Tag: fined

  • برطانیہ کا نامناسب مواد کی روک تھام میں ناکامی پر ویب کمپنیوں پر جرمانے کا فیصلہ

    برطانیہ کا نامناسب مواد کی روک تھام میں ناکامی پر ویب کمپنیوں پر جرمانے کا فیصلہ

    لندن : برطانوی حکومت نے انٹرنیٹ سائیٹس پر آن لائن نقصان پہچانے والے مواد ’دہشت گردانہ سازشیں یا بچوں کی ہراسگی‘ کو کنڑول کرنے میں ناکامی پر ویب سائیٹس پر جرمانہ عائد کرنے اور بند کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے ڈپارٹمنٹ برائے ڈیجیٹل، کلچر، میڈیا اور اسپورٹس (ڈی سی ایم ایس) نے حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ ایک غیر جانبدار مبصر تعینات کرنے جو ٹیک کمپنیوں کے لیے قواعد و ضوابط بنائے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ منصوبے کے تحت اگر ویب سائیٹس نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی تو کمپنی کے سینئر مینیجر کو ذمہ دار سمجھا جائے گا۔

    ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت کے مذکورہ منصوبے سے آزادی اظہار رائے پر اثر پڑے گا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آن لائن نقصان پہچانے والے مواد میں ’دہشت گردانہ مواد، بچوں کی جنسی ہراسگی کا معاملہ، انتقامی فحش فلمز، جرائم پیشہ سرگرامیاں اور غیر ملکی قانونی اشیاء کی فروخت‘ شامل ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سوشل میدیا پر ہراساں کیے جانے کے معاملے پر سنہ 2017 میں ایک 14 سالہ لڑکی نے مولّی رسّل نے خودکشی کرلی تھی۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیٹی کی موت کے بعد اہل خانہ کو متاثرہ لڑکی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نامناسب مواد ملا جو لڑکی کے ڈپریشن کا باعث بنا، جس کے بعد مولی کے والد نے سوشل میڈیا کمپنی کو مولی رسل کی موت کا ذمہ دار قرار دیا۔

    برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ بڑے ٹیکنالوجی انڈسٹریز اور سوشل میڈیا کمپنیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان نوجوانوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں جن سے وہ منافہ کماتے ہیں۔

    مزیدپڑھیں : انٹرنیٹ کا غلط لیٹریچر بچوں کی جنسی بے راہ روی کا باعث ہے، ساجد جاوید

    یاد رہے کہ ستمبر 2018 میں  برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے کہا تھا کہ برطانیہ کی سطح پر 80 ہزار ویب سایٹ اور افراد بچوں کی آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ہیں، انٹرنیٹ پر غیر مناسب مواد بچوں کی جنسی بے راہ روی کا باعث بن رہا ہے۔

    برطانوی وزیر داخلہ نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ’مذکورہ ادارے ایسی ویب سایٹس پر پابندی لگائیں جو بچوں تک فحش مواد پہنچا رہے ہیں‘۔

  • نیپرا نے’کے الیکٹرک‘ پر50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا

    نیپرا نے’کے الیکٹرک‘ پر50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا

    کراچی : شہر قائد میں 14 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور خراب ڈسٹری بیوشن نظام کے سبب نیپرا نے ’کے الیکڑک‘ پر  جرمانہ عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے کے الیکڑک کو خراب کارکردگی اور درست طریقے سے بجلی کی ترسیل نہ کرنے پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سنہ 2017 میں ماہ رمضان المبارک کے دوران سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے نیپرا کو بجلی کی فراہمی بلا تعطل پابند بنانے کی ہدایت جاری گئی تھی، تاہم کے الیکڑک کی خراب کارکردگی اس حکم نامے پرعمل درآمد کی راہ میں رکاوٹ بن گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ’کے الیکڑک‘ کو شہر قائد میں چودہ سے پندرہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور کمزور ڈسٹریبیوشن نظام کے سبب مذکورہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    نیپرا کی ٹیم نے گذشتہ برس یکم جون سے 5 جون تک کے الیکڑک کے ترسیلی نظام اور پیداواری نظام کا معائنہ لوڈ شیڈنگ کے اسباب جاننے کے لیے کیا گیا تھا اورجواب بھی طلب کیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی اپنی مفصل رپورٹ جمع کروائی، جس میں کے الیکڑک کے خلاف قانونی کارروائی اورشوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن کے الیکڑک اپنے اوپرلگائے گئے الزامات کا کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہی تھی۔

