Tag: Finance Ministry

  • آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق قیاس آرائیوں سے پرہیز کیاجائے، ترجمان وزارت خزانہ

    آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق قیاس آرائیوں سے پرہیز کیاجائے، ترجمان وزارت خزانہ

    اسلام آباد : ترجمان وزارت خزانہ خاقان نجیب کا کہنا ہے آئی ایم ایف سےجیسے ہی معاہدہ طے پا جائےگا آگاہ کر دیا جائےگا،قیاس آرائیوں سے پرہیز کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ خاقان نجیب نے کہا آئی ایم ایف سےمذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف سےجیسےہی معاہدہ طے پا جائےگا آگاہ کر دیا جائےگا۔

    ترجمان کا کہنا تھا آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق قیاس آرائیوں سے پرہیز کیا جائے۔

    خیال رہے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرض پروگرام کیلئے چند اہم معاملات پر مذاکرات جاری ہیں، روپے کی قدر اور شرح سود پر بھی عالمی مالیاتی ادارے نے سخت موقف اپنایا ہوا ہے جبکہ چند اخراجات پر بھی عالمی مالیاتی ادارے نے اعتراضات اٹھائے ہیں۔

    ،مزید پڑھیں : پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات کا دور آج اور کل بھی جاری رہے گا

    پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان مختلف اہم معاملات پراتفاق رائے ہوگیا ہے، ان میں روپے کی قدرکا تعین مارکیٹ کو دینا، شرح سودمیں اضافے،ٹیکس مراعات کی واپسی،ٹیکس وصولیوں میں اضافہ، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافے اورتوانائی کےریگیولیٹری اداروں کوخودمختار بنانا شامل ہے۔

    اس کے علاوہ نجکاری پروگرام کی ازسرنوشروعات اورمرکزی بینک سے قرض گیری محدود کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

    وزارت خزانہ نے دعویٰ کیا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی، آئی ایم ایف سے مذاکرات ہفتے اور اتوار کو بھی ہوں گے، آئی ایم ایف سے معاہدے کی تفصیلات کا حتمی اعلان پیر کو ہوگا۔

    پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکیج پر پیر تک معاملات طے پاجانے کا امکان ہے، معاہدہ ہونے سے پاکستان کوآٹھ ارب ڈالر تک کا مالیاتی پیکج مل سکتا ہے، ڈیل کے تحت بجلی اور گیس مہنگی ساڑھے تین سوارب کی سبسڈی ختم ہوجائےگی۔

  • اسد عمرنے وزارت خزانہ چھوڑدی، کوئی نئی وزارت نہیں لیں گے

    اسد عمرنے وزارت خزانہ چھوڑدی، کوئی نئی وزارت نہیں لیں گے

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے وزارت ِ خزانہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، اے آروائی نیوز نے تین روز قبل کابینہ میں ردو بدل کی اطلاع دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کچھ دیر قبل ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب کابینہ میں کوئی وزارت اپنے پاس نہیں رکھیں گے۔

    ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ کابینہ میں ردوبدل کے عمل میں وزیراعظم عمران خان چاہتے تھے کہ میں خزانہ کے بجائے توانائی کی وزارت سنبھالوں۔ تاہم میں نے ان سے درخواست کی ہے کہ مجھے کابینہ میں کوئی عہدہ نہ دیا جائے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان ہی پاکستان کے لیے سب سے بہتر امید ہیں اور انشا اللہ وہ نئے پاکستان کی تعمیر کریں گے۔

    یاد رہےتین دن قبل اے آروائی نیوز نے خبر دی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی کی بنیاد پرپانچ وزراء کےقلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیرخزانہ اسدعمر، وزیرمملکت برائےداخلہ اورپٹرولیم کےوزراء کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے۔

    خبر میں کہا گیا تھا کہ اسد عمرکو وزارت پیٹرولیم دینے اورشہر یارآفریدی کی جگہ اعجاز شاہ کو ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیاگیا، جبکہ وزارت خزانہ کے لیے ٹیکنو کریٹ مشیر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

    تاہم وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس وقت اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی وزیرکوتبدیل نہیں کیاجا رہا، وزیراعظم نےپیغام بھیجا کہ میڈیاپرغلط خبریں چل رہی ہیں، اس طرح کی خبریں تصدیق کے بغیر نہیں چلنی چاہئیں، غلط خبروں سے ملک اور میڈیا کا بھی نقصان ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق امکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ اسد عمر کی جگہ شوکت ترین کو لایا جاسکتا ہے، یا پھر وزیراعظم عمران خان ٹیکنو کریٹ مشیر رکھ کر یہ قلمدان اپنے ہی پاس رکھیں گے۔

