Tag: film

  • آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید کی ”آگاہی“ کانز لوائنز ایوارڈ کے لیے نامزد

    آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید کی ”آگاہی“ کانز لوائنز ایوارڈ کے لیے نامزد

    نیویارک: معروف دستاویزی فلم ساز اور پاکستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کی مختصر اینیمیٹڈ سیریز ”آگاہی“ کانز لوائنز ایوارڈ کے لیے نامزد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق شرمین عبید چنائے معاشرے کے ان مسائل کے حوالے سے دستاویزی فلمیں بناتی ہیں جو خواتین اور بچوں میں شعور اجاگر کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

    ان کی حالیہ مختصر اینیمیٹڈ سیریز ”آگاہی“ جو پاکستان میں خواتین کے قانونی حقوق سے متعلق بنائی گئی ہے، جسے 66ویں عالمی کانز لوائنز ایوارڈ کی تقریب میں ”صنفی مساوات میں قابل تائید ترقی“ کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔

    کانز لوائنز ایوارڈ میں 89 ممالک کے فلم سازوں نے حصہ لیا ہے، ایوارڈ کے لیے پہلی بار نامزد ہونے کے بعد شرمین عبید چنائے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آگاہی ایک ایسی سیریز ہے جس کے ذریعے پاکستان کی خواتین میں پولیس اور عدالتی نظام کے حوالے سے شعور کو اجاگر کیا جارہا ہے۔

    شرمین عبید چنائے نے ایک اور عالمی ایوارڈ جیت لیا

    شرمین عبید کے مطابق آگاہی کا مختلف شہروں اور دیہات سے زبردست ردعمل سامنے آیا جس کے بعد یہ سیریز کانز لوائنز ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی۔

    شرمین عبید کے پروڈکشن ہاؤس ایس او سی فلمز اور وومن ایکشن فورم کراچی کے تعاون سے ”آگاہی“ ایک مہم کے طور پر پچھلے سات ماہ سے خواتین کے ایسے مسائل جن میں طلاق، سائبر کرائم، ہراساں کرنے اور مقدمات کا اندراج جیسے مسائل اجاگر کرنا شامل ہے۔

  • ڈیگو میراڈونا: ایک فسوں گر کے عروج و زوال کی حیران کن داستان

    ڈیگو میراڈونا: ایک فسوں گر کے عروج و زوال کی حیران کن داستان

    کانز: فرانس کے شہر کانز  میں ہونے والے 72 ویں فیسٹیول میں جن فلموں‌ کا چرچا ہے، ان میں سے ایک فٹ بال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑی ڈیگو میراڈونا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے.

    تفصیلات کے مطابق 72 واں کانز فلم فیسٹیول منگل کو شروع  ہوا، جس میں معروف فلمی ہستیوں کے ساتھ نئے اداکار بھی دکھائی دیے. ایک جانب جہاں بڑے بینرز کی فلمیں پیش کی گئیں، وہیں کم بجٹ کی فلموں نے بھی توجہ حاصل کی.

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کانز  فیسٹول میں پیش کی جانے والی جن فلموں کو خصوصی توجہ دی جارہی ہے،  ان میں سے ایک ارجنٹینا کو 86 کا ورلڈ کپ جتوانے والے ڈیگو میراڈونا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے.

    یہ فلم اتوار کے روز ڈاکومینڑی کانز میں بڑی اسکرین کی زینت بنے گی۔ البتہ یہ پہلے ہی دنیا بھر کے ناقدین سے داد بٹور چکی ہے.

    ڈیگو میراڈونا کا شمار دنیا کے مقبول اور متنازع ترین کھلاڑیوں‌ میں ہوتا ہے، ایک جانب جہاں وہ مقبولیت کے عروج پر پہنچے، وہیں انھیں  منشیات کے استعمال اور پرتشدد رویوں کی وجہ سے تنقید اور مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑا.

