ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونا کشی نے کہا ہے کہ ’میں ایک متاثرہ لڑکی ہوں مگر مجھ پر جرم کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے، یہ الفاظ بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی نئی آنے والی فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تحریر کیے۔
تفصیلات کے مطابق ابھے چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اتفاق‘ فلم دو متاثرہ کرداروں اور قتل میں ملوث ملزمان پر بنائی جارہی ہے، جس میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ہر جرم کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ چھپی ہوتی ہے۔
فلم میں اداکارہ سوناکشی سنہا اور اکشے کھنہ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ سدھارتھ ملہوترا سمیت دیگر اداکار بھی فلم کا حصہ ہیں ۔
فلم میں کنگ خان کو بھی کردار کی پیش کش کی گئی تھی تاہم انہوں نے اسکرپٹ پڑھنے کے بعد نجی مصروفیات کا عذر پیش کیا اور کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم کا آفیشل پوسٹر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں متاثرہ لڑکی ہوں مگر مجھ پر جرم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، کیا آپ میری کہانی سُننا چاہیں گے؟‘۔
I’m a victim who got accused of being a criminal! Dont you want to hear my story?!? #IttefaqNov3 @S1dharthM #AkshayeKhanna pic.twitter.com/krSCJ43fHq
— Sonakshi Sinha (@sonakshisinha) October 4, 2017
بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے اکھشے کھنہ کی تصویر والا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ملزم ہے جو سب سے سچ سننے کی خواہش رکھتا ہے اور اسے کسی پر بھروسہ نہیں ہے‘۔
He trusts no one and suspects everyone! He only wants the TRUTH! #Ittefaq #3rdNOV @S1dharthM @sonakshisinha #akshaye pic.twitter.com/imFSSlADBL
— Karan Johar (@karanjohar) October 4, 2017
سدھارتھ ملہوترا نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھ پر ایسے جرم کا الزام ہے جو میں نے نہیں کیا،میری کہانی کا انتظار کریں‘۔
I am accused of a crime I did not commit! Wait for my story… #IttefaqNov3 @sonakshisinha #AkshayeKhanna pic.twitter.com/vEWDsoRo18
— Sidharth Malhotra (@S1dharthM) October 4, 2017
کنگ خان بھی فلم کے آفیشل پوسٹر پر خاموش نہ رہے اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اکشے کھنہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ فلم کا آفیشل ٹریلر کل جاری ہوگا جس میں دیکھیں گے کہ ہر جرم کے پیچھے ایک ملزم ہوتا ہے جس کے پیچھے کوئی نہ کوئی کہانی چھپی ہوتی ہے‘۔
Every crime has suspects and every suspect has a story! #IttefaqTrailerTomorrow at 11AM @S1dharthM @sonakshisinha #AkshayeKhanna pic.twitter.com/PToSGvd2hq
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) October 4, 2017
ابھے چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 3 نومبر کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