  • تحریک انصاف حکومت نے اب تک کتنا قرضہ لیا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    تحریک انصاف حکومت نے اب تک کتنا قرضہ لیا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    اسلام آباد : وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ستمبرتا دسمبر 2018 تک 746 ارب کااندرونی قرضہ اور 1313 ملین ڈالربیرون ملک سےقرضہ حاصل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں وزارت خزانہ نے تحریک انصاف حکومت کی جانب سے لئے گئے قرضے سے متعلق تفصیلات پیش کردیں ، جس میں بتایا گیا ستمبر تا دسمبر 2018 تک 746 ارب کااندرونی قرضہ حاصل کیا جبکہ اسی عرصے میں 1313 ملین ڈالر بیرون ملک سےقرضہ لیا۔

    وزارت خزانہ نے کہا سعودی حکومت سے 3 ارب ڈالرز موصول ہوئے، سعودی عرب سے ملی رقم سالانہ 3 فیصد شرح منافع پر ایک سال کے لیے ہے، چینی حکومت نے 298.98 ملین ڈالرز دینے کا وعدہ کیا ہے۔

    وزارت خزانہ نے مزید بتایا متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر موصول ہوئے ، یو اے ای نے رقم 3 فیصد سالانہ شرح منافع پر 2سال کے لیے دی ہے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہمارے پہلے 6ماہ میں ترسیلات میں 13 فیصد اضافہ ہوا، ایکس چینج ریٹ مصنوعی ہوتو مارکیٹ پر منفی اثرات ہوتے ہیں۔

    خسرو بختیار نے کہا ہمارے ترقیاتی بجٹ کا 10 فیصد پانی کے سیکٹر میں خرچ ہوگا ،ضرورت پڑنے پر پانی کے سیکٹر کے بجٹ میں مزید اضافہ کیا جائے گا، اس وقت ہمارا پانی کا ذخیرہ 30 دن کا ہے ، منصوبے مکمل ہونے سے پانی کا ذخیرہ 41 دن کا ہوجائے گا وہ بھی ناکافی ہوگا۔

    مزید پڑھیں : رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں حکومت نے 2 ارب 31 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا

    یاد رہے جنوری کے آخر میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے لئے گئے قرضوں کے اعداد و شمار جاری کئے گئے تھے ، جس کے مطابق حکومت نے چھ ماہ میں دوست ممالک کے علاوہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے دو ارب ڈالر سے زائد کی رقم حاصل ہوئی جبکہ جولائی سے دسمبر کے دوران حکومت نے49 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کمرشل بینکوں سے حاصل کئے۔

    اعداد و شمارمیں بتایا گیا ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے تینتیس کروڑ نوے لاکھ ڈالر جاری کئے گئے، امریکہ سے تین کروڑ بیالیس لاکھ ، انٹر نیشنل ڈیویلپمنٹ اسوسی ایشن سے نو کروڑ چورانوے لاکھ ڈالر جبکہ اسلامی ترقیاتی بینک سے ستائیس کروڑ چوبیس لاکھ ڈالر جاری ہوئے۔

    برطانیہ نے سات کروڑ ، فرانس نے چار کروڑ ، جاپان نے تین کروڑ جبکہ جر منی نے ایک کروڑ ڈالر پاکستان کو دیئے۔

  • رواں ماہ کی طرح اس مہینے بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    رواں ماہ کی طرح اس مہینے بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    اسلام آباد :رواں ماہ کی طرح اس مہینے بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے، اوگرا نے تجویز ارسال کردی، جس میں 50 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے ، حتمی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف دینے کی تیاری کرلی ہے، رواں ماہ کی طرح فروری میں بھی پیرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان ہے۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں کمی کی تجویز ارسال کردی ہے ، اوگرا کیجانب سےارسال کی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں پچاس پیسے فی لیٹرجبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے فی لیٹرکمی کی سفارش کی گئی ہے۔

    اس کےعلاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپےفی لیٹرکمی جبکہ مٹی کاتیل دو روپے فی لیٹرسستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان ہوگا، نئی قیمتوں کا اطلاق کل سے ہوگا۔

    مزید پڑھیں : حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ کمی کا اعلان

    خیال رہے پیڑولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔

    یاد رہے سال نو کے آغاز پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں‌ کم کر دی گئی تھیں، پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 86 پیسے کی کمی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 26 پیسے کی کمی کی گئی جبکہ مٹی کے تیل کے نرخوں‌ میں 52 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی تھی۔

  • حکومتی معاشی اقدامات کے مثبت اثرات، تجارتی خسارہ کم ، برآمدات اورترسیلات میں اضافہ

    حکومتی معاشی اقدامات کے مثبت اثرات، تجارتی خسارہ کم ، برآمدات اورترسیلات میں اضافہ

