Tag: film padmavati

  • سنگین نتائج کی دھکیوں کی بعد بھارتی فلم پدماوتی کی ریلیزملتوی

    سنگین نتائج کی دھکیوں کی بعد بھارتی فلم پدماوتی کی ریلیزملتوی

    ممبئی : بھارت کے مختلف شہروں میں ہنگامے اور دھمکیوں کے بعد بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم پدماوتی کی ریلیز روکنا پڑگئی، مشتعل مظاہرین نے اداکارہ کی ناک کاٹنے اور ہدایت کار کے سر کی قیمت مقرر کردی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق مشتعل انتہاء پسند جیت گئے اور پدماوتی ہار گئی، بھارتی انتہا پسندوں کے آگے فلمسازوں کی ایک نہ چلی، ہنگامےاور دھمکیوں کے بعد بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم پدماوتی کی ریلیز روکنا پڑگئی۔

    بھارت میں تاریخی واقعے پر بننے والی فلم پر تاریخی فسادات ہوئے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ فلم میں تاریخی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

    انتہا پسندوں کے پسند اوچھے ہتھکنڈوں اور دنگے فساد سے بچنے کے لیے فلم سازوں نے ہار مان لی۔

    فلم کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی پدماوتی کو گھٹنے ٹیکنا پڑے جس کے بعد فلم پدماوتی کی نمائش فی الحال مؤخر کردی گئی ہے، یکم دسمبرکو فلم کی نمائش پر بھارت میں ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ فلم پدماوتی شوٹنگ سے ہی تنازعات کا شکار رہی ہے، انتہا پسند تنظیم راجپوت کرنی سینا کی جانب سے فلم کی ہیروئن دیپیکا پڈوکون کی ناک کاٹنے اور سنجے لیلابھنسالی کے سر کی قیمت پانچ کروڑ لگائی تھی۔

    فلم کا ٹریلر


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تاریخی فلم پدما وتی کیخلاف بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    تاریخی فلم پدما وتی کیخلاف بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    ممبئی : بھارت کی متنازع ترین فلم پدماوتی کو ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا سامنا ہے، فلم کیخلاف کئی بھارتی شہروں میں ہندو انتہا پسندوں نے شدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہا پسندی کھل کر سامنے آگئی، مسلمانوں ،عیسائیوں سمیت مختلف مذاہب کے لوگوں پرستم ڈھانے کے بعد اب ہندو انتہا پسندی نے فن اور فنکاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    بالی ووڈ کی تاریخ پر مبنی فلم پدما وتی کیخلاف کئی بھارتی شہروں میں احتجاج پھوٹ پڑے، بھارت میں ہندو انتہاء پسندی کا عفریت فن اور فنکاروں کو بھی نگلنے کو تیار بیٹھا ہے۔

    بالی ووڈ فلم پدماوتی کے ریلیز ہونے سے پہلے ہی بھارت میں احتجاج شروع ہوگیا، فلم پر پابندی کا مطالبہ کرنے والے مشتعل مظاہرین کا کہنا ہے کہ فلم میں تاریخی حقائق کو مسخ کیا گیا ہے، فلم ساز سنجےلیلا بھنسالی نے حقائق اور تاریخ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔

    اس سے قبل فلم پدما وتی کے ڈائریکٹر سنجےلیلا بھنسالی پر قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا تھا، ریاست مہاراشٹرا کے شہر کولہا پور میں انتہا پسند ہندوؤں نے فلم کے سیٹ پر حملہ کرکےاسے آگ لگا دی تھی۔

    گجرات کے سابق وزیراعلیٰ شنکر سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ اگر فلم کو نمائش کی اجازت دی گئی تو فسادات پھوٹ پڑینگے اور حالات انتظامیہ کے قابو سے باہر ہو جائیں گے۔


    مزید پڑھیں: فلم پدماوتی کی تاریخی کہانی پر ایک نظر


    فلم کا ٹریلر

     فلم پدماوتی میں شاہدکپور، رنویرسنگھ ، دپیکا پڈوکون شامل ہیں، فلم یکم دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

  • فواد خان فلم پدوماتی میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ نظر آئیں گے

    فواد خان فلم پدوماتی میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ نظر آئیں گے

    ممبئی: پاکستانی اداکار فواد خان سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم پدوماتی میں دیپیکا کے شوہر کا کردار ادا کریں گے جبکہ دپییکا ایک بار پھر مہارانی کا کردار نبھاتی ہوئی نظر آئیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے فواد خان کو فلم پدوماتی کی پیشکش کی، جیسے انھوں نے قبول کرلی، فلم میں فواد خان دیپیکا کے شوہر کے روپ میں جلوہ گر ہوں گے۔

    fawad-post-2

    پاکستانی اداکار فواد خان نے 2014 میں بالی ووڈ فلم خوبصورت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور تھوڑے ہی عرصے میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

    دوسری جانب قیاس آرائیاں کی جاری ہیں کہ رنویر سنگھ بھی اس فلم میں حکمران علاؤ الدین خلجی کا کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

    مزید پڑھیں :  دپیکا اور رنویرسنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ’پدماوتی‘ میں جلوہ گرہوں گے

    دیپیکا پڈوکون فلم میں مشہور حکمران علاؤ الدین خلجی کی بیوی پدماوتی کے کردار میں نظر آئیں گی، جو اپنی خوبصورتی، بہادری اور ذہانت کے باعث مشہور تھی۔

    deepika-and-fawad-khan-india-couture-week-2016-4

    فلم کی کہانی فلم ’پدماوتی‘ کی کہانی ایک ظالم بادشاہ علاؤ الدین خلجی اور ان کے چتور کی رانی پدماوتی سے لگاؤ کے گرد گھومتی ہے، یہ دیپیکا اور فواد کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے، فلم کی شوٹنگ رواں برس ہی شروع کی جائے گی جبکہ فلم کو اگلے سال 2017 میں ریلیز کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : نئی دہلی: فیشن ویک کا آغاز، فواد خان اور دپیکا کے ریمپ پر جلوے

    واضح رہے کہ اداکار فواد خان ان دنوں نامورہدایت کار کرن جوہر کی فلم ‘اے دل ہے مشکل’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    یاد رہے کہ نئی دہلی میں ہونے والے فیشن ویک میں فواد خان اور دیپیکا کی ریمپ واک نے شو میں چار چاند لگا دیئے تھے، ویلوٹ سے بنی گہرے رنگ کی شیروانی پہنے فواد خان ریمپ پر آئے تو میرون رنگ کا آؤٹ فٹ زیب تن کئے دپیکا بھی ان کے ساتھ تھی۔