Tag: film star meera

  • اداکارہ میرا اپنی 39 ویں سالگرہ آج منائیں گی

    اداکارہ میرا اپنی 39 ویں سالگرہ آج منائیں گی

    لاہور: پاکستان کی نامور فلم اسٹار اوراسکینڈل کوئین آج اپنی 39 ویں سالگرہ جوش و خروش سے منائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے زندگی کی انتالیس بہاریں دیکھ لیں، اپنی انتالیسوں سالگرہ آج جرمنی میں اہل خانہ کے ساتھ منائیں گی۔

    پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے درجنوں فلموں میں بطور ہیروئین اپنے فن کے جوہر دکھانے والی اداکارہ میراانتالیس برس کی ہو گئیں وہ ان دنوں یورپ کے دورے پرہونے کی وجہ سے سالگرہ جرمنی میں ہی منائیں گی۔

    اپنے کیرئیر کے آغاز ہی سے مختلف اسکینڈلز کی زد میں رہنے والی اداکارہ میرا کچھ عرصہ بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ کے کیمپ میں طبع آزمائی کے بعد اب پھر لالی وڈ میں جگہ بنانے کیلئے ذاتی پروڈکشنزکر رہی ہیں۔

    اپنی انتالیس سالہ زندگی میں کبھی تو میرانے خود پتی کی تلاش کی توکبھی اچانک سے اکثر لوگوں نے خود کو میرا کا پتی کہنا شروع کردیا۔

    البتہ میرااگلی سالگرہ سے قبل باضابطہ دلہن بنتی ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ آنے والاوقت ہی کرے گا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ میرا ان دنوں اپنے رفاعی اسپتال کی تعمیر کے سلسلے میں فنڈ ریزنگ میں دن رات مصروف ہیں اس کے علاوہ  اُن کی اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

  • میری شادی ہوچکی ہے ، اداکارہ میرا

    میری شادی ہوچکی ہے ، اداکارہ میرا

    لاہور: اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کی ہسپتال سے ہو چکی ہے اور وہ ہی ان کا شوہر ہے۔

    شرمیلافاروقی کی دعوت ولیمہ پرمیرا نے اسپتال کیلئےعطیہ کی اپیل کترے ہوئے کہا کہ ان کی شادی ہسپتال سے ہو چکی ہے اور وہ ہسپتال بنانے کے بعد ہی اپنی اصل شادی کا سوچیں گی۔

    اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ عوام پانچ پانچ روپے بھی دیں تواسپتال کیلئے کروڑوں روپے جمع ہوجائیں۔

    پاک افریقہ میچ پر بات کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ سرفراز نے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے ان کو اگلے میچز میں بھی موقع دینا چاہیے۔

    اداکارہ میرابھی سرفرازکی مداح نکلیں،شرمیلافاروقی کی شادی میں وہ وکٹ کیپربیٹسمین کےگن گاتی رہیں ان کا کہناتھا کہ سرفرازنےدھوکہ نہیں دیا، بہتریں بیٹنگ کی اور بہت اچھے کیچ پکڑے۔

  • شادی بوڑھے سے نہیں بلکہ جوان آدمی سے ہی کرونگی، اداکارہ میرا

    شادی بوڑھے سے نہیں بلکہ جوان آدمی سے ہی کرونگی، اداکارہ میرا

    کراچی: (ویب ڈیسک) فلم سٹار میرانے کہا ہے کہ مجھے شادی کی کوئی جلدی ہے اور نہ ہی دولت کا لالچ کر تی ہوں جب بھی شادی کر ونگی کسی بوڑھے سے نہیں بلکہ جوان آدمی سے ہی کر ونگی ۔

    فلم سٹار میر انے کہا کہ کچھ لوگ سستی شہرت کیلئے مجھ سے شادی کی بات کرتے اور دولت کا بھی لالچ دیتے ہیں مگر میں جب سے شوبز میں آئی ہوں کبھی پیسے کالالچ نہیں کیا کیونکہ خد انے میرے نصیبوں میں جو کچھ لکھ دیا ہے وہ مجھے ضرور ملے گا ۔

     ایک سوال کے جواب میں میرانے کہا کہ میں ابھی جوان ہوں کسی بوڑھے سے شادی کیوں کر وں ؟میں جب بھی شادی کر ونگی سب کے سامنے اور کسی جوان آدمی سے ہی کر ونگی۔

    میرا نے کہا کہ شادی تب ہی ہوگی جب خدا کو منظور ہو گی اس سے پہلے ممکن نہیں ہو سکتی ۔

    انہوں نے کہا کہ میں ہسپتال کے کاموں میں مصروف ہوں، میرے پاس کسی سے بھی لڑائی جھگڑے کا ٹائم نہیں ہے۔

  • عمران خان کی شادی، میرا کا دل ٹوٹ گیا

    عمران خان کی شادی، میرا کا دل ٹوٹ گیا

    لاہور: عمران خان کی شادی پر اداکارہ میرا کے بھی دل کے ٹکڑے ٹکڑے کردئیے ہیں۔

    میرا ہمیشہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ ہیں انہوں نے یہ خبر دے کر ایک مرتبہ پھر تمام میڈیا کو چونکا دیا تھا کہ میرا بھی تحریک انصاف کی خاتون اؤل بننے کی خواہشمند ہیں، لیکن ریحام خان نے ان کے بھی ارمانوں کا خون کردیا۔

    اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک وجیہہ انسان ہیں اور وہ اگر شادی کے لئے کہیں گے تو ان کا جواب یقینا ہاں کی صورت میں ہوگا، میرا عمران خان کو نئے پاکستان میں وزیر اعظم کے روپ میں دیکھنے کی خواہش مند بھی تھی، عمران خان کی شادی کی خبر ان پر بجلی بن کر گری اور دل برداشتہ اداکارہ نے بھی شادی کرنے کا اعلان کردیا۔

  • میرا کا رو رو کر بُرا حال ہوگیا

    میرا کا رو رو کر بُرا حال ہوگیا

    لاہور: ادکارہ میرا ن کو والدہ نے عمران خان کے دھرنے میں جانے سے روک دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق میرا کی والدہ نے کہا کہ عمران خان کے چاہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ,ان کے جواب کے بعد ہی میرا کی باری آئے گی لہذا اتنی دیر وہ اور کیسے انتظار کر سکے گی,میراسارا دن روتی رہی پھر بھی والدہ نے جانے کی اجازت نہ دی۔

    ذرائع کے مطابق میرا نے عمران خان سے اظہار محبت اور ان کے کنٹینر کے روبرو جانے کے لیے سات بینرز اور ٹی شرٹس بنوائی تھیں جن پر اپنی اور عمران خان کی تصاویر نقش کروائی تھیں لیکن جب وہ گھرسے نکلنے لگی تو ماں نے جانے سے سختی سے منع کر دیا اور جانے کی اجازت نہ دی اس طر ح میرا کے ارمان آنسو ں میں بہہ گئے۔

  • فلم اسٹار میرا کو عمران خان کی ”ہاں “ کا انتظار

    فلم اسٹار میرا کو عمران خان کی ”ہاں “ کا انتظار

    لاہور: فلم اسٹار میرا کا کہنا ہے کہ انہیں شادی کے لیے عمران خان کی ہاں کا انتظار ہے ۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے تو تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا تھا اور اب انہیں عمران خان کی ”ہاں “ کا انتظار ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے خلاف سازشیں کر نیوالے شوبز کی ترقی کے دشمن ہیں۔