Tag: finace minister

  • عالمی بینک نے اسحاق ڈار کو ایشیاء کا بہترین وزیرخزانہ قرار دے دیا

    عالمی بینک نے اسحاق ڈار کو ایشیاء کا بہترین وزیرخزانہ قرار دے دیا

    واشنگٹن: عالمی بینک اور آئی ایم ایف نے اسحاق ڈار کو سال 2016ء کے لیے جنوبی ایشیا کا بہترین وزیر خزانہ قرار دیتے ہوئے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    وفاقی محمکہ برائے اطلاعات و نشریات سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عالمی بینک اور آئی ایم ایف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو جنوبی ایشیاء کا بہترین وزیر خزانہ قرار دیتے ہوئے ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا، یہ ایوارڈ انہیں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر دیا جائے گا۔

    لائن آف کنٹرول پر کشیدہ صورتحال اور جوائنٹ سیشن کے باعث اسحاق ڈار نے اپنا دورہ واشنگٹن مسنوخ کیا، سالانہ تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ کا ایوارڈ امریکا میں متعین سفیر جلیل عباس جیلانی وصول کریں گے۔

    یاد رہے کہ اسحاق ڈار مسلم لیگ ن کے اقتدار میں آنے کے بعد سے وزیر خزانہ مقرر کیے گئے تھے، وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے قرضوں کی ادائیگی اور حصول کے سلسلے میں مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔

    حالیہ دنوں اسمبلی کے جوائنٹ سیشن کے موقع پر قائد حزب اختلاف سید خورشید علی شاہ نے حکمراں جماعت کو تجویز دی تھی کہ موجودہ صورتحال میں وزیر خارجہ کی عدم موجودگی کے باعث پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا ہے، حکومت کو اس خامی پر فوری قابو پانے کے لیے اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ تعینات کردینا چاہیے کیونکہ وہ بہت محنتی ہیں‘‘۔

  • منی لانڈرنگ پیسہ ملک سے باہر لیجانے کا سادہ عمل ہے، اسحاق ڈار

    منی لانڈرنگ پیسہ ملک سے باہر لیجانے کا سادہ عمل ہے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےمنی لانڈرنگ کو پیسہ باہرلیجانےکاسادہ عمل قرار دے دیا ہے جبکہ بین الاقوامی اصطلاح میں منی لانڈرنگ غیرقانونی دولت کی نقل وحمل کانام ہے۔

    منی لانڈرنگ کیا ہے، اس بارے میں دنیا بھر میں رائج اصطلاح کامطلب ہے پیسے کی غرقانونی نقل وحمل تاہم لغوی مطلب بھی دیکھ لیا جائے تو منی کا مطلب پیسہ، لانڈرنگ کا سنتہائی سادہ سا مطلب دھونا یعنی پیسہ دھونا ہے۔ لفظوں کے کھلاڑی کہتے ہیں کہ دھویا ایسی چیز کو جاتا ہے جومیلی ہو یعنی میلی دولت کو دھونا منی لانڈرنگ کہلاتا ہے۔

    دوسری جانب وزیرخزانہ اسحاق ڈار انتہائی سادگی سے اسے محض ملک سے پیسہ باہر لیجانے کا عمل قرار دیتے ہیں۔  پاکستان کے وزیرخزانہ ہوں یا حکومت کے بگ برادرز سب پرمنی لانڈرنگ کے الزام لگتے رہے ہیں۔

    سابقہ دور میں توایٹمی دھماکوں سے پہلے ہی لاکھوں ڈالرزکی بیرون ملک منتقلی بھی موجودہ حکمران خاندان کےکھاتے میں شامل ہے اور اسی لیے منی لانڈرنگ کی اصطلاح ان کی چڑ بنتی جارہی ہے۔ اسلئے اسحاق ڈار بھی اس حوالےسے ایک سوال پر مشکل میں نظرآئے۔ اسحاق ڈار وزیرخزانہ منی لانڈرنگ کی مجرمانہ اصطلاح کوجانےکیوں ہلکا کردکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس کاجواب توماہرین معاشیات دے سکتے ہیں یا پھر اپوزیشن۔