Tag: Finance Minister Ishaq Dar

  • دہشتگردی اور غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،اسحاق ڈار

    دہشتگردی اور غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،اسحاق ڈار

    واشنگٹن: وفاقی وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دہشتگردی اور غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے۔

    واشنگٹن میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دیا میر اور بھاشا ڈیم پاکستان کی ضرورت اور حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔عالمی بینک کی جانب سے فنڈ کی منظوری پر امریکی حمایت کو سراہتے ہوئے وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ تین سال میں بجلی اور گیس کے بحران پر قابو پالیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ افراطِ زر کی شرح بارہ فیصد سے آٹھ فیصد تک لانے میں کامیاب ہوئے ہیں، اگر دھرنوں سے معیشت متاثرنہ ہوتی تو زردمبادلہ میں مزید اضافہ ہوتا۔

    وزیرِدفاع خواجہ آصف نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے بحران پر قابو پائے بغیر قومی سلامتی کا تحفظ ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ پانی سے نوے ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

    اس موقع پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ دیا میر بھاشا ڈیم بڑا منصوبہ ہے، امریکی سرمایہ داران منصوبوں سے فائدہ اٹھائیں۔

  • اسحاق دارکی زیرِصدارت ایکنک کااجلاس جاری

    اسحاق دارکی زیرِصدارت ایکنک کااجلاس جاری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِخزانہ اسحاق دار کی زیرِصدارت ایگزیکیٹوکمیٹی آف نیشنل اکانومک کونسل (ایکنک) کا اجلاس آج ہورہا ہے جس میں ملک میں پہلے سے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبو ں پر غور کیا جائے گا۔

    اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہونیوالے ایکنک کے اجلاس میں ’کیال خواڑ‘ ہائیڈرو پاورپراجیکٹ سمیت متعدد منصوبوں پرغورکیا جائے گا، کیال خواڑ ہائیڈرو پاورپراجیکٹ سے ایک سو اٹھائیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جائے گی۔

    اجلاس میں اس کے علاوہ انسداد پولیو مہم بھی ایک بار پھرہنگامی بنیادوں پرشروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • پوری پارلیمنٹ متفق ہے کہ وزیراعظم استعفی نہیں دینگے، اسحاق ڈار

    پوری پارلیمنٹ متفق ہے کہ وزیراعظم استعفی نہیں دینگے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی سے مذاکرات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا ہے۔

    وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چھ مطالبات تھے، جس میں سے پانچ تسلیم کرلئے گئے ہیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ تھا کہ وزیرِ اعظم استعفی دیں جو کہ غیر آئینی ہے۔

    اسحاق ڈار نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے 30اگست کو تحریری مطالبات پیش کئے لیکن پی ٹی آئی کے وزیرِاعظم کے استعفی کا مطالبہ مسترد کردیا تھا ۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کے دارلحکومت کو یرغمال نہیں بنایا جاسکتا، حکومت معاملات پُر امن طور پر حل کرنا چاہتی  ہے۔دھرنوں سے ملک کو ناتلافی نقصان پہنچا ہے، اصلاحات اور ترامیم پر ہمیں کوئی اختلاف نہیں ، اصلاحات کے معاملے  پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہے۔دھرنوں کی وجہ سے غیر ملکی دورے منسوخ ہوئے۔ دھانلی ثابت ہوئی تو وزیرِاعظم نہیں پوری حکومت جائے گی۔ تحقیقات کیلئے کن حلقوں کو چنا جائے اس پر اختلاف ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ پوری پارلیمنٹ متحد ہے کہ وزیر اعظم استعفی نہیں دیں گے۔ تمام چودہ نکات پر اتفاق ہو چکا ہے،دونکات پربات چیت جاری ہے۔

    اسحاق ڈار  نے کہا ہے کہ تمام معاملات طے ہیں لیکن شارٹ کٹ اختیار کرنے کا مطالبہ نہیں مانا، ان کا کہنا تھا کہ الزامات کی بنیاد پر کسی کو سزائیں نہیں دی جاسکتیں۔

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے خطاب میں وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ہم نےخلوص نیت کےساتھ مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرنیکی کوشش کی۔

    اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ ہماری نیت صاف ہے، شکست دھرنے والوں کا مقدر بنے گی۔

  • ضرورت پڑی توآئینی ترامیم بھی لاسکتے ہیں، اسحاق ڈار

    ضرورت پڑی توآئینی ترامیم بھی لاسکتے ہیں، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایسی ترامیم لانا چاہتے ہیں جس سے آئندہ انتخابات کو شفاف بنایا جا سکے۔

    انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئےانکا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کو شفاف بنانے کیلیےضرورت پڑنے پرآئینی ترامیم بھی لا سکتےہیں، انہوں نے بتایاکہ کمیٹی کےسامنےاب تک عوام کیجانب سےدو سو نوےسفارشات پیش ہوئیں، اسحاق ڈار نے بتایاکہ انتخابی اصلاحات کےقواعدکوحتمی شکل دیدی گئی جبکہ نادرااور پرنٹنگ حکام کوآئندہ اجلاس میں طلب کرلیا ہے، یکم ستمبرتک اسٹیک ہولڈرزسےاصلاحات طلب کرلیں۔

    اس موقع پرسیکریٹری الیکشن کمیشن نےاجلاس کوبتایاکہ افضل خان کےالزامات پرالیکشن کمیشن کااجلاس کل ہو گا، سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق تمام اصلاحات کے پیکجز انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے سامنے پیش کیے ہیں، نئے قوانین کا مسودہ بھی کمیٹی کو دیدیا ہے جبکہ الیکشن کے بعدکمیشن کی تین سو سولہ سفارشات کاحتمی فیصلہ پارلیمنٹ کریگی۔

    سیکریٹری نےمطالبہ کیاکہ الیکشن کمیشن کےفراہم کردہ قوانین کوآئینی شکل دیجائے،بائیومیٹرک سسٹم کیلیےقانون سازی کیجائےاور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ کاحق دیاجائے، سیکریٹری الیکشن کمیشن نےاجلاس کوبتایاکہ الیکٹرونک ووٹنگ سے انتخابی مقدمات ختم ہو جائیں گے جبکہ نئی حلقہ بندیاں بھی ضروری ہیں۔

  • وزیراعظم کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار

    وزیراعظم کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا کہا ہےکہ وزیراعظم کے مستعفی ہونے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ہاتھ صاف ہیں، وزیراعظم کے  استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ آصف زرداری نے جمہوریت کے استحکام، آئین و قانون کی بالادستی کیلئے بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔ تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ مان لے تو ان کے تمام مطالبات حل ہو جائیں گے۔

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کےبعدلیگی رہنماؤ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے مکمل حمایت کا یقین دلایاہے، اسحاق ڈارنے ایک بار پھر دوٹوک الفاظ میں کہا۔وزیراعظم کے استعفاکا سوال ہی پیدانہیں ہوتا، کوئی ثالث بن کرکوشش کریں توخوش آمدید کہیں گے ۔

    ویزردفاع خواجہ آصف نےکہاآصف زرداری نےحکومت کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیرریلوے سعدرفیق نےکہاحملہ حکومت پرنہیں آئین اور جمہوریت پر ہواہے۔

    وفاقی وزیر عبدالقادربلوچ نےدعوی کیاہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ معاملات فیصلہ کن مرحلے میں ہیں،لیگی رہنماؤں کا کہناہے حکومت نے دھرنےوالوں کے ساتھ بہت نرمی کا بتاؤ کاکیا

  • قائد الطاف حسین اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا ٹیلی فونک رابطہ

    قائد الطاف حسین اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایم کیوایم کو ہفتہ کو قومی سلامتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی، انہوں نے وزیراعظم  نواز شریف کی جانب سے گزشتہ روز ایوان وزیراعظم میں ایم کیوایم کے وفد کی آمد اور اصولی موٴقف پر الطاف حسین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمہوریت کے فروغ، پارلیمنٹ کے استحکام اور آئین کی بالادستی کیلئے الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ کے کردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے ایم کیوایم کا کردار قابل تعریف ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت تمام سیاسی وقومی معاملات کو سیاسی انداز میں بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی خواہشمند ہے اورکل بروز ہفتہ کی صبح قومی سلامتی کانفرنس کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔

    الطاف حسین نے قومی سلامتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا تقاضا ہے کہ سیاسی معاملات کو ریاستی طاقت کے بجائے بات چیت اورافہام وتفہیم سے حل کیا جائے اور سیاسی مخالفت میں تلخیاں اتنی نہ بڑھائی جائیں کہ واپسی کی گنجائش ہی نہ رہے۔

  • وزیراعظم کے استعفے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا, اسحاق ڈار

    وزیراعظم کے استعفے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا, اسحاق ڈار

    اسلام آباد: چند اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نواز شریف سے استعفے کے مطالبے کے جواب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے باور کرادیا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کوئی بھی احتجاج آئین اور قانون کے دائرے میں ہو تو کوئی اعتراض نہیں ہے مگر وزیر اعظم کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں مارچ سے استحکام ہے اور اس کی قدر میں کمی کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سوئس حکام سے مذاکرات کیلئے چیئر مین ایف بی آر کی سربراہی میں وفد رواں ماہ کے دوسرے یا تیسرے ہفتے روا نہ ہوگا مگر ان مذاکرات سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہیئے۔