Tag: FILM PREMIER

  • نیویارک: ہالی وڈ فلم فینٹاسٹک فور کا رنگارنگ پریمئیر

    نیویارک: ہالی وڈ فلم فینٹاسٹک فور کا رنگارنگ پریمئیر

    نیویارک: ہالی وڈ فلم فینٹاسٹک فور کی کاسٹ فلم کی تشہیری کیلئے نیویارک پہنچ گئی، جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے شاندار استقبال کیا۔

    چار دوست دنیا کو بچانے کیلئے میدان میں اتر آئے۔۔۔۔ایکشن کے شائقین کیلئے ہالی ووڈ کی نئی فلم فینٹاسٹک فور کا شاندار پریمیئر نیویارک میں سجایا گیا، جسمیں فلم کی کاسٹ نے شرکت کر کے چار چاند لگادئیے۔

    فینٹاسٹک فور کی کہانی چار دوستوں کی ہے ، جو زمین کو بچانے کا عہد کرتے ہیں اور اس مشن پر نکلتے ہیں ، جہاں انہیں اپنے ہی پرانے دوست کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو اب ان کا مخالف ہے پھر ایک نہ ختم ہونے والی جنگ شروع ہوتی ہے۔

    ایکشن سے بھر پور فلم دنیا بھر میں سات اگست کو ریلیز کی جائیگی۔

  • ہالی ووڈ فلم نائٹ ایٹ دی میوزیم کا رنگارنگ پریمیئر

    ہالی ووڈ فلم نائٹ ایٹ دی میوزیم کا رنگارنگ پریمیئر

    لندن:  میوزیم میں ہونے والی ہل چل پر مبنی فلم ” نائٹ ایٹ دی میوزیم ” سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہیں، تشہیر کیلئے فلم کی کاسٹ لندن پہنچ گئی ہیں۔

    سسپنس سے بھرپور فلم ’’نائٹ ایٹ دی میوزیم نے ریلیز سے قبل ہی دھوم مچادی ہے،  اس فلم کی تشہیری مہم لندن میں ہوئی، جہاں ستاروں کی چمک دھمک نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ۔

    فلم کی کہانی لندن کے ایک میوزیم میں غلطی سے بند ہوجانے والے شخص کے گرد گھومتی ہے، جہاں اس شخص کے ساتھ عجیب اور پر اسرار واقعات پیش آتے ہیں، دلچسپ مناظر سے بھرپور فلم انیس دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔

  • لندن : ہالی ووڈ فلم دی تھیوری آف ایوری تھنگ کا رنگارنگ پریمئیر

    لندن : ہالی ووڈ فلم دی تھیوری آف ایوری تھنگ کا رنگارنگ پریمئیر

    برطانیہ : معروف طبیعات دان کی حقیقی زندگی پر مبنی نئی ڈرامہ فلم دی تھیوری آف ایوری تھنگ کا رنگارنگ پریمئیر لندن میں سجا۔

    ہالی ووڈ کی نئی ڈرامہ سے بھرپور فلم تھیوری آف ایوری تھنگ کی کاسٹ فلم کی تشہیری کیلئے لندن پہنچی، جہاں مداحوں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ ستاروں کی جھلک دیکھنے کیلئے موجود تھی، فلم کی کہانی مشہور برطانوی ماہر طبیعات اسٹیفن ولیم ہاکنگ کی حقیقی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی ہم جماعت لڑکی کے عشق میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

    فلم میں اسٹیفن ولیم کا کردار ایڈی ریڈ میین نے نبھایا ہے، ڈرامہ اور ٹریجیڈی سے بھرپور فلم برطانیہ میں یکم جنوری کو ریلیز کی جائیگی۔

  • ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم دی ایمیٹشن گیم کا پرئمیر

    ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم دی ایمیٹشن گیم کا پرئمیر

    لاس انجلس :دوسری جنگ عظیم کے کرداروں پر مبنی فلم دی امیٹیشن گیم کا رنگا رنگ پرئمیر لاس انجلس میں سجا، جسمیں فلم کی کاسٹ نے شرکت کرکے چار چاند لگا دئیے۔

    ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم دی ایمیٹشن گیم کا پرئمیر لاس انجلس میں ہوا، جہاں اپنے پسندیدہ ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے پرستاروں کی بڑی تعداد موجود تھی، فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے اہم کردار اور بابائے کمپیوٹر سائنس کا اعزاز حاصل کرنے والے سائنسدان ایلن ماتھیسن کے گرد گھومتی ہے۔

    جنہوں نے نازی پارٹی کے خلاف بننے والے اتحاد کو فنی مدد فراہم کی تھی، فلم کی تشہیری کیلئے سات ملین ڈالر خرچ کئے گئے ہیں ۔

    ایکشن سے بھرپور فلم اکیس نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • ہالی وڈ کی نئی کامیڈی فلم لائف آف کرائم کا رنگارنگ پرئمیر

    ہالی وڈ کی نئی کامیڈی فلم لائف آف کرائم کا رنگارنگ پرئمیر

    لاس انجلس: ہالی وڈ کی نئی کامیڈی فلم لائف آف کرائم کا رنگارنگ پرئمیر لاس انجلس میں ہوا، جسمیں فلم کی کاسٹ نے شرکت کرکے چار چاند لگا دئیے۔

    کرائم اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم لائف آف کرائم کے رنگارنگ پرئمیر میں فلمی ستاروں کی جھلک دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں مداح موجود تھے۔

    فلم کی کہانی ایک کنجوس ارب پتی شخص کے گرد گھومتی ہے، جس کی بیوی کو جرائم پیشہ گروپ تاوان کیلئے اغوا کرلیتا ہے، فلم کی کہانی اس وقت دلچسپ مرحلے میں داخل ہوجاتی ہے، جب مغویہ کا شوہر بیوی کی بازیابی کیلئے تاوان دینے سے انکار کردیتا ہے۔

    کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور فلم انتیس اگست کو ریلیز کی جائیگی۔

  • لندن : فلم گارڈینرز آف دا گلیلیکسی کا پریمیئر

    لندن : فلم گارڈینرز آف دا گلیلیکسی کا پریمیئر

    لندن : ہالی ووڈ کی نئی سپر ہیرو فلم گارڈینرز آف دا گیلیکسی کا پریمیئر لندن میں ہوا، جس میں فلم کی کاسٹ نے بھی شرکت کی۔

    لندن میں نئی سپر ہیرو فلم گارڈینرز آف دا گیلیکسی کا پریمیئر ہوا، جس میں فلم کے اداکاروں کرس پریٹ ون ڈیزل اور زوئے سالڈانا نے بھی شرکت کی، اداکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے ان کے فینز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    اس موقع پر اداکاروں نے شائقین کے ساتھ فوٹو کھنچوائے اور انہیں آٹو گراف بھی دیئے، استار وارز کے اداکار لیوک نے پریمیئر میں خصوصی طور پر شرکت کی، انہوں نے فلم گارڈینرز آف دا گیلیکسی کو بہترین فلم قرار دیا۔

  • ہالی ووڈ ایکشن فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی کا رنگارنگ پرئمیر

    ہالی ووڈ ایکشن فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی کا رنگارنگ پرئمیر

    لاس انجلس : ہالی ووڈ کے معروف ادکار بڑے پردے پر دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں، ہالی ووڈ ایکشن فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی کا رنگارنگ پرئمیر لاس انجلس میں ہوا۔

    ایکشن اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی کا رنگا رنگ پرئمیر ہوا، جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کرکے چار چاند لگا دیئے، پرئمیر میں اپنے ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے پرستاروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

    فلم کی کہانی سپر ہیروز کے گرد گھومتی ہے، جو کائنات کو دشمنوں سے لاحق خطرے کیخلاف جنگ کا اعلان کردیتے ہیں، سنسنی خیز مناظر سے بھر پور فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی یکم اگست کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائیگی۔