Tag: Film Actress Meera

  • پریاں دکھتی ہیں، اداکارہ میرا کا تہلکہ خیز دعویٰ

    پریاں دکھتی ہیں، اداکارہ میرا کا تہلکہ خیز دعویٰ

    کراچی : پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے تہلکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ ان میں غیبی طاقت کی بدولت پریوں اور جنات کو دیکھنے کی صلاحیت ہے۔

    ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میرا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے رہا ہے، میں بھی اوائل دور میں ٹوپی والا برقعہ پہنا کرتی تھی۔

    نجی ٹی وی چینل کے کامیڈی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے دادا ایک حکیم اور بہت مذہبی آدمی تھے، ان کے پاس مؤکلوں کو قابو کرنے کی طاقت تھی اور لوگ ان کے پاس اپنی دعاؤں کے لیے آتے تھے اور ان کی دعائیں ہمیشہ پوری ہوجاتی تھیں۔

    میرا نے مزید یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ اپنی دادی اور دادا کے پاس رہتی تھی اور ان کے پاس بھی اپنے دادا جیسی طاقت تھی، وہ پریوں یا مؤکلوں کو دیکھ سکتی تھیں جو ان کے دادا کے قابو میں تھے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ میرا پاکستان سمیت بھارتی فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں، اپنے کام اور نام کی بدولت 46 سالہ اداکارہ کا شمار آج بھی نامور اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔

  • میڈیا کے طلباء کو اداکاری کی اچھی تربیت دے سکتی ہوں، فلم اکیڈمی بناؤں گی، ادا کارہ میرا

    میڈیا کے طلباء کو اداکاری کی اچھی تربیت دے سکتی ہوں، فلم اکیڈمی بناؤں گی، ادا کارہ میرا

    کراچی : اسکینڈل کوئن اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میڈیا اسٹڈیز کے اسٹوڈنٹس کو اداکاری کی اچھی تربیت دے سکتی ہوں، موقع ملا تو فلم اکیڈمی بناؤں گی، سیاست میں آئی تو پی ٹی آئی جوائن کروں گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایک پرائیویٹ اسکول کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اداکارہ میرا نے کہا کہ یہ میرا کسی بھی تعلیمی ادارے کا پہلا دورہ ہے، میڈیا اسٹڈیز کے اسٹوڈنٹس کو اداکاری کی اچھی تربیت دے سکتی ہوں۔

    میری خواہش ہے کہ طلبہ کو فلم اینڈ ایکٹنگ کا سبجیکٹ پڑھاؤں، گلابی انگلش کے حوالے سے مشہور اداکارہ میرا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انگلش میرا بے حد فیورٹ مضمون ہے اگر میں تعلیمی شعبے میں ہوتی تو بچوں کو انگلش پڑھاتی کیونکہ تعلیم کے بغیر زندگی ادھوری ہے، میری والدہ بھی ایک اسکول ٹیچر تھیں۔

    اداکارہ میر اکا مزید کہنا تھا کہ آج کل فلم’’باجی‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہوں، موقع ملا تو فلم اکیڈمی بناؤں گی، حکومت کی سپورٹ سے زوال کا شکار پاکستانی فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلم انڈسٹری میں کام کرنے والوں اور ان کے اہل خانہ کو فری میڈیکل ملنا چاہیے اور ان کے دیگر مسائل بھی حل کیے جائیں۔

    سیاست سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کی خدمت کرنے کے لئے سیاست اچھا شعبہ ہے لہٰذا سیاست میں آنے کا سوچا جاسکتا ہے، میں اگر سیاست میں آئی تو تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کروں گی، انسان میں اگر لوگوں کی خدمت کا جذبہ ہو تو وہ ملک کی خدمت کرسکتا ہے۔