Tag: film actoress

  • ماضی کی معروف فلمی اداکارہ نیلو بیگم انتقال کرگئیں

    ماضی کی معروف فلمی اداکارہ نیلو بیگم انتقال کرگئیں

    لاہور : پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ نیلو بیگم لاہور میں انتقال کرگئیں، وہ گزشتہ کافی عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

    اداکارہ نیلو بیگم اداکارشان کی والدہ تھیں، نیلو بیگم کے انتقال کی اطلاع ان کے صاحبزادے اور پاکستانی فلموں کے نامور اداکار شان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں دی۔

    اداکار شان شاہد نے بتایا کہ نہایت افسوس سے بیان کررہا ہوں کہ میری والدہ (نیلو بیگم) کا انتقال ہو گیا ہے وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔

    یاد رہے کہ اداکارہ نیلو بیگم پاکستان کی فلم انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتی تھیں، انہوں نے 16سال کی عمر سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور جلد ہی بڑے پردے کی نامور ہیروئنوں میں ان کا شمار ہونے لگا۔

    نیلو بیگم نے اپنے فلمی دور میں سینکڑوں فلموں میں کام کیا۔ ان کی فلم "سات لاکھ” کے گانے  ’آئے موسم رنگیلے سہانے‘ میں شائقین کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا اور یہی گانا ان کی وجہ شہرت بنا۔

    نیلو بیگم نے اپنے فنی کیریئر میں دوشیزہ، عذرا، زرقا، بیٹی، ڈاچی، جی دار جیسی یادگار فلموں میں کام کیا۔ نیلو نے معروف ہدایت کار ریاض شاہد سے شادی کی اور اپنا نام عابدہ رکھا۔

    نیلو بیگم30 جون 1940ء کو سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں پیدا ہوئیں اور 80سال کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کرگئیں۔

  • ملکہ جذبات اور ماضی کی خوبصورت اداکارہ نیئرسلطانہ کی27ویں برسی

    ملکہ جذبات اور ماضی کی خوبصورت اداکارہ نیئرسلطانہ کی27ویں برسی

    کراچی: ملکہ جذبات اورلیجنڈفلم اسٹارنیئرسلطانہ کومداحوں سےبچھڑےستائیس برس بیت گئے،نیئرسلطانہ نےچاردہائیوں تک پاکستان کی فلم نگری پرراج کیا،انہوں نے دوسوسےزائد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنی خوبصورتی، سادگی اورمعصویت سے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ نئیرسلطانہ کو ہم سے بچھڑے ستائیس برس بیت گئے لیکن ان کے مداح انہیں آج بھی نہیں بھولے، نیئرسلطانہ نےچاردہائیوں تک پاکستان کی فلم نگری پرراج کیا۔

    نازلی کے فلمی نام سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی نیئر سلطانہ 1935 میں بھارتی شہر علی گڑھ میں پیدا ہوئیں، تقسیم ہند کے بعد کراچی اور پھر لاہور منتقل ہوگئیں، جہاں ہدایت کار انور کمال پاشا سے ملاقات ہوئی اور 1955 میں فلم ”قاتل“ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

    اداکارہ نیرسلطانہ نے اپنی زندگی کے سینتس سال پاکستانی فلم انڈسٹری کودیئے، نیئرسلطانہ نے ” ثریا ، دیوداس ، سہیلی ، باجی اور سزا” جیسی یاد گار فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، انیس سو پچپن میں انہوں نے اپنی پہلی فلم میں معاون اداکارہ کی حیثیت سے کام کیا۔ فلم بے حد کامیاب رہی اور پھرکامیابی ان کے قدم چومتی رہی۔

    دوسو پچپن فلموں میں جوہر دکھا کر نیئر سلطانہ نے اداکار درپن سے شادی کی اور گھر کی ہوگیئں، کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد ستائیس اکتوبرانیس سو بیانوے کو وہ اپنے مداحوں کو روتا چھوڑ گئیں، یوں فلمی صنعت کی ایک نمایاں شخصیت کی داستان حیات انجام کو پہنچی۔

  • میری لیکڈ وڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، اداکارہ مہوش حیات

    میری لیکڈ وڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، اداکارہ مہوش حیات

    کراچی : ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے پر خاموشی توڑ دی، ان کا کہنا ہے کہ لیکڈ وڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں اُن سے کشمیر سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے انکار کردیا تھا۔

    ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس موضوع پر کچھ کہنے سے منع کیا گیا ہے۔ پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ اور صدر پاکستان سے تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات کیمرے کے سامنے ہچکچاہٹ کا شکار نظر آئیں۔

    کراچی میں ہونے والی ایک نجی تقریب ہوئی جس میں انہوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں ایک صحافی نے ان سے پوچھا تھا کہ آپ نے یتیم بچوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھی ہزاروں یتیم بچے ہیں، ان کیلئے آپ کیا کہیں گی؟۔ اس سوال پر مہوش حیات نے کہا کہ انہیں پی آر کمپنی نے ایونٹ سے ہٹ کر بات کرنے سے منع کیا ہے، صحافی کی بار بار درخواست کے باوجود اداکارہ نے کشمیر کے موضوع پر بات کرنے سے منع کردیا تھا۔