Tag: film promotion

  • سیف علی خان نے اپنے متنازع انٹرویو پر پاکستانیوں سے معافی مانگ لی

    سیف علی خان نے اپنے متنازع انٹرویو پر پاکستانیوں سے معافی مانگ لی

     بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اپنے متنازع انٹرویو پر پاکستانیوں سے باضابطہ معافی مانگ لی اور وضاحت کی کہ فلم ’فینٹم‘ پر سنسر بورڈکے فیصلے کے بعد ان کاپاکستانی عوام اور اداکاروں کے جذبات سے کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا جومیرے لیے ہمیشہ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

     اپنے ایک انٹرویو میں سیف علی خان کاکہناتھاکہ میراایساکوئی ارادہ نہیں تھا، نہ ہی سنسر بورڈ کی توہین کرنا مقصود تھا، میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ ہمارے اپنے معاملات اور ہم پر بھی دباﺅ ہے لیکن ان پر کسی نے توجہ نہیں دی ،میں نے فخر عالم کیساتھ ان کی میزبانی میں پاکستان میں شوز میں شرکت کی اور اچھاوقت گزرا اور ان کا خیرخواہ ہوں ۔

    بالی ووڈاداکار نے اپنے اس متنازع بیان پر بھی روشنی ڈالی اور کہاکہ پہلی بات تو یہ ہے کہ مجھے یہ کہنے کا کوئی حق نہیں کہ ملک پر یقین رکھتاہوں یا نہیں اور وہ ریمارکس محظ سنسر بورڈ سے متعلق تھے اور اس فورم میں یہی بحث ہورہی تھی کہ دیکھے جانے سے پہلے ہی فلم پر پابندی لگ سکتی ہے تاہم اسی طرح پاکستان سے تعلقات کے حق میں پچاس اور کمنٹ کیے ۔

    اُن کا کہنا تھا کہ فلموں میں اُنہوں نے پاکستانی سپاہیوں اور آئی ایس آئی کے ایجنٹوں کے کردار کیساتھ بھی انصاف کرنے کی بھرپورکوشش کی تاکہ وہ کتنے مضبوط اور پیشہ وارانہ ہوسکتے ہیں، سیف علی خان نے بتایاکہ وہ پاکستانی اداکاروں بالخصوص فخر عالم کیساتھ رابطے میں  ہیں ، وہ پاکستان کے لوگوں اور اداکاروں کی بہت عزت کرتے ہیں ۔

    سیف علی خان کا کہنا تھا کہ وہ ان چیزوں میں پھنس کررہ گئے ہیں اور اب وہ بھی چاہتے ہیں کہ ریس کی طرح کی فلمیں بنائیں اور باکس آفس پر نام بنائیں ، میں پاکستان میں موجود اپنی فیملی سے پیار کرتاہوں اور پاکستان میں موجود دیگر کئی چیزیں بھی بہت اچھی لگتی ہیں، میں نہ توزیادہ سیاسی شخصیت اور نہ ہی جج ہوں، میں ایک اداکارہوں۔

  • ہم میں سے کوئی بھی پاکستان مخالف کردار کرنے کے حق میں نہیں، سیف علی خان

    ہم میں سے کوئی بھی پاکستان مخالف کردار کرنے کے حق میں نہیں، سیف علی خان

    نئی دہلی : بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رہنے والے رشتہ دار پسند نہیں کرتے کہ وہ پاکستان مخالف کردار کریں، بھارتی ہدایتکار کبیر خان  فلم بجرنگی بھائی جان کی کامیابی کے بعد نئی فلم فینٹوم لارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نئی فلم فینٹوم کی پروموشن کیلئے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں بالی ووڈ اداکار سیف علی خان ، بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور ہدایتکار کبیر خان شریک ہوئے، پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سیف علی خان سے سوال کیا کہ آپ کے پاکستان مخالف کردار ادا کرنے پر پاکستان میں رہنے والے رشتہ داروں کا کیا ردِعمل ہوتا ہے۔

    اس سوال کے جواب میں سیف علی خان میں کہنا تھا کہ حال ہی میں ایک رشتہ دار سے بات کی تھی، جسمیں انکا کہنا تھا کہ کوئی بھی ایسی فلموں اور پاکستان مخالف کردار کو پسند نہیں کرتے اور ہم میں سے کوئی بھی اینٹی پاکستان رولز یا ایسے فلمی کردار کرنا پسند نہیں کرتا، جس میں پاکستان پر تنقید ہو۔

    ڈائریکٹر کبیر خان ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کی کامیابی پر بہت خوش ہیں، انھوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان دہشتگردوں کی نمائندگی کرتا ہے، پاکستان میں رہنے والے دیگر لوگ پر امن ہے، انھوں نے کہا کہ بھارت میں منفی ذہنیت موجود ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کی نمائندگی کرتا ہے، میں فلم بجرنگی بھائی جان کا ڈائریکٹر ہوں اور فلم فینٹوم کا بھی، ان دونوں فلموں میں بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان رابطے بڑھانے کے لئے پیغام دیا گیا ہے۔

    پریس کانفرنس کے دوران ایک بھارتی صحافی کبیر خان پر پاکستان کا دفاع کرنے پر بھڑک اٹھے، اور سوال کیا کہ کبیر خان بتائے بھارت میں کون انتہا پسند ہے، اسی دوران کبیر خان نے صحافی سے کہا کہ آپ آرام سے بات کریں اور اس طرح کی زبان میں بات نہ کریں۔


    Indian journalist angrily interrupts Bollywood… by arynews

    Source of the video: Bollywood Now

    بھارتی فلموں  کے سپر اسٹار سیف علی خان اور کترینہ کیف کی نئی آنے والی فلم فینٹوم کا ٹریلر کچھ روز پہلے ہی ریلیز کیا گیا، مذکورہ فلم میں سیف علی خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، فلم کی کہانی 2008 میں ممبئی میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعے پر مبنی ہے۔


    Phantom – HD Hindi Movie Trailer [2015] Katrina… by HindiMovieTrailer

    فلم فینٹوم آئندہ ماہ 28 اگست کو بھارت کے سنیماؤں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