Tag: final list of candidates

  • سینیٹ کا الیکشن کون کون لڑے گا ؟  امیدواروں کی فہرست جاری

    سینیٹ کا الیکشن کون کون لڑے گا ؟ امیدواروں کی فہرست جاری

    اسلام آباد: سینیٹ انتخابات لڑنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی، پنجاب سے بائیس، خیبرپختونخوا سے اکتالیس  امیدوار میدان میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست آویزاں کر دی، پنجاب سے سینیٹ کی گیارہ نشستوں کے لیے بائیس میدواروں میں کڑا مقابلہ ہے جبکہ سات جنرل نشستوں کیلئے سترہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

    جنرل سیٹوں پر ق لیگ کے کامل علی آغا ، پیپلز پارٹی کے عظیم الحق منہاس، پی ٹی آئی کےجمشید اقبال چیمہ ،محمد خان مدنی، عمرسرفراز چیمہ، سیف اللہ سرورخان نیازی،اعجازچوہدری، ظہیرعباس کھوکھر،اعجاز حسین منہاس اورعون عباس شامل ہیں جبکہ ن لیگ کےزاہد حامد،سعود مجید،سیف الملوک کھوکھر ، عرفان صدیقی،بلیغ الرحمن، ساجدمیر اور افنان اللہ خان امیدوار ہیں۔

    خواتین کی دونشستوں کے لیے تین امیدوار میں پی ٹی آئی کی زرقاتیمور، ن لیگ کی سعدیہ عباسی اور سائرہ افضل شامل ہیں جبکہ ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پر پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفراور ن لیگ کے اعظم نذیرتارڑ بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کی بارہ نشستوں پراکتالیس امیدوارمیدان میں اترے ہیں، سات جنرل نشستوں پر انیس،ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پرآٹھ امیدوار ہیں جبکہ خواتین کی دو نشستوں پر نو اور اقلیت کی ایک نشست پر پانچ کھڑے امیدوار ہیں۔

    خیال رہے الیکشن کمیشن 48 سینیٹرز کے لیے الیکشن کا انعقاد کرے گا ، 11 مارچ کو 52 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے، سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔

  • الیکشن 2018: لاہور، قومی اسمبلی کے تمام امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی

    الیکشن 2018: لاہور، قومی اسمبلی کے تمام امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی

    اسلام آباد : الیکشن 2018 کے حوالے سے لاہور کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے، لاہور سے قومی اسمبلی کی14نشتوں پر عمران خان، شہبازشریف، مریم نواز، سعد رفیق اور ایاز صادق سمیت 166امیدوار مدمقابل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے متعلق لاہور کی سیاسی جماعتوں کے اور آزاد امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے، قومی اسمبلی کی چودہ نشتوں پر 166امیدوار مدمقابل ہیں جن میں بڑی بڑی سیاسی شخصیات بھی  شامل ہیںِ، اس کے علاوہ لاہور کے چودہ حلقوں سے 86 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔

     الیکشن کمیشن سے جاری کردہ فہرست کے مطابق این اے 123پر ملک محمد ریاض، مہر واجد عظیم، فراز ہاشمی سمیت13امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ اس حلقے سے پرویز ملک، غزالی بٹ سمیت11امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں، این اے124پرحمزہ شہباز، نعمان قیصر، بابو ظہیر سمیت سات امیدوار مدمقابل ہیں، یہاں پر اسلم ناز، محمد خان مدنی اور محمد شوکت نے کاغذات نامزدگی واپس لئے۔

    اس کے علاوہ این اے125پر وحید عالم، یاسمین راشد، زبیرکاردار سمیت 14امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، اس حلقے سے ایازصادق، بلال یاسین سمیت10امیدواروں نے کاغذات واپس لے لئے، این اے126پر حماد اظہر، مہر اشتیاق، اورنگزیب برکی سمیت5امیدوار مدمقابل ہیں، اس حلقے سے رانامشہود، میاں مرغوب سمیت نو امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لئے۔

