Tag: financial assistance

  • سندھ حکومت  کا سانحہ گھوٹکی اور خضدار کے متاثرین کیلئے بڑا اعلان

    سندھ حکومت کا سانحہ گھوٹکی اور خضدار کے متاثرین کیلئے بڑا اعلان

    کراچی : سندھ حکومت نے سانحہ گھوٹکی اورخضدار میں جاں بحق افرادکےورثاکوفی کس 5لاکھ روپے اور زخمیوں کوایک،ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سانحہ گھوٹکی اورخضدارکےمتاثرین کی مالی مددکافیصلہ کرلیا ، وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ گھوٹکی ٹرین حادثےکے جاں بحق افرادکےورثاکوفی کس 5لاکھ روپے اور زخمیوں کوایک،ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

    وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ خضدارمیں سندھ کے شہری حادثے کاشکارہوئے، خضدارحادثےکےجاں بحق افرادکےورثاکوفی کس 5لاکھ اور زخمیوں کوایک لاکھ دیے جائیں گے۔

    ناصرحسین شاہ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹوزرداری کو عوام کی پریشانیوں کااحساس ہے، احساس پروگرام والےحادثات سےمتاثرافرادکی مدد نہیں کرتے ، ہم منتظر رہے کہ وفاقی حکومت کوشاید کچھ احساس ہو۔

    یاد رہے ملت ایکسپریس اورسرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم کا خوفناک واقعہ پیش آیا ، جس میں 63 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

    دوسرے واقعے میں خضدار کے قریب بھلونک تھانے کی حدود میں تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 18 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

  • کورونا سے متاثر 100 ممالک نے مالی امداد کیلئے آئی ایم ایف سے رجوع کرلیا

    کورونا سے متاثر 100 ممالک نے مالی امداد کیلئے آئی ایم ایف سے رجوع کرلیا

    واشنگٹن : کوروناسےمتاثر 100 ممالک نے مالی امداد کیلئے آئی ایم ایف سے رجوع کرلیا، آئی ایم ایف اب تک پچاس ممالک کیلئے رقم کی منظوری دے چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) نے کورونا سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ سوسےزائد ممالک نےفنڈسےمالی مددکی درخواست کی ہے۔ آئی ایم ایف نے 7 مئی تک آئی ایم ایف بورڈ نے 50 ممالک کیلئے 18 ارب ڈالرکی منظوری دی ہے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف نےایمرجنسی سہولت کاحجم دگناکردیاہے، اب ریپڈ کریڈٹ فنانسنگ کےتحت سوارب ڈالرتک ضروریات پوری کی جاسکتیں ہیں۔

    انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی جانب سے کہا گیا کہ آئی ایم ایف متاثرہ ممالک کی مدد کیلئےانتہائی تیزی سےکام کر رہاہے، آئی ایم ایف کی ایم ڈی نےعالمی بینک کے صدر کے ساتھ مل کرغریب ممالک کیلئےقرضوں کی واپسی مؤخرکرنےکی تجویز دی تھی۔

    بریفنگ میں کہا گیا جی ٹوئنٹی ممالک نےکی جانب سے قرضوں کی واپسی مؤخر کرنے کی تجویزپر مثبت جواب آیاہے جبکہ آئی ایم ایف نےپاکستان کیلئے بھی  ریپڈ فنانسنگ کےتحت ایک ارب 38 کروڑڈالر جاری کئے ہیں۔

    خیال رہے کہ آئی ایم ایف کورونا وائرس سے لڑنےکیلئے ممالک کی مدد کیلئے کوشاں ہیں ، اس سے قبل جی ٹوئنٹی ممالک وزرائے خزانہ اورآئی ایم ایف کا مشترکہ اجلاس ہوا تھا،جس میں کورونا وائرس کےنقصانات کےحوالےسےاہم فیصلے کئے گئے تھے۔

    کرسٹلینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے قرض فراہمی کےحجم کوڈبل کر دیا ہے، جس کے بعد آئی ایم ایف کی قرض فراہمی کی صلاحیت اب دس کھرب  ڈالر ہوگئی ہے، قرض فراہمی کانیا دورجنوری دوہزاراکیس سے ہوگا اورتین سال تک جاری رہےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کےبورڈنےسی سی آرٹی کےبارےمیں ریفارمزکی منظوری بھی دی ہے، اس ریفارم کےتحت غریب ممالک فنڈ کوقرضوں کی واپسی کےبجائےسی سی آرٹی فنڈ میں رقم جمع کروائیں گے۔