Tag: film manto

  • بھارتی فلم’منٹو‘خلافِ توقع پذیرائی حاصل نہ کرسکی

    بھارتی فلم’منٹو‘خلافِ توقع پذیرائی حاصل نہ کرسکی

    ممبئی: اردو زبان کے شہرہ آفاق افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ریلیز کردی گئی جس نے حیران کُن طور پر پہلے روز باکس آفس پر خاطر خواہ بزنس نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق فلم ’منٹو‘ کا اسکرپٹ اور ہدایت کاری کے فرائض نندتا داس نے سرانجام دیے جبکہ باصلاحیت اداکار نوازالدین صدیقی نے معروف افسانہ نگار کا کردار ادا کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریلیز کے پہلے روز فلم منٹو نے صرف چالیس لاکھ روپے کا بزنس کیا، فلمی پنڈتوں نے نندتا کی ہدایت کاری کو فلاپ قرار دیا۔

    مزید پڑھیں: ’ ناقابلِ برداشت زمانے کو میرے افسانے برداشت نہیں‘

    واضح رہے کہ  فلم میں منٹو کے مختلف پہلوؤں کو دکھایا گیا ہے جس میں وہ کبھی پولیس تو کبھی عدالتوں کا سامنا کرتے جبکہ کبھی اپنی تحریروں کی وجہ سے لوگوں اور اہلیہ کے طعنے بھی سنتے نظر آئے۔

    قبل ازیں جاری ہونے والے ٹریلر میں ’منٹو‘ کی زندگی اور تحریروں سے انہیں پیش آنے والی مشکلات کو نہایت خوبصورتی سے دکھایا گیا تھا جبکہ نوازالدین صدیقی سعادت حسن کی طرح معاشرے کی حقیقت بیان کرتے بھی نظر آئے تھے۔

    فلم میں نوازالدین صدیقی منٹو جبکہ دیگر کاسٹ میں رشی کپور، راسیکا دگل، راج شری، دیش پانڈے وغیرہ شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس منٹو کو کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ ہدایت کارہ کا کہنا تھا کہ وہ دیکھنا چاہتی ہیں لوگ منٹو کی زندگی کو دیکھ کر کیسا ردعمل دیں گے۔

    ویڈیو دیکھیں: ’جو میں دیکھتا ہوں وہی لکھتا ہوں‘ 

    خیال رہے کہ یہ فلم افسانہ نگار کی پوری زندگی پر نہیں بنائی گئی بلکہ حیات کے آخری چند سال اور خاص طور پر تقسیم برٖصغیر کے بعد کچھ مناظر کو فلم میں شامل کیا گیا ہے۔

    اس بارے میں نواز الدین کا کہنا تھا کہ ’آپ منٹو کو مکمل طور پر بیان کر ہی نہیں سکتے، یہ تو صرف اُن کی ذرا سی جھلک ہوگی جو ہم پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘۔

    اس ضمن میں ہدایت کارہ نندتا داس نے لاہور میں مقیم منٹو کی بیٹیوں اور ان کے خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقات کی تھی اور ریلیز کے موقع پر اُن کی صاحبزادی کو ممبئی بھی مدعو کیا تھا۔ اُن کے اہل خانہ نے نندتا کو منٹو کی زندگی اور شخصیت کے اُن پہلوؤں سے بھی آگاہ کیا جو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: منٹو کی پہلی جھلک

    پاکستانی فلم انڈسٹری میں بھی سنہ 2015 میں منٹو کی زندگی پر فلم پیش کی جا چکی ہے جس میں مرکزی کردار سرمد کھوسٹ نے ادا کیا تھا جبکہ اداکارہ صنم سعید بھی فلم کا حصہ تھیں۔

  • عالمی فلم میلے کینز فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا

    عالمی فلم میلے کینز فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا

    پیرس : عالمی فلمی میلے کینز فلم فیسٹیول کا آغاز ہوچکا ہے، جس میں دنیا کے مشہور و معروف فلمی ستارے شرکت کریں گے جبکہ پاکستان سے ماہرہ خان اس فیسٹیول میں شریک ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیائے فلم کے معتبر ترین میلے کینز فلم فیسٹیول کا آغاز گذشتہ رات ہوچکا ہے جو 19 مئی تک جاری رہے گا۔ فرانس کے شہر کینزز کے 71 ویں فلمی میلے میں دنیا بھر کی بہترین فلموں کی نمائش بھی کی جائے گی۔

    کینز فلم فیسٹیول کا آغاز ہوتے ہی دنیا کے مشہور و معروف اداکار و آسکر ایوارڈ یافتہ پینی لوپ کروز اور جاویر بارڈیم سب سے پہلے مہمان تھے جو کینز فلم فیسٹیول میں تشریف لائے، ان کے علاوہ بینیکو ڈیل ٹورو، جولیانی مورے، ازابیل ایڈجانی سمیت دیگر عالمی شہرت یافتہ فلمی ستارے ریڈ کارپیٹ پر فیسٹیول کی رونق بڑھانے کے لیے موجود ہیں۔

    اس بار کینز فلم فیسٹیول میں خاص بات یہ ہے کہ ریڈ کار پیٹ پر آنے والے فلمی ستاروں کو یا ان کے ساتھ کسی کو بھی سیلفی یا فوٹو بنوانے کی اجازت نہیں ہے، اگر کسی نے سیلفی بنوائی تو اسے فیسٹیول میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

    کینز فلم فیسٹیول میں مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو اداکاروں کے ساتھ تصاویر بنوانا چاہتے ہیں، لیکن سیکیورٹی کے باعث سیلفی اور فوٹو بنوانے پر پابندی ہے۔


    کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ


    فرانس کے شہر کینز میں منعقد ہونے والے فلم کے متعبر ترین عالمی فلمی میلے میں پہلی بار ایک پاکستانی فنکار کو بھی شرکت کرنے کا موقع مل رہا ہے، وہ پاکستانی فلم اسٹار کوئی اور نہیں بلکہ کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان ہیں۔


    فلم ’منٹو‘ کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے منتخب


    عالمی فلمی میلے میں اردو کے شہرہ آفاق افسانہ نگار سعادت حسن منٹو پر بنائی جانے والی بالی ووڈ فلم ’منٹو‘ بھی کینز فلم فیسٹیول 2018 میں پیش کی جائے گی، جس میں بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے ’منٹو‘ کا کردار ادا کیا ہے۔

    یاد رہے کہ منٹو کی زندگی پر پاکستانی فلم انڈسٹری میں بھی سنہ 2015 میں فلم پیش کی جا چکی ہے جس میں مرکزی کردار سرمد کھوسٹ نے ادا کیا تھا۔ معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید بھی فلم کا حصہ تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