Tag: Final Trailer

  • ایکشن سے بھرپور فلم ’وینم : دی لاسٹ ڈانس‘ کے خوفناک ٹریلر نے تہلکہ مچا دیا

    ایکشن سے بھرپور فلم ’وینم : دی لاسٹ ڈانس‘ کے خوفناک ٹریلر نے تہلکہ مچا دیا

    دنیا کو تباہی سے بچانے کیلئے سپر ہیرو ایک بار پھر متحرک ہوگیا، ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن فلم ’وینم:دی لاسٹ ڈانس‘ کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

    شائقین کا انتظار ختم ایکشن، ایڈونچر، تھرلر اور سائنس فکشن فلم ’وینم: دی لاسٹ ڈانس‘ کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا، فلم 24 اکتوبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں دھوم مچائے گی۔

    وینم: دی لاسٹ ڈانس کو ٹام ہارڈی کی ٹرائیلوجی میں آخری آؤٹنگ قرار دیا گیا ہے، جس میں ایک سمبیوٹ وار کو دکھایا گیا ہے۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2018 کی "وینم” اور 2021 کی "لیٹ دیئر بی کارنیج” دونوں اکتوبر میں ریلیز کی گئی تھی۔

    روبن فلیشر کی ہدایت کاری میں بننے والی اصل فلم نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 856 ملین ڈالر کمائے، جبکہ اینڈی سرکیس کی ہدایت کاری میں بننے والی ‘لیٹ دیئر بی کارنیج’ نے کورونا کے دور میں عالمی سطح پر 502 ملین ڈالر کمائے تھے۔

    وینم کی پہلی دو فلموں کی مصنفہ کیلی مارسل فرنچائز کی تیسری قسط کے ساتھ اپنی ڈائریکشنل ڈیبیو کر رہی ہیں۔

    اس نے اور ٹام ہارڈی نے فلم کا اسکرپٹ لکھا اور دونوں اسے ایوی آراد، ہچ پارکر، ایمی پاسکل اور میٹ ٹولماچ کے ساتھ پروڈیوس کر رہے ہیں۔

  • خرگوش کی شرارتوں سے بھرپور فلم جلد ریلیز ہونے کو تیار

    خرگوش کی شرارتوں سے بھرپور فلم جلد ریلیز ہونے کو تیار

    لائیو ایکشن اور اینی میٹڈ مکس مووی پیٹر ریبٹ 2 دی رن اوے کا آخری ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    پیٹر خرگوش کی نٹ کھٹ شرارتوں سے بھرپور ایڈونچر کامیڈی اینی میٹڈ فلم پیٹر ریبٹ 2 دی رن اوے کا آخری ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

    فلم میں دکھایا گیا ہے کہ پیٹر جو اپنے ساتھیوں میں بہت شرارتی مشہور ہے، اپنی اس شہرت کو ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے اور سنجیدگی اپناتا ہے۔

    پھر وہ ایسی جگہ جا پہنچتا ہے جہاں اس کی شرارتوں کو بہت پسند کیا جاتا ہے لیکن جلد ہی اس کے گھر والے اسے واپس لینے آن پہنچتے ہیں۔

    خرگوش کی شرارتوں سے بھری فلم 18 جون کو نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