    یہ ڈاکومینڑی آصف کپاڈیا کی پیش کش ہے، جنھوں نے سنہ 2016 میں گلوکارہ ایمی وائن ہاؤس پر فلم بنائی تھی، اس فلم کو آسکر کا حق دار قرار دیا گیا تھا. آصف کپاڈیا برازیل کے مشہور فارمولا ون کار ریسر ائرٹن سینا کی زندگی پر بھی فلم بنا چکے ہیں.

  • فلمی کردار: کرینہ 7 برس بعد شاہ رخ کی اہلیہ بننے کو تیار

    فلمی کردار: کرینہ 7 برس بعد شاہ رخ کی اہلیہ بننے کو تیار

    ممبئی: بالی ووڈ اداکاروں کی مشہور جوڑی 7 سال بعد شائقین کو ایک فلم میں ایک ساتھ نظر آئے گی کیو نکہ کنگ خان اور کرینہ بھارتی خلا باز پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ اور کرینہ کے درمیان برف پگھلنا شروع ہوگئی اور 7 سال سے جاری تنازعات آخر کار ختم ہوگئے جس کے بعد وہ ایک ساتھ کام کرنے پر رضا مند ہوئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی خلا باز راکیش شرما کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم سیلوٹ میں بے بو (کرینہ) کنگ خان کی اہلیہ مدھو کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

    مزید پڑھیں: کرینہ کپور کی جیکٹ، قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

    قبل ازیں مسٹر پرفیکٹ کو راکیش شرما کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی گئی تھی جسے عامر خان نے ٹھگ آف ہندوستان کی مصروفیات کے باعث ٹھکرا دیا تھاجس کے بعد ہدایت کار نے کنگ خان کو آفر دی۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور کرینہ نے 7 برس قبل فلم سیلوٹ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان تنازعات ہوگئے  تھے جس کے باعث دونوں ایک تقریب میں شرکت بھی نہیں کرتے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: کرینہ سے تعلقات کا دعویٰ بھارتی اداکار کو مہنگا پڑ گیا

    گزشتہ برس کرینہ کپور نے دبئی میں اپنے بزنس کا آغاز کیا تھا جس کی افتتاحی تقریب میں انہوں نے بالی ووڈ کی تمام نامور شخصیات کو مدعو کیا تھا البتہ کنگ خان کو انہوں نے دعوت نامہ بھیجا ہی نہیں تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ملالہ کی زندگی پر بننے والی فلم کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی

    ملالہ کی زندگی پر بننے والی فلم کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی

    ممبئی: قوم کی بہادر بیٹی اور فخر پاکستان ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی بالی ووڈ فلم کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے والی قوم کی بیٹی ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم ’گل مکئی‘ کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی، یہ بالی ووڈ فلم امجد خان کی ہدایت کاری میں بنائی جارہی ہے۔

    فلم کے ہدایت کار امجد خان کافی عرصے سے ملالہ کے کردار کے لیے اچھی اداکارہ کی تلاش میں تھے، اور ریم شیخ کے معصومانہ چہرے اور جاندار اداکاری نے ان کی توجہ حاصل کی جس کے بعد ریم شیخ کو فلم کے لیے کاسٹ کیا گیا۔


    ملالہ یوسف زئی کیلئے اقوام متحدہ کا بڑا اعزاز


    اس فلم میں ملالہ یوسفزئی کے وادی سوات سے دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ شخصیت بننے کے سفر کو بیان کرتے ہوئے ان کی قربانیوں پر بھی نظر ڈالی جائے گی۔

    واضح رہے کہ نو اکتوبر 2012 کو دہشتگردوں نے اسکول وین میں بیٹھی ملالہ پر قاتلانہ حملہ کیا تھا، حملے میں ملالہ یوسفزئی کو سر پر ایک گولی لگی تھی، جس کے بعد ملالہ کو علاج کے لیے برطانیہ منتقل کیا گیا تھا۔


    کینیڈاکاملالہ یوسفزئی کواعزازی شہریت دینےکااعلان


    یاد رہے کہ سال 2014 میں بچوں کی تعلیم کے لیے جدوجہد کرنے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی اور چائلڈ لیبر کے خلاف جنگ کرنے والے بھارتی سماجی کارکن کیلاش ستیارتھی کو مشترکہ طورپر امن کے نوبل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں دستاویزی فلم تیار

    سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں دستاویزی فلم تیار

    ریاض: سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے مملکت کے لیے حیران کن اقدامات کی وجہ سے ان کے اعزاز میں دستاویزی فلم تیار کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب حکام کی جانب سے مملکت کو جدید سے جدید تر اور روشن خیال بنانے کے لیے حیران کن اقدامات کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے عالمی سطح پر مغربی ممالک کی طرف سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کے اقتدار سے متعلق ایک سالہ کامیابیوں پر فلم تیار کی گئی ہے جس کا نام ’365 حلم‘ جو کہ عربی زبان میں ہے، جس میں پچھلے ایک سال کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔


    سعودی عرب میں 10 خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا


    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ عربی زبان کی اس فلم میں مملکت میں روز افزوں عزم اور خوابوں کی تکمیل کی کہانی بیان کی گئی ہے، اور شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ محمد بن سلمان کی جانب سے ولی عہد کا منصب سنبھالنے کے ایک سال بعد کامیابیوں کا وتیرہ تیز ہو چکا ہے اور اب ایک روشن مستقبل کے حوالے سے خوش آئند تبدیلی کا آغاز ہو رہا ہے۔


    سعودی عرب میں خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف قانون منظور


    واضح رہے کہ سعودی عرب میں تاریخ میں پہلی بار خواتین کو گاڑیاں چلانے کی اجازت دی گئی ہے جس کے تحت جدید ٹریفک کا نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں سعودی عرب کی وہ خواہش مند خواتین جو ڈرائیونگ کرنا چاہتی ہیں لیکن ان کے پاس غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس ہے تو ان کے لیے بھی سہل اور آسان طریقے متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ وہ اپنی لائسنس سعودی عرب کے ڈرائیونگ لائسنس میں تبدیل کراسکیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • صبا قمر کی اداکاری کے چین میں بھی چرچے

    صبا قمر کی اداکاری کے چین میں بھی چرچے

    کراچی : صبا قمر کی بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ نے چین میں بھی دھوم مچادی، توقع کی جارہی ہے کہ مذکورہ فلم سو کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں متعدد ایوارڈ اپنے نام کرنے کے بعد پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور عرفان خان کی  فلم ’ہندی میڈیم‘ چین میں بھی ریلیز  ہوگئی۔

    فلم ’ہندی میڈیم‘ نے چین میں ریلیز ہوتے ہی چینی باکس آفس پر دھوم مچا دی، توقع کی جارہی ہے کہ مذکورہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوگی اور سو کروڑ سے زائد کا بزنس کرے گی۔

    واضح رہے کہ ’ہندی میڈیم‘ کی کہانی ایک ایسے جوڑے پر مبنی ہے، جو اپنی بیٹی کو  ایک بڑے اور مہنگے اسکول میں پڑھانے کا خواہش مند ہوتا ہے، جس کے لیے وہ خود کو یکسر تبدیل کر لیتا ہے۔


    فلم فیئر ایوارڈز: صبا قمر کی فلم کے چرچے


    اس کے بعد عامر خان کی فلمیں ’پی کے‘ اور ’دنگل‘ بھی ریلیز ہوئیں، جنھوں نے کئی ریکارڈ توڑے، ان فلموں کی وجہ سے عامر خان کو چین میں ایک سپراسٹار کی حیثیت حاصل ہے۔

    گذشتہ دنوں سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ’بجرنگی بھائی جان چین بھی ریلیز کی گئی، جس نے شان دار بزنس کیا۔

     ’ہندی میڈیم‘ کو ان فلموں کے مقابلے میں کم اسکرینز پر نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے اس کے باوجود ماہرین کا خیال ہے کہ یہ فلم ایک کروڑ سے زائد کا بزنس کرے گی۔

    توقع کی جارہی ہے کہ مستقبل میں مزید بھارتی فلمیں چین میں ریلیز کی جایئں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی میں پہلے ’پاکستان بین الاقوامی فلم میلے‘ کا انعقاد ہوگیا

