Tag: film baghban

  • باپ نے بیٹے کیلئے فلم "باغبان” کا اسٹیٹس لگا دیا، دلچسپ وجہ سامنے آگئی

    باپ نے بیٹے کیلئے فلم "باغبان” کا اسٹیٹس لگا دیا، دلچسپ وجہ سامنے آگئی

    سوشل میڈیا پر لوگ یوں تو کئی گھریلو مسائل پر گفتگو کرتے ہیں، جن پر صارفین اپنی اپنی رائے میں ان مسائل کا حل پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    لیکن بھارت میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی جانے والی ایک دلچسپ پوسٹ پر صارفین اپنے مختلف انداز میں خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

    یہ پوسٹ ٹوئٹر پر ایک بیٹے نے کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بحث مباحثے کے بعد باپ نے مشہور بھارتی فلم "باغبان” کا واٹس ایپ اسٹیٹس میم کے طور پر لگا دیا۔

    اُجاول اتھراو نامی صارف نے بتایا کہ میرے والد نے مجھ سے بحث و مباحثہ کرنے کے بعد یہ اسٹیٹس لگایا، اپنی پوسٹ میں اجاول نے اپنے والد کے دلچسپ واٹس ایپ اسٹیٹس کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

    جس کے کیپشن میں اجاول اتھراؤ نے لکھا کہ کل والد صاحب کے ساتھ ہلکی سی بحث ہوئی تھی، والد صاحب نے صبح واٹس ایپ پر یہ اسٹیٹس لگا دیا ہے۔

    اُجاول اتھراو کے والد نے اپنے واٹس ایپ میں لکھا کہ "آہستہ آہستہ سمجھ آرہی ہے کہ فلم باغبان میں امیت جی نے چار بیٹوں کے ہوتے ہوئے ایک بچہ کیوں پالا تھا؟۔

    یاد رہے کہ سال 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’باغبان‘ کی کہانی ایسے والدین کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بچوں کے لیے سب کچھ قربان کر دیتے ہیں لیکن اُن کے بچے نافرمانی اور سرکشی اختیار کرلیتے ہیں۔

    باغبان کے مرکزی کرداروں میں امیتابھ بچن، ہیما مالینی، سلمان خان، ماہیما چودھری، پاریش راول، امن ورما، رِیمی سین شامل تھے۔

    یہ فلم بھارت، پاکستان سمیت دنیا بھر میں والدین اور اولاد کے لیے ایک سبق آموز فلم سمجھی جاتی ہے جس کے باعث 20 سال بعد بھی اس فلم کا تذکرہ اکثر کیا جاتا ہے۔

    وائرل ہونے والے اس ٹویٹ پر صارفین کے دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔ اکنشا چوہان نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ والدین کی جانب سے بچوں کو پیغام دینے کا ایک نیا طریقہ ہے۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ میں جب اپنی امی سے بحث کروں تو وہ ایسے ہی کرتی ہیں۔

  • فلم باغبان میں کام کرنا میرے کیرئیر کی بڑی غلطی تھی، امن ورما

    فلم باغبان میں کام کرنا میرے کیرئیر کی بڑی غلطی تھی، امن ورما

    ممبئی : ٹی وی سے فلم نگری کا راستہ اختیار کرنے والے امن ورما کو ورسٹائل مانا جاتا ہے، انھوں نے چھوٹی اسکرین پر خود کو منوانے کے بعد مختلف کرداروں کے ذریعے فلم بینوں کی توجہ بھی حاصل کی۔

    باصلاحیت اداکار امن ورما کی بہترین فلموں میں سنھگرش ، باغبان شامل ہیں، لیکن امن ورما کا کہنا ہے کہ فلم باغبان میں کام کرنا انکی کیریئر کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

    امن ورما کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ فلم باغبان میں کام بہت بڑی غلطی تھی،ابتدائی طور پر یہ کردار کو کسی اور کو کرنا تھا لیکن پھر مجھے کاسٹ کیا گیا۔ اس میں میرا کردار ایک ایسے آدمی کا تھا، جو ایک بیٹی کا باپ ہے، فلم باغبان 2003 میں آئی اس وقت میں اکتیس سال کا تھا اور میں ریمی سین کے باپ کا کردار ادا کررہا تھا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ میں اس بات سے انکار نہیں کرسکتا کہ میں روی چوپڑا کے قریب تھا، میں نے روی کے ساتھ بہت پروجیکٹس پر کام کیا لیکن فلم باغبان کا حصہ بننے کے بعد لوگ سوچنے لگے کہ میں ایک سمجھدار آدمی ہوں اور مجھے باپ کے کردار ملنے لگے۔

    امن ورما نے کہا کہ پہلے میں بڑی عمر کا لگتا تھا لیکن اس وقت میں 44 سال کا ہوں اورجوان نظر آتا ہوں، لوگ کہتے ہیں کہ کوئی ریورس سائیکل ہیں جو مجھ پر کام کررہی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سب کہتے ہیں کہ فلم باغبان امیتابھ بچھ کے ساتھ ایک ہی فلم تھی اور میں اس بات سے انکار نہیں سکتا۔