    اتھارٹی کے مطابق بن قاسم پاور پلانٹ کی مسلسل نامناسب مرمت کی گئی جس کے باعث بن قاسم پاورپلانٹ بند ہوتا رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام وجوہات کی بنا پرنیپرا نے ’کے الیکٹرک‘ پرپچاس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

  • ڈنمارک: پولیس اسٹیشن میں نقاب پہننے پر ترک خاتون کو جرمانہ

    ڈنمارک: پولیس اسٹیشن میں نقاب پہننے پر ترک خاتون کو جرمانہ

    کوپن ہیگن :  پولیس اسٹیشن میں نقاب میں آنے والی مسلم خاتون پر 1 ہزار کرونہ کا جرمانہ عائد کردیا، ترک خاتون ویزے کی تجدید کے لیے پولیس سینٹر گئیں تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈنمارک میں عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی کا اطلاق 1 اگست سے ہوچکا ہے، نقاب پر پابندی کے باعث اب خواتین پورے چہرے کو نہیں ڈھانپ سکتی تاہم سر پر اسکارف پہننے کی اجازت ہوگی کیونکہ یہ بعض مذاہب کی روایت ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ نقاب پر پابندی کے قانون کے مطابق عوامی مقامات پر نقاب کرنے والی خواتین پر 150 ڈالر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    ڈنمارک پولیس کا کہنا ہے کہ آرھوس شہر میں ترکی کی رہائشی مسلم خاتون اپنے ویزے کی تجدید کے لیے پولیس اسٹیشن پہنچی تو انہیں مکمل چہرہ ڈھانپنے پر 1 ہزار کرونہ (تقریباً 150 ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی سے تعلق رکھنے والی 48 سالہ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اسے ڈنمارک میں نقاب پر پابندی کے قانون سے متعلق معلومات نہیں تھی۔

    ڈنمار پولیس کا کہنا ہے کہ ترک خاتون نے جرمانے کی ادائیگی کے بعد چہرے سے نقاب ہٹایا اور پولیس اسٹیشن سے واپس چلی گئی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈنمارک میں برقعے پر پابندی عائد ہونے کے بعد سے بہت کم خواتین برقعہ پہنے نظر آتی ہیں۔

    یاد رہے مئی میں ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی کے قانون کی منظوری دی تھی، پابندی کے حق میں 75 جبکہ مخالفت میں 30 سے زائد ووٹ آئے تھے۔

    انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے پابندی کو مذہبی اور شخصی آزادی کے منافی قرار دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریا، فرانس اور بیلجیم میں اسی طرح کا قانون منظور ہوچکا ہے اور اب ڈنمارک بھی ان ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے جہاں خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد ہے۔

  • چینی شہری نے دوران پرواز جہاز کا ہنگامی دروازہ کھول دیا

    چینی شہری نے دوران پرواز جہاز کا ہنگامی دروازہ کھول دیا

    بجینگ : چینی ایئرلائن میں سفر کرنے والے چینی باشندے پر دوران پرواز جہاز کے ہنگامی اخراج کا دروازہ کھولنے پر ہزاروں پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین کی فضائی کمپنی چائنیز ایئرلائن نے مسافر پر دوران پرواز ہنگامی اخراج کا دروازہ کھولنے پر ہزاروں پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فضائی کمپنی نے بتایا کہ چَین نامی چینی مسافر کو دوران پرواز گرمی محسوس ہوئی جس پر اس نے جہاز کا ہنگامی دروازہ کھول دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 25 سالہ چینی شہری کو دوران پرواز دروازہ کھولنے کے جرم میں سیکیورٹی اہلکاروں نے 15 روز کے لیے حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے پرواز لینڈ کرنے کے دس منٹ تک انتظار کیا اور طیارے سے مسافروں کے نکل جانے کے بعد چینی شہری کو گرفتار کیا۔


    چین نے تیس کروڑ امریکی لال بیگ کیوں پال لیے؟


    چینی ایئر لائن کے عملے نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ شخص نے ہنگامی اخراج کا دروازہ کھولا تو ساتھ ہی طیارے سے اترنے کے لیے سلایئڈ میں کھل گئی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ چَین نے پولیس کے سامنے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ’میں نے صرف کھڑکی کھولنے کے لیے ہینڈل گھومایا تھا لیکن ہنگامی اخراج کا دروازہ کھل گیا جس کے باعث میں شدید گھبرا گیا تھا‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عدالت نے آسٹریلیا کے سب سے بڑے کسینو پر 3 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد

    عدالت نے آسٹریلیا کے سب سے بڑے کسینو پر 3 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد

    سڈنی : آسٹریلوی عدالت نے میلبرن میں واقع اسٹریلیا کے سب سے بڑے کسینو پر جوئے کی مشینوں کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرنے پر 3 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا.

