Tag: Finance Minister Ishaq Dar

  • اقتصادی سروے رپورٹ آج پیش کی جائے گی

    اقتصادی سروے رپورٹ آج پیش کی جائے گی

    اسلام آباد: تیس جون کو ختم ہونے والے رواں مالی سال پر حکومتی کارکردگی پر اقتصادی سروے رپورٹ آج وفاقی وزیرِخزانہ اسحاق ڈار پیش کریں گے۔

    وفاقی وزیرِ نے رواں مالی سال کے دوران اقتصادی شرح نمو کا ہدف پانچ اعشاریہ ایک فیصد طے کیا تھا جبکہ صوبائی شرح نمو کا ہدف چار اعشاریہ دو رکھا جو حاصل نہ کیا جاسکا۔

    تاہم اس بار شرح گزشتہ سال کے چار اعشاریہ زیرو تین فیصد سے بہتر ہے۔

    اسحاق ڈار کی اقتصادی سروے رپورٹ میں معاشی کارکردگی میں بہتری اور حاصل نہ ہونے والے اہداف کا ذکر سامنے آنے کا امکان ہے۔

    خیال ہے کہ وزیرِ خزانہ کی جانب سے حکومتی کامیابیوں کا ذکر کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اقتصادی اہداف نہ حاصل کرنے میں سیلاب، پی ٹی آئی کے دھرنے، عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن، اجناس کی قیمتوں میں کمی اورعالمی سست روی کو رکاوٹ تصور کیا جا رہا ہے۔

  • بجٹ میں ترسیلات زر پرٹیکس لگانےکا ارادہ نہیں، اسحاق ڈار

    بجٹ میں ترسیلات زر پرٹیکس لگانےکا ارادہ نہیں، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ کوئی ہمیں نہ بتائے کہ روپے کی قدرکا تعین کس طرح کرنا ہے، آئندہ بجٹ میں ترسیلات زر پرٹیکس لگانے کاکوئی ارادہ نہیں ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے سیمینار سے خطاب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چئیرمین ایف بی آر نےترسیلات زرپرٹیکس لگانے کی شاید کوئی تجویز دی ہوگی لیکن فیصلہ وزارت خزانہ کرتی ہے۔

     اُن کا کہناتھا کہ روپے کی قدر کا تعین اسٹیٹ بینک کرتا ہے اور اس حوالے سے ہم کسی سے ڈکٹیشن نہیں لینگے۔

     وزیرخزانہ نے بتایا کہ دو سو یونٹس تک بجلی استعمال کرنےوالےصارفین کےٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا ۔

  • اسحاق ڈار کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب

    اسحاق ڈار کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب

    دبئی : آئی ایم ایف سے مذاکرات تو کامیاب ہوگئے لیکن دو ماہ بعد بجلی گیس مہنگی ہوگی، صلے میں آئی ایم ایف نواز حکومت کو جون میں پچاس کروڑ ڈالر کا قرضہ دیگا۔

    بالاآخر وزیرِخزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف حکام کو پاکستان لے ہی آئے، پہلے دبئی میں مذاکرات ہوئے  اور پھر اختتامی پریس کانفرنس  اسلام آباد میں ہوئی۔

    آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کا ساتواں جائزہ مکمل کرلیا، اسحاق ڈار خوش ہیں کیونکہ وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب رہے لیکن اس کامیابی کی بھاری قیمت عوام کو چکانا پڑے گی۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار اعتراف کرتے ہیں کہ آئندہ مالی سال سے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی بتدریج کم کی جائے گی

    دوسری جانب آئی ایم ایف پاکستان مشن کے سربراہ نے نیوز کانفرنس میں بغیر کسی لگی لپٹی کے کہہ دیا پاکستان میں آئندہ مالی سال سےمہنگائی بڑھنے کا خطرہ ہے، اگر پاکستان کو ترقی کرناہے تو اُسے توانائی بحران حل کرنا ہوگا، پاکستان ہر قسم کی آمدنی پر ٹیکس لگا کرٹیکس کا دائرہ وسیع کرے۔

    ہر دفعہ کی طرح اس بار بھی آئی ایم ایف نے پاکستان کو اپنے اثاثے تیزی سے فروخت کرکے نجکاری پروگرام کو شرائط کے مطابق آگے بڑھانے کا مشورے نما حکم بھی دے ڈالا۔

    وزیرِخزانہ کا دعوی تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کوئی چھوٹ نہیں مانگی، آئی ایم ایف پارٹنر ہے ماسٹرنہیں، پوری توقع ہے کہ جون میں آئی ایم ایف پاکستان کیلئے 50 کروڑ 60 لاکھ ڈالرکی ساتویں قسط جاری کردیگا۔

