کیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

    ہاٹ ٹیک کو دونوں کے ٹرائل کے ختم ہونے کے محض تین ماہ بعد ہی ریلیز کیا جا رہا ہے، امبر ہرڈ اور جونی ڈیپ کے ٹرائل کا فیصلہ یکم جون کو سنایا گیا تھا۔

    عدالت نے طویل سماعت کے بعد جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ اداکار نے اپنے خلاف تمام شواہد پیش کیے اور ثابت کیا کہ امبر ہرڈ نے ان کی توہین اور بدنامی کی۔

    عدالت نے ہتک عزت کے دعوے کے تحت امبر ہرڈ پر ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا، تاہم جونی ڈیپ پر بھی 15 سے 20 لاکھ تک جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

  • عالیہ بھٹ سے مشابہت نے بھارتی لڑکی کی قسمت کھول دی

    عالیہ بھٹ سے مشابہت نے بھارتی لڑکی کی قسمت کھول دی

    معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ڈارلنگ خاصی پسند کی جارہی ہے، کچھ عرصے سے ان کی ایک ہم شکل بھی انٹرنیٹ پر دھوم مچائے ہوئے ہے۔

    بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والی سلسٹی انسٹاگرام پر خاصی متحرک ہیں اور وہ اکثر عالیہ بھٹ کے جیسی ڈریسنگ اور لباس کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@celesti.bairagey)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@celesti.bairagey)

    اب اسی مشابہت نے ان کے لیے قسمت کا دروازہ کھول دیا اور انہیں ایک فلم میں کاسٹ کرلیا گیا۔

    انہیں یہ آفر ان کی ایک وائرل ویڈیو کے بعد آئی، اس ویڈیو میں انہوں نے عالیہ کی ہٹ فلم گنگو بائی کاٹھیا واڑی کے ایک سین کی نقل کی تھی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔

    انسٹاگرام پر سلسٹی کے 4 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، جہاں وہ اپنی مختلف تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@celesti.bairagey)

  • کرائسٹ چرچ حملوں پر بننے والی فلم پر نیوزی لینڈ میں تنقید

    کرائسٹ چرچ حملوں پر بننے والی فلم پر نیوزی لینڈ میں تنقید

    ویلنگٹن: سنہ 2019 میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد پر ہونے والے حملے پر بنائی جانے والی ایک فلم کو ملک بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں سنہ 2019 میں 2 مساجد پر ہونے والے حملے سے نمٹنے میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے کردار پر فلم سازی کے منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ وزیر اعظم کو سفید فام نجات دہندہ بننے کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔

    اس فلم کو نیوزی لینڈ کے فلم ساز اینڈریو نیکول نے لکھا ہے۔

    امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق دے آر اس (وہ ہم ہی ہیں) نام سے مجوزہ فلم کرائسٹ چرچ میں ایک نسل پرست سفید فام شخص کے 2 مساجد پر خوفناک حملوں اور اس کے بعد وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے اقدامات پر مرکوز ہوگی۔

    کرائسٹ چرچ حملے میں 51 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں کچھ پاکستانی بھی شامل تھے۔

    فلم میں جسینڈا کو ایک متاثر کن کردار کے طور پر دکھایا گیا جنہوں نے حملے کے بعد نیوزی لینڈ کے شہریوں اور حکومت کو اپنے اتحاد کے پیغام کے ذریعے متحد کیا، فلم کا موضوع جیسنڈا آرڈرن کی ایک تقریر سے ہی لیا گیا ہے۔

    جیسے ہی فلم کی خبر نیوزی لینڈ پہنچی تو مقامی میڈیا نے اس پر تنقید کرنا شروع کر دی کہ اس حملے میں جیسنڈا آرڈرن کو مرکز نگاہ رکھنے کے بجائے کرائسٹ چرچ کے مسلمانوں کو مرکز رکھنا چاہیئے تھا جو کہ اس حملے کے بعد سے اب تک صدمے میں ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے ایک مقامی جریدے کے مطابق کرائسٹ چرچ کی مسلمان برادری کو اس بات پر تشویش ہے کہ ان سے اس معاملے میں مشورہ کیوں نہیں کیا گیا۔

