Tag: Finance Minister mufta ismail

  • ‘وزیرخزانہ عنقریب پھر پیٹرول اور بجلی قیمتوں پر قیامت ڈھانے والے ہیں’

    ‘وزیرخزانہ عنقریب پھر پیٹرول اور بجلی قیمتوں پر قیامت ڈھانے والے ہیں’

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ غریب بدحال اوردل برداشتہ ہوگیا ، وزیرخزانہ عنقریب پھرپیٹرول اور بجلی قیمتوں پرقیامت ڈھانے والے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا امپورٹڈحکومت موت کےکنویں کےسرکس میں ناچ رہی ہے، غریب بدحال اور دل برداشتہ ہو گیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا آصف زرداری سےشہبازشریف تک تمام کیسوں کا ریکارڈ محکموں سے غائب کر دیا گیا ہے ، آصف زرداری ق لیگ کے دو وزیروں کو ساتھ رکھنے کیلئے چوہدری شجاعت کے پاس جاتے ہیں، اسمبلیاں کھیل تماشا بن گئی ہیں۔

    سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیرخزانہ جلد دوسری بار پٹرول اوربجلی کی قیمتوں پر قیامت ڈھانے والے ہیں، آج قبر کا ریٹ بھی سات سے پندرہ ہزار روپے ہو گیا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت میں اسٹاک ایکسچینج سات ارب ڈالر، فارن ترسیلات اورفارن ریزرو نیچے آ گئی ہیں، اب مسئلہ غریب کا، پاکستان کی معاشی اور سیاسی بقاء کا ہے۔

  • یکم جون سے پٹرول کی قیمت بڑھے گی یا نہیں؟  وزیرخزانہ لاعلم

    یکم جون سے پٹرول کی قیمت بڑھے گی یا نہیں؟ وزیرخزانہ لاعلم

    اسلام آباد : وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں اضافے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے تو مزید مہنگائی ہوتی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا، اس معاہدے کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 300روپےلیٹرہونی تھی، ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے وہ معاہدہ عمران خان اور شوکت ترین نے کیا۔

    پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ابھی پٹرولیم قیمتیں بڑھائی ہیں، مجھے نہیں لگتا 2 یا 4 دن میں دوبارہ بڑھیں، مزید پیٹرول قیمت بڑھائی جائے گی یا نہیں اس کا کچھ نہیں پتا، جلدی پیٹرول قیمت بڑھانا مناسب نہیں ہوگا نہیں۔

    وزیرخزانہ نے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یکم کو پیٹرول قیمت بڑھے گی یا نہیں مجھے علم نہیں، توقع تویہی ہے کہ یکم سے پیٹرول قیمت نہیں بڑھے گی تاہم بجلی مہنگی کرنے کی سمری میرے پاس موجود نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا ڈیزل کی مد میں سبسڈی ختم کرنے کا ارادہ تھا، اس طرح 114روپےسبسڈی ختم اور30روپےلیوی لگتی ، ڈیزل کی قیمت 300 اور پیٹرول کی قیمت 270 روپے ہوتی، ہم ابھی اضافی ٹیکس نہیں لگارہے۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایف سے معاہدہ عمران خان اور شوکت ترین نے کیا تھا، سبسڈی کا پیسہ کہاں رکھ کر گئے تھے ہمیں بھی بتادیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پیٹرول کی قیمت خوشی سے نہیں بڑھائی، عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت بڑھی جس وجہ سے قیمتیں بڑھانی پڑیں، قیمت 30 روپے بڑھانے سے خسارہ 60ارب روپے کم ہو سکے گا اور بنیادی خسارہ 2500 ارب روپے تک رہے گا۔