  • آپریشن ضرب عضب پر415 ملین ڈالر خرچ کئے جاچکے ہیں، وزیرِخزانہ

    آپریشن ضرب عضب پر415 ملین ڈالر خرچ کئے جاچکے ہیں، وزیرِخزانہ

    واشنگٹن: وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آپریشن ضربِ عضب پر اب تک چار سو پندرہ ملین ڈالر خرچ کئے جاچکے ہیں جبکہ آئی ڈی پیز کی مکمل بحالی کیلئے اسیّ ارب روپے درکار ہیں۔

    اپنے دورہ واشنگٹن کے اختتام پر وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ضربِ عضب آپریشن کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کاروائیوں پر اربوں روپے کے اخراجات آچکے ہیں۔

    وزیرِ خزانہ کے مطابق یمن کے حوالے سے فوج نہ بھیجنے کے فیصلے پر مشرق وسطی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو واپس نہیں بھیجا جارہا۔

    جوڈیشل کمیشن پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ تھیلے امریکہ میں بھی کھولیں جائیں تو مہروں کا مسئلہ یہاں بھی ہوگا، جوڈیشل کمیشن نے یہ دیکھنا ہے کہ کہیں سازش کے تحت انتخابات کو ہائی جیک تو نہیں کیا گیا۔

    اسحاق ڈار نے دعوی کیا کہ 2017 تک دس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کر لی جائے گی۔

    وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا ٹارگٹ ہے کہ 2018 تک پاکستان کے فارن ریزرو 18.5 بلین ڈالرز تک حاصل کر لئے جائیں۔ انہوں نے چین کے ساتھ ہونے والے تاریخی اقتصادی معاہدوں کو بھی پاکستان کی ترقی کے لئے اہم قرار دیا۔

  • سعودی عرب سے تیل ہمیں مفت یا سستے داموں نہیں ملتا، اسحاق ڈار

    سعودی عرب سے تیل ہمیں مفت یا سستے داموں نہیں ملتا، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے تیل ہمیں مفت یا سستے داموں نہیں ملتا بلکہ بازار کے داموں خریدا جاتا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دیگر ممالک کے طرح تجارتی بنیادوں پر ہی پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی جاتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان معمول کے تجارتی قواعد کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، مسقط اور عمان سے تیل خریدتا ہے۔

     انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے تاریخ میں صرف ایک بار جوہری دھماکوں کے بعد تقریباً دو ارب ڈالر کا مفت تیل دیا۔

    ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ جس طرح سعودی عرب کو اس وقت ترکی، برطانیہ اور امریکہ انٹیلی جنس اور لاجسٹک مدد فراہم کر رہے ہیں، وہ پاکستان بھی کر رہا ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکااعلان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکااعلان

    اسلام آباد: وزیرخزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکااعلان کردیا۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیاجارہا۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کےپاس گیارہ ارب کےذخائر موجود ہیں،معاشی اعدادوشمار مثبت سمت کی طرف جارہےہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ  اوگرا نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں  5.8 روپے اضافے کی درخواست کی تھی تاہم حکومت نے اوگرا کی درخواست مسترد کردی۔

    اسحا ق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ 3 سال قبل فنانشل ٹاسک فورس نے پاکستان کی معیشیت کو گرے قرار دیا تھا مگر اب اس نے ملکی معیشیت کو وائٹ قرار دیا ہے۔

  • دوہزار اٹھارہ تک سات ہزار میگا واٹ اضافی بجلی بنائیں گے، اسحاق ڈار

    دوہزار اٹھارہ تک سات ہزار میگا واٹ اضافی بجلی بنائیں گے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: پاکستان کی وزارت خزانہ نےبتایا ہےکہ رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح پانچ فیصد رہےگی، دوہزار اٹھارہ تک سات ہزار میگا واٹ اضافی بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔

    اکنامک ایڈوائزری کونسل کا پانچواں اجلاس وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت ہوا، کونسل نے وزیر خزانہ کی چارٹر آف اکنامی کی تجویزکی توثیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ کوئی بھی حکومت ہو وہ معاشی ترقی کو اولین ترجیح دے،حکومت کی تبدیلی کےساتھ معاشی پالیسیزکو تبدیل نہیں ہونا چاہیئے۔

    اجلاس میں وزیر خزانہ نےکمیٹی کو آئی ایم ایف اور نجکاری پروگرام پر ہونےوالی پیش رفت سےآگاہ کیا۔

    سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقارمسعود نےبریفنگ دیتےہوئےبتایاکہ رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 5 فیصد رہےگی۔

    وزیرخزانہ نےکمیٹی کو بتایاکہ 2018 تک سات ہزار میگا واٹ اضافی بجلی سسٹم میں شامل کرلی جائیگی۔

  • شناختی کارڈ ہی ہرشہری کا ٹیکس نمبربھی ہوگا، اسحاق ڈار

    شناختی کارڈ ہی ہرشہری کا ٹیکس نمبربھی ہوگا، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کا کہنا ہے این ٹی این نمبر اب صرف کمپنیوں کوملیں گے،قومی شناختی نمبر ہی ہرشہری کا ٹیکس نمبر ہوگا۔

     قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہوا وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایوان کی خود مختاری پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی ٹیکسوں کے نفاذ کا حکومت حق رکھتی ہے پیپلز پارٹی کے دور میں بھی اسیے فیصلے کیئے گئے۔

     انہوں نے کہا کہ اس وقت زر مبادلہ کے ذخائر سولہ ارب ڈالر ہیں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو جی ایس ٹی کم کر دیا جائے گا۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یکم جولائی سے شناختی کارڈنمبرٹیکس نمبرہوگا، انفرادی نیشنل ٹیکس نمبر ختم کیاجارہا ہے، انہوں نے بتایا کہ این ٹی این نمبر اب صرف کمپنیوں کو دیئے جائیں گے قومی شناختی کارڈ ہی عام شہری کا ٹیکس نمبر ہوگا ۔

    انہوں نے کہا کہ 46ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے ہیں اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی 5سے 10 فیصد کردی گئی ہے جبکہ چاکلیٹس،کاسمیٹکس،الیکٹرانکس پر سیلز ٹیکس بڑھایا گیا۔

    اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت ماضی کی روایات تبدیل کرے حکمران پورا وقت ملک کو دیں تو کوئی غریب نہ رہے ۔

    سید نوید قمر نے کہا کہ وزیر خزانہ کے اعداد و شمار سے اتفاق نہیں کرتے شیخ رشید احمد ،رشید گوڈیل صاحبزادہ طارق اللہ نے بھی ٹیکسوں کے نفاذ پر تنقید کی۔

     وزیر داخلہ چودھری نثار نے ایوان کو تحریری طور پر بتایا کہ گزشتہ پانچ سال میں ملک بھر میں 638دہشت گرد مارے گئے سب سے زیادہ کے پی کے میں304دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ٹیکسوں کے نفاذ پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس سے واک اوٹ کیا قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبع ساڑھے دس بجے دو بارہ ہو گا۔

  • بھابی نے چاہا توعمران خان کے ساتھ معاملات طےہوجائیں گے، اسحاق ڈار

    بھابی نے چاہا توعمران خان کے ساتھ معاملات طےہوجائیں گے، اسحاق ڈار

     اسلام آباد: اسحق ڈار نے ریحام خان سے درخواست کی ہے کہ وہ عمران خان کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے حکومتی شرائط پر راضی کریں۔

    جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر بھابھی نے چاہا تو عمران خان کے ساتھ سارے معاملات آدھے گھنٹے میں طےہوجائیں گے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان انتخابات اور دیگر چیزوں پر سیاست کر لیں لیکن قومی معیشت پر سیاست نہ کریں۔ دہشت گردی کی طرح معیشت پر بھی نیشنل ایکشن پلان بننا چاہئے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے سازش یا بائی ڈیزائن کے الفاظ شامل کرنا پڑیں گے، اگر کمیشن کے قواعدو ضوابط میں یہ الفاظ لکھ دیئے جائیں کہ انتخابات میں کسی سازش کے زریعے منظم دھاندلی کی گئی تو وزیراعظم کمیشن کے قیام سے متعلق آرڈیننس جاری کرنے کے حق میں ہیں۔

  • سیلز ٹیکس میں اضافے سے جنوری میں 12 ارب کی اضافی آمدنی ہوئی، اسحاق ڈار

    سیلز ٹیکس میں اضافے سے جنوری میں 12 ارب کی اضافی آمدنی ہوئی، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے حکومت کو جی ایس ٹی کی مد میں ارسٹھ ارب روپے کم ملے ہیں لیکن جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے سے محصولات میں اٹھائیس ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ ماہ جی ایس ٹی میں پانچ فیصد اضافے سے حکومت کو بارہ ارب اور اس دوسرے اضافے کے بعد فروری میں سولہ ارب روپے زائد حاصل ہونگے، قیمتوں میں اوگرا کے فارمولے سے کم اضافے کا دفاع کرتے ہوئے۔

     انہوں نے کہا بھارت نے چار ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات پر مختلف ٹیکسسز لگائے، انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ آئی ایم ایف کے دباو پر نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے روکا گیا ہے۔

     انہوں نے کہا نیپرا اور اوگرا اپنے فیصلوں میں با اختیار ہیں، بجلی کی قیمتوں رد و بدل وزارت پانی و بجلی کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا وزارت خزانہ نے وزیر اعظم کے سامنے رکھا تھا۔

    اسحاق ڈار نے کہا تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کے باعث انہیں صوبوں کو فروخت کرنے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن مثبت جواب نہ ملنے کے باعث انہیں نجکاری کے لیے پیش کیا گیا ہے۔