Tag: film Raees

  • ماہرہ خان بالی ووڈ 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی اداکارہ

    ماہرہ خان بالی ووڈ 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی اداکارہ

    ممبئی : پاکستانی اکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی اداکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    بالی ووڈ انڈسٹری میں پاکستان کے بہت سے اداکاروں نے قسمت آزمائی کی لیکن انھیں کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی تاہم تمام پابندی، مسائل اور مشکلات کے باوجود ماہرہ خان نے کامیابی حاصل کی۔

    mahira-1

    mahra-2

    فلم رئیس کی کامیابی کے بعد پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نہ صرف 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بھی بن گئی ہیں بلکہ بے پناہ شہرت بھی پائی۔

    mahora-2

    ان سے قبل پاکستانی اداکار فواد خان نے بھارتی کرن جوہر کی فلم کپور سنز میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

    ماہرہ خان فلم رئیس میں پہلی بار بالی ووڈ کے کنگ خان کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئی ہے، فلم پہلے سات دنوں میں 139کروڑ کا بزنس کر چکی ہے جبکہ اس کی نمائش جاری ہے اور دن بدن فلم کے کاروبار میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    maira

    mahra12

    خیال رہے حمائمہ ملک ، ماورا ہوکین اور میرا سمیت دیگر پاکستانی اداکارئیں بالی ووڈ میں کام کرچکی ہے لیکن وہ کامیابی نہ حاصل کرسکی۔

  • ماہرہ کا جادو، بھارتی حسینائیں‌ منہ تکتی رہ گئیں

    ماہرہ کا جادو، بھارتی حسینائیں‌ منہ تکتی رہ گئیں

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار کنگ خان پہلی بار بھارتی فلم رئیس میں اداکاری کرنے والی ماہرہ خان کے سحر گرفتار ہوگئے اور اُن کی صلاحیتوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

    اپنی ہی فلم رئیس کی پروموشن میں مصروف کنگ خان سے جب ماہرہ خان کی اداکاری کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب میں پاکستانی اداکارہ کو لاجواب قرار دیا۔ شاہ رخ کا کہنا تھا کے ماہرہ حیران کن خوبصورت اداکارہ ہیں جو فلم کی ریلیز سے پہلے ہی بہت بڑی اسٹار بن کر سامنے آئیں۔

    mahira-raees

    انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ رئیس میں پہلی بار دو نئے اداکاروں ماہرہ خان اور نواز الدین نے کام کیا، تاہم ماہرہ کی اداکاری اور محنت دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ باکمال اداکارہ ہے اور آئندہ آنے والے وقتوں میں انڈسٹری کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہوگی۔

    mahira-raess

    نواز الدین کے حوالے سے شاہ رخ خان نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ نئے اداکار اتنی اچھا کام کررہے ہیں، ماہرہ اور نواز صدیقی سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور امید ہے اس فلم میں ہماری کی جانے والی محنت مداحوں کے دلوں کو موہ لے گی۔

    mahira-raees-1

    یاد رہے پاک بھارت کشیدگی اور اڑی سیکٹر پر حملے کے بعد بھارتی ہندو انتہاء پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو ملک چھوڑنے کی دھمکیاں دی گئیں تھی اور بھارتی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔

    خیال رہے فلم رئیس رواں ماہ کی 25 تاریخ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں ماہرہ خان کنگ خان کی اہلیہ کا روپ ادا کررہی ہیں، یہ بھی یاد رہے کہ فلم انڈسٹری میں کنگ خان کی جانب سے کسی بھی اداکار کی تعریف اُس کے اچھے مستقبل کی عکاسی کرتی ہے اور یہ اعزاز کی بات سمجھی جاتی ہے۔

  • شاہ رخ اورماہرہ خان کا دوسرا گانا ریلیز

    شاہ رخ اورماہرہ خان کا دوسرا گانا ریلیز

    ممبئی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بالی ووڈ انڈسٹری کے کنگ خان کی نئی فلم رئیس کا دوسرا گانا ریلیز کردیاگیا ہے، جس میں ماہرہ خان روایتی ملبوسات زیب تن کیے نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں جبکہ گانے کے درمیان میں دونوں اداکاروں کا نکاح بھی ہوتا دکھائی دیا۔

    تفصیلات کےمطابق فلم رئیس کی ریلیز سے قبل گانے نشر ہونے کا سلسلہ جاری ہے، اس ضمن میں آج باضابطہ طور پر فلم کے دوسرے گانے کو ریلیز کردیا گیا ہے۔

    فلم رئیس کے دوسرے گانے کو ’’اوڑی اوڑی جائے‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جس میں ماہرہ خان راویتی ملبوسات زیب تن کیے بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں اور شاہ رخ خان کے ساتھ اُن کی جوڑی بہتر دکھائی دے رہی ہے۔

    mahira-khan-1

    اس گانے میں ہندوستانی تہوار مکر سنکرانتی اور نوراتری کو پیش کیا گیا، جہاں شاہ رخ اور ماہرہ پتنگ اڑانے کے ساتھ ساتھ گربا کھیلتے نظر آئے، گانے کے آخر میں شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کا نکاح بھی ہوتے دکھایا۔ گانے کے بول معروف شاعر و ادیب جاوید اختر صاحب نے تحریر کیے ہیں۔

    یاد رہے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی ماہرہ خان بالی ووڈ کی پہلی فلم رئیس میں خان کے ساتھ نظر آئیں گی، یہ فلم رواں ماہ کی 25 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

  • بھارتی فلم کی عکس بندی نے مائرہ خان  کی نیندیں اڑا دیں

    بھارتی فلم کی عکس بندی نے مائرہ خان کی نیندیں اڑا دیں

    ممبئی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مائرہ خان جو آج کل بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم  رئیس  کی شوٹنگ کے سلسلے میں بھارت میں موجود ہیں، اور اس فلم کیلئے بے پناہ محنت بھی کررہی ہیں۔

    اس حوالے سے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ میں اس قدر مصروف ہوں کہ سونے کا ٹائم بھی نہیں مل رہا۔

    بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم رئیس مائرہ خان کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، صرف اس لئے نہیں کہ یہ ان کی بالی ووڈ کی پہلی فلم ہے بلکہ اس لئے کہ مذکورہ فلم میں بھارتی فلم انڈسٹری کے بہت بڑے نام بھی اس فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں،جس میں شاہ رخ خان کانام سر فہرست ہے۔

    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے چند روز قبل ایک ایک انٹرویو میں مائرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی اداکارہ مائرہ خان ایک باصلاحیت اور سلجھی ہوئی اداکارہ ہیں،اور مجھے خوشی ہے کہ ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کی فلم رئیس آئندہ سال 2016 میں عید کے موقع پرریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