Tag: Film shooting

  • اداکارہ مدیحہ شاہ نے اپنی شادی کو کئی سال تک کیوں چھپایا؟

    اداکارہ مدیحہ شاہ نے اپنی شادی کو کئی سال تک کیوں چھپایا؟

    کراچی : پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے اپنی شادی کو کئی ماہ تک چھپانے کی اصل وجہ  بتادی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ شاہ نے اپنی  گفتگو میں شادی سے متعلق بہت سی باتوں سے پردہ ہٹا دیا۔

    انہوں نے بتایا کہ جاوید اقبال سے میری شادی تقریباً ارینج تھی کیونکہ یہ رشتہ میرے ماموں نے کرایا تھا، اور شادی کے بعد میں کینیڈا شفٹ ہوگئی تھی۔

    شادی کو دیر سے ظاہر کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مدیحہ شاہ نے بتایا کہ ان دنوں میری ایک فلم مجاجن کی شوٹنگ جاری تھی اور میری ایک بیٹی بھی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے نکاح کی تقریب بہت سادگی سے ہوئی تھی جس میں ہم دونوں کے قریبی رشتہ دار شریک ہوئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت فلم ایکٹریس شادی کے بارے میں میڈیا کو نہ بتانا اس وقت کی ضرورت تھی اس لیے میں نے بہت بعد میں اپنی شادی اور بچی سے متعلق بتایا، لیکن میرے کولیگز اور شوبز کے قریبی لوگوں کو اس کا علم تھا۔

    اداکارہ مدیحہ شاہ  نے بتایا کہ میرے شوہر نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا، وہ پاکستان اور کینیڈا میں کاروبار کرتے ہیں۔

    مدیحہ شاہ نے کہا کہ شادی کے بعد لڑکی کی مصروفیات اور ذمہ داریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے اور مجھے بھی ایسے ہی حالات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے لبوں پر ہر وقت یہی دعا ہوتی ہے کہ پاکستان زندگی کے ہرشعبے میں ترقی کرے اور خاص طور پر شوبز کے میدان میں بالی وڈ کا بھرپور انداز میں مقابلہ کرتے ہوئےسبقت حاصل کرے

  • بالی ووڈ اداکار شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

    بالی ووڈ اداکار شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار ودیوت جموال اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران بلندی سے گر کر شدید زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اپنی نئی آنے والی فلم ’جنگلی‘ کا ایک منظر عکس بند کروانے کے دوران بلندی سے زمین پر گر کر شدید زخمی ہوئے جس کی وجہ سے اُن کے سر پر شدید چوٹ آئی۔

    ودیوت  جموال فلم ڈائریکٹر کی ہدایت پر فضاء میں خطرناک اسٹنٹ کررہے تھے کہ اچانک تار(رسی) ٹوٹ گیا جس کے بعد وہ تقریبا 3 فٹ کی بلندی سے زمین پر آگرے اور اُن کا سر فرش پر لگا۔

    ٹیم نے ہیرو کے زخمی ہونے کے بعد فوری طور پر شوٹنگ روکی اور انہیں زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا جہاں اُن کی مرہم پٹی کی گئی، اسپتال ذرائع کے مطابق ودیوت کے سر میں 4 ٹانکے  آئے ہیں۔

    اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی بھی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایکشن کرنے کے دوران چوٹ آنا کوئی بڑی بات نہیں، میں خطرات سے کھیلنے کا عادی ہوں‘۔

    بعد ازاں ودیوت جموال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بذریعہ ٹویٹ مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں اب بہتر ہوں اور شوٹنگ کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔

    واضح رہے کہ ہالی ووڈ ڈائریکٹر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جنگل‘ انسان اور ہاتھی کی دوستی پر مبنی ہے جس کی شوٹنگ اس وقت تھائی لینڈ میں جاری ہے اور ودیوت اس فلم میں ہاتھی کو تربیت دینے والے شخص کا کردار ادا کررہے ہیں۔

    فلم رواں سال 19 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اداکاروں کی مذمت، حملے کے بعد بھنسالی نے شوٹنگ روک دی

    اداکاروں کی مذمت، حملے کے بعد بھنسالی نے شوٹنگ روک دی

    ممبئی : سنجے لیلا بھنسالی حملے کے بعد جے پور میں فلم کی شوٹنگ روک کرممبئی واپس آگئے، فلم کے اداکاروں دپیکا پڈوکون، رنویرسنگھ اور شاہد کپور نے بھنسالی پر حملے کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فلمی ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی بھی انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گئے۔ گزشتہ روز جے پور میں حملے کے بعد انہیں فلم ’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ روکنی پڑ گئی جے پور میں کرنی سینا نامی تنظیم کے غنڈوں نے بھنسالی اور ان کی ٹیم پر بہیمانہ تشدد کیا تھا۔

    bhansali-post-1

    فلم میں لیڈ رول کرنے والے رنویر سنگھ اور شاہد کپور نے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا رویہ نا قابل قبول ہے، حملے کے بعد پدمنی کا کردار کرنے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے واقعے پر ٹوئٹ کیا کہ مذکورہ فلم میں کسی تاریخ کو مسخ نہیں کیا گیا۔ بھنسالی پر حملے نے ہم سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی پر حملہ

    اس حوالے سے بھنسالی کی پٹائی کرنے والی ’’کرنی سینا‘‘ نامی تنظیم کے ارکان کا کہنا ہے فلم کے ایک سین میں دہلی کے سلطان علاؤالدین خلجی کو خواب میں رانی پدمنی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دکھایا گیا ہے جو سراسر تاریخ مسخ کرنے کے مترادف ہے۔