Tag: film the interview

  • متنازع فلم دی انٹرویو دیکھنے والوں کو گولی مارنے کا حکم

    متنازع فلم دی انٹرویو دیکھنے والوں کو گولی مارنے کا حکم

    نیویارک: متنازع فلم دی انٹرویو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے، فلم نے اکتیس ملین ڈالرز کا آن لائن بزنس کرکے ریکارڈ قائم کرلیا ہے، شمالی کوریا میں فلم دیکھنے والوں کو فوراََ ہی گولی ماردینے کا حکم دیا گیا ہے۔

    سونی پکچرز کی متنازع فلم دی انٹرویو جسے ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شمالی کوریا اس فلم سے ناراض ہے، فلم کا اسکرپٹ بھی چوری ہوا مگر پھر بھی دی انٹرویو نے ریکارڈز توڑے۔

    فلم نے صرف دس دن میں اکتیس ملین ڈالرز کا شاندار بزنس کیا جبکہ اب تک ساڑھے چار ملین لوگوں سے اسے انٹرنیٹ پر دیکھا ہے، اس متنازع فلم نے اپنی ریلیز کے صرف چار دن بعد ہی آن لائن پر اس اسٹوڈیو کی آج تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا ریکارڈ بھی اپنے پاس محفوظ کیا۔

    یہ فلم شمالی کوریا کے رہنماء کم جونگ ان کے قتل کی فرضی سازش پر مبنی ہے، جسے دیکھنے پر شمالی کوریا میں پابندی عائد ہے اور حکومت نے اس فلم کو دیکھنے والے کو گولی مارنے کا حکم دیا ہے۔

    یہ پہلی بار ہے کہ کوئی بھی فلم سینما گھروں اور آن لائن پر ایک ساتھ دکھائی جا رہی ہے، سونی پکچرز نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان پر بنائی جانے والی اس مزاحیہ فلم کو سائبر حملے کے بعد ملنے والی دھمکیوں کے پیش نظر ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    لیکن بعد میں سونی پکچرز نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اس کامیڈی فلم کو کرسمس کے دن ریلیز کیا تھا۔

    یہ فلم بنائے جانے پرسونی پکچرز کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی تھی اور گزشتہ دنوں ساڑھے نو گھنٹے تک شمالی کوریا میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل رہی تھی۔

  • فلم دی انٹرویو نے تہلکہ مچاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    فلم دی انٹرویو نے تہلکہ مچاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    نیویارک: آن لائن متنازع فلم دی انٹرویو نے بزنس میں بڑی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    آن لائن مووی ریلیز کی دوڑ میں ہالی ووڈ کی متنازع فلم دی انٹرویو سب کو پیچھے چھوڑ چکی ہے، فلم پہلے چار دنوں میں ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر اپنے نام کرچکی ہے۔

    فلم دی انٹرویو کو دھمکیوں کےبعد سینماوں میں ریلیز نہیں کیا جا سکا، دھمکیوں کے بعد سونی کمپنی نے فلم کو چوبیس دسمبر کو آن لائن ریلیز کیا تھا۔

    فلم دی انٹرویو ایک تصوراتی کہانی ہے، جس میں شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ کو قتل کرنے کی امریکی سازش کو دکھایا گیا ہے۔

  • متنازعہ فلم دی انٹرویو کی امریکہ میں کرسمس کے موقع پر نمائش

    متنازعہ فلم دی انٹرویو کی امریکہ میں کرسمس کے موقع پر نمائش

    امریکہ:  فلم کمپنی سونی پکچرز نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان پر بنائی گئی متنازعہ مزاحیہ فلم دی انٹرویو کی کرسمس پر نمائش کا اعلان کر دیا ہے۔

    اس سے قبل سونی پکچرز کا سسٹم ہیک کرنے والوں نے اس فلم کی نمائش پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔

    امریکی صدر براک اوباما نے سونی پکچرز کا سسٹم ہیک کرنے کا الزام شمالی کوریا پر لگاتے ہوئے سونی پکچرز سے فلم کی نمائش کرنے کی درخواست کی تھی۔

    دوسری جانب شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس فلم کی پروڈکشن میں امریکی حکومت کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے تو شمالی کوریا کی فوج امریکہ سے جنگ کے لئے تیار ہیں اور واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس سمیت دیگر حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