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی عدالت نے ملک کے سب سے بڑے جوئے خانے کو لوگوں کے جیتنے کے امکانات کم کرنے کے لیے مشینوں میں چھیڑ چھاڑ کرنے پر 3 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔

    ایڈوکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ میلبرن میں واقع آسٹریلیا کے سب سے بڑے کراؤن کسینو کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑی سزا دی گئی ہے۔

    اسٹریلوی حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ کسینو پر پہلے بھی کئی الزامات لگتے رہے ہیں, جرمانہ حالیہ دنوں درج ہونے والی شکایات کے بعد عائد کیا گیا ہے۔

    آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں شراب اور جوئے کے ضابطہ اخلاق کے لیے بنائے گئے کمیشن(وی سی جی ایل آر) کے حکام نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ’کسینوں کے عملے نے جوئے کی 17 مسینوں میں پر ’سادہ بٹن‘ لگائے تھے۔ تاکہ صارفین صرف دو طریقوں سے کھیل سکیں، جس میں ان کے جیتنے کے امکانات کم تھے۔

    وی سی جی ایل آر نے حکام نے اپنے بیان میں کہا کہ ’کمیشن کی جانب سے کراؤن کسینوں پر عائد کیا گیا سب سے بڑا جرمانہ ہے، جس سے مذکورہ معاملے پر حکام کی سنجیدگی ظاہر ہوتی ہے۔

    ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جوئے میں رقم ہارنے والے ممالک میں آسٹریلوی عوام دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ جو سب سے زیادہ فی کس کے حساب سے رقم ہار جاتے ہیں۔

    کمشین کے حکام نے اعتراف کیا ہے کہ کسینو کے عملے نے جان بوجھ کر جوئے کے قوانین کو سبوتاژ کرنے کی کوشش نہیں کی تھی اور کسینوں کے اس اقدام نے جوا کھیلنے والے افراد کی شرح میں بھی کئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے کراؤن کسینو پر جرمانہ عائد کرنے کے بعد دیگر کسینوں مالکان جوئے کی مشینوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔

    اسٹریلوی حکام کا کہنا تھا کہ کراؤن کسینو کا عملہ پہلے کو الزامات کی مسلسل تردید کرتا رہا، تین ماہ کی تفتیش کے بعد کسینوں نے مسینوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا اعتراف کیا۔

    ادارے نے تسلیم کیا ہے کہ کسینو کے اس اقدام سے جوا بازوں کے جیتنے کی شرح پر فرق نہیں پڑا اور نہ ہی کیسینو نے جان بوجھ کر قانون توڑنے کی کوشش کی تھی، تاہم اس جرمانے سے آئندہ کسی کیسینو کو بغیر اجازت مشینوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی جرات نہیں ہو گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت پر جرمانہ عائد

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت پر جرمانہ عائد

    ممبئی : بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مشکل میں پھنس گئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت شوہر کا ساتھ دینے اوراپنے بیانات کے باعث میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن انھیں اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا ، جب وہ ممبئی کے ریسٹورنٹ میں دعوت پر گئی اور ان کے ڈرائیور نے گاڑی کو نو پارکنگ زون میں کھڑا کردیا، جس پر ٹریفک پولیس اہلکار  خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

    میرا راجپوت نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور جرمانہ بھر دیا، جس پر ٹریفک پولیس اہلکار نے حیرت کا اظہار کیا۔

    جرمانہ کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ عام طور پر فنکار یا ان کی اہلیہ اتنی آسانی سے اپنی غلطی کو تسلیم نہیں کرتی اور رعوب دیکھاتے ہیں لیکن میرا راجپوت کے رویے نے حیران کردیا ، انھوں نے معاملے کو بڑے ہی آرام اور سکون سے دیکھا اورجرمانہ ادا کیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی میرا راجپوت کو ڈرائیور کو سگنل توڑنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا جاچکا ہے۔

    خیال رہے بیٹی ہونے کے بعد اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت اکثر و بیشتر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔

    اداکار شاہد اور میرا راجپوت 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔


    خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