Tag: filming

  • کاپی کیٹ چیلنج مہنگا پڑگیا، پولیس نے آئس کریم خراب کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا

    کاپی کیٹ چیلنج مہنگا پڑگیا، پولیس نے آئس کریم خراب کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا

    واشنگٹن : پولیس نے سپر مارکیٹ میں آئسکریم چاٹ کر واپس فریج میں رکھنے والی خاتون کی طرز پر آئسکریم چکھنے اور واپس شیلف میں رکھنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں ایک سیاہ فام شخص کو فیملی سائز بلو بیل آئس کریم کا ڈبّہ کھول کر چاٹنےاور واپس فریج میں رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لینیائز مارٹن تھری ٹیکساس کی سپر مارکیٹ میں آئسکریم چکھ کر واپس رکھنے والی خاتون کی طرح ویڈیو اسٹنٹ کررہا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ ویڈیو پرینک کی کاپی کیٹ  بنانے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    سوشل میڈیا پر وائر ل ہونےو الی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مارٹن تھری بلوبیل آئسکریم کا ٹب فریج سے نکالتا ہے اور انگلی سے چکھنے کے بعد زبان آئسکریم چاٹ کر واپس فریج میں رکھ دیتا ہے۔

    امریکی ریاست لوویزیانا کی پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اس ظالمانہ حرکت کی نقل کرنے کوشش نہ کریں کیونکہ اگر کوئی پکڑا گیا تو اسے مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    تحقیق کارروں کا کہنا ہے کہ 36 سالہ مارٹن لوویزیانا کے بیلی روز سپرمارکیٹ میں واپس گیا اور ثبوت کے طور پر آئسکریم خریدنے کی سلپ بھی فراہم کی۔

    برطانوی خبرر ساں ادارے کاکہنا تھا کہ پولیس نے مارٹن تھری کے خلاف غیرقانونی ویڈیو کرنے اور شہرت و پبلک سٹی کےلیے کنزیومر اشیاء کو نقصان پہنانے کے جرم میں مقدمہ درج کیا ہے اور مذکورہ شخص تاحال پولیس کی تحویل میں ہے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہم ظالمانہ و ناپسندیدہ حرکت کی نقل بنانے کی حوصلہ شنکی کریں گے‘ ۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ کام غیر قانونی ہے اور اس سے دوسروں کی صحت کو خطرہ ہے اور کوئی ایسا کام کرتا نظر آیا تو اس کےخلاف مقدمہ درج ہوگا۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں خاتون کو بلو بیل کمپنی کی آئسکریم کا فیملی سائز کھول کر چکھنے اور واپس شیلف میں رکھتے دیکھا گیا تھا، خاتون کا یہ ویڈیوکلپ ابتک 1 کروڑ 10 لاکھ افراد ٹویٹر پر دیکھ چکے ہیں۔

    پولیس نے کہنا تھا کہ خاتون کو کنزیومر اشیاء سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے جرم میں 20 سال قید اور 8 ہزار ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • اسرائیلی فوجی آپریشنز کے دوران ویڈیوز اور تصاویر بنانے والے کو سزا دینے کا بل منظور

    اسرائیلی فوجی آپریشنز کے دوران ویڈیوز اور تصاویر بنانے والے کو سزا دینے کا بل منظور

    تل ابیب : اسرائیلی پارلیمنٹ نے حکومت کی جانب سے آپریشن کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فلم یا تصویر بنانے والوں کو سزا دینے کا بل منظور کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حکومت نے نیا قانون نافذ کیا ہے جس کے بعد اسرائیلی فوجیوں کی فلسطینیوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ویڈیو، یا تصاویر بنانا جرم شمار کیا جائے گا۔

    اسرائیلی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی حکومت کی جانب سے پیش کردہ تجویز کو اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کرلیا ہے, جس کے بعد صیہونی فوجیوں کی دوران آپریشن ویڈیو یا تصاویر بنانے والوں کو سزا دی جائے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے خلاف آپریشنز کے دوران بنائی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر صیہونی فوجیوں کی روح کو نقصان پہنچاتی ہیں اور ملکی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

    اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو بناتا ہوا پکڑا گیا تو اسے 5 سے 10 برس قید کی سزا سامنا کرنا ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے مذکورہ بل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیوز اور تصاویر کے بعد منظور کیا گیا ہے، جس میں اسرائیلی فوجیوں کو فلسطینیوں کے ساتھ بد سلوکی کرتے ہوئے اور انہیں قتل کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں صیہونی فوجی نے ایک نہتے فلسطینی شہری کو گولی مار قتل کیا تھا، اسرائیلی ملٹری کورٹ نے ویڈیو میں صیہونی فوجی کے واضح طور پر نظر آنے پر 9 ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کردیا تھا۔ جو گذشتہ ماہ جیل سے رہا ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ اسرائیلی سپاہی ایلور آزاریا کی ویڈیو انسانی حقوق کی ’بی تسلیم‘ نامی تنظیم کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ہگائی ایل ایڈ نے مذکورہ فجوی کے خلاف ثبوت کے طور پر بنائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