    اسلام آباد : حکومتی معاشی اقدامات کےمثبت اثرات نظر آنے لگے ، جولائی تا دسمبرتجارتی خسارے میں پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں مالی سال کے پہلےچھ ماہ میں برآمدات میں چوبیس کروڑ ڈالرکا اضافہ ہوا۔

    ادارے شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں تجارتی خسارہ پانچ فیصد کمی کے بعد سولہ ارب اسی کروڑ ڈالر رہا جبکہ جولائی تا دسمبر کے دوران برآمدات کا حجم گیارہ ارب اکیس کروڑ ڈالرجبکہ درآمدات کا حجم آٹھائیس ارب ڈالر سے زائد رہا۔

    دسمبرمیں تجارتی خسارہ پندرہ فیصدکم ہوا جبکہ برآمدات کا حجم دوارب آٹھ کروڑڈالررہا۔

    دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ترسیلات زر میں دس فیصد کا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ چھ ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نےدس ارب اکہتر کروڑاسی لاکھ ڈالر بھیجے، سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سےحاصل ہوئیں، دوسرے نمبر پرمتحدہ عرب امارات ہے۔

    چھ ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 10 ارب 71 کروڑ 80 لاکھ ڈالر بھیجے

    دسمبر 2018ء میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 414.84 ملین ڈالر، 341.58 ملین ڈالر، 262.83 ملین ڈالر، 247.06 ملین ڈالر، 171.56 ملین ڈالر، اور 45.62 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔

    یاد رہے دسمبر  2018 میں ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ مالی سال 2018-19 ء کے پہلے پانچ ماہ ( جولائی تا نومبر 2018ء ) کے دوران برآمدات اور درآمدات میں نمایاں اضافے کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 14.51 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔

    مزید پڑھیں :  مالی سال 2018-19ء کے پہلے پانچ ماہ، تجارتی خسارہ 14.51 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

    ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ ( جولائی تا دسمبر) کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات سے21کروڑ 67لاکھ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ کمایا گیا۔

    اس ہی دوران  ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 0.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور ملکی برآمدات کا حجم 5ارب 50کروڑ 98لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان ،  حکومت کا تمام آپشننر کھلے رکھنے کا فیصلہ

    آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان ، حکومت کا تمام آپشننر کھلے رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : انٹرنیشل مانیٹری فنڈ کے وفد کی آمد رواں ماہ کے اختتام تک متوقع ہے، ملکی کو درپیش مالی مسائل کے پیش نظر حکومت نے تمام آپشننر کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق انٹرنیشل مانیٹری فنڈ کا اسٹاف لیول وفد کی آمد رواں ماہ کے اختتام تک متوقع ہے، وفد سے پاکستان کی مالیاتی ضرویات اور معاشی مسائل پر بات ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد کی آمد کا مقصد تمام آپشنز کو کھلے رکھنا ہے تاہم حکومت نے ابھی تک آئی ایم ایف پروگرام لینا کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

    آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا دورہ معمول کا ہے اور ابھی تک باقائدہ طور پر پروگرام کے حصول کیلئے بات نہیں ہوئی ہے۔

    اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کو مجموعی طور پر اکتیس ارب ڈالر کی فنانسنگ کی ضرورت ہے، رواں مالی سال جاری کھاتوں کا خسارہ ساڑھے اٹھارہ ارب ڈالر تک ہوجانے کا خدشہ ہے۔

    مزید پڑھیں : فوری طور پر ملکی نظام چلانے کے لیے نو ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

    یاد رہے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ فوری طور پر ملکی نظام چلانے کے لیے نو ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، جس کیلئے قرضہ لینا پڑ سکتا ہے۔ آئی ایم ایف کے سے قرضہ لینے یا نہ لینے کافیصلہ پارلیمنٹ کی مشاورت کیا جائے گا۔

    اس سے قبل بھی وفاقی اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے حوالے سے امریکی بیان غیر ضروری تھا۔ ہم آئی ایم ایف کی طرف جاتے ہیں تو یہ نئی بات نہیں ہوگی، ہمارا چین کا قرضہ اب بھی کم ہے۔ فی الحال ہمارا آی ایم ایف سے رجوع کرنے کا پروگرام نہیں۔

  • پٹرولیم نرخوں‌ میں‌ آج رات سے اضافے کا اعلان

    پٹرولیم نرخوں‌ میں‌ آج رات سے اضافے کا اعلان

    اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں دو روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    اعلامیے کے مطابق پٹرول،لائٹ اسپیڈ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا۔

    اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 73 روپے 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 79 روپے 40 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 46 روپے ہوگی۔

    اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر بڑھا دیے گئے ہیں۔