    کراچی میں پہلے ’پاکستان بین الاقوامی فلم میلے‘ کا انعقاد ہوگیا

    کراچی: شہر قائد میں سجا ہے پہلا ’پاکستان بین الاقوامی فلمی میلہ‘ جس میں دنیا بھر سے مختلف ممالک کے نامور فلم ساز شریک ہورہے ہیں، جہاں 93 ممالک کی دستاویزی فلم نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ’پاکستان بین الاقومی فلم میلے‘ کا آغاز کراچی میں ہوچکا ہے، یکم اپریل تک جاری رہنے والے اس فلم فیسٹیول میں امریکا، اٹلی، جرمنی اور بھارت کے فلمی ماہرین شرکت کر رہے ہیں، تاہم میلے کے پہلے ایڈیشن کا سلسلہ جاری ہے۔

    چار روزہ بین الاقومی فلمی میلے میں بھارتی فلم صنعت کے نامور شخصیات شریک ہورہے ہیں جن میں نندیتا داس اور وشال بھردواج شامل ہیں جبکہ پاکستانی فلم، ٹی وی اور شوبز انڈسٹری کے معروف شخصیات بھی اس ایونٹ میں شرکت کر رہی ہیں۔

    رنگا رنگ وینس فلمی میلہ پانچویں روز بھی جاری رہا

    فلمی میلے میں دنیا بھر سے 93 ممالک کی دستاویزی، شارٹ اور فیچر فلموں کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جبکہ اس موقع 100 سے زائد قومی اور بین الاقوامی فلموں کی نمائش کے ساتھ مختلف موضوعات پر بحث و مباحثوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

    اس موقع پر بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ہدایت کار نندیتا داس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فلمی دنیا کا ایک عظیم میلہ منعقد کیا گیا جو فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے خوش آئند ہے، میری خواہش ہے کہ منٹو فلم کی نمائش پاکستان میں بھی ہونی چاہیے کیوں کہ وہ دونوں ملکوں کے لکھاری تھے۔

    بالی ووڈ کا سب سے بڑا فلمی ایوارڈز’’آئفا ‘‘ کا میلہ امریکا میں منعقد ہوا

    خیال رہے کہ یکم اپریل تک جاری رہنے والے اس فلم فیسٹیول کے پروگراموں میں دنیا بھر سے آٹھ فلموں کے پریمیئز بھی شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امیتابھ بچن کا ہم شکل پاکستانی نکلا، تصویر وائرل

    امیتابھ بچن کا ہم شکل پاکستانی نکلا، تصویر وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن کا ہم شکل پاکستانی نکلا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اداکار کے مداح حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چند روز قبل لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں امیتابھ عمر رسیدہ اور بوڑھے نظر آرہے تھےجسے دیکھ کر ان کے مداحوں نے خیال ظاہر کیا کہ یہ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں بگ بی کی پہلی جھلک ہے۔

    لوگوں کی جانب سے یہ رائے بھی قائم کی جانے لگی تھی کہ یہ امیتابھ پچن ہی ہیں جو ایک نئے کردار کے روپ میں نظر آرہے ہیں، جس میں انہیں کافی بوڑھا اور کمزور دکھایا گیا ہے تاہم فلمی مداح اس وقت حیرت میں مبتلا ہوگئے جب انہیں پتا چلا کہ یہ تصویر بچن کی نہیں بلکہ ان کے ہم شکل کی ہے جو پاکستان میں موجود ہے۔

    امیتابھ بچن نے دپیکا پڈون کو اپنی ’’ سی وی ‘‘ پیش کردی

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں معروف فوٹو گرافر ’سٹیون میکلی‘ نے پاکستان میں ایک افغان پناہ گزین (شہباز) کی تصویر کھینچی تھی جس کی شکل بھارتی ادکار امیتابھ بچن سے ملتی ہے، تاہم انہوں نے جب یہ تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو لوگوں کو امیتابھ بچن کا یہ نیا لک لگا تھا۔

