Tag: film sultan

  • فلم سلطان کے ہدایتکار، سلمان‌ خان اور انوشکا کیخلاف مقدمہ درج

    فلم سلطان کے ہدایتکار، سلمان‌ خان اور انوشکا کیخلاف مقدمہ درج

    ممبئی: دبنگ خان کی نئی فلم ”سلطان“ کی کہانی چوری کرنے پر سلمان خان ، اداکارہ انوشکا شرما اور ہدایت کار علی عباس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ”سلطان“ نے باکس آفس پر دھوم مچا رکھا ہے اور فلم نے 6 دن میں ہی 200 کروڑ سے زائد کا بزنس بھی کرلیا ہے لیکن ایک تنازعہ نے فلم سازوں اور کاسٹ کو پریشان کردیا ہے۔

    sultan 1

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے شہری صابر انصاری نے فلم سلطان کے ہدایت کار علی عباس، اداکار سلمان خان اوراداکارہ انوشکا شرما کے خلاف فلم کی کہانی چرانے پر مقدمہ درج کرادیا۔

    sultan 2

    جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلم کی کہانی شروع سے آخر تک ان کی زندگی پر مبنی ہے جب کہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سلمان خان اور ہدایت کار علی عباس نے 2010 میں میری زندگی پر فلم بنانے کا کہا تھا، جس کے لئے 20 کروڑ روپے رئیلٹی کی مد میں دینے کا وعدہ بھی کیا تھا۔

    sultan 3

    درخواست گزار نے کہا کہ فلم کی ہدایت کار کو رئیلٹی کی رقم نہ دینے پر فلم بنانے سے منع کردیا تھا جس کے باوجود میری زندگی پر فلم بنائی گئی ہے۔

    sultan 4

    جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے مقدمے کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے سلمان خان، انوشکا شرما اور فلم کے ہدایت کار علی عباس کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

    واضح رہے علی عباس ظفر کی سلطان میں سلمان خان اور خوبرو اداکارہ انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں

  • راحت فتح سلمان خان کی دعوت پر بھارت پہنچ گئے

    راحت فتح سلمان خان کی دعوت پر بھارت پہنچ گئے

    لاہور:استاد راحت فتح علی خاں بھارتی اداکار سلمان خان کی دعوت پر بھارت پہنچ گئے جہاں وہ عیدالفطر پر ریلیز کی جانے والی بالی وڈ فلم سلطان کی تشہیری مہم میں حصہ لیں گے۔

    بھارت روانگی سے قبل میلوڈی کنگ راحت فتح علی خاں نے اے آر وائی کو بتایا کہ وہ سلمان خان کی خواہش پر دورہ بھارت پر جارہے ہیں جہاں وہ دوران فلم سلطان کی میوزک لانچنگ اور تشہیری مہم میں بھی حصہ لیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھارت میں قیام کے دوران کچھ نئے فلمی پراجیکٹس پر بھی کام کریں گے جن کی تفصیلات وہ عید الفطر کے موقع پر اے آر وائی نیوز پر اینکر عمرشریف اور وسیم بادامی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں بتائیں گے۔

    واضح رہے کہ فلم سلطان میں اداکار سلمان خان اور انوشکا شرما پر فلمایا گیا گیت ‘‘جگ گھومیا ‘‘راحت فتح علی خاں کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جوفلم کی ریلیز سے قبل ہی میوزک اور فلمی حلقوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

    سلماں خان کا شمار بھی راحت فتح کے مداحوں میں ہوتا ہے اور وہ کئی مرتبہ اس بات کا اعتراف بھی کر چکے ہیں کہ ان کی فلموں کی کامیابی میں پاکستانی گلوکار راحت فتح کے گیتوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

    طویل بیڈ پیج کے بعد فلم دبنگ سے سلمان خان کا کم بیک ہوا تو اس کا کریڈٹ بھی انہوں نے راحت فتح علی کے گیت ‘‘تیرے مست مست دو نین ’’کو دیا۔

    ‘‘جگ گھومیا ‘‘کی ریکارڈنگ سے قبل فلم سلطان کی پوری ٹیم یہ گیت ارجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کرانا چاہتی تھی مگر صرف سلمان خان کا ووٹ راحت فتح علی خاں کی حمایت میں اس یقین کے ساتھ تھا کہ جگ گھومیا کو پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خاں سے بہتر کوئی نہیں گا سکتا۔