Tag: film dangal

  • اداکارہ سکشی تنوار نے 9 ماہ کی بچی کو گود لے لیا

    اداکارہ سکشی تنوار نے 9 ماہ کی بچی کو گود لے لیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سکشی تنوار نے 9 ماہ کی دیتیا نامی بچی کو گود لے لیا، بیٹی پر پر وہ بہت خوش بھی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ سکشی تنوار نے 9 ماہ کی بچی دیتیا کو گود لے کر اُسے اپنی بیٹی قرار دیا، اداکارہ نے بچی کو لکشمی کا نام بھی دیا۔

    فلم دنگل میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نے بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’والدین کی شفقت اور اہل خانہ کے بھرپور تعاون کے بعد میں نے بچی کو گود لیا جو جلد 9 ماہ کی ہوجائے گی‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’یہ میری لیے بہت خوشی کا موقع ہے جسے میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی کیونکہ ہمارے ساتھ ایک اور شخص جڑ گیا، بس اس پر خدا کا شکر ادا کروں گی‘۔

    سکشی کا کہنا تھا کہ میرے اہل خانہ نے بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی اور میں سمجھتی ہوں کہ یہ سب کچھ دعاؤں کا ہی نتیجہ ہے، اب میری زندگی کا مقصد اور آنے والی خوشیاں دیتیا سے ہی منسوب ہوں گی۔ خیال رہے کہ اداکارہ نے فلم دنگل میں ماں کا کردار ادا کیا تھا جس میں اُن کی 3 بیٹیاں تھیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کی کئی شخصیات نے بچوں کو گود لے کر اُن کی پرورش اپنی اولاد کی طرح کی، اس معاملے میں اداکارائیں بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں۔

    دنگل کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصویر

    قبل ازیں اداکارہ سشمتا سین، روینہ ٹنڈن، نیلم کوٹھاری اور سنی لیون نے بچیوں کو گود لیا اور اُن کی اپنی اولاد کی طرح ہی پرورش کی۔

    واضح رہے کہ بھارت میں آبادی کی تعداد میں اضافے کے باعث غریب والدین اکثر اپنی پیدا ہونے والی بیٹیوں کو کچرے میں پھینک دیتے یا پھر اولاد کو کسی اور کو گود دے دیتے ہیں۔

    https://arynewsudweb.wpengine.com/indian-celebrities-who-adopted-children-and-gave-them-better-lives/

    بالی ووڈ انڈسٹری میں کچھ اداکار ایسے ہیں جنہوں نے کچرے کے ڈھیر سے ملنے والے بچوں کی سگی اولاد کی طرح تربیت کی۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکر ورتی ممبئی کی ایک سڑک پر گھوم رہے تھے کہ انہیں کچرے کے ڈھیر سے بچی کے رونے کی آواز سنائی دی جس کو اٹھا کر  اور اپنے سینے سے لگا کر گھر لے آئے اور پھر اس کی سگے بچوں کی طرح تربیت کی۔اداکار نے اس بچی کا نام دشانی رکھا جو  گزشتہ برس امریکا سے اپنی تعلیم کرچکی۔

    بالی ووڈ کے اسکرپٹ رائٹر اور دبنگ خان کے والد سلیم خان بھی سڑک پر پڑی بچی کو اٹھا کر گھر لے آئے تھے جسے آج دنیا ارپیتا خان کے نام سے جانتی ہے، سلیم خان نے لے پالک بچی کی عمدہ تربیت کی۔

    ارپیتا خان کی تربیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سلیم خان کے بیٹوں سلمان خان، ارباز خان اور سہیل خان لے پالک بچی کو اپنی سگی بہن کی طرح سمجھتے ہیں اور اُس سے سگے بھائیوں کی طرح پیار کرتے ہیں۔

    اسی طرح بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر سبھاش گئی نے میگھانا گئی نامی بچی کو گود لیا اور اُس کی اچھی تربیت کی۔

    معروف بالی ووڈ اداکار روینہ ٹنڈن نے 21 سال قبل اپنے رشتے دار سے 2 بچیوں ’چھایا اور پوجا‘ کو گود لیا تھا، بچیوں کی والدہ نے معاشی حالات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے اپنی بچیاں گود دے دی تھیں۔

    بالی ووڈ ادکارہ ششمیتا سین نے ایک بیٹی ہونے کے باوجود ایک اور علیشاہ نامی بچی کو 2010 میں گود لیا اور اُس کی بہترین تربیت کی۔

  • بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم سے دوران پرواز نازیبا چھیڑ چھاڑ، ویڈیو وائرل

    بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم سے دوران پرواز نازیبا چھیڑ چھاڑ، ویڈیو وائرل

    نئی دہلی : بھارتی فلم ‘دنگل’ میں عامر خان کی بیٹی گیتا کے کردار سے شہرت پانے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے دوران پرواز مسافر کی چھیڑ چھاڑ پر روتے ہوئے کہانی سنادی، ان کا کہنا تھا کہ کیا یہ لوگ اپنے گھر کی خواتین کو بھی ایسے ہی عزت دیتے ہیں؟

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم دنگل میں پہلوان لڑکی کا کردار ادا کرنےوالی اداکارہ زائرہ وسیم  کو دوران پرواز جنسی ہراساں کیا گیا جس پر انہوں نے روتے ہوئے اپنے اوپر بیتی ساری کہانی سوشل میڈیا پر جاری کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بلاک بسٹر فلم دنگل سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی اداکارہ زائرہ وسیم سے فلائٹ میں ایک مسافر نے چھیڑ چھاڑ کی تھی، جس پر زائرہ وسیم نے انسٹاگرام پر روتے روتے کہانی سنائی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق زائرہ دہلی سے ممبئی جارہی تھیں کہ پیچھے بیٹھے شخص نے انہیں ہراساں کیا، اداکارہ نے فلائٹ کے کیبن کریو کو بلایا لیکن ان کی شکایت پر کسی نے ایکشن نہ لیا، جس کے بعد اداکارہ نے لائیو ویڈیو میں روتے ہوئے سب بتادیا اور کہا کہ کیا یہ لوگ اپنے گھر کی خواتین کو بھی ایسے ہی عزت دیتے ہیں؟

    بعد ازاں نجی ایئر لائن انتظامیہ نے زائرہ کی شکایت پر رد عمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نے فلم دنگل میں گیتا پھوگاٹ کا کردار نبھایا تھا جو اکھاڑے میں مرد پہلوانوں کو چت کرتی تھی، زائرہ وسیم سیکریٹ سپر اسٹار میں بھی ایک مظبوط لڑکی کا کردار ادا کرچکی ہیں۔