    بھارتی میڈیا کی تصدیق کے بعد تصویر سے متعلق ہونے والے تمام تر قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں جس میں یہ کہا جارہا تھا کہ یہ  امیتابھ بچن کی نئی فلم ٹھگز آف ہندوستان کا ایک کردار ہے۔

    راہول گاندھی نے نریندرمودی کو امیتابھ بچن سے بڑا اداکار قرار دے دیا

    یاد رہے کہ امیتابھ بچن ان دنوں عامر خان کی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں جود پور میں موجود ہیں، فلم میں ان کے ہمراہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیےسوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بالی ووڈ کے دبنگ خان شاعر بن گئے

    بالی ووڈ کے دبنگ خان شاعر بن گئے

    ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان شاعر بن گئے، ان کے مداح بالی ووڈ کے دبنگ خان کا نیا انداز دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ادکاری کے بعد اب شاعری کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں، انہوں نے اپنی نئی فلم ’ریس تھری‘ کے گانے لکھنے کے لیے قلم اٹھا لیا ہے۔

    باصلاحیت اداکار اس سے قبل فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں ڈائیلاگ لکھ چکے ہیں جس پر انہوں نے بھرپور داد وصول کی تھی، سلمان خان اب فلم ’ریس تھری‘ کے گانے لکھ رہے ہیں، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

    سلمان خان’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کے لیے کہاں چلے گئے

    خیال رہے کہ بھارتی اداکار کے والد سلیم خان بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اسکرپٹ رائٹر ہیں جو ماضی میں بلاک بسٹر فلم ’شعلے‘ کے لئے ڈائیلاگ لکھ چکے ہیں۔

    بالی وڈ سلطان ’’ ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے اور فلم نگری میں اپنی دھاک بٹھانے کے بعد اپنے مداحوں کے لیے ’’ریس تھری‘‘ پراجیکٹ پر مستقل مزاجی سے کام کرہے ہیں۔ ان کے دیگر پراجیکٹس میں فلم ’’بھارت‘‘ اور ’’ویلکم ٹو نیویارک‘‘ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ریس کے ابتدائی حصوں میں سیف علی خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

    سلمان خان کے ٹوئیٹ نے تہلکہ مچا دیا

    ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والے یہ فلم ریس کی تیسری کڑی ہے جس میں سلمان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، جیکولین فرنینڈس، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور پوجا ہیج شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ‘ریس تھری ‘اس سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کترینہ کیف ایک بار پھر پاکستانی لڑکی کا کردار نبھانے کو تیار

    کترینہ کیف ایک بار پھر پاکستانی لڑکی کا کردار نبھانے کو تیار

    ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈال کترینہ کیف فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے بعد ایک بار پھر اپنی نئی آنے والی فلم میں پاکستانی لڑکی کا کردار نبھائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ‘ٹائیگر زندہ ہے‘ میں بحیثیت جاسوس پاکستانی لڑکی زویا کا کردار نبھایا تھا جسے فلمی مداحوں نے خوب پسند کیا جس کے بعد وہ اپنے نئے پروجیکٹ میں بھی پاکستانی لڑکی بنیں گی۔

    معروف ہدایت کار علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں مقبول ادکار سلمان خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ فلم ’ایک تھا ٹائیگر’ کی سیکوئل تھی۔

    سلمان خان کترینہ کیف پرایک بارپھرمہربان

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں مشہور پرودکشن ہاؤس نے ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کے ساتھ نئے پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا جس کی کاسٹ کا اعلان بعد میں کیا جانا تھا تاہم بھارتی میڈیا نے اس سے قبل ہی کاسٹ کے حوالے سے خبریں بریک کردیں۔

    معروف ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم میں جہاں اداکارہ کترینہ کیف پاکستانی لڑکی کا کردار نبھائیں گیں وہیں بالی ووڈ دبنگ خان ایک بچی کے باپ کا کردار ادا کریں گے، فلم رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔

    محبت کو پانے کے لیے بغیر کچھ سوچے اپنا کرئیر قربان کردوں گی، کترینہ کیف

    واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کی فلم ‘ریس 3‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جس میں ان کے مد مقابل انیل کپور، بوبی دیول اور جیکولین فرنینڈس مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