Tag: FILM DIRECTOR

  • فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ کے ڈائریکٹر نے راز کی بات بتادی

    فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ کے ڈائریکٹر نے راز کی بات بتادی

    ان دنوں بھارتی پنجابی فلموں کے اداکار اور گلوکار دلجیت سنگھ دوسانجھ کی فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ کی دھوم چاروں جانب مچی ہوئی ہے۔

    ایسے میں فلم کے ڈائریکٹر امتیاز علی نے میڈیا سے گفتگو میں فلم سے متعلق کچھ راز و نیاز کی باتیں شیئر کیں اور فلم کی کاسٹ اور ان کے معاوضے سے متعلق کچھ حقائق بیان کیے۔

    انہوں نے بتایا کہ میں نے فلم میں دلجیت دوسانجھ کو فلم میں اس لیے کاسٹ کیا کیونکہ میں پیسہ کی بچت کرنا چاہتا تھا اور فلم میں ہم ایک اداکار کو ایک کام کے لیے نہیں رکھ رہے تھے، اس لیے اداکار اور گلوکار دلجیت کو کاسٹ کرکے اپنے پیسے بچائے۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بت مشکل سے فلم میں دلجیت اور پرینیتی کے لیے لائیو گانا ممکن بنایا اس کام کیلئے پورا بینڈ ترتیب دیا گیا، اس لیے وہ اصل میں لائیو گا رہے تھے جسے ہم نے اسکرین پر زندہ کر دیا۔

    امتیاز علی نے بتایا کہ بیک گراؤنڈ میوزک کے ساتھ دلجیت اور پرینیتی نے تین چار دن تک گانے گائے اور اس دوران کچھ سین بھی لائیو ریکارڈ کیے گئے۔

    یاد رہے کہ فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ کے مرکزی کردار بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کو چار کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا ہے جبکہ امر چمکیلا کی دوسری بیوی کا کردار ادا کرنے والی پرینیتی چوپڑا کو اس فلم کیلئے 2 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 12 اپریل کو نیٹ فلیکس پر ہدایت کار امتیاز علی کی بائیوپک ’امر سنگھ چمکیلا‘ ریلیز ہوئی، امتیاز علی نے یہ فلم بھارت میں 80 کی دہائی میں مشہور ہونے والے پنجابی لوک گلوکار امر سنگھ چمکیلا کی زندگی پر بنائی ہے جنہیں ان کی اہلیہ سمیت جوانی میں ہی قتل کردیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : دلجیت اور پرینیتی نے فلم میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیا

    اس فلم کی موسیقی آسکر ایوارڈ یافتہ معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے، فلم میں امر سنگھ چمکیلا کے اصل گانے موہت چوہان، اریجیت سنگھ، الکا یاگنک، کیلاش کھیر اور ریچا شرما کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے ہیں اور چند نئی دھنیں بھی پیش کی گئی ہیں۔

  • بھارت : سڑک حادثے میں فلم ڈائریکٹر کی موت

    بھارت : سڑک حادثے میں فلم ڈائریکٹر کی موت

    نئی دہلی : تامل فلم انڈسٹری کے فلم ڈائریکٹر ارون پرساد ایک ٹریفک حادثے میں چل بسے، مرحوم اپنی نئی آنے والی پہلی فلم کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے ڈائریکٹر ارون پرساد کا انتقال ہوگیا، وہ کئی فلموں میں تامل انڈسٹری کے بڑے ڈائریکٹرز کے اسسٹنٹ رہے۔ گزشتہ روز کوئمبٹور کے میٹوپلایم میں ایک سڑک حادثے کا شکار ہوئے۔

    ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق فلم ڈائریکٹر موٹر سائیکل سے جارہے تھے کہ اچانک ان کی موٹر سائیکل ایک گاڑی سے جا ٹکرائی۔ جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

    اس حوالے سے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے فلم ڈائریکٹر شنکر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں تعزیت کا اظہار کیا ہے ، نوجوان فلم ڈائریکٹر ارون پرساد کی اچانک ان کا کہنا تھا کہ ارون پرساد کی موت کی خبر سن کر دل بیٹھ گیا ہے۔ وہ میرا اسسٹنٹ رہ چکا ہے۔ وہ بیحد سلجھا ہوا اور پازیٹو سوچ رکھنے والا بہت محنتی تھا، اس کے خاندان اور دوستوں کیلئے خدا سے دعا کروں گا کی انہیں ایسے موقع پر صبر دے۔

    یہ بیحد افسوس کی بات ہے کہ وہ اپنی پہلی فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے جو بد قسمتی سے ابھی تک ریلیز نہیں ہوسکی۔
    واضح رہے کہ شنکر وہی فلم ڈائریکٹر ہیں جنہوں نے وروبورٹ، آئی، انڈین، نائیک، شیواجی دا باس جیسی فلمیں بنائی ہیں۔

    شنکر کو اسسٹ کرنے والے ڈائریکٹر ارون نے کافی وقت تک بڑے۔ بڑے ڈائریکٹروں کو اسسٹ کرنے کے بعد اب اپنی فلم بنائی تھی، فلم کا نام فورجی ہے، اس میں اہم کردار میں جی وی رکاش کمار ہیں۔

  • بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے انتہا پسندوں کے آگے ہتھیار ڈال دیے

    بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے انتہا پسندوں کے آگے ہتھیار ڈال دیے

    نئی دہلی: بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے پاکستان مخالف انتہا پسندوں کے سامنے گھنٹے ٹیکتے ہوئے آئندہ اپنی کسی بھی فلم میں پاکستانی اداکار کو شامل نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فلمساز کرن جوہر نے ہندو انتہا پسندوں کے آگے  ہتھیار ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جس وقت میری نئی فلم پر کام شروع ہوا تو دونوں ممالک کے درمیان حالات اچھے تھے مگر اس بنیاد پر مجھے ملک دشمن کے الزامات عائد کیے گئے جس کا مجھے شدید صدمہ پہنچا۔

    پڑھیں: بھارت میں فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز روک دی گئی

     کرن جوہر نے کہا کہ ’’ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہوں اور اس پر مذمت کرنے والے تمام افراد کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اس لیے اب فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اپنی کسی بھی فلم میں پاکستانی اداکاروں کو کام کرنے کا موقع نہیں دوں گا‘‘۔

    مزید پڑھیں:  بھارتی انتہا پسند تنظیم کی فلم سازکرن جوہر اور مہیش بھٹ کو دھمکی

    یاد رہے کہ اڑی سیکٹر پر حملے اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے بعد بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے فلم سازوں کو دھمکیاں دی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنی فلموں میں سے پاکستانی اداکاروں کو نکال کر بھارتی فنکاروں کو شامل کرلیا تھا اور اُن فلموں کی ریلیز روک دی گئی تھی جن میں پاکستانی فنکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

  • سید نورکا ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پرچالان

    سید نورکا ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پرچالان

    لاہور: ٹریفک پولیس اہلکار نے معروف ہدایت کار سید نور کا قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ٹریفک پولیس اہلکار نے معروف فلم ساز اور ہدایت کار کو تیز رفتاری کے سبب کینال روڈ پرڈاکٹرز اسپتال کے پاس روک لیا۔

    تیزرفتاری کے سبب معروف ہدایت کار کا 500 روپے کا چالان کیا گیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کے ٹریفک وارڈنز اکمل برادران سمیت متعدد مشہور اور نامور شخصیات کے چالان کرچکے ہیں۔