    آیا العمری، جن کے بھائی اس حملے میں مارے گئے تھے اور انہیں اس کی خبر سوشل میڈیا سے ملی، کا کہنا تھا کہ فلم کا تناظر جانے بغیر فلم کو مثبت انداز میں لینا مشکل ہوگا اور میرے خیال میں اس فلم کے ذریعے ان واقعات سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے اور میرے خیال میں نیوزی لینڈ میں اس کی پذیرائی نہیں ہوگی۔

    کرائسٹ چرچ کی مسلم ایسوسی ایشن کے ترجمان عابد یگانی علی نے کہا کہ اگرچہ حملوں کے بعد وزیر اعظم کا ردعمل قابل تحسین تھا، تاہم ہم اس فلم کے وقت پر سوال کر رہے ہیں کہ ابھی اس فلم کی ضرورت بھی ہے یا نہیں؟

    جیسنڈا آرڈرن پہلے ہی اس منصوبے سے اپنے آپ کو الگ کر چکی ہیں۔ ان کے مطابق نہ وہ اور نہ ہی ان کی حکومت اس فلم میں کسی بھی طرح سے شامل ہیں۔

  • فلمی انداز میں ڈکیتی، ویڈیو وائرل

    فلمی انداز میں ڈکیتی، ویڈیو وائرل

    لندن: برطانیہ میں ڈاکوؤں نے دیدہ دلیری کی تمام حدیں پار کردیں، فلمی انداز میں جیولری شاپ میں گھس کر قیمتی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں 3 ڈاکو مہنگی ترین گاڑی ’’رینج روور‘‘ میں سونار کی دکان لوٹنے آئے اور دلیری سے جیولری شاپ میں توڑ پھوڑ کی اور قیمتی زیورات لے اڑے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈکیتی سے متعلق وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو گاڑی کے ہمراہ شیشہ توڑتے ہوئے جیولری شاپ میں جاگھسے اور ہتھوڑی سے جیولری ریکس کو توڑا اور سونا بیگ میں بھر کر فرار ہوگئے۔

    واقعے کے دوران شاپ میں موجود خریدار اپنی جان بچا کر بھاگے البتہ ڈاکوؤں کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ مذکورہ واقعے میں ملوث ویگر نامی ڈاکو کو گرفتار کیا گیا جسے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ تاہم دیگر دو ڈاکو تاحال فرار ہیں۔ پولیس ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی یہ واردات گزشتہ سال 25 اکتوبر کو ہوئی۔ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی پولیس کی تحویل میں ہے۔ ملزمان رینج روور کا نمبر پلیٹ تبدیل کرکے وارداتیں کرتے تھے اور یہ گاڑی بھی چوری کی ہے۔

    پولیس حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ سیکیورٹی اداروں نے دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے عوام سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔

  • وسیم اکرم کرکٹ کے بعد اب کہاں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے؟

    وسیم اکرم کرکٹ کے بعد اب کہاں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے؟

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کرکٹ کے بعد اب اداکاری کے میدان میں قسمت آزمائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم کرکٹ کے میدان میں کامیاب اننگز کھیلنے کے بعد اب اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کے ساتھ اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔

    گلف نیوز کے مطابق وسیم اکرم نے اداکاری میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے پاکستان کے نامور مزاحیہ اداکار فیصل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی کامیڈی فلم ”منی بیک گارنٹی“سائن کی ہے۔

    یہ فیصل قریشی کی بھی بطور ہدایت کار یہ پہلی فلم ہے، فلم میں سابق کھلاڑی اپنی اندر چھپے اداکاری کے جوہر جوہر دکھائیں گے، مداحوں کا فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔

    فلم”منی بیک گارنٹی“ میں مرکزی کردار فواد خان اداکریں گے جب کہ میکال ذوالفقار، وسیم اکرم اور شنیرا اکرم فلم میں مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔

    واضح رہے کہ اداکار فیصل قریشی نہ صرف فلم کی ہدایات دیں گے بلکہ فلم کی کہانی بھی انہوں نے ہی تحریر کی ہے اور فلم کے پروڈیوسر بھی وہ خود ہیں۔

    فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے ماہ نومبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا جب کہ یہ فلم اگلے سال 2020 میں ریلیز کی جائے گی۔