    این اے127پر مریم نواز، جمشیداقبال چیمہ، عدنان گورسی سمیت دس امیدوار مدمقابل ہیں اس حلقے سے پرویز ملک،علی پرویز سمیت چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لئے، این اے128سے روحیل اصغر، اعجازڈیال، ظفر علی شاہ سمیت چودہ امیدوار میدان میں ہیں جبکہ یہاں سے خرم روحیل اصغر،عثمان حمزہ نےکاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔

    علاوہ ازیں این اے129سے سردار ایاز صادق، علیم خان، افتخار شاہد سمیت 11امیدوار مدمقابل ہوں گے، این اے129پر کرن علیم، سعد رفیق، ولیداقبال سمیت چھ امیدواروں نے کاغذات واپس لے لئے جبکہ این اے 130سے خواجہ احسان، شفقت محمود سمیت11امیدوارمیدان میں ہیں، اس حلقے سے عظمیٰ کاردار، ہمایوں اختر، میاں نعمان سمیت11امیدواروں نےکاغذات نامزدگی واپس لئے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق لاہور کے اہم ترین حلقے این اے131سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق سے پنجہ آزمائی کریں گے جبکہ اسی حلقے سے عاصم محمود بھٹی سمیت دیگر 15امیدوار مدمقابل ہیں، این اے131سے علیم خان، خواجہ سلیمان رفیق سمیت 3امیدواروں نے کاغذات واپس لے لئے ہیں۔

    این اے132سے شہبازشریف، منشا سندھو، ثمینہ خالد گھرکی سمیت17امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، اس حلقے سے حمزہ شہباز، تجمل حسین سمیت 5امیدواروں نے کاغذات واپس لئے،اس کے علاوہ این اے133سے پرویزملک، اعجازچوہدری، اسلم گل سمیت15امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: عام انتخابات 2018: تحریک انصاف نے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دیں

    این اے 134سے رانامبشر، ظہیرعباس، سہیل اعوان سمیت 11امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ اس حلقے سے سلیمان رفیق، خواجہ عمران نذیر سمیت نو امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لئے، این اے135سے سیف الملوک کھوکھر، ملک کرامت، امجد جٹ سمیت8امیدوار مدمقابل ہیں، یہاں سے فائزہ ملک، فیصل ایوب اور سردار عادل نے کاغذات واپس لئے جبکہ این اے 136سے افضل کھوکھر، اسد کھوکھر، جمیل منج سمیت15امیدوار مدمقابل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • تحریک انصاف نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

    تحریک انصاف نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے، حتمی فہرست عمران خان کی منظوری سے جاری کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 272 میں سے 229 حلقوں کے لیے امیدوار نامزد کردئیے گئے، خیبرپختونخوا کے 99 میں سے 90 حلقوں میں امیدوار کھڑے کردئیے گئے ہیں۔

    ترجمان تحریک انصاف کے مطابق پنجاب کے 238 حلقوں کے لیے امیدواروں کا تعین کردیا گیا ہے جبکہ سندھ کے 79، بلوچستان کے 36 حلقوں کے لیے امیدواروں کی نامزدگی مکمل کرلی گئی ہے۔

    اسلام آباد کی تینوں نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے، فاٹا کے 11 حلقوں میں امیدوار کھڑے کردئیے گئے ہیں، باقی بچ جانے والے حلقوں کے لیے امیدواروں کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔

    ترجمان تحریک انصاف کے مطابق علی محمد خان این اے 22 مردان سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے، عامر لیاقت حسین این اے 245 کراچی سے الیکشن میں حصہ لیں گے، ملتان کے حلقہ این اے 154 سے سکندر بوسن کا نام فائنل کرلیا گیا ہے۔

    عائشہ نذیر جٹ کی جگہ خالد محمود چوہان کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، این اے 162 سے عائشہ جٹ سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا ہے، چوہدری نثار کے مقابلے میں غلام سرور این اے 59، این اے 63 سے امیدوار ہوں گے۔

    لودھراں سے علی ترین کی جگہ میاں محمد شفیق آرائیں کو تکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ضلع کوہستان میں تحریک انصاف نے سدرہ خالد کو ٹکٹ جاری کیا ہے، پی کے 42 ہری پور سے طاہر اقبال کو ٹکٹ جاری کردیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